Tag: انصاف

  • انصاف کی فراہمی میں عجلت انصاف دفن کرنےکےمترادف ہے‘ چیف جسٹس

    انصاف کی فراہمی میں عجلت انصاف دفن کرنےکےمترادف ہے‘ چیف جسٹس

    لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ججز فیصلہ کرتے وقت قانون کو مدنظر رکھنے کے پابند ہیں، انصاف کی فراہمی میں عجلت انصاف دفن کرنے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں خواتین ججز کی 3 روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ججز فیصلہ کرتے وقت قانون کومدنظررکھنے کے پابند ہیں، کوئی بھی جج قانونی تقاضے پورے کیے بغیرفیصلہ نہیں سناتا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ہم ملک میں قانونی کی حکمرانی چاہتے ہیں، ماڈل عدالتوں کا قیام بہت اچھا آئیڈیا ہے، ماڈل عدالتوں کے ساتھ دوسری عدالتیں بھی کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں جج کی حیثیت سےسائل کی مشکلات کومدنظررکھناچاہیے، ہمارے لیےمقدمات نمٹانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔


    خواتین کوعدالتی شعبےمیں مشکلات کا سامنا ہے‘ جسٹس منصورعلی شاہ


    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ میں صنفی امتیاز کا خاتمہ اچھا اقدام ہے، ایسا سسٹم بنانا ہوگا جہاں خاتون آسانی سے مسئلہ بتاسکے جبکہ بطور جج ہرشہری کو فوری اور معیاری انصاف فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کبھی یہ نہ سمجھیں کیس غلط ہے، سوال کریں سمجھنےکی کوشش کریں، قانون کی حکمرانی ہمارے لیےسب سے اہم ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریفوں کو بچانے کےلیے ریکارڈ میں ردوبدل انصاف کی راہ میں مداخلت ہے‘ عمران خان

    شریفوں کو بچانے کےلیے ریکارڈ میں ردوبدل انصاف کی راہ میں مداخلت ہے‘ عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہےکہ شریفوں کوبچانے کے لیے ریکارڈ میں ردوبدل کی رپورٹس آرہی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرتحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاہےکہ شریفوں کو بچانے کے لیے ریکارڈ میں ردوبدل کی رپورٹس آ رہی ہیں اوراگررپورٹس درست ہیں تویہ فراہمی انصاف کی راہ میں سوچی سمجھی مداخلت ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ اس جرم میں ملوث افراد کو جیل میں ہونا چاہیے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا سنگین جرائم کے باوجودشریف برادران جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کارونا روتے ہیں،ببلو کی جےآئی ٹی میں پیشی پریہ اور ان کے چیلے آنسو بہاتےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • متاثرہ خاندان کو ہرقیمت پرانصاف دلاؤں گا‘شہبازشریف

    متاثرہ خاندان کو ہرقیمت پرانصاف دلاؤں گا‘شہبازشریف

    شیخوپورہ:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ عرفان کا ہاتھ کاٹنے والے ظالم کو قانون کےشکنجے سے کوئی نہیں بچاسکےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ہاتھ سےمحروم13سال کےبچےکےگھرپہنچے اور 13سالہ عرفان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    شہبازشریف نے 13سالہ عرفان کے خاندان کو 10لاکھ کا امدادی چیک دیا اور اس کی دونوں بہنوں کی مفت تعلیم کےساتھ عرفان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئےکہاکہ آپ لوگوں کو یہ احساس کیوں نہ ہواکہ عرفان کی والدہ 10کلو میٹرکاسفرکرکے تھانے پہنچیں۔

    شہبازشریف کا کہناتھاکہ وہ ذاتی طورپر تحقیقات کی نگرانی کریں گےاورمتاثرہ خاندان کوہر قیمت پر انصاف دلائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نےافسوس ناک واقعے کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی اوربتایاکہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اورآر پی او سرگودھا کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔


    شیخوپورہ : کھانا مانگنے پر سفاک مالکن نے بچے کا ہاتھ کاٹ دیا


    یاد رہےکہ دوروزقبل سفاک مالکن نے کھانا مانگنے پر13سالہ ملازم عرفان کا ہاتھ کاٹ ڈیا تھا۔


    سپریم کورٹ نے گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کا نوٹس لےلیا


    واضح رہےکہ گزشتہ روزچیف جسٹس آف پاکستان نےشیخوپورہ میں گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی پنجاب پولیس سے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔

  • سال2017انصاف کا سال ہے‘آغاز پاناما سے ہوگا‘عمران خان

    سال2017انصاف کا سال ہے‘آغاز پاناما سے ہوگا‘عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہےجب تک کراچی کےعوام احتجاج نہیں کریں کے انتظامیہ کو کوئی فرق نہیں پڑےگا۔انہوں نے کہا کہ 2017انصاف کاسال ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناتھا کہ کراچی 60 فیصد محصولات دیتا ہے لیکن یہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہےجہاں عوام کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ جب تک کراچی کے عوام احتجاج نہیں کریں گے،انتظامیہ کو فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نےکہا کہ کراچی کے عوام کو اکٹھا کر کے بڑا مظاہرہ کریں گے اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالیں گے کیونکہ صاف کراچی لوگوں کا حق ہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہناتھاکہ حکومت کا ایک فرنٹ مین ہے جس کے ذریعے سارا پیسہ لوٹا جا رہا ہے اور کراچی کا پیسہ لوٹ کردبئی میں پراپرٹی خریدنے کےلیےاستعمال ہورہا ہے۔

    عمران خان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کسی ایسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی جس پر کرپشن کے مقدمات ہیں،ایسی جماعت کےساتھ پانامہ کے علاوہ کسی بات پر اتحاد نہیں ہوسکتا۔

    جاوید ہاشمی سےمتعلق سوال پرعمران خان کا کہناتھاکہ جاوید ہاشمی کا دماغی توازن درست نہیں،انہوں نے جھوٹ پلس بولا ہے۔