Tag: انسٹاگرام پوسٹ

  • پاکستانیوں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہو جاؤ! پی سی بی نے پوسٹ جاری کردی

    پاکستانیوں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہو جاؤ! پی سی بی نے پوسٹ جاری کردی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے شائقین کرکٹ کو تیار ہونے کا کہہ دیا اور سوشل میڈیا پوسٹ بھی جاری کردی۔

    انسٹاگرام کے آفیشل پیج پر پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان آمد کے پوسٹ جاری کی ہے جس کے کیپشن میں ٹرافی کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’گیٹ ریڈی پاکستان‘، ساتھ ہی کرکٹ بورڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ 16 نومبر سے چیمپینز ٹرافی پاکستان بھر کا دورہ کریگی۔

    پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کو سب سے پہلے اسکردو لے جایا جائے گا اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی مری، ہنزہ اور مظفرآباد بھی جائے گی۔

    پی سی بی کی پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس ٹرافی کو دیکھنے کے لیےآئیں جسے اوول میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے تاریخی فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اپنے نام کیا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارتی بورڈ کے درمیان کرکٹ تنازع کے بیچ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی چمچماتی ٹرافی میزبان ملک پاکستان پہنچ گئی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپینز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی ہے، شیڈول کے مطابق 16 نومبر سے چیمپینز ٹرافی ٹور کا آغاز ہونا ہے جبکہ 24 نومبر تک جاری رہنے والے ٹور میں ٹرافی مختلف جگہ جائے گی۔

  • ماں بننے کے بعد زندگی مقصدیت، صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے: ریما

    ماں بننے کے بعد زندگی مقصدیت، صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے: ریما

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ریما خان نے نومولود بچے اور شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ریما خان نے تصویر شیئر کی ہیں جبکہ انسٹا اسٹوری میں اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کے ساتھ ایک نومولود بچہ بھی موجود ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

    تصویر میں جوڑے کو خوشگور موڈ میں ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ مذکورہ بچہ ان کا ہی ہے یا کسی اور کا ہے؟۔

    اس کے علاوہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہیں اسی بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ نے کچھ بھی واضح کیے بغیر کیپشن میں لکھا کہ ’ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے اور ماں بننے کے بعد زندگی مقصدیت، صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے‘۔

    ریما خان اور بچے کی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں اداکارہ کے ہاں ممکنہ طور پر دوسرے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ریما خان نے سال 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، ریما خان شادی کے بعد سے شوبز انڈسٹری سے دور ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

  • ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا

    ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا

    بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کردیا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی میدان سے باہر سوشل میڈیا پر بھی حکمرانی جاری ہے، ٹرافی جیتنے کے بعد کھلاڑی کی انسٹاگرام پوسٹ نے اہم ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر  ٹیم کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    اس پوسٹ میں ویرات کوہلی نے لکھا تھا کہ ’اس سے بہتر دن کا خواب  نہیں دیکھا جا سکتا، خدا عظیم ہے اور میں شکر گزاری میں سر جھکاتا ہوں، ہم نے آخر کار کر دکھایا‘۔

    ویرات کوہلی کی اس انسٹا پوسٹ کو فینز کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور اسے اب تک 2 کروڑ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

    انڈین میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی پہلے بھارتی ہیں جن کی انسٹاگرام پوسٹ کو 2 کروڑ سے زائد لائکس ملے ہیں، اس سے قبل سب سے زیادہ لائکس حاصل کرنے والی بھارتی انسٹاگرام پوسٹ بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے اعلان  کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی انسٹاگرام پوسٹ پر 2 کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے پانچویں ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت ہیں جن کی فالوورز کی تعداد 270 ملین ہیں۔

  • پریانکا چوپڑا کی خوفناک ویڈیو وائرل

    پریانکا چوپڑا کی خوفناک ویڈیو وائرل

    بھارتی اور انگریزی فلموں کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خوفناک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خون آلود ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر مداح پریشانی کا شکار ہوگئے۔

    chopra

    اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دی بلف‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فرینک ای فلاورز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی بلف‘ 19ویں صدی کی کہانی ہے جس میں پریانکا ایک ڈاکو کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    ایکشن سے بھرپور فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا خود کو متعدد بار زخمی بھی کرچکی ہیں جس کا اعتراف خود انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ناک اور گلے پر خون لگا ہوا ہے جس کے بارے میں اُن کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکشن فلموں کی ضرورت ہے۔

    اس کے علاوہ پرینکا چوپڑا نے اس پوسٹ میں چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی دوستوں اور فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ کی آخری دو تصویروں میں پریانکا چوپڑا نے اپنی کلائی پر خراش اور کندھے پر آنے والے نیل کو بھی دکھایا ہے۔

  • فیروز خان نے بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کردی

    شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    ’حبس‘ کے اداکار نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی فاطمہ خان کے ساتھ تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر دو تصویری شیئر کی۔

    مشہور شخصیت فیروز خان نے کیپشن میں گلاب اور دل کے اسٹیکر کے ساتھ لکھا کہ "میں آپ کو سمجھ گیا”۔

    وائرل پوسٹ پر پہلی تصویر میں فیروز خان اور ان کی بیٹی ہے جس میں  بچی کا چہرہ آدھا ڈھکا ہوا ہے۔ جبکہ دوسری  تصویر ایک پوسٹ ہے جو اپنے بچے کو حفاظتی طور پر لے جا رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

    واضح رہے کہ فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے چار سال تک ساتھ رہنے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

    فیروز خان کے دو بچے ہیں، ایک 3 سالہ بیٹا سلطان اور ایک بچی فاطمہ جو گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئے تھی۔

    اپنے بچوں کی تحویل کی جنگ میں، فیملی کورٹ نے فیروز خان کو حکم دیا کہ وہ بچوں کے ماہانہ اخراجات کے طور پر ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے 80 ہزار  روپے ادا کرے۔ جبکہ چند دنوں کے لیے اکلوتے بیٹے سلطان کی تحویل کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

  • انسٹاگرام پوسٹ، امریکی اداکارہ پر ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ

    انسٹاگرام پوسٹ، امریکی اداکارہ پر ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ

    واشنگٹن: امریکی ماڈل اور اداکارہ کِم کارڈیشین پر انسٹاگرام پوسٹ میں کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کِم کارڈیشین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ’ایتھریم میکس‘ کی تشہیر کرنے پر عائد 1.26 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

    امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

    روئٹرز نے لکھا کہ کِم کارڈیشین بھوک ختم کرنے والے لولی پاپس اور خربوزے کے ذائقے والی شراب سے لے کر ٹوائلٹ پیپر تک ہر شے کی تشہیر کے لیے تیار رہتی ہیں، لیکن اس بار وہ کرپٹو کرنسیوں کی تاریک دنیا میں داخل ہوگئیں اور خود کو بڑی مشکل میں ڈال دیا۔

    کم کارڈیشین نے تین سال تک کرپٹو ایسِٹ سیکیورٹیز کی تشہیر نہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

    ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ کارڈیشین نے ایس ای سی کے ساتھ اس معاملے کو حل کرنے پر خوشی محسوس کی، وہ شروع ہی سے ایس ای سی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں، اور اس کیس میں ایس ای سی کی مدد کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتی ہیں، وہ کرنے کو تیار ہیں۔

    رواں برس جنوری میں سرمایہ کاروں نے کارڈیشین، باکسر فلوئڈ مے ویدر جونیئر، باسکٹ بال کھلاڑی پال پیئرس اور ایتھریم میکس بنانے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ان کے خلاف الزام تھا کہ انھوں نے کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے سے قبل ان کی قیمتیں غیر قانونی طور پر بڑھانے کے لیے گمراہ کن اسکیم چلائی۔