Tag: انسٹاگرام

  • معروف اداکار کی بیٹیوں کے ساتھ خوبصورت ویڈیو وائرل

    معروف ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن کو بیٹیوں کے اصرار پر میک اپ کروانا پڑ گیا، ان کی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار و سابق ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ دلچسپ ویڈیوز پوسٹ کیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ان کے گھر آتے ہی ان کی بیٹیاں میک اپ آرٹسٹ بن گئیں۔ ڈوین جانسن نے بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منع نہیں کیا اور خود ان کے کسٹمر بن گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dwayne Johnson (@therock)

    بیٹیوں نے والد پر میک اپ کا تمام سامان استعمال کیا اور انہیں رنگین وگ بھی پہنا دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dwayne Johnson (@therock)

    اداکار نے لکھا کہ میں نے ابھی تک آئینہ نہیں دیکھا لیکن یقیناً میں اتنا ہی بہترین لگ رہا ہوں گا جتنا بہترین خود کو محسوس کر رہا ہوں۔

  • ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر وائرل

    ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر وائرل

    بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    ثانیہ مرزا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے نیلے رنگ کا ڈریس پہنا ہوا ہے جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ یو اے ای میں بھارت ایوارڈز 2022 میں بہت اچھا وقت گزرا ۔”

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا یہ تصاویر کچھ گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئیں، جسے اب تک لاکھوں صارفین لائک کرسکے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

    چند روز قبل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے انسٹاگرام پر ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج سیمی فائنل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی تھی۔

  • ہاجرہ یامین کے گھنگھریالے بالوں کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

    ہاجرہ یامین کے گھنگھریالے بالوں کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

    معروف پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جس میں ان کے گھنگھریالے بال نئے انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

    تصاویر میں انہیں سیاہ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ ان کے بال بھی گھنگھریالے سے سیدھے ہوچکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور اس پر بے شمار تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ ہاجرہ یامین اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، وہ ایک ویب سیریز میں بھی کام کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

    اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی سرگرم ہیں اور اکثر اپنی مختلف تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

  • چار لوگوں کو بدنام کر رکھا ہے: ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    چار لوگوں کو بدنام کر رکھا ہے: ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں ان کے ساتھ ان کی سہیلیاں اور بلی بھی موجود ہے، ویڈیو کے پس منظر میں ایک آڈیو چل رہی ہے جس پر ژالے لپ سنک کر رہی ہیں۔

    ژالے کہتی ہیں کہ وہ لوگ کہتے ہیں نا کہ چار لوگ دیکھیں گے تو کیا بولیں گے، وہ چار لوگ کچھ نہیں بولیں گے کیونکہ وہ چار لوگ ہم ہیں، ہمیں کچھ فرق نہیں پڑتا کہ تم لوگ کیا کر رہے ہو، ہمیں ایسے ہی بدنام کر رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

  • نسیم شاہ کی مزاحیہ گفتگو پر نعیمہ بٹ کی دلچسپ ویڈیو

    نسیم شاہ کی مزاحیہ گفتگو پر نعیمہ بٹ کی دلچسپ ویڈیو

    معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کردی جس میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کا مزاحیہ جملہ دہراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو کے پس منظر میں کرکٹر نسیم شاہ کا دلچسپ کلپ چل رہا ہے، کلپ میں ایک صحافی انگریزی میں سوال پوچھ رہا ہے۔

    جب اس کا سوال طویل ہوجاتا ہے تو نسیم شاہ درمیان میں ٹوک کر کہتے ہیں کہ مجھے اس کی صرف 30 فیصد انگلش آتی ہے میری انگلش اب ختم ہوچکی ہے۔

    ویڈیو میں نعیمہ نسیم شاہ کا جملہ بولتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

    کیپشن میں نعیمہ نے لکھا کہ جس طرح نسیم نے مسکرا کر اپنے دل کی بات کہی وہ دل کو چھو گیا، ہم سب کو اسی طرح اپنی مادری زبان کو اپنانا چاہیئے اور ساتھ ہی اپنی زندگی کی سچائیوں کو بھی۔

    مداحوں نے ان کی دلچسپ ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    یاد رہے کہ نعیمہ بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل فراڈ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے میں نعیمہ طوبیٰ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، میکال ذوالفقار، اسما عباس، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم و دیگر شامل ہیں۔

    نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی اور ڈرامے سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • ایمان علی کی سیاہ ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل

    ایمان علی کی سیاہ ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ ایمان علی کی سیاہ ساڑھی میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اداکارہ اپنی بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹچ بٹن فلم کے ذریعے اسکرین پر واپس آئی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایمان علی نے سیاہ ساڑھی میں خوبصورت تصاویر و ویڈیو پوسٹ کیں۔ سیاہ ساڑھی کے ساتھ انہوں نے خوبصورت جھمکے بھی پہن رکھے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial)

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

    ایمان علی طویل عرصے کے بعد اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اور شوٹنگ اسٹار اسٹوڈیو کی مشترکہ پیشکش فلم ٹچ بٹن میں اسکرین پر واپس آئی ہیں۔

    فلم ٹچ بٹن میں ایمان علی کے ساتھ ساتھ فرحان سعید، عروہ حسین اور فیروز خان بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

