Tag: انسٹاگرام

  • عائزہ اعوان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    عائزہ اعوان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ٹرانزشن ویڈیو میں اداکارہ اپنے سادہ حلیے میں اور اس کے بعد تیار ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر بے شمار لائیکس اور تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ سنہ 2017 میں اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کرنے والی عائزہ اب تک متعدد ڈراموں میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiza Awan (@aizaawan.official)

    سنہ 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت میں عائزہ کے منفی کردار اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

  • علیزے شاہ کی نئی تصاویر وائرل

    علیزے شاہ کی نئی تصاویر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں اداکارہ نے زرد لباس پہن رکھا ہے اور وہ نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بہت پسند کیا، ہزاروں افراد نے تصاویر کو لائیک کیا اور ان پر تعریفی کمنٹس کیے۔

    خیال رہے کہ انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    علیزے نے کچھ عرصہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل تقدیر میں رومی کا کردار ادا کیا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔

  • بالی ووڈ اداکار بوڑھے ہو کر کیسے دکھائی دیں گے؟

    بالی ووڈ اداکار بوڑھے ہو کر کیسے دکھائی دیں گے؟

    مصنوعی ذہانت نے دنیا بھر کے ہر شعبے میں انقلاب برپا کردیا ہے، مصنوعی ذہانت کے ذریعے اب مستقبل کی تصویر پیش کرنا بھی آسان ہوگیا ہے۔

    کچھ عرصے قبل مصنوعی ذہانت کے ذریعے تاریخی ادوار کی تصاویر پیش کی جارہیں تھی کہ پرانی تہذیبوں کے لوگ کیسے دکھائی دیتے ہوں گے، اب ایسی ہی ایک کوشش میں مستقبل کی تصویر پیش کی گئی ہے۔

    ایک آرٹسٹ نے معروف بالی ووڈ فنکاروں کے بڑھاپے کی تصاویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کی ہیں۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان پربھاس اور دیگر کئی بالی ووڈ اداکاروں کا تصوراتی بڑھاپا پیش کیا گیا ہے۔

    تصاویر میں تمام اداکار سفید داڑھی اور جھریوں بھرے چہروں کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

    ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصروں کا اظہار کیا جبکہ اب تک ان تصاویر کو 46 ہزار سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔

  • شازیل شوکت کی سیاہ ساڑھی میں ویڈیو وائرل

    شازیل شوکت کی سیاہ ساڑھی میں ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ شازیل شوکت نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سیاہ ساڑھی میں ملبوس ہیں، مداحوں نے ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شازیل شوکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں انہوں نے سیاہ ساڑھی اور سنہری جھمکے پہن رکھے ہیں۔

    پس منظر میں بالی ووڈ فلم کا گانا چل رہا ہے اور اسی گانے کے بول انہوں نے اپنے کیپشن میں تحریر کیے۔

    مداحوں نے ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا جبکہ ان کی خوبصورت ساڑھی کی بھی بےحد تعریف کی اور مختلف تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے من آنگن میں رمشا کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ان کے کردار کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

    انسٹاگرام پر 5 لاکھ کے قریب فالوورز رکھنے والی اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • مایا علی سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    مایا علی سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مایا علی نے نئی تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں وہ بلیک ٹی شرٹ اور بلیو جینز کے ساتھ خصوصی پوز بنوارہی ہیں۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ لکھا Blissful

    مایا علی نے یہ تصاویر ایک گھنٹے قبل شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

     

    مایا علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی 7.5 ملین فالوورز رکھتی ہیں، اداکارہ اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    گذشتہ روز بھی مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں اماراتی سفارتکار سے گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

     

    اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں گولڈن ویزا ملنے پر اماراتی حکام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

  • علیزے شاہ کا ناقدین کے لیے معنی خیز پیغام

    علیزے شاہ کا ناقدین کے لیے معنی خیز پیغام

    معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے ناقدین اور مخالفین کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کردیا، مداحوں نے ان کی پوسٹ پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی۔

    تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ جب لوگ آپ کے خلاف جمع ہوجائیں اور پھر بھی ناکام ہوجائیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت طاقتور ہیں۔

    مداحوں نے ان کی تصویر اور معنی خیز کو بے حد پسند کیا اور اس پر ڈھیروں تبصرے کیے۔

    علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    انہوں نے کچھ عرصہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل تقدیر میں رومی کا کردار ادا کیا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔

  • کنزیٰ ہاشمی کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    کنزیٰ ہاشمی کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    معروف پاکستانی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی جو مداحوں کو بھا گئی اور لوگوں نے اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

    ویڈیو میں انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

    اداکارہ نے ایک گیم شو میں شرکت کی جس کی تصاویر بھی انہوں نے شیئر کیں۔

    مداحوں نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

    کنزیٰ ہاشمی آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ہوک میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    ڈرامے میں ان کے ساتھ فیصل قریشی اور صائمہ بھی ڈرامے میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

  • ہانیہ عامر کا مداحوں کے لیے پیغام

    ہانیہ عامر کا مداحوں کے لیے پیغام

    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام دے دیا، ان کی تصویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی، تصویر میں وہ زرد رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔

    کیپشن میں اداکارہ نے شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے مداح میرے لیے سب سے پسندیدہ لوگ ہیں۔

    ان کے اس پیغام پر مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا، ان کی تصویر کو بھی سینکڑوں افراد نے لائیک کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    ہانیہ عامر فی الحال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ان کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے، ڈرامہ پاکستانی سمیت کئی ممالک میں خاصا مقبول ہورہا ہے۔

  • بھروسہ تو ہم اپنا بھی نہیں کرسکتے: ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو

    بھروسہ تو ہم اپنا بھی نہیں کرسکتے: ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں ایک آواز ژالے سے کہتی ہے کہ مجھے تم سے بریک اپ کرنا ہے، جس پر ژالے کہتی ہیں کہ ٹھیک ہے کرلو، دوسری آواز کہتی ہے تم تو یہی چاہتی تھیں، جاؤ اپنے نئے عاشق کے ساتھ خوش رہو۔

    جس پر ژالے کہتی ہیں کہ وہ نیا نہیں، تم سے بھی پرانا ہے۔

    کیپشن میں ژالے نے لکھا کہ بھروسہ تو ہم اپنے آپ کا بھی نہیں کرسکتے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ ژالے اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیوز پر لپ سنک کرتی ہیں جو اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔

  • کیا آپ گول روٹیاں بنائیں گی؟ شہریار منور اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

    کیا آپ گول روٹیاں بنائیں گی؟ شہریار منور اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

    معروف اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے درمیان انسٹاگرام پر دلچسپ جملے بازی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین دونوں کی نوک جھونک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

    ماہرہ خان اور شہریار منور خاصے اچھے دوست ہیں، دونوں اس سے قبل فلم ہو من جہاں میں ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ اکثر تقریبات میں بھی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں۔

    اب حال ہی میں دونوں کی گفتگو نے مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہریار منور نے نارنجی لباس میں اپنی ٹی وی شو سے نئی تصویر پوسٹ کی۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے اس کے نیچے کمنٹ کیا، شیری تم اس لڑکے کی طرح دکھائی دے رہے ہو۔۔

    جس پر شہریار منور نے جواب دیا، وہ لڑکا جس کے لیے آپ گول روٹیاں بنا سکتی ہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مداحوں نے اداکار کے اس جملے کا بے حد لطف لیا اور اسے بہترین دوستی قرار دیا۔