Tag: انسٹاگرام

  • پارٹی میں غبارے لگانے والوں کے لیے بھارتی اداکارہ کا اہم پیغام

    پارٹی میں غبارے لگانے والوں کے لیے بھارتی اداکارہ کا اہم پیغام

    معروف بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے اپنی پارٹیز میں غبارے لگانے والوں کو اہم یاد دہانی کروا دی۔

    دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ لوگ سنگل یوز (ایک دفعہ استعمال کے بعد پھینک دیے جانے والے) پلاسٹک کے بارے میں بات کرتے ہیں، کوئی پارٹی ہو تو اس میں پلاسٹک کا استعمال نہیں کرتے جیسے پلاسٹک کے کپ، پلیٹ اور بیگ وغیرہ۔

    اداکارہ نے کہا کہ لیکن ایسے لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ ایسی پارٹی میں غبارے پھر بھی استعمال کیے جاتے ہیں، غبارے بھی پلاسٹک سے بنے ہیں اور یہ ری سائیکل بھی نہیں کیے جاسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dia Mirza Rekhi (@diamirzaofficial)

    خیال رہے کہ دیا مرزا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات کی خیر سگالی سفیر ہیں اور اکثر و بیشتر ماحولیاتی مسائل سے آگاہی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • کیا آپ انسٹا گرام پر بلیو ٹک حاصل کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

    کیا آپ انسٹا گرام پر بلیو ٹک حاصل کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

    سان فرانسسکو: انسٹاگرام میں ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا حصول کافی مشکل تھا کیونکہ اس کا طریقہ کار واضح نہیں تھا اور صرف اہم شخصیات، برانڈز اور سیلیبرٹیز کو ہی بلیوٹک دیا جاتا تھا۔

    تاہم اب فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ نے ہر ایک کے لیے ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کے حصول کو آسان بنادیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ انسٹا گرام پر بلیو ٹک کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

    ٹوئٹر کی طرز پر انسٹا گرام بھی اپنے صارفین کو بلیو ٹک لینے کی اجازت دیتی ہے اس کے لئے آپ کو کچھ شرائط پوری کرنی ہوگی اسے کے زریعے جعلی اکاؤنٹس سے نمٹنا آسان ہوجاتا ہے بلیو ٹک اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اکاؤنٹ اصلی ہے اور کمپنی نے اس کی تصدیق کرلی ہے۔

    انسٹا گرام پر تصدیق کے لئے آپ کو کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا، آپ کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ جمع کرانا ہوگا اگر آپ کے پاس کاروباری پروفائل ہے تو کاروبار سے متعلق دستاویزات جمع کرانے ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں: یاہو کمپنی کا ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    اس کے لئے اکاؤنٹ کا نوٹیبل ہونا ضروری ہے ، ذہن میں رہے کہ انسٹا گرام پر بلیو ٹک کے حصول کی درخواست کئی بار مسترد کردی جاتی ہے۔

    صارف کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اکاؤنٹ سیٹنگ میں جائے یہاں آپ کو ریکوسٹ ویری فیکیشن کا آپشن ملے گا، تمام تفصیلات یہاں اپ لوڈ کریں اپنے بارے میں شائع ہونے والے خبروں کا لنک بھی یہاں منسلک کرسکتے ہیں آپ کو تصدیق کے لئے انتظار کرنا ہوگا ، کمپنی کی جانب سے بذریعہ ای میل آپ کو تصدیق سے متعلق آّگاہ کردیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی آپ کی پروفائل نام کے ساتھ بلیو ٹک کا نشان نظر آجائے گا۔

  • نعیمہ بٹ نے دکھوں کا مقابلہ کرنے کا طریقہ بتا دیا

    نعیمہ بٹ نے دکھوں کا مقابلہ کرنے کا طریقہ بتا دیا

    معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کردی جس میں مداح ان کے جملوں کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ درد کب ختم ہوتا ہے؟ میرا سوال ہی غلط تھا تو میں نے پوچھا کہ درد کب کم ہوتا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ مجھے جواب ملا، جب زخم کو روز ہاتھ لگانا بند کردو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

    مداحوں نے ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    یاد رہے کہ نعیمہ بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل فراڈ میں اہم کردار نبھا رہی تھیں جس میں ان کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا۔

    نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • اقرا عزیز شوٹنگ کے دوران وقت کیسے گزارتی ہیں؟

    اقرا عزیز شوٹنگ کے دوران وقت کیسے گزارتی ہیں؟

    معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے شوٹنگ کے دوران اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو کے پس منظر میں ایک گانا چل رہا ہے، ’نیا سال چڑھ آیا لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑا‘۔

    گانے پر وہ اپنے میک اپ آرٹسٹ ایذان زیدی کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

    کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہم کیمرے کے پیچھے کیا کرتے ہیں یہ اب تک ایک راز تھا۔

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین نے لائیک کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    خیال رہے کہ اقرا عزیز اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

