Tag: انصاف

  • کمزور طبقات کی انصاف تک رسائی میں معاونت ریاست کی ذمے داری ہے: وزیر اعظم

    کمزور طبقات کی انصاف تک رسائی میں معاونت ریاست کی ذمے داری ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مزدور  طبقات کی انصاف تک رسائی میں مدر ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قانونی اصلاحات سےمتعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوانین میں ترمیم یقینی بنائیں، تاکہ طویل مقدمات کاجلد فیصلہ ہوسکے۔

    [bs-quote quote=”ملکی دولت لوٹنے والوں سے رقم  واپس نکلوانا قوم کے دل کی آواز ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

    وزیر اعظم نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیربھی انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے، کمزور  طبقات کی انصاف تک رسائی میں مدر  کرنا لازم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے قانون سازی کررہی ہے، کوشش ہوگی غریبوں کوریاست کی جانب سےقانونی معاونت ملے۔

    معمولی جرائم میں جرمانہ ادا نہ کرنے پر لوگ اب بھی قید ہیں، امتیازی سلوک روارکھاجاناعدل وانصاف کےاصولوں کی نفی ہے، ملکی دولت لوٹنے والوں سے رقم  واپس نکلوانا قوم کے دل کی آواز ہے۔

    مزید پڑھیں: نریندر مودی نے کوئی حرکت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے آئے گا، وزیراعظم عمران خان

    خیال رہے کہ آج مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ نریندر مودی نے کوئی حرکت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے آئے گا ، دنیا سے کہتاہوں کہ ہندوستان کے ہٹلر کو روکو ، مودی جو کشمیر میں کررہاہے اس کا ردعمل آئے گا۔

  • سانحہ بلدیہ فیکٹری کو7سال ہوگئے، لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر

    سانحہ بلدیہ فیکٹری کو7سال ہوگئے، لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری میں جل کر راکھ ہونے والے 259 جسموں سے اٹھتا دھواں آج بھی فضا میں انصاف کا طلبگار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سے سات سال قبل آج ہی کی تاریخ میں یہ اندوہناک سانحہ پیش آیا، سانحہ بلدیہ کراچی فیکٹری کو7 سال ہوگئے، پیاروں کے زندہ جلنے کا غم میں ڈوبے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

    گیارہ سمتبر دوہزار بارہ کی صبح کراچی بلدیہ میں واقع فیکٹری کے محنت کش یہ نہیں جانتے تھے کہ آج ان کا لاشہ گھر واپس لایا جائے گا۔

    جلنے کی ناقابل برداشت بو پر کوئی پہچان بھی نہ پائے گا۔ بندہ خاکی راکھ کا ڈھیر بن جائے گا۔ تحقیقات میں ہولناک انکشاف ہوا کہ آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی، وجہ بھتہ نہ ملنا تھا۔

    تفتیش کا دائرہ آگے بڑھا تو ایک سیاسی جماعتوں سے وابستہ بڑے بڑے نام سامنے آئے گرفتاریاں بھی ہوئیں، جے آئی ٹی بنی لیکن لخت جگر کی جدائی پر آنسو بہاتی ماں کو انصاف ملا اور نہ ہی بڑھاپے کا سہارا چھن جانے پر باپ کا ہاتھ قاتلوں کے گریبان تک پہنچا۔

    مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ: آگ فیکٹری منیجر نے لگوائی، ملزم کا انکشاف

    بیواؤں اور یتیموں کی چیخیں آج بھی فلک کو چیرتی ہیں۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک دو نہیں درجنوں بے گناہوں کے خون کا حساب کس سے لیا جائے گا؟ کیس کی فائلوں پر پڑنے والی گرد کی تہیں موٹی ہوتی جارہی ہیں۔

