Tag: انسٹینٹ گلو

  • ’انسٹینٹ گلو ماسک‘ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

    ’انسٹینٹ گلو ماسک‘ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

    آپ کے باورچی خانے میں موجود روزانہ کی بنیاد پر استعمال کی جانے والی کچھ اشیاء میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی افادیت اور استعمال سے خواتین تاحال ناواقف ہیں۔

    اگر آپ کو اچانک کہیں جانا پڑجائے تو ہنگامی حالات میں گھر ہی میں ایمرجنسی ماسک اور فیشل تیار کیا جاسکتا ہے جس کے نتائج دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گی اور اس فیشل کو معمول کا حصہ بنالیں گی۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر بیوٹیشن ڈاکٹر ام راحیل نے ’انسٹینٹ گلو ماسک‘ بنانے کا آسان طریقہ بتایا جسے بنانے کیلیے خواتین اپنے کچن میں رکھی اشیاء بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

    ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ انسٹینٹ گلو ماسک کا باقاعدہ استعمال بنا کسی سائیڈ ایفیکٹس کے رنگت کو گورا، جلد کو ترو تازہ اور جوان بناتا ہے۔ اس میں کلینزر، اسکرب اور ماسک تینوں خصوصیات پائی جاتی ہے ہے، اسے قدرتی اجزاء کے فارمولے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

    چہرے پر ’انسٹینٹ گلو‘ یعنی چمک کے لیے حسب ضرورت تربوز ایک چمچ، ٹماٹر کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، بھیگی ہوئی جو ایک چمچ اور فریش کریم ایک چمچ لے لیں یہ چاروں اجزاء ملا کر بلینڈ کرلیں آپ کا ’انسٹینٹ گلو‘ ماسک تیار ہے۔

    اب اس ماسک کو چہرے، گردن اور بازوؤں پر لگا لیں، جب آدھا سوکھ جائے تو اب کھیرے کے باریک قتلون کو دودھ میں بگھو کر آنکھوں پر رکھ لیں،15 منٹ بعد انگلیوں کے پوروں کی مدد سے گولائی میں چہرے پر مساج کرتے ہوئے ماسک دھو لیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ماسک کو مرد عورت اور بچے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