    اداکارہ سنہ 2019 میں یاسر حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام کبیر حسین ہے۔

  • ماں کی بات سنی ہوتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا: ژالے سرحدی کی نئی ویڈیو

    ماں کی بات سنی ہوتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا: ژالے سرحدی کی نئی ویڈیو

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں ژالے کہتی ہیں کہ بچپن میں ماں کی بات سنی ہوتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، ان سے دریافت کیا جاتا ہے کہ کیا کہتی تھی تمہاری ماں؟

    جس پر ژالے کہتی ہیں کہ جب سنی ہی نہیں ماں کی بات تو مجھے کیا پتہ کیا کہتی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ ژالے اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیوز پر لپ سنک کرتی ہیں جو اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔

  • ہر سال 30 کی ہی رہوں گی: روینہ ٹنڈن کی نئی ویڈیو وائرل

    ہر سال 30 کی ہی رہوں گی: روینہ ٹنڈن کی نئی ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    ماضی کی بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

    ویڈیو میں ایک شخص ان سے دریافت کرتا ہے کہ ان کی عمر کتنی ہے؟ جس پر وہ کہتی ہیں 30 سال، پوچھنے والا کہتا ہے کہ کچھ سال پہلے بھی تو وہ 30 کی تھیں؟

    جس پر روینہ کہتی ہیں کہ ایک بار جو میں نے کہہ دیا، تو بس کہہ دیا۔

    ان کی اس مزاحیہ ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور دلچسپ کمنٹس تحریر کیے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اپنی نجی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • بیویوں کو بدنام نہ کیا کریں: ژالے سرحدی کی ویڈیو وائرل

    بیویوں کو بدنام نہ کیا کریں: ژالے سرحدی کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں ژالے کہتی ہیں کہ جو عورت ایک منٹ میں بات مان لے وہ ماں ہے، دو منٹ میں مان لے وہ بہن ہے، اور جو بار بار کہنے پر بھی نہ مانے۔۔ وہ بہری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایویں بیویوں کو بدنام نہ کیا کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ ژالے اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیوز پر لپ سنک کرتی ہیں جو اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔

  • معروف اداکارہ کے یہاں بیٹے کی پیدائش

    معروف اداکارہ کے یہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ کے یہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

    معروف اداکارہ اریج فاطمہ نےاپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اریج فاطمہ نے اپنے دوسرے بیٹے یحییٰ علی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

    اداکارہ کا اس سے قبل ایک اور بیٹا عیسیٰ علی ہے جس کی پیدائش 2020 میں ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ اریج فاطمہ نے 2017 میں کینیڈین ڈاکٹر عزیر علی سے دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کا پہلا نکاح 2014 میں بزنس مین فراز خان سے ہوا تھا جو جلد ہی ختم ہو گیا تھا۔

    اریج اس وقت امریکا میں رہائش پذیر ہیں جہاں وہ زیورات کے کاروبار سے منسلک ہیں، جبکہ اداکاری کے سلسلے میں ان کا پاکستان آنا جانا رہتا ہے۔

  • فضہ علی کے گانا گانے کی ویڈیوز وائرل

    فضہ علی کے گانا گانے کی ویڈیوز وائرل

    معروف اداکارہ فضہ علی نے ایک شادی میں گلوکاری کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ان کی ویڈیوز کو بے شمار صارفین نے پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ فضہ علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کیں۔

    ویڈیوز میں وہ ایک شادی کی تقریب میں موجود ہیں اور گلوکاری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

    ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ صوفی گلوکار عابدہ پروین کا کلام گنگنا رہی ہیں، اس کے بعد وہ ایک بھارتی گانا گاتی ہیں جس پر حاضرین بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

    انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد لوگوں نے ان کی ویڈیوز کو بے حد پسند کیا اور ان کی گلوکاری کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ فضہ علی انسٹاگرام پر تقریباً 1 ملین فالوورز رکھتی ہیں، وہ اکثر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کی نئی ویڈیو وائرل

    پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی، مداح ان کی نئی ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کردی جس پر ایک بار پھر مختلف نوعیت کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ویڈیو میں کرن نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے، پس منظر میں ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا کا ایک ڈائیلاگ چل رہا ہے۔

    کرن نے کیپشن میں تحریر کیا کہ اگر ایسا محسوس ہونے لگے تو آپ پیار میں ہیں، فوراً یو ٹرن مار لیں۔

    ان کی اس ویڈیو پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ عمران اشرف، سنہ 2018 میں کرن اشفاق سے رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا روحام بھی ہے، تاہم 2022 کے آخر میں یہ جوڑا علیحدہ ہوگیا تھا۔

    طلاق کے بعد کرن کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا کہ وہ بالکل معمول کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں کوئی فرق نہیں پڑا جس کے بعد انہوں نے ایسے مداحوں کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا تھا کہ طلاق یافتہ عورت سے آپ کیا چاہتے ہیں کہ وہ خودکشی کرلے؟