  • سعودی عرب میں انڈونیشی گھریلو ملازمہ کو انصاف مل گیا

    سعودی عرب میں انڈونیشی گھریلو ملازمہ کو انصاف مل گیا

    ریاض :سعودی عرب کی وزارت لیبر نے مشرقی الخبر گورنری کے مقامی شہری کو انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو ملازمہ کو ایک لاکھ 38 ہزار ریال کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلوملازمہ 15 سال 6 ماہ سے سعودی شہری کے گھر پرملازمت کر رہی تھی،اس پورے عرصے میں وہ چھٹیاں گذارنے اپنے وطن واپس نہیں جا سکی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ اس کے مالک نے اسے اس کی اجرت بھی نہیں دی حتیٰ کہ طویل عرصے تک اس کا اپنے اہل خانہ سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا،اس نے اپنے حقوق کے لیے وزارت لیبرکو درخواست دی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوری انصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت گھر پر ملازم رکھنے والے شخص کو طلب کیا۔ اس موقع پر برادر ملک انڈونیشیا کا سفارتی عملہ بھی موجود تھا، ان کی موجودگی میں حکومت نےملازمہ کو ایک لاکھ اڑتیس ہزار ریال کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دینے کے ساتھ اس کے وطن واپسی کے سفر کا انتظام کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    سعودی عرب کی قومی لیبر کمیٹی کے رکن ناصر الدوسری نے بتایا کہ حکومت نے انڈونیشی خادمہ اور اس کے کفیل کےدرمیان صلح کا معاہدہ کرایا اور مالک کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طورپر خادمہ کو ایک لاکھ اڑتیس ہزار ریال کی رقم ادا کرے۔

    حکومت کے حکم پراس شخص نے چیک کی شکل میں انڈونیشی ملازمہ کو رقم ادا کردی ہے۔ اس کی وطن واپسی میں تاخیر پرہونے والے تمام اضافی اخراجات اور جرمانے کی رقم بھی سعودی شہری ادا کرے گا۔

  • بھارتی مسلم خاتون کو سپریم کورٹ نے 15 سال بعد انصاف دیدیا

    بھارتی مسلم خاتون کو سپریم کورٹ نے 15 سال بعد انصاف دیدیا

    نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے گجراتی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ 15 سال قبل پُر تشدد واقعات کے دوران نشانہ بننے والی مسلمان خاتون کو 50 لاکھ روپے زر تلافی، نوکری اور ایک مکان فراہم کریں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت خواتین کے لیے ایک انتہائی خطرناک ملک بن گیا ہے جہاں خواتین کے لیے اپنی عصمت برقرار رکھنا ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، ستم بالائے ستم تو یہ کہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کئی کئی برسوں تک انصاف کی منتظر رہتی ہیں ایسا ہی کچھ بھارت کی مسلمان خاتون کے ساتھ ہوا جسے انصاف کیلئے 15 برس انتظار کرنا پڑا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ متاثرہ خاتون بلقیس بانو نے 5 لاکھ روپے کی پیش کش کو مسترد کردیا تھا، خاتون کے وکیل نے سپریم کورٹ کے حکم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دیگر متاثرین کو ان کے مقدمات میں مدد ملے گی۔

    بلقیس بانو کی وکیل شوبھا گپتا کا کہنا تھا کہ اس کیس میں عدالت کی جانب سے ریپ کے متاثرہ فرد کو زیادہ سے زیادہ تلافی معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔

    ان کے مطابق اس سے قبل 2017 میں شمال مشرقی بھارت میں ایک متاثرہ فرد کو 13 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد بلقیس بانو کے کیس میں سب سے زیادہ زر تلافی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب اس طرح کے احکامات منظور کیے جاتے ہیں، جی ہاں، تو اس سے آپ کی امیدیں بڑھ جاتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘اس سے ایک پیغام جاتا ہے کہ عدالتیں موجود ہیں اور انصاف اب بھی فراہم کیا جارہا ہے۔گزشتہ سال سپریم کورٹ نے ایک اسکیم منظور کی تھی، جس میں ریپ متاثرین کے لیے زر تلافی 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں کم عمرلڑکی سے 13 افراد کی جنسی زیادتی

    بھارت میں کاشتکار خواتین جنسی زیادتی کا نشانہ بننے پر مجبور

    عدالت کا کہنا تھا کہ یہ امداد متاثرین کی صحت اور بحالی کے لیے استعمال ہوگی۔ 2012 میں نئی دہلی میں ایک طالبہ کے گینگ ریپ کے بعد ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے جنسی حملوں کے حوالے سے قانون کو مزید سخت کردیا۔

    تاہم ان سب کے باوجود بھی خواتین کو حکام تک پہنچے میں متعدد مشکلات کا سامنا ہے، جس میں مخالف رویے کی حامل پولیس، غلط میڈیکل اور فرانزک ٹیسٹ، بناوٹی تفتیش اور کمزور پروسیکیوشن شامل ہے۔

