Tag: انسٹا گرام

  • غزہ پر آواز اٹھانا جرم بنا دیا، انسٹا گرام پر عالمی ایوارڈ یافتہ صحافی کا اکاؤنٹ بلاک

    غزہ پر آواز اٹھانا جرم بنا دیا، انسٹا گرام پر عالمی ایوارڈ یافتہ صحافی کا اکاؤنٹ بلاک

    غزہ سے متعلق پوسٹ کرنے پر انسٹاگرام نے عالمی ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی عظمت خان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون امریکی صحافی عظمت خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر غزہ جنگ کے بارے میں اسٹوری پوسٹ کرنے کے بعد اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیڈو پابندی لگا دی گئی یعنی اُنہیں بتائے بغیر اُن کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں امریکی صحافی نے کہا کہ ان کے کئی ساتھیوں اور صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیڈوپابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔

    عظمت خان کا کہنا تھا کہ یہ باوثوق صحافت اور انفارمیشن کے آزادانہ بہاؤ پر غیر معمولی حملہ ہے۔

    اسرائیل نے غزہ پر بڑے زمینی حملے کیلئے کمر کس لی

    خاتون صحافی نے مزید لکھا کہ غزہ پٹی میں صحافیوں کی ہلاکتوں، انٹرنیٹ اور بجلی کی بندش وغیرہ کی وجہ سے پہلے ہی آن گراؤنڈ انفارمیشن کا حصول مشکل ہو رہا ہے اور اب شیڈو پابندیوں کی وجہ سے غزہ جنگ میں آزادیِ صحافت پر پریشان کن سوالات اُٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔

    اسرائیل غزہ کشیدگی : کتنے صحافیوں نے جان گنوائی؟

    واضح رہے کہ پولیٹزر پرائز یافتہ خاتون امریکی صحافی عظمت خان امریکا کی یونیورسٹیوں میں صحافت کی تعلیم بھی دیتی ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 2021 میں بھی فیس بک اور انسٹاگرام نے شیخ جراہ اور مسجدِ اقصیٰ میں ہونے والی پُرتشد اسرائیلی کارروائیوں سے متعلق تمام کانٹینٹ پر پابندی لگا دی تھی اور بعد میں کہا وہ پابندی غلطی سے لگ گئی۔

  • ‘میں تیری داستان کا تھا ہی نہی’، لائبہ خان کی معنی خیز پوسٹ وائرل

    ‘میں تیری داستان کا تھا ہی نہی’، لائبہ خان کی معنی خیز پوسٹ وائرل

    شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائبہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کالے سوٹ میں نہایت دلکش نظر آرہی ہیں۔

    لائبہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں معنی خیز انداز میں لکھا کہ ’میں تیری داستان کا تھا ہی نہی’۔

    یہ بھی پڑھیں: لائبہ خان سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    انہوں نے ایک گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوب تعریفیں کی جارہی ہے، ایک صارف نے انہیں سنڈریلا بھی لکھا۔

    واضح رہے کہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔

  • سجل علی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    سجل علی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    عالمی شہرت یافتہ اور مشہور و معروف اداکارہ سجل علی کی تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    شیئر کی گئی تصاویر میں اداکاری سجل نے ایک کلاسک بلیک پینٹ اور سفید شرٹ پہن رکھی ہے، اداکارہ کے اس لک میں تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی اداکاروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

     

    اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا۔

    اس کے علاوہ بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ انہوں نے قدوسی صاحب کی بیوہ، کہانی ایک رات کی، قدرت، چپ رہو میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    سجل علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

  • انسٹا گرام پر دوستی لڑکی کو موت کے منہ تک لے گئی

    انسٹا گرام پر دوستی لڑکی کو موت کے منہ تک لے گئی

    بنگلور: بھارتی شہر بنگلور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں انسٹا گرام پر دوستی کے بعد شادی سے انکار پر لڑکی کو ساٹھ فٹ گہرے کنوئیں میں پھینک دیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ بنگلور کے نواحی علاقے میں پیش آیا،جہاں مقامی افراد نے خشک کنوئیں سے آنے والی لڑکی کی چیخ پکار پر مقامی پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا۔

    ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو کنوئیں سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا، مقامی افراد کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ہاتھوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔

