Tag: انضمام الحق

  • انضمام الحق، شاہد آفریدی، سعید اجمل ایک بار پھر ایکشن میں، مگر کہاں؟

    انضمام الحق، شاہد آفریدی، سعید اجمل ایک بار پھر ایکشن میں، مگر کہاں؟

    انضمام الحق شاہد آفریدی سعید اجمل عمران نذیر سمیت پاکستان کے کئی سابق کرکٹ اسٹارز ایک بار پھر کھیل کے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    پاکستان کے سابق کپتانوں انضمام الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ سمیت سعید اجمل، عمران نذیر اور دیگر کئی نامور کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑے عرصہ گزر چکا لیکن کرکٹ شائقین آج بھی ان کے دیوانے ہیں۔

    ایسے ہی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر ہے کہ انضمام الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، سعید اجمل، عمران نذیر، سہیل تنویر، شرجیل خان، عمر اکمل سمیت پاکستان کرکٹ کے کئی بڑے کھلاڑی ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دینے والے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ تمام کھلاڑی تمام کھلاڑی شارجہ میں منعقدہ ایک ٹیپ بال ایونٹ میں حصہ لیں گے، جس میں کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے انضمام الحق اور شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیب بال سے کیا تھا۔ شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلنا پرانے دن یاد دلائے گا۔

    مذکورہ ٹورنامنٹ میں کئی غیر ملکی سابق کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو کھیل کی جانب راغب کرنے کیلیے اقدام اٹھایا ہے۔

  • انضمام الحق کا بابر اعظم کو اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کا مشورہ

    انضمام الحق کا بابر اعظم کو اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کا مشورہ

    پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر انضمام الحق نے کپتان بابر اعظم کو اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    پشاور زلمی کے ڈائریکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اگر بابر اعظم اسٹرائیک ریٹ بہتر کرے گا تو پاکستان ٹیم کو ہی فائدہ ہوگا، ٹی 20 تیز کرکٹ ہے آپ کو چانس لینا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے خود ہی ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے شروع کے میچوں میں بہتر کھیلتے تو آج اس پوزیشن میں نہ ہوتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم چاہتے تھے کہ مچل اوون اوپنر کھیلیں اور پاور ہٹنگ کریں، بابر نے ضرورت کے مطابق اپنی اننگز کھیلی۔

    سابق کپتان نے کہا کہ معاذ صداقت کا ڈیبیو تھا اس نے پریشر میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، وکٹ آسان نہیں تھی بولنگ بھی زبردست تھی، وہ اوپنر ہیں لیکن مڈل آرڈر میں جس طرح سے اس نے کھیلا وہ قابل دید تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی، معاذ صداقت کو ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • 90 کی دہائی کے کرکٹرز نکال دیں تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی، انضمام

    90 کی دہائی کے کرکٹرز نکال دیں تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی، انضمام

    قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔

    حالیہ دنوں میں 90 کی دہائی کے کرکٹرز پر تنقید سامنے آنے کے بعد پاکستان کے سابق کپتان اور 90 کی دہائی کے سپراسٹار بیٹر انضمام الحق کا اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ سے 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔

    سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ بابراعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے، ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیوں کے بجائے بیٹھ کر سوچیں غلطی کہاں ہورہی ہے۔

    ماضی میں پاکستان ٹیم کے چیف سیلکٹر کے عہدے پر بھی فائض رہنے والے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کچھ مہینوں سے پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی۔

    انضمام نے کہا کہ تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہےگی، منیجمنٹ اور کھلاڑیوں پراعتماد کریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ٹیم میں تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کوچز اور کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/inzamam-ul-haqs-scathing-reply-to-sunil-gavaskar/

  • انضمام الحق کا سنیل گواسکر کو منہ توڑ جواب

    انضمام الحق کا سنیل گواسکر کو منہ توڑ جواب

    سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے گرین شرٹس کے خلاف بیان دینے پر بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سنیل گواسکر کے اس بیان پر انضمام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا کہ جس میں سابق بھارتی بیٹر نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کی بی ٹیم کو بھی نہیں ہراسکتا، ایک انٹرویو میں گواسکر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی بی ٹیم بھی پاکستان کو سخت چیلنج دے گی، پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارتی بی ٹیم کو بھی ہرانا بہت مشکل ہوگا۔

    انضمام نے کہا کہ بھارت نے میچ جیتا ان کی ٹیم اچھا کھیلی لیکن مسٹر گواسکر کو بھی اعدادوشمار پر نظر ڈالنی چاہیے، وہ ایک بار پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بچنے کے لیے شارجہ سے فرار ہو گئے تھے۔

