Tag: انسٹاگرام

  • انسٹاگرام اسٹوریز کا نیا فیچر

    انسٹاگرام اسٹوریز کا نیا فیچر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اسٹوریز کے ساتھ دیے جانے والے لنک کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے لیے ایک نئے طریقہ کار کی آزمائش شروع کی ہے۔

    انسٹا میں اب سوائپ اپ کے بجائے ایک اسٹیکر کے ساتھ لنکس منسلک کیے جاسکیں گے۔

    یہ اسٹیکرز اسی طرح کام کریں گے جیسے سوائپ اپ لنکس کام کرتے ہیں تاہم اس میں بس سوائپ اپ کی بجائے بس کلک کرنا ہوگا۔

    اسی طرح صارفین اب اسٹوریز پر اپنا ردعمل ایک اسٹیکر سے بھی ظاہر کرسکیں گے، جو اس وقت سوائپ اپ والی اسٹوریز میں ممکن نہیں۔

    انسٹاگرام کے پراڈکٹ ہیڈ وشال شاہ کے مطابق اس ٹیسٹ کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لوگ لنکس سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ
    لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپیم اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے، جو اسے سادہ بنائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لنک اسٹیکرز انسٹاگرام کا ایسا مقصد ہے جسے بتدریج حاصل کیا جائے گا، یہ مستقبل کا نظام ہے جو ہم حاصلل کرنا چاہتے ہیں۔

    فی الحال یہ نیا فیچر ویریفائیڈ صارفین یا کم از کم 10 ہزار فالوورز والے صارفین تک محدود ہوگا۔

  • ’مادھوری سے مشابہہ‘ پاکستانی اداکارہ کی تصاویر وائرل

    ’مادھوری سے مشابہہ‘ پاکستانی اداکارہ کی تصاویر وائرل

    کراچی: معروف اداکارہ سونیا حسین نے برائیڈل شوٹ میں اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تو مداحوں نے انہیں بہت سراہا، صارفین نے انہیں بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشابہہ قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، تصاویر برائیڈل شوٹ کی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

    تصاویر میں سونیا حسین نیلے اور سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں، انہوں نے تصویر کے کیپشن میں ایک شعر لکھتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر ہیں۔

    سونیا کی تصاویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا، صارفین نے توجہ دلائی کہ بعض تصاویر میں وہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشابہہ لگ رہی ہیں۔

    صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے ان کی تصاویر پر کمنٹ کیا اور انہیں مادھوری کے مشابہہ قرار دیا۔

    یاد رہے کہ سونیا حسین نے 2011 سے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • کیا اب لائکس نظر نہیں آئیں گی؟ فیس بک اور انسٹاگرام کا بڑا قدم

    کیا اب لائکس نظر نہیں آئیں گی؟ فیس بک اور انسٹاگرام کا بڑا قدم

    سماجی رابطوں کی اہم ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو لائکس چھپانے کا اختیار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین اب اپنی پوسٹس پر لائکس اپنی مرضی کے مطابق چھپا سکیں گے، انسٹا گرام نے لائیکس چھپانے پر تجربات کا آغاز 2019 سے شروع کیا تھا، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی، تاہم اب فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کو اس کا اختیار دے دیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ان دونوں ویب سائٹس پر اب صارفین اپنے لائیکس کو چھپا سکیں گے، دوسروں کی پوسٹوں پر بھی صارف کو لائیکس دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

    نیا اختیار ملنے کے بعد اب لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لائکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں، یاد رہے کہ انسٹاگرام نے دو سال قبل پوسٹس پر لائکس چھپانے کے فیچر کے اثرات دیکھنے کے لیے محدود صارفین پر آزمائش کی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ کچھ صارفین لائکس چھپانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    اس نئے فیچر کے اضافے کے سلسلے میں فیس بک اور انسٹاگرام انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس کی وجہ سے اب صارفین زیادہ پوسٹس ہی نہیں بلکہ ایپ میں زیادہ وقت بھی گزاریں گے۔

    نئے فیچر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے فیس بک کی اشتہاری آمدنی میں انسٹاگرام صارفین کے ذریعے مزید اضافہ ہو سکے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ کنٹرول صارفین کو دستیاب ہوگا۔

  • ایمن خان کا بہن اور بہنوئی کے لیے جذباتی پیغام

    ایمن خان کا بہن اور بہنوئی کے لیے جذباتی پیغام

    معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کو کہا ہے کہ میری بہن کا خیال رکھنا۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی بات پکی ہونے کا اعلان چند روز قبل کیا تھا اور دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

    اس دوران ایمن خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر احسن کو اپنے خاندان میں شامل ہونے پر خوش آمدید بھی کہا تھا۔

    اب انہوں نے انسٹاگرام پر بہن اور اس کے منگیتر کے ساتھ تصویر شیئر کر کے دونوں کو مبارکباد دی اور ساتھ میں لکھا کہ میری بہن کا خیال رکھنا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

    یاد رہے کہ ایمن خان سنہ 2018 میں منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • میسنجر اور انسٹاگرام میں دلچسپ نئے فیچرز

    میسنجر اور انسٹاگرام میں دلچسپ نئے فیچرز

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ایپس میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں، فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹاگرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسجنگ ایپس میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر انسٹاگرام میں کیا جانے والا نیا اضافہ ان باکس سین ہے۔

    اس میں ان باکس میں دیکھنے سے صارفین کو علم ہوجاتا ہے کہ حال ہی میں جن افراد کو انہوں نے ڈائریکٹ میسج کیا ہے، وہ پیغام کو دیکھ چکے ہیں۔

    ایک اور کارآمد فیچر میسنجر میں متعارف کروایا گیا ہے اور فیس بک نے پرانی چیٹس کو آسانی سے ہائیڈ کرنے کے لیے سوائپ لیفٹ کا آپشن دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ہائیڈ کی جانے والی چیٹس تک رسائی کے لیے مینیو میں آپشن دیا گیا ہے۔

    فیس بک کی جانب سے اس وقت آڈیو فیچرز پر کافی کام کیا جارہا ہے اور اب میسنجر میں صارف وائس میمو دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے بٹن دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ مائیک آئیکون کو کلک کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

    فیس بک کے مطابق یہ فیچر جلد انسٹا گرام میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    اسی طرح آئی او ایس میں صارفین فوٹوز اور ویڈیوز پر اپنی تصاویر اور کلپس کے ساتھ رپلائی بھی کرسکیں گے۔

    فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹا گرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک اسٹار وارز کے مداحوں کے لیے جبکہ دوسری نیٹ فلکس کے ایک شو سے متعلق ہے۔

    دونوں میں لائٹ اور ڈارک تھیمز کا آپشن بھی موجود ہے اور ان کو چیٹ سیٹنگز میں جاکر ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

  • نازش جہانگیر کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    نازش جہانگیر کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    کراچی: معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے کچن سے کھانا پکاتی تصویریں شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کچن میں کھڑی ہیں اور کچھ پکانے کی تیاری کر رہی ہیں۔

    انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ انہیں افطار میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے، آلو کے پکوڑے یا فروٹ چاٹ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nazish Khan (@nazishjahangir)

    نازش جہانگیر کی تصاویر کو ان کے ہزاروں مداحوں نے پسند کیا اور انہیں اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بھی بتایا۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 2015 میں کیا تھا اور اب تک وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • ماہرہ کی نانی ان کا ہاتھ دیکھ کر کیا کہتی ہیں؟

    ماہرہ کی نانی ان کا ہاتھ دیکھ کر کیا کہتی ہیں؟

    معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی نانی روزانہ ان کا ہاتھ دیکھتی ہیں اور ایک ہی بات دہراتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی۔

    ماہرہ نے اپنی نانی کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نانی ان کا ہاتھ تھام کر اسے بغور دیکھ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ نے لکھا کہ میری نانی تقریباً روز ہی میرا ہاتھ پڑھ کر ایک ہی بات کہتی ہیں، دل تو اچھا ہے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں نانی سے اظہار محبت بھی کیا۔ پوسٹ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ بار پسند کیا گیا اور متعدد لوگوں نے اس پر کمنٹس کیے۔

  • ملک میں فٹبال کو بچائیں: معروف اداکارہ کی اپیل

    ملک میں فٹبال کو بچائیں: معروف اداکارہ کی اپیل

    معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان کی فیفا رکنیت معطل کرنے کی وارننگ کے بعد حکام سے پاکستان میں فٹبال کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل پر پابندی کو روکنے کے لیے کچھ کریں۔

    یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے، یہ ہمیں ہیروز دیتے ہیں۔ اس وقت لگتا ہے کہ پاکستان خواتین کی فٹبال ٹیم کو بہت ساری مشکلات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ برائے مہربانی ان کی مدد کریں۔

    یاد رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے وارننگ دی تھی کہ اگر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کنٹرول فیفا کی بنائی گئی نارملائزیشن کمیٹی کو نہ دیا گیا تو پاکستان کی فیفا رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔

  • صبا قمر نے عروسی لباس پہن لیا

    صبا قمر نے عروسی لباس پہن لیا

    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کردی، صبا قمر نے چند روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔

    صبا قمر اپنے جیون ساتھی کے انتخاب اور جلد شادی کے اعلان کے بعد سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    حال ہی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

    اپنی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، میں نے امن کا انتخاب کیا ہے۔

    صبا قمر کی تصویر پر معروف اداکار میکال ذوالفقار نے کمنٹ کیا، ذرا چہرہ تو دکھاؤ، جبکہ صبا قمر کے ہونے والے جیون ساتھی عظیم خان نے کمنٹ کیا، میں نے آپ کا انتخاب کیا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے چند روز قبل اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

  • انسٹاگرام نے بچوں کو خوشخبری سنا دی

    انسٹاگرام نے بچوں کو خوشخبری سنا دی

    سوشل نیٹ ورکنگ سروس انسٹاگرام کی موجودہ پالیسی 12 برس سے کم عمر بچوں کو یہ پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکتی ہے، تاہم اب اسے بچوں کے لیے بھی قابل استعمال بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تصدیق کی ہے کہ 13 برس سے کم عمر بچوں کے لیے مقبول ایپ کے نئی ورژن کی تیاری پر کام جاری ہے۔

    ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی یہ جانتی ہے کہ بہت سے بچے انسٹاگرام استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس حوالے سے ابھی تک تفصیلی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کا ایک حل یہ ہے کہ نوجوان افراد یا بچوں کے لیے انسٹاگرام کا ایک نیا ورژن تیار کیا جائے جہاں والدین کے پاس ٹرانسپیرنسی یا کنٹرول ہو۔

    خیال رہے کہ انسٹاگرام کی موجودہ پالیسی 12 برس سے کم عمر بچوں کو پلیٹ فارم کے استعمال سے روکتی ہے۔

    فیس بک کے ترجمان جو اوسبورن کا کہنا ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد اپنے والدین سے پوچھ رہی ہے کہ کیا وہ اپنے دوستوں سے رابطے میں رہنے کے لیے ایپس جوائن کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم انسٹاگرام میں پیرنٹ کنٹرولڈ تجربہ لانے پر کام کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ رہ سکیں، انہیں نئی مشغلے اور دلچسپیاں ڈھونڈنے میں مدد مل سکے۔