    اسپتال میں زیرِ علاج لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ اُس کی انسٹا گرام پر نوجوان آدی سے دوستی ہوئی تھی، آدی نے مجھ سے اکیلے میں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر وہ بس کے ذریعے داوانہالی پہنچی تھی، یہاں سے آدی مجھے بائیک پر بٹھا کر اپنے گاؤں کے ایک فارم ہاؤس لے آیا۔

    زخمی لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم ہاؤس میں آدی نے مجھے شادی کی آفر کی، تو میں نے اسے بتایا کہ میں پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہوں، جس پر اس نے مجھے جان سے مار دینے اور کنوئیں میں پھینکنے کی دھمکی دی جس پر میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی، تاہم آدی نے مجھے کنوئیں میں دھکا دے دیا اور میرے مرنے کی بد دعائیں کرتا ہوا وہاں سے فرار ہوگیا۔

    متاثرہ لڑکی کو کنوئیں سے نکالنے اور اس کا بیان لینے کے بعد پولیس نے ملزم آدی کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی تین دن تک خشک کنوئیں میں زخمی حالت میں بغیر کچھ کھائے پئیے پڑی مدد کے لیے پکارتی رہی اور وہ خوش قسمت ہے کہ زندہ بچ گئی ہے۔

  • اس مشکل وقت میں روزانہ ہمیں ایک خوفناک خبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہریار منور

    اس مشکل وقت میں روزانہ ہمیں ایک خوفناک خبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہریار منور

    کراچی: نامور پاکستانی اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں روزانہ ہمیں ایک خوفناک خبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکار شہریار منور نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس مشکل وقت میں روزانہ ہمیں ایک خوفناک خبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جیسے طیارہ حادثہ، طوفان، ٹڈی دل کے حملے، نسل پرستی، عالمی وبا اور دیگر فسادات میں یہ سوچتا ہوں کہ کائنات ہمیں ایک پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

    معروف اداکار نے کہا کہ اگر ہم دیکھیں تو دنیا کی کوئی بھی ترقی یافتہ حکومت چاہے وہ ٹرمپ کی ہو یا مودی کی ہو اس عالمی وبا پر قابو نہیں پاسکتی ہے۔انہوں نے کہا ہم سب ہی ایک دوسرے سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ اسی وجہ سے اللہ نے ہم سب کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے۔

    شہریار منور نے اپنے پیغام میں کہا کہ صرف چند مہینوں کی معاشرتی دوری نے ہمیں احساد دلایا کہ ہم سب ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں اس امید کا اظہار کیا کہ ہم سب اس مشکل وقت میں سمجھدار ہوجائیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Storms, hate crimes ,plane crashes, racism, Riots, locust attacks, a pandemic and even a UFO sighting 🙄 – everyday is a new horror story. I can’t help but think the universe is trying to send us a message. Now I don’t want to sound like that guy holding up the “the end is near” sign, but if we look at the series of events building up to the pandemic ( governments around the world such the trump and modi establishments being elected on hate mandates, brexit and the increase of extremism and hate crimes) one can’t help but speculate some sort of divine intervention. Since we really hated each other so much, I feel like God turned around and said why don’t you just stay away from each other. A few months of social distancing and we’ve all realised how dependant we are on one another. My prayers go out to the human race. I really hope we come out of these dark times wiser. 📸 @raoalikhan

    A post shared by Sheheryar Munawar Siddiqui (@sheheryarmunawar) on

  • ’میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں‘ اقرا عزیز والدہ کی شکر گزار

    ’میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں‘ اقرا عزیز والدہ کی شکر گزار

    کراچی: نامور اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹا گرام پوسٹ میں اپنی والدہ کے نام پیغام لکھا ہے اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر والدہ آسیہ عزیز کے نام ایک پیغام تحریر کیا اور لکھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں آپ میری آئیڈیل ہیں۔

    اقرا عزیز نے والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ نے اپنی بیٹیوں کو مضبوط بنایا اور انہیں محنت کرنا سکھایا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر بیٹی یا بیٹا کہتے ہیں کہ ہماری امی دنیا کی سب سے اچھی امی ہیں اور میں بھی یہی سوچتی ہوں لیکن آپ آئیڈیل ہیں میری اور میں آج جیسی بھی انسان ہوں سب آپ کو دیکھ کر سیکھا ہے۔

    اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ آپ کا شکریہ آپ نے دنیا کے سارے فضول اصولوں کو توڑا اور اپنی بیٹیوں کو محںت کرنے والا بنایا اور بتایا کہ دنیا میں کوئی بھی چیز محنت کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی۔

    اداکارہ کی پوسٹ کو 50 ہزار کے قریب مداحوں نے لائیک کیا اور کہا کہ والدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔

    واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ اقرا عزیز متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    یاد رہے کہ اقرا عزیز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے قربان میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ بلال عباس خان اور شہزاد شیخ بھی موجود تھے۔

  • فیس بک اور انسٹا گرام کو تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا، کروڑوں صارفین متاثر

    فیس بک اور انسٹا گرام کو تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا، کروڑوں صارفین متاثر

    کراچی : گزشتہ شب فیس بک کو اپنی تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا کرنا پڑا، کروڑوں صارفین پیغام رسانی کی ایپ کے استعمال اور تصاویر شیئر کرنے سے محروم رہے۔

    تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فیس بک، میسنجر اور انسٹا گرام کو تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں افراد کئی گھنٹے سوشل میڈیا ایپس استعمال نہ کرسکے۔

    پاکستان میں بھی فیس بک شٹ ڈاؤن کا شکار رہا۔ بدھ کی رات سوشل میڈیا صارفین کو اس وقت دھچکا لگا جب فیس بک پر کوئی اسٹیٹس اپڈیٹ ہورہا تھا نہ ہی کوئی تصویر پوسٹ ہورہی تھی۔

    اس کے علاوہ انسٹا گرام نے بھی چلنے سے انکار کیا اور میسنجر بھی کوئی پیغام بھیجنے کو تیار نہ تھا، یہ مشکل صورتحال امریکا سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے کروڑوں صارفین کو جھیلنا پڑی، پاکستان میں بھی رات بھر سوشل میڈیا ایپس بند رہیں، انتظامیہ کی جانب سے اس تعطل کی وجہ اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک کو اس سطح کے تعطل کا سامنا آخری بار سال2008 میں کرنا پڑا تھا جب اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد صرف15کروڑ تھی جبکہ آج اس کے صارفین کی تعداد 2.3 ارب کے لگ بھگ ہے۔

  • اداکارہ یمنی زیدی کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

    اداکارہ یمنی زیدی کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

    لاہور: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف خوبرو اداکارہ یمنی زیدی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی خوبصورت اور جاندار اداکاری کی بدولت اداکارہ یمنی زیدی نے بہت ہی کم عرصے میں بے پناہ کامیابیاں سیمیٹیں اور دن بہ دن ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on

    یمنی زیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر نئی تصاویر شیئر کی جسے مداح دیکھ کر حیران رہ گئے، اداکارہ نے تصاویر میں مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    سامنے آنے والی تصاویر میں اداکارہ نے بلیک کلر کا ٹراؤزر، ٹائیگر شرٹ اور اونچے رنگ کے سینڈل پہنے ہوئے ہیں، مداحوں کی اکثریت نے ان کی تصاویر کو سراہا جبکہ کچھ نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    View this post on Instagram

    #

    A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on

    خیال رہے کہ یمنی زیدی نے کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور انتہائی کم عرصے میں شوبز کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔

    اداکارہ کی تصاویر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر 50 ہزار کے لگ بھگ افراد نے پسند کیا ہے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on

    واضح رہے کہ یمنی زیدی کا اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جانے والا ڈرامہ ’ذرا یاد کر‘ مداحوں میں کافی مقبول ہوا تھا، جس میں زاہد احمد نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • دبئی، شہزادی مریم بنت راشد مکتوم کی منگنی کی تقریب

    دبئی، شہزادی مریم بنت راشد مکتوم کی منگنی کی تقریب

    دبئی، شہزادی مریم بنت راشد المکتوم کی منگنی سہیل بن احمد سے طے پا گئی ہے۔

    شہزادی مریم کی منگنی سے متعلق خبر سب سے پہلے شاہی خاندان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے تہنیتی پیغامات کے ذریعے سامنے آئی جس میں مریم اور ان کے ہونے والے ہم سفر کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

     

     

     

    شہزادی مریم بنت راشد المکتوم اور سہیل بن احمد بن جمعہ المکتوم کے درمیان شادی جلد انجام پائے گی جس کا باقاعدہ اعلان سرکاری سطح پر جلد ہی کیا جائے گا جب کہ شاہی خاندان میں شہزادی مریم کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شادی کی تاریخ قریب ہی ہے۔

     

     

     

     

    خوشگوار حیرت کی بات ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم راشد مکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کی شادی بھی دسمبر کے ماہ میں انہی دنوں گزشتہ برس ہوئی تھی اور دوسری صاحبزادی کی منگنی کے لیے بھی یہی مہینہ چنا گیا۔

    Congratulation to my cousin @maryam_mrm and @suhailbenahmed on their up coming wedding. May you find a lifetime of happiness in this union. قصيدة عمتي فطيم بنت راشد آلِ مكتوم الله يتمم لكم يا مريم و سهيل على خير يا رب العالمين. # Repost @alk7aileh_almaktoum يوم البدر بان و تلاقـــى مـع سـهـيـل  أجمل كواكب في سما العز أحـبـاب يا سهيل فالك مزن من وسمي السيل  والله عطاك من الحسن تاج الأنساب يا سهــيل في يمناك مـهــرٍ مـن الخيــــل  في كل ميدانٍ  على الطيـب كسّــــاب مبـروك يـا مـريم و مبـروك يـا سـهـيـل  وعسى الفرح بأيامكم سعد وارحاب و سهيل له عندي مـعـزه  و تـبـجـيـل  داريـــه يــا مـريم مــداراة الأهــــــداب قصـــــائدي غـنـت لكم بالمـواويــــل  إنتـم جمعتوا للفــرح كـل لأسبـــاب❤️🌹🙌🏼

    A post shared by Lateefa M (@lateefam) on

    خیال رہے کہ شاہی خاندان میں ہونے والی  تقریبات اپنے منفرد انداز اور روایت و تہذیب سے مزین ہوتی ہیں جس میں عالمی سطح پر لوگ دلچسپی لیتے ہیں  جب کہ سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تصاویر کو صارفین بڑی تعداد میں پسند کرتے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کرتے ہیں جس سے شاہی خاندان کی مقبولیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    #repost @alk7aileh_almaktoum 💜

    A post shared by Maryam MRM (@maryam_mrm) on

  • انسٹاگرام میں بیک وقت 10 تصاویر کی پوسٹنگ کا فیچر متعارف

    انسٹاگرام میں بیک وقت 10 تصاویر کی پوسٹنگ کا فیچر متعارف

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فوٹو ایپ انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس میں ایک پوسٹ میں بیک وقت کئی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کی جاسکیں گی۔

    نئے متعارف کیے جانے والے فیچر کے تحت آپ کو اپنی انسٹا گرام کی نیوز فیڈ میں ایسی پوسٹ پر اوپر ایک چوکور آئیکون نظر آئے گا۔ پہلی تصویر کو سلائیڈ کرنے کے بعد دیگر دوسری تصاویر یا ویڈیوز بھی آپ کے سامنے آتی جائیں گی۔

    صارفین نے اس فیچر کو پسند تو بے حد کیا، تاہم کچھ کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں صرف یہ قباحت ہے کہ پہلی تصویر کے علاوہ باقی تصاویر پروفائل پر ظاہر نہیں ہوں گی۔

    اس فیچر کے تحت تصاویر کو اپ لوڈ کرنے کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔ اپ لوڈ کے آپشن پر کلک کر کے سیلیکٹ ملٹی پل کا آپشن منتخب کریں، اس کے بعد اپنے فون کی گیلری میں سے کوئی 10 تصاویر یا ویڈیو منتخب کریں۔

    ہر تصویر کو الگ طرح سے فلٹر کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا جبکہ آپ اس تصویر کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں جو آپ کے خیال میں سب سے پہلے نظر آنی چاہیئے۔

    ہر تصویر کو علیحدہ ٹیگ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل انسٹا گرام نے ’اسٹوریز‘ کا فیچر بھی متعارف کیا تھا جن کے تحت تصاویر یا ویڈیو کو عارضی طور پر پوسٹ کیا جاسکتا تھا۔ تھوڑے عرصے بعد وہ پوسٹ خود بخود غائب ہو جاتی تھی۔