    انضمام الحق نے آئی پی ایل کے بائیکاٹ کا کیوں کہا؟

    سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ گواسکر ہم سے بڑے ہیں وہ ہمارے سینئر ہیں، ہم ان کی بہت عزت کرتے ہیں، لیکن آپ کو کسی ملک کے بارے میں ایسے بات نہیں کرنی چاہیے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ یقیناً آپ کو اپنی ٹیم کی جتنی چاہیں تعریف کرنے کا حق ہے، لیکن دوسری ٹیم پر اس طرح کا تبصرہ کرنا برا عمل ہے۔

    پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ گواسکر ایک عظیم اور قابل احترام کرکٹر تھے لیکن اس طرح کے تبصرے کر کے وہ صرف اپنی میراث کی توہین کر رہے ہیں، انھیں اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔

  • انضمام الحق نے آئی پی ایل کے بائیکاٹ کا کیوں کہا؟

    انضمام الحق نے آئی پی ایل کے بائیکاٹ کا کیوں کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ تجزیہ کار انضمام الحق کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

    ثقلین مشتاق کے بعد پاکستان کے ایک اور لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق نے چیمپیئنز ٹرافی میں جاری تنازع کے درمیان بی سی سی آئی پر تنقید کی ہے، انھوں نے دیگر بورڈز پر زور دیا کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا بائیکاٹ کریں اگر بھارتی اپنے کرکٹرز کو ریلیز نہیں کرتا۔

    انضمام نے دیگر بورڈز کو یاد دلایا کہ بھارت اپنے کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگز میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا، لیکن غیرملکی پلیئرز آئی پی ایل کھیلتے ہیں۔

    نجی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ "چیمپیئنز ٹرافی کو ایک طرف رکھیں، ٹاپ کرکٹرز آئی پی ایل میں حصہ لیتے ہیں لیکن بھارتی کھلاڑی دوسری لیگز میں حصہ نہیں لیتے۔

    ’بابر اعظم کوئی انضمام الحق نہیں، نیا ٹیلنٹ آزمایا جائے‘

    انضمام الحق نے کہا کہ اگر بی سی سی آئی اپنے کھلاڑیوں کو دوسری لیگز کے لیے ریلیز نہیں کرتا تو پھر دوسرے بورڈز کو بھی موقف اختیار کرنا چاہیے اور اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں بھیجنا بند کر دینا چاہیے۔

    خیال رہے کہ ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے ‘فائدے’ پر سخت سوالات اٹھا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بلیو شرٹس کے سارے میچ دبئی میں رکھ کر انھیں فائدہ دیا گیا۔

    اس تنازع کے بیچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیمیں بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ کی ممکنہ تیاری کےلیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوچکی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/inzamam-ul-haq-statement-jasprit-bumrah/

  • امام الحق کے غیرضروری رن آؤٹ ہونے پر شاستری کو انضمام الحق یاد آگئے

    امام الحق کے غیرضروری رن آؤٹ ہونے پر شاستری کو انضمام الحق یاد آگئے

    پاک بھارت میچ میں پاکستانی اوپنر امام الحق رن آؤٹ ہوئے جس پر کمنٹری باکس میں بیٹھے روی شاستری کو لیجنڈ انضام الحق یاد آگئے۔

    چیمپئنزٹرافی کے بلاک بسٹر میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو اچھا اسٹارٹ ملا تھا، تاہم ایک غیرضروری رن لینے کے چکر میں اوپنر امام الحق رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کمنٹری باکس میں انضمام الحق بھی زیربحث آگئے۔

    چونکہ امام الحق انضمام کے بھتیجے ہیں، اس لیے امام کے اس طرح رن آؤٹ ہونے پر کمنٹری کرتے ہوئے روی شاستری نے ازراہِ مذاق کہا کہ کیا اس طرح رن آؤٹ ہونا ان کے خون میں ہے۔

    روی شاستری، وسیم اکرم اور سنیل گواسکر نے امام الحق کے چچا اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق بارے میں گفتگو کی اور ماضی کا یاد کرتے ہوئے ہنس پڑے۔

    10ویں اوور کی دوسری گیند پر، امام الحق کلدیپ یادیو کی گیند کو مڈ آن کی طرف کھیل کر فوری سنگل کے لیے بھاگے مگر اکشر پٹیل نے براہ راست اسٹمپ کو نشانہ بناکر انھیں پویلیچ چلتا کیا۔

    امام 26 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے روی شاستری نے کمنٹری کرتے ہوئے وسیم اکرم سے انضمام سے پوچھنے کو کہا کہ کیا یہ ان کے خاندان میں چلتا ہے۔

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، انزی پریشان ہو جائے گا، یہ امام کا رن آؤٹ خودکش رن کی طرح تھا، اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی، وہ اچھی طرح سے سیٹ تھا۔

    کمنٹری کے دوران روی شاستری نے بتایا کہ امام کس طرح چھ مواقع پر رن آؤٹ ہوئے جب کہ بین الاقوامی کرکٹ میں 46 مواقع پر رن آؤٹ ہونے کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-vs-india-icc-champions-trophy-2025/

  • ’ہاشم آملہ، انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہوکر کامیاب ہوئے‘

