Tag: انسٹاگرام

  • انسٹاگرام ٹک ٹاک کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار

    انسٹاگرام ٹک ٹاک کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے اپنے ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی ریلز میں نئے اضافے کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام ریلیز میں اب صارفین زیادہ طویل ویڈیو بناسکیں گے جبکہ ان کو زیادہ آسانی سے ٹرم یا کاٹ سکیں گے۔کمپنی کے مطابق اس سے نہ ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے گی بلکہ انسٹاگرام کے وہ صارفین بھی اس کا حصہ بن سکیں گے جو اب تک ریلز میں دلچسپی ظاہر نہیں کریں گے۔

    انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان میں سب سے اہم فیچر ویڈیوز کی لمبائی میں اضافہ ہے۔اب ریلیز میں صارفین 15 کی بجائے 30 سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے۔

    دوسری بڑی تبدیلی ٹائمر کے وقت میں اضافہ ہے جو اب 10 سیکنڈ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صارفین کسی ویڈیو سے کلپ کو کٹ کرسکتے ہیں جس سے کسی ویڈیو کو بہتر بنانے میں زیادہ مدد مل سکے گی تاہم ریلیز میں ابھی تک کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو اسے ٹک ٹاک سے الگ کرسکے۔

    امریکا میں ٹک ٹاک کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کے نتیجے میں کمپنی کو توقع ہے کہ چینی ایپ کے صارفین ریلیز کا رخ کرسکتے ہیں۔

    ریلیز کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ٹیسا لیونز لیانگ کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے ان تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کو دیکھتے ہوئے ایسا کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریلیز کو لوگوں کے فیڈ بیک کے مطابق بہتر بناتے رہیں گے اور یہ اپ ڈیٹس ویڈیو کو بنانے اور ایڈٹ کرنا آسان بنائے گا۔

  • حنا الطاف کا مداحوں کے لیے مشورہ

    حنا الطاف کا مداحوں کے لیے مشورہ

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے مداحوں کو زندگی آسان بنانے کا طریقہ بتا دیا، انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی اسی طریقے پر کاربند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے، ایک مداح نے حنا سے پوچھا کہ وہ ہر وقت اتنا مثبت کیسے رہتی ہیں؟

    حنا نے جواب دیا کہ میں نے اپنے ساتھ ایک وعدہ کیا ہوا ہے کہ جو پیار اور عزت دے آپ بھی اسے پیار اور عزت لوٹائیں، اور جو نہیں دیتا تو ایسے لوگوں کے لیے میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ زندگی کا آسان ترین فارمولہ ہے ابھی سے پکڑ لیں۔

    شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حنا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پسند سے اور محبت کی شادی کی ہے، ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ شادی کے بعد نہایت خوش اور پرسکون ہیں اور اس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔

    خیال رہے کہ حنا الطاف نے کچھ عرصے قبل لاک ڈاؤن کے دوران اداکار آغا علی سے شادی کرلی تھی، شادی نہایت سادگی سے انجام پائی جس میں دونوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

  • گلوکارہ میڈونا کی کرونا وائرس کے علاج کی پوسٹ انسٹاگرام نے سنسر کر دی

    گلوکارہ میڈونا کی کرونا وائرس کے علاج کی پوسٹ انسٹاگرام نے سنسر کر دی

    واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار سنگر میڈونا کی کرونا وائرس کے علاج سے متعلق ایک پوسٹ انسٹاگرام نے سنسر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میڈونا کو کو وِڈ 19 کے علاج سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر انسٹاگرام پر سنسر کیا گیا ہے، میڈونا نے انسٹاگرام پر اس سلسلے میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ری ٹویٹ کر دیا۔

    انسٹاگرام پر میڈونا کے فالوورز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے بھی زائد ہے، اپنے مداحوں کے لیے انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرونا وائرس کے لیے کئی مہینوں سے ایک تصدیق شدہ ویکسین موجود ہے، لیکن اسے خفیہ رکھا جا رہا ہے تاکہ دولت مند مزید امیر ہو جائیں اور غریب اور بیمار افراد مزید بیمار ہوں۔

    انھوں نے اپنی پوسٹ میں امریکی معالج اسٹیلا امانوئل کی ایک ویڈیو لگائی تھی جنھوں نے ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو کرونا وائرس کی معجزانہ دوا قرار دیا تھا، اس سلسلے میں ان کی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیلی تھیں لیکن ملیریا کی یہ دوا کرونا وائرس کے خلاف مؤثر نہیں پائی گئی۔

    کرونا ویکسین کی تیاری: میڈونا کا اہم اعلان

    بدھ کو غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیس بک کی کمپنی (انسٹاگرام کی بھی مالک) کے نمائندے نے کہا کہ ہم نے ایک ایسی ویڈیو ہٹا دی ہے کہ جس میں کرونا وائرس کے لیے علاج اور بچاؤ کے سلسلے میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ویڈیو پر رد عمل ظاہر کیا، اس پر تبصرہ کیا، یا اسے شیئر کیا، انھیں اب ایسے پیغامات دکھائی دیں گے جن میں وائرس سے متعلق مستند معلومات فراہم کی گئی ہوں گی۔

    میڈونا کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی تھی تاہم اس کے اسکرین شارٹ سے پتا چلتا ہے کہ انسٹاگرام نے اسے پہلے دھندلا کیا ہوا تھا، اور اس پر لکھا تھا کہ یہ جھوٹی معلومات ہیں اور آزاد فیکٹ چیکرز اس کا تجزیہ کر چکے ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو کلپس ڈیلیٹ ہونے سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی رواں ہفتے متعدد بار اپنے 84 ملین فالوورز کے لیے ٹویٹ کی تھیں، ان کے صاحب زادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کو منگل کے دن مذکورہ ویڈیو کو ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر پر عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔

    ویڈیو میں اسٹیلا امانوئل واشنگٹن میں سپریم کورٹ کی سیڑھیوں پر دعویٰ کرتی نظر آتی ہیں کہ کوئی بیمار نہیں پڑے گا، اس وائرس کا علاج موجود ہے جسے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کہتے ہیں۔

  • ننھے اذہان کو موسیقی کیوں پسند نہیں آئی؟

    ننھے اذہان کو موسیقی کیوں پسند نہیں آئی؟

    معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں اذہان اپنے نانا کے ساتھ موجود ہے۔

    ویڈیو میں اذہان کے نانا کھلونا آلہ موسیقی بجا رہے ہیں جسے کچھ دیر سننے کے بعد اذہان وہاں سے چلا گیا جس پر اس کے نانا ہنس پڑے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں (اذہان کی طرف سے) لکھا گیا کہ موسیقی ہمارے خاندان میں موجود نہیں، یہ بے ہنگم موسیقی سننے کے کچھ دیر بعد مجھے بھی کمرے سے جانا پڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Okay .. maybe music isn’t the strength in our family 🤣 even I had to walk away after a while 🤔👶🏽 #jugalbandiwithnanas

    A post shared by Izhaan Mirza Malik (@izhaan.mirzamalik) on

    خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کچھ دن قبل بھی انہوں نے اذہان کی معصومانہ باتیں کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

  • بھارت میں‌ ٹک ٹاک کی بندش، انسٹاگرام نے بڑا فائدہ اٹھالیا

    بھارت میں‌ ٹک ٹاک کی بندش، انسٹاگرام نے بڑا فائدہ اٹھالیا

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے بھارت میں ٹک ٹاک پر عائد ہونے والی پابندی کا بڑا فائدہ اٹھا لیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ نے بھارت میں اٹک ٹاک کی نقل پر مبنی فیچر “ریلز” متعارف کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی طرز پر بنایا جانے والا فیچر گزشتہ برس برازیل میں آزمائش کے لیے متعارف کرایا تھا جس کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اب اسے فرانس اور جرمنی میں بھی متعارف کرادیا گیا۔

    مزید پڑھیں: انسٹاگرام صارفین کے لیے خوش خبری، اب ویڈیوز پر ڈالر ملیں گے

    اس فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین کو ٹک ٹاک کی طرح میوزک دستیاب ہوگا جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ 15 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر پلیٹ فارم پر شیئر کر سکیں گے۔

    یاد رہے کہ انسٹاگرام نے بھارت میں یہ فیچر اُس وقت متعارف کرایا جب بھارتی حکومت نے لداخ کا بدلہ لینے کے لیے چین کا بائیکاٹ کیا اور ملک بھر میں ٹک ٹاک سمیت 59 موبائل اپیلیکشن پر پابندی عائد کردی ہے۔

    یاد رہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے گزشتہ برس ’ریلیز‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، کمپنی نے اس فیچر کو دیر سے متعارف کرایا۔

  • ثانیہ مرزا اور ننھے اذہان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ثانیہ مرزا اور ننھے اذہان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ باتیں کر رہی ہیں۔

    ماں کے پوچھنے پر ننھا اذہان جواب دیتا ہے کہ اسد خالو چوکا مارتے ہیں لیکن بابا (شعیب ملک) چھکا مارتے ہیں۔ ننھے اذہان نے چوکے اور چھکے کا جواب ہاتھ کے اشاروں سے دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Asad khaalu hits a 4 but Baba hits a 6 😏 he might be a bit biased 💕 🤣@izhaan.mirzamalik #Myizzy

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

    ماں اور بیٹے کے خوشگوار لمحات پر مبنی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ فادرز ڈے پر بھی انہوں نے والد کے ساتھ اپنی تصویر، اور بیٹے اذہان کی باپ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Happy Fathers Day to our main men ❣️❣️❣️swipe ➡️ @imranmirza58 @izhaan.mirzamalik @realshoaibmalik

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

  • صبا قمر نوجوان ٹک ٹاک اسٹار اریکا کی حمایت میں بول پڑیں

    صبا قمر نوجوان ٹک ٹاک اسٹار اریکا کی حمایت میں بول پڑیں

    کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں بول پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار عاظم اظہر نے حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔تصویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کو پتہ چلا کہ ان کے نئے پروجیکٹ میں اریکا حق ان کے ساتھ ہیں تو اس کے بعد سے عاصم اظہر اور اریکا کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    View this post on Instagram

    @areeka__haq ✨

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

    سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے پر پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر گلوکار عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آگئیں۔

    نامور اداکارہ نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کے مشکل دنوں نے مجھے مضبوط بنایا تھا یا شاید میں پہلے ہی مضبوط تھی لیکن لوگوں کی تنقید اور نفرت نے مجھے خود کو ثابت کرنے کا موقع دیا۔

    صبا قمر نے کہا کہ ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے اندر کا سفر ہی اصل سفر ہے، جس میں ہمارے حمایتی ہوں گے تو وہیں مخالفین بھی ہوں گے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی۔

    نامور اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر نوجوان ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ ایسا نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا سیکھیں۔اداکارہ نے کہا کہ اریکا جیسے نوجوانوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کے بجائے سب کے لیے پیار ومحبت کا اظہار کریں۔

    صبا قمر نے کہا کہ میری تمام سپورٹ ان نوجوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔معروف اداکارہ نے اپنے پیغام کے آخر میں عاصم اظہر اور اریکا حق کے نئے آنے والے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز سے اب پیسے کمائے جاسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام جو پہلے ہی کاروباروں اور مقبول صارفین کے درمیان اشتراک عمل کی سہولت فراہم کرتی ہے۔موبائل ایپلیکیشن پر ان میں سے کچھ صارفین براہ راست ویڈیو نشر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بیجز بیچنا شروع کر دیں گے۔

    فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن صارفین کی آئی جی ٹی وی ویڈیوز میں اشتہارات بھی متعارف کرائے گی، جس میں 55 فیصد آمدنی ویڈیوز بنانے والوں کو ملے گی۔انسٹاگرام نے اس حوالے سے کیے جانے والے ابتدائی ٹیسٹوں میں حصہ لینے کے لیے جن شخصیات کا انتخاب کیا ہے ان میں اوانی گریگ، ایٹن برنااتھ اور سیلائس روز شامل ہیں۔ان شخصیات نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے مقبولیت حاصل کی ہے۔

    فیس بک کی کور ایپ نے اسی طرح کی خصوصیات 2018 میں متعارف کروائیں جس کا مقصد سوشل میڈیا پر نامور شخصیات کی جانب سے اپنی مقبولیت کو آمدنی میں تبدیل کرنا تھا، جس کے بعد یہ خصوصیات الفبیٹ کے یوٹیوب، سبسکرپیشن پلیٹ فارم پیٹریون اور ویڈیو گیم لائیو اسٹریمنگ سروس ٹوائچ میں بھی مقبول ہوئیں۔

    انسٹاگرام کے چیف آپریٹنگ آفیسر جسٹن اوسوفسکی کے مطابق اگلے ماہ کئی درجن صارفین کے ساتھ شروع ہونے والے بیج تین متخلف قیمتوں 0.99 ، 1.99 اور 4.99 ڈالر پر فروخت ہوں گے، کمپنی سیلز کی شروعات میں حصہ نہیں لے گی۔

  • جعلی مہم: اسد شفیق نے وضاحت کردی

    جعلی مہم: اسد شفیق نے وضاحت کردی

    کراچی : قومی ٹیسٹ ٹیم کے بلے باز اسد شفیق نے انسٹاگرام پر ان کے نام سے منسوب اکاؤنٹ سے جاری فنڈ ریزنگ مہم کو جعلی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ میرا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے، کسی نے میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر کرونا وائرس کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کر رکھی ہے۔

    اسد شفیق کا کہنا تھا کہ لوگ اس میں اپنے پیسے ڈال رہے ہیں، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں اور یہ جعلی اکاونٹ بنایا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ میں انسٹاگرام استعمال نہیں کرتا۔ ٹیسٹ کرکٹر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حصہ نہ لیں۔

  • دانش تیمور کا خواتین کی خدمات کے لیے شکریہ

    دانش تیمور کا خواتین کی خدمات کے لیے شکریہ

    کراچی: معروف اداکار دانش تیمور نے اپنے گھر کی خواتین کی ان خدمات کے لیے شکریے کا نوٹ لکھا ہے جو اکثر نظر انداز کردی جاتی ہیں، ان کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار دانش تیمور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے گھر کی تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

    دانش نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ میرے گھر کی خواتین کتنی محنت کرتی ہیں، مرد باہر جاتے ہیں اور کام کرتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہی سارا کام کرتے ہیں لیکن جب آپ اس طرح آئسولیشن میں گھر میں بیٹھتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ خواتین کتنا کام کرتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    👏

    A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) on

    انہوں نے کہا کہ صبح جلدی اٹھ کر ناشتہ بنانے سے لے کر، سارا دن بچوں کا خیال رکھنا، صفائی ستھرائی کرنا، کھانے پکانا اور گھر کے اندرونی و بیرونی معاملات سب کا خیال رکھنے تک یہ سب کچھ نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

    دانش نے اپنی والدہ، اہلیہ اور بیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جہاں ہوں وہ ان کی وجہ سے ہے۔ ’میں آپ کا قرض دار ہوں اور کبھی آپ کا احسان چکانے کے قابل نہیں ہو سکوں گا‘۔

    بعد ازاں دانش کی اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے ان کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے ہمیں ہمیشہ تعریف کی ضرورت رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں ہماری مدد کرنے کا شکریہ۔