    اس طویل عرصے کے دوران ایمان علی ایک نایاب مرض ملٹی پل اسکلیروسس سے لڑتی رہیں اور اسکرین سے دور تھیں۔ ان کے مطابق بہت عرصے بعد اس فلم میں کام کرنا انہیں اپنے ڈیبیو جیسا لگ رہا ہے۔

  • پریانکا چوپڑا نے بالآخر بیٹی کی تصویر شیئر کردی

    پریانکا چوپڑا نے بالآخر بیٹی کی تصویر شیئر کردی

    بالی وڈ کی مقبول اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کی چہرے کی پہلی تصویر شئیر کی ہے۔

    بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا یوں تو بیٹی کے ہمراہ اب تک متعدد تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرچکی ہیں لیکن ان تصاویر میں وہ اپنی بیٹی مالتی کا چہرہ نہیں دیکھاتی، اداکارہ کبھی بچی کے چہرے پر ایموجی لگادیتی ہیں تو کبھی بیٹی کے سر کی تصویر پوسٹ کرتی ہیں۔

    تاہم اب پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں ان کی بیٹی مالتی سو رہی ہے اور اس کی آنکھوں پر ٹوپا ہے البتہ چہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پرایک اور تصویر شئیر کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ان کی بیٹی آرام کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ اداکار و گلوکار نک جونس کے ہاں رواں برس کے آغاز جنوری میں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے مالتی میری چوپڑا جونس رکھا ہے۔

  • عائشہ خان کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصویر

    عائشہ خان کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصویر

    معروف اداکارہ عائشہ خان نے اپنے بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کردی، ان کے یہاں رواں برس دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عائشہ خان نے اپنے بیٹے کو گود میں لیے ہوئے تصویر شیئر کی۔

    کیپشن میں انہوں نے تحریر کیا کہ ان کا بیٹا 6 ماہ کا ہوچکا ہے۔

    بے شمار مداحوں نے ان کی تصویر کو لائیک کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    عائشہ خان نے سنہ 2003 میں تم یہی کہنا نامی ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کیا، سنہ 2018 میں وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر میجر عقبہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    جوڑے کے یہاں سنہ 2019 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی اور رواں برس مئی میں دونوں نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔

  • انسٹاگرام صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

    انسٹاگرام صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا جس کے بعد صارفین پوسٹ کو شیڈول بھی کرسکیں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انسٹا گرام کی جانب سے شیڈولر نامی فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے، یعنی اب ایپ کے اندر پوسٹس کو شیڈول کرنا ممکن ہوگیا ہے جو بزنس اور کریئٹرز اکاؤنٹس کو دستیاب ہوگا۔

    اب تک انسٹاگرام میں پوسٹ شیڈول کرنے کے لیے میٹا کے کریئٹر اسٹوڈیو کی مدد لینا پڑتی ہے مگر اب کریئٹرز اور بزنس اکاؤنٹس ریلز اور تصاویر کو ایپ میں ہی 75 دن کے لیے شیڈول کر سکیں گے۔

    اس فیچر کی آزمائش گزشتہ چند ہفتوں سے جاری تھی اور اب اسے متعارف کروایا گیا ہے مگر اب بھی اسے محدود ہی خیال کیا جا سکتا ہے۔

    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اہل صارفین کو پوسٹ اپنے فالوورز سے شیئر کرنے سے قبل ایڈوانسڈ سیٹنگز میں جانا ہوگا۔

    وہاں شیڈول پوسٹ کے آپشن پر کلک کر کے اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کا تعین کرنا ہوگا، اس کے بعد واپس پوسٹ پر جائیں اور شیڈول پر کلک کریں۔

    ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی متعارف کروایا جائے گا یا نہیں کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

  • ’ہم طویل عرصے تک دوست رہے اور نہیں جانتے تھے کہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں‘

    ’ہم طویل عرصے تک دوست رہے اور نہیں جانتے تھے کہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں‘

    معروف پاکستانی اداکارہ مہر بانو نے اپنی مہندی کی تصاویر شیئر کردیں، ساتھ ہی انہوں نے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا۔

    پاکستانی اداکارہ مہر بانو چند ہفتوں قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اور کچھ روز پہلے ہی انہوں نے شادی کی تصاویر شیئر کر کے باقاعدہ اس کی تصدیق کی۔

    اب اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے نئی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مہر بانو نے مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ خوبصورت اور رنگین لباس میں ملبوس ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

    مہر بانو نے لکھا کہ میں اپنی زندگی کے ساتھی کے ساتھ کئی برس سے دوستی کے رشتے میں منسلک تھی اور نہیں جانتی تھی کہ یہی وہ ایک شخص ہے۔

    طویل پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر کی ڈھیروں تعریفیں کیں اور ساتھ ہی شادی کے رشتے سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    ساتھ ہی انہوں نے خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ جب تک انہیں کوئی سچی محبت کرنے والا ساتھی مل نہ جائے، وہ کمتر پر قناعت نہ کریں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ نے رواں برس فروری میں پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ خاموشی سے منگنی کی تھی اور انہوں نے اپنی منگنی سے متعلق بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔

    بعد ازاں شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کسی طرح کا کوئی پیغام نہیں لکھا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کی شادی کب ہوئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yratta (@yrattamedia)