    ’ہاشم آملہ، انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہوکر کامیاب ہوئے‘

    سابق قومی کرکٹر سعید انور نے کہا ہے کہ ہاشم آملہ محمد انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہو کر کامیاب ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق قومی کرکٹر اور اسٹائلش اوپنر سعید انور نے کراچی میں سندھ ہائیکورٹ لائبریری آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔

    سعید انور کا کہنا تھا کہ اچھا انسان اپنے کریکٹر سے پہچانا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے بیٹر ہاشم آملہ، پاکستان کے لیجنڈز کرکٹرز انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہوکر کامیاب ہوئے۔ یہ یقین اور صبر کی وجہ سے بڑے کرکٹرز بنے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام کھلاڑی اپنی ناکامی کی ذمہ اری دوسروں پر عائد کرتے ہیں جب کہ عظیم کھلاڑی خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں۔

    سعید انور نے کہا کہ جب تک خود احتسابی نہیں کریں گے، مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ ہر مسئلے کی ذمہ داری حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہر انسان کو انفرادی طور پر اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-indian-fast-bowler-jasprit-bumrah-in-or-out/

  • انضمام الحق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

    انضمام الحق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

    پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم بلے باز انضمام الحق کے صاحبزادے ابتسام الحق کے نکاح کی سادہ اور پروقار تقریب 23 جنوری کو منعقد ہوئی۔ جس میں دولہا اور دلہن کے اہلخانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔

    مختلف میڈیا رپورٹس اور ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔

    نکاح کی تقریب کی تصاویر ‘دا آرٹسٹ فوٹوگرافی’ نامی انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔

    تصاویر میں ابتسام الحق اور انکی اہلیہ سفید ملبوسات پہن کر ٹوئننگ کرتے دکھے جبکہ انضمام الحق بھی اس تھیم کو فالو کرتے ہوئے سفید لباس میں ہی ملبوس نظر آئے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹے کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انضمام الحق کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تقریب کی دلکش تصاویر نیچے دیکھیں:

     

  • شامی نے انتہائی گری ہوئی بات کی! سابق پاکستانی کپتان

    شامی نے انتہائی گری ہوئی بات کی! سابق پاکستانی کپتان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے محمد شامی کے ریمارکس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی گری ہوئی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

    بھارتی پیسر محمد شامی نے اپنے حالیہ یوٹیوب انٹرویو کے دوران انضام الحق اور پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو دوسروں کو نشانہ بنانا کیوں ضروری لگتا ہے، پاکستانی اپنی سلیکنش کو بہتری بنائے اور ایک اچھی ٹیم بھیجے۔

    محمد شامی کا کہنا تھا کہ وہاں ٹیلنٹ موجود ہے وہ بہتر ٹیم سلیکٹ کرسکتے ہیں، انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک کام کریں اگر اپنی ٹیم کو چلانا چاہتے ہیں تو اسے ایک فیملی ٹیم بنادیں اور ذاتی تعلقات کی بنا پر پلیئرز کو منتخب کریں۔

    سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر محمد شامی کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ درست ہے کہ پاکستان کو تعلقات اور دوستی کی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے، مگر محمد شامی نے اپنے تبصرے میں انضمام الحق کو نشانہ بنایا۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ شامی نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر پاکستان ٹیم منتخب کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انضمام کو نشانہ بنایا اور میرے خیال میں یہ غلط ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ اگر آپ امام الحق کے ریکارڈ کو دیکھیں تو وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں آئے تھے جب وہ فیل ہو گئے تھے تو انھیں ٹیم سے ڈراپ بھی کیا گیا تھا، شامی نے انتہائی گری ہوئی بات کی ہے۔

    خیال رہے کہ محمد شامی انضام الحق پر طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر وہ پاکستان آئے تو پھر دکھائیں گے کہ ریورس سوئنگ کیسے کی جاتی ہے۔

    یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں محمد شامی نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ارشدیپ سنگھ پر انضمام الحق کی آرا پر کہا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آیا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا اور انھیں کاٹ کر دکھاؤں گا۔

  • پاکستان آیا تو بتاؤں گا ریورس سوئنگ کس طرح کی جاتی ہے، محمد شامی کی بڑھک

    پاکستان آیا تو بتاؤں گا ریورس سوئنگ کس طرح کی جاتی ہے، محمد شامی کی بڑھک

    محمد شامی نے کہا ہے کہ اگر ان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تو پھر وہ دکھائیں گے کہ ریورس سوئنگ کس طرح کی جاتی ہے۔

    پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے میچ میں گیند کے جلد ریورس سوئنگ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ ارشدیپ سنگھ کی گیند 15 ویں اوور میں ریورس سوئنگ ہورہی تھی اور عام طور پر ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا۔

    انضمام الحق کے اس تبصرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اب بھارتی پیسر محمد شامی نے بڑھک ماری ہے، بھارتی کرکٹر نے لