Tag: انسٹاگرام

  • ریلز بنانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    ریلز بنانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں شوہر کے منع کرنے کے باوجود انسٹاگرام پر ریلز اپ لوڈ کرنے اور مردوں سے دوستی کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کولکتہ میں پیش آیا، جہاں شوہر نے بیوی کو ریلیز بنانے اور دوستی کرنے سے منع کیا تاہم بات نہ ماننے پر ملزم نے اپرنا اور دو بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 35 سالہ اپرنا اور پریمل کی کچھ  سال قبل شادی ہوئی تھی، چند دنوں سے دونوں کے درمیان سوشل میڈیا کے استعمال پر جھگڑا رہتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق پرمل جب بھی گھر آتا تو بیوی کو انسٹاگرام پر مصروف پاتا تھا، اس نے اپرنا کو ریلیز بنانے اور غیر مرودوں سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا۔

    اپرنا کا ایک شخص سے نہایت قریبی تعلق تھا جس پر پَرمل کو شدید غصہ آیا اور اس نے باروچی خانے سے سبزی کاٹنے والی چھری لاکر بیوی کو ذبح کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب اپرنا کا بیٹا اسکول سے واپس گھر آیا تو والدہ  کی لاش خون دیکھ کر اہل محلہ کو اکٹھا کیا، اہل محلہ نے پولیس کو مطلع کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل شوہر فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا جارہا ہے۔

  • انسٹاگرام صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے!

    انسٹاگرام صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے!

    کیلیفورنیا: انسٹاگرام صارفین ان دنوں ایک عجیب و غریب مشکل کا شکار ہوگئے ہیں، صارفین نے اس حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کو لانچ ہوئے پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، مگر صارفین اس ایپ سے لطف اندوز ہونے کے بجائے مسلسل پریشانی کا شکار ہیں۔

    انسٹاگرام صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر تھریڈز کی جانب سے بہت زیادہ نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں نئی ایپ پر لایا جاسکے۔ صارفین کو تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی نوٹیفکیشن مل رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کا سہارا لیتے ہوئے ناراض صارفین نے تھریڈز کے متعلق شکایات کیں۔

    ایک صارف نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میٹا انسٹاگرام صارفین کو کھینچ کر تھریڈز میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ تھریڈز نوٹیفکیشن اب انسٹاگرام سے جڑے اکاؤنٹ میں آرہے ہیں۔ کیا تھریڈز اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا ’انسٹاگرام، براہ مہربانی مجھے تھریڈز نوٹیفکیشن بھیجنا بند کرو۔

  • سنیتا مارشل نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کرلیا

    سنیتا مارشل نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کرلیا

    معروف پاکستانی اداکارہ اور سُپر ماڈل سنیتا مارشل نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ بےبی باجی‘ میں دوسری بہُو کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سنیتا مارشل کی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی جس پر انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ’بے بی باجی‘ کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے، سنیتا مارشل

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر اداکارہ کا بتانا ہے کہ اُن کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی ہے، اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج میرا خاندان 1ملین کا ہے، میں ہر ایک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آپ سب کے لیے پیار۔

    ڈرامہ بےبی باجی میں عصمہ کا کردار اداد کرنے والی سنیتا مارشل آج کل اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں انہوں نے نے اپنے شوہر، اداکار حسن احمد اور بچوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور فائزہ خان، فضل حسین، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    اس ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

    بے بی باجی میں دکھایا گیا ہے کہ ماں باپ کس طرح گھر والوں کو اکٹھا کرکے رکھتے ہیں اور بہوؤں کے آنے کے بعد گھر کا بٹوارہ شروع ہوجاتا ہے۔

  • دھونی نے اپنی 42ویں سالگرہ کن خاص دوستوں کے ساتھ منائی؟ ویڈیو وائرل

    دھونی نے اپنی 42ویں سالگرہ کن خاص دوستوں کے ساتھ منائی؟ ویڈیو وائرل

    سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے بھی ایسا ہی کیا انہوں نے اپنے خاص دن 42ویں سالگرہ کو اپنے چند خاص دوستوں  کے ساتھ منا کر لوگوں کو حیران کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہیندر سنگھ دھونی نے اپنی سالگرہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اس تقریب کی ایک جھلک شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی 4 پالتو کتوں کے ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by M S Dhoni (@mahi7781)

    دھونی نے کتوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں لکھا ’آپ سب کی خواہشات کا بہت بہت شکریہ، میں نے اپنی سالگرہ پر کیا کیا اس کی ایک جھلک یہ ہے۔

    ویڈیو میں وآضح دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی ان چاروں کتوں کیلئے کیک کاٹتے ہیں اور انہیں اپنے ہاتھوں سے کھلاتے ہیں، یہی نہیں ساتھ ہی ساتھ وہ کتوں سے یہ کہتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں کہ مستی مت کرو پہلے بیٹھ کر آرام سے کھاؤ ، تو کتے اچھے پالتو جانور کی طرح ان کی بات مان کر ایک جگہ بیٹھ جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے سابق کھلاڑی ایم ایس دھونی کو مہنگی بائیکس اور کتے پالنے کا بہت شوق ہے اور ان 4 پالتو کتوں سے انہیں بہت لگاؤ ہے۔

  • ’میں اپنی دنیا میں رہتی ہوں‘سونیا حسن انسٹاگرام پر چھاگئیں

    ’میں اپنی دنیا میں رہتی ہوں‘سونیا حسن انسٹاگرام پر چھاگئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسن نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسن نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ویسٹرن لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    سونیا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ تمھاری باربی ڈول نہیں، میں اپنی دنیا میں رہتی ہوں‘ ساتھ ہی ایموجیز کا بھی شیئر کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

    اسٹائل آئیکون نے ڈینم اور  ایک سفید ٹی شرٹ میں مبلوس ہے ساتھ ہی وائٹ جوتے میں باربی ڈول کے وائبس پیش کررہی ہیں۔

    سونیا حسن نے چند گھنٹوں قبل تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

    سونیا حسن کی اس نئی تصاویر  کو  بہت سے لوگوں نے حسین اور بالی وڈ کی آنجہانی اسٹار سری دیوی سے موازنہ بھی کیا۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • وہاج علی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    وہاج علی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’سعد‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

    وہاج علی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی مداح بھی ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کا جشن منارہے ہیں۔

    اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی بچوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ ’یہ حوصلہ افزائی کا خوبصورت انداز ہے جو مجھے اب تک ملا ہے تاہم میں ان بچوں کے لیے پاکستان کی طرف سے بھارت کو شکریہ کا کوئی تحفہ بھیجنے سے قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

    وہاج علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وہاج علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’سعد‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر، زاویار نعمان، شہود علوی، سلمیٰ حسن، وشما فاطمہ، انجلین ملک ودیگر شامل ہیں۔

    مجھے پیار ہوا تھا کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

  • علیزے شاہ نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

    علیزے شاہ نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیئں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    علیزے شاہ نے شیئر کی گئی تصاویر  کے کیپشن میں لکھا کہ ’’تیز ہوائیں آپکی یاد دلاتی ہے کیا آپ جانتے ہیں‘‘۔

    پاکستانی ڈرامہ تقدیر کی داکارہ کی اس پوسٹ کو ہزاروں کی تعداد میں مداحوں  دیکھ چکے ہیں اور اس پر ڈھیروں تبصرے کررہے ہیں۔

    علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ علیزہ شاہ کی سوشل میڈیا پر ملین فالوورز ہیں، انہوں نے اب تک پاکستان میں کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

    انہوں نے کچھ عرصہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل تقدیر میں رومی کا کردار ادا کیا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔

     اس کے علاوہ ان کے سپر ہٹ ڈراموں میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ‘دل موم کا دیا’ اور ‘میرا دل میرا دشمن’ شامل ہیں جس میں اداکارہ نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔

  • انسٹاگرام پر نامناسب کمنٹس کو کیسے بلاک کیا جائے؟

    انسٹاگرام پر نامناسب کمنٹس کو کیسے بلاک کیا جائے؟

    سوشل میڈیا پر ہر طرح کے لوگوں کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اگر پبلک اکاؤنٹ یا پیج ہو، ایسی صورت میں نامناسب تبصروں کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

    بیشتر لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ نامناسب کمنٹس کو بلاک کیا جا سکے، خاص طور پر انسٹاگرام کے صارفین چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کے کمنٹس کو اپنے پیج پر بلاک کیا جا سکے جو ان کے لیے غیر مناسب ہوں۔

    انہیں بلاک بھی اس طرح کیا جائے کہ وہ پیج پر تو رہیں مگر کمنٹس نہ کر سکیں۔

    گیجٹس ناؤ ویب سائٹ کے مطابق انسٹا گرام اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے پیج پر غیر مناسب کمنٹس کو بلاک کر سکیں جس کے لیے چند آسان سٹیپ ہیں جو ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں۔

    سب سے پہلے انسٹا گرام پر لاگ ان کریں بعد ازاں پروفائل پکچر کی علامت یا نشان پر کلک کریں۔

    پرسنل پروفائل میں موجود دائیں جانب اوپر کی سمت تین لائنوں کو کلک کریں اور اس کے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کو کلک کیا جائے۔

    سیٹنگز اینڈ پرائیوسی میں نیچے کی جانب آپشن دوسرے آپ سے کیسے انٹر ایکٹ کریں میں جائیں اور وہاں کمنٹس پر کلک کریں۔

    کمنٹس کے آپشن میں ’بلاک کمنٹس‘ کے سامنے جس کا کمنٹ بلاک کرنا ہے اس کا نام جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں ہے وہ درج کر دیں۔

    اسے کلک کرنے کے بعد کمنٹس کی اجازت کو کلک کریں اور پروفائل میں جسے کمنٹ کرنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں اس کا نام درج کر دیں۔

    جس شخص کے کمنٹس کو بلاک کیا گیا ہو اسے یہ معلوم نہیں ہوگا کیونکہ کیے گئے ناپسندیدہ کمنٹس صرف کمنٹ کرنے والا ہی دیکھ سکے گا، اس کے علاوہ کسی کو دکھائی نہیں دیں گے۔

  • نیلم منیر انسٹاگرام پر چھاگئیں

    نیلم منیر انسٹاگرام پر چھاگئیں

    پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نیلم منیر نے نئی تصویر شیئر کیں جس میں انہیں صبح کے وقت خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    نیلم منیر نے کیپشن میں لکھا کہ صبح کے 7 بجے ایک خوشگوار موڈ میں، اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    نیلم منیر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان (اسد)، شجاع اسد (متین)، گل رعنا (پھوپھو)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر شامل تھے۔

    اس سے قبل نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • بالی ووڈ فنکاروں کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کی قیمت کتنی؟

    بالی ووڈ فنکاروں کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کی قیمت کتنی؟

    سوشل میڈیا کے اس دور میں یہ پلیٹ فارمز صرف رابطوں کا ذریعہ نہیں رہے، معروف شخصیات نے اسے بھی اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

    دنیا بھر میں مختلف برانڈز اپنی مارکیٹنگ کے لیے معروف شخصیات کی مدد لیتے ہیں اور سوشل میڈیا اب اس کا اہم ذریعہ بن گیا ہے، خاص طور پر فنکار سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کماتے ہیں۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معروف بالی وڈ اداکارائیں اور سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی انسٹا گرام پر ایک پیڈ پوسٹ کے کتنے پیسے وصول کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیا گیا اور بتایا گیا کہ انسٹاگرام پر اسٹوری لگانے کی قیمت کم ہے جبکہ لنک کے ہمراہ اسٹوری لگانے کے زیادہ پیسے ہوتے ہیں، اسی طرح خالی پوسٹ لگانے کی قیمت کم جبکہ برانڈ کے اشتراک کے ساتھ پوسٹ لگانے کی قیمت کافی زیادہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 25 کروڑ فالوورز رکھنے والے ویرات کوہلی ایک پوسٹ لگانے کے ساڑھے 3 سے 5 کروڑ روپے لیتے ہیں۔

    انسٹاگرام پر 7 کروڑ 41 لاکھ فالوورز رکھنے والی دپیکا پڈوکون ایک پوسٹ کے ایک سے 2 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں۔

    اس کے علاوہ 8 کروڑ 77 لاکھ فالوورز رکھنے والی پریانکا چوپڑا ایک پوسٹ کے 2 کروڑ روپے تک وصول کرتی ہیں۔

    شردھا کپور جن کے انسٹا گرام پر 8 کروڑ سے زائد چاہنے والے ہیں، وہ ایک پوسٹ کے ڈیڑھ کروڑ روپے تک چارج کرتی ہیں۔

    7 کروڑ 74 لاکھ فالوورز رکھنے والی عالیہ بھٹ ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے تک چارج کرتی ہیں۔

    7 کروڑ 28 لاکھ فالوورز رکھنے والی کترینہ کیف ایک انسٹاگرام پوسٹ کے 1 کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان معروف شخصیات کے ہمراہ کام کرنے والے ایک شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سلیبریٹی کا کسی بھی برانڈ کے لیے ان کا سفیر بننا ضروری نہیں ہے۔

    ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کے لیے کام کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا کہنا ہے کہ سلیبریٹی جتنا ممکن ہوتا ہے انسٹاگرام سے کمانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ جب تک وہ مشہور ہیں اس پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ کمائی کرلی جائے۔