  • جب تک عام آدمی کوعدالتوں پریقین نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں جاسکے گا‘ فواد چوہدری

    جب تک عام آدمی کوعدالتوں پریقین نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں جاسکے گا‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے 5 ہزارممبران بن چکے ہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ بارایسوسی ایشنزاوردیگرعمارتیں بہترہونی چاہئیں، ہزاروں،لاکھوں لوگ روز آتے ہیں، وکلا چیمبرسے متعلق چیئرمین سی ڈی اے کو ماسٹرپلان بنا کردیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات پربھی کام کرنا ہے، عدالت کے بغیراصلاحات ممکن نہیں ہے، قانونی اصلاحات سے معیشت بہترہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ لیگل ریفارمزمیں بارایسوسی ایشنزکوساتھ لے کرچل سکیں، ہائی کورٹ کے ججزکی تعیناتی کا معاملہ طے ہونا چاہئے۔

    وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ جب تک عام آدمی کوعدالتوں پریقین نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں
    جاسکے گا، امیرکے لیے جیل بھی فائیواسٹارہوٹل،غریب کے لیے گھر بھی جیل ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں عمران خان سے بہترآدمی ہمیں مل نہیں سکتا، عمران خان کی کاوشوں پرشک نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوسکتی، عمران خان کی قیادت میں تمام مسائل حل کرلیں گے۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وکلا کا بھی خون شامل ہے، امن کے لیے قربانیاں دینے والوں کوکبھی نہیں بھولنا چاہیے۔

  • کوشش ہے لوگوں کوان کے گھرکی دہلیزپرانصاف مہیا ہو ‘ جسٹس اطہرمن اللہ

    کوشش ہے لوگوں کوان کے گھرکی دہلیزپرانصاف مہیا ہو ‘ جسٹس اطہرمن اللہ

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹ کی عدالتوں کوالگ الگ کرنے سے متعلق کیس پرسماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ جب لوگوں کا ہم پراعتماد نہیں ہوگا توعدالتوں کا فائدہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کورٹ کی عدالتوں کوالگ الگ کرنے سے متعلق کیس پرسماعت ہوئی۔

    ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات اور وکلاعدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے ڈی سی کومناسب جگہ سے متعلق رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کا ماحول اگربچوں کے لیے ٹھیک ہے توبچوں کو وہاں بھیجنا چاہیے، ہمیں پتہ ہے وہ ماحول بچوں کے لیے ٹھیک نہیں ہے، ڈسٹرکٹ کورٹ کے بخشی خانے کا برا حال ہے۔

    وکیل نے کہا کہ سی ڈی اے ماسٹرپلان میں ڈسٹرکٹ اورہائی کورٹ کے پلاٹ ہی نہیں ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہمیں لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ جب لوگوں کا ہم پراعتماد نہیں ہوگا توعدالتوں کا فائدہ نہیں ہے، کوشش ہے لوگوں کوان کے گھرکی دہلیزپرانصاف مہیا ہو۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ سلام آباد کے لوگوں کے لیےعدالتی ماڈل نظام ہونا چاہیے، عدالت نے ڈپٹی کمشنرکورپورٹ جمع کرانے کے احکامات دیے۔

    بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کی عدالتوں کوالگ الگ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

  • انصاف نہ ملنا یا دیر سے ملنا ملک کا بڑا مسئلہ ہے‘ نوازشریف

    انصاف نہ ملنا یا دیر سے ملنا ملک کا بڑا مسئلہ ہے‘ نوازشریف

    اسلام اباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے، جامع نظام عدل لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوچل رہا ہے ہم بھی دیکھ رہے ہیں آپ بھی دیکھ رہے ہیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ بہت کچھ دیکھا ہے آدھی زندگی گزر گئی، تجربات اچھے اور برے ہوئے ہیں، اچھے تجربات سے سیکھنے کو ملتا ہے، ملک و قوم کے لیے جو اچھا ہواس سے دل خوش ہوتا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ تجربات دیگرسیاست دانوں کے ساتھ بھی ہوئے ان سے سیکھنا چاہیے، ایسا نظام لے کر آئیں گے جو ملک کی ضرورت ہے، انصاف نہ ملنا یا دیر سے ملنا ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔

    صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا کہ اعتزازاحسن نے کہا کہ آپ سازش کرنے والے کا نام لیں ساتھ کھڑے ہوں گے؟ جس پر مسلم لیگ ن کے قائد نے جواب دیا کہ آپ کو لگتا ہے وہ ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ جن سیاست دانوں کے مقدمات ہیں ان پرکرپشن، کک بیکس کے الزام ہیں جبکہ میرا مقدمہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ایسا کوئی الزام نہیں ہے۔


    ایون فیلڈ ریفرنس: جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء بیان ریکارڈ کراوئیں گے


    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں واجد ضیاء اپنا بیان ریکارڈ کراوئیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • احتساب عدالت سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا: وزیراعظم

    احتساب عدالت سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو شخص تین بار وزیر اعظم رہا اس پر کرپشن کا الزام لگایا گیا، احتساب عدالت سے نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کہتا ہوں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، یہاں صرف پارلیمنٹ کا احتساب ہوتا ہے۔

    ن لیگ سینیٹ الیکشن سے باہر:الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کے جاری کردہ ٹکٹ مسترد کردیے

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کوئی تصادم نہیں ہونے جارہا لیکن یہاں صرف پارلیمنٹ کا احتساب ہوتا نظر آتا ہے، عدلیہ پر کوئی چیک ہے اور نہ ہی ہماری کوئی ایسی خواہش ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی عدالتی حکم سے ملک کو نقصان ہورہا ہے تو عدلیہ کو خود نوٹس لینا چاہیے، اداروں کے درمیان تصادم کے حق میں نہیں، تاہم احتساب عدالت سے نواز شریف کو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

    میں بھی نواز ہوں ،ہر محب وطن پاکستانی یہی کہے گا،مریم نواز

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ میاں‌ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد (ن) لیگ ایک اور بحران کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کی طرف سے جاری کردہ سینیٹ کے تمام ٹکٹس کو بھی مسترد کر دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ہمیں کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی‘ چیف جسٹس

    ہمیں کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی‘ چیف جسٹس

    اسلام آباد : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، ہمیں کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آج ملک میں عدلیہ پہلے سے بہترانداز میں کام کررہی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، میں نے معاشرے کی لعنت کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے۔

    میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ملک کی بقا قانون کی حکمرانی میں ہے اور قانون کی عملداری کے لیے مضبوط جوڈیشل سسٹم ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محنت اور دیانت ہی ترقی کا زینہ ہے تاہم ہم بدقسمتی سے اپنی سمت سے ہٹ گئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ جج صاحبان کو نتائج سے قطع نظر ہوکرعدالتی فیصلوں کو میرٹ کی بنیاد پر کریں، ایک قاضی کے لیے تین چیزیں زہرِ قاتل ہیں جن میں ڈر، مصلحت اور مفاد شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا اب تک 43 ریفرنسز نمٹا چکے ہیں تاہم جون تک تمام ریفرنسز کونمٹا دیا جائے گا۔

    چیف جسٹس نے شرکا سے خطاب میں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہنے پراظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ انہیں تقریب میں غیرمعمولی عزت سے نوازا گیا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میں منافق نہیں ہوں، جو سمجھ آتا ہے وہی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جج کی ڈانٹ کو نیک نیتی سےلیں ، دل پر نہ لیں

    انہوں نے خطاب کے اختتام پر جج اور وکلا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو سخت محنت کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کرنی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ رانا ثنااللہ

    شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ رانا ثنااللہ

    لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی کے ساتھ انصاف کی فراہمی بھی ممکن بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھرپورکوشش ہوگی صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی وانصاف کی فراہمی دونوں کویقینی بنایا جائے گا۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، بعض معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ مخالفین پوائنٹ اسکورنگ اورسیاسی مقاصد کے لیے مسائل کا سہارا لیتے ہیں۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد کیا ہے، کسی بھی معاشرے کے لیے عدلیہ کا احترام ضروری ہے۔


    صاف پانی کیس : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سپریم کورٹ پہنچ گئے


    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی کیس کی سماعت کے سلسلے میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوگئے۔

    شہبازشریف عدالت میں وضاحت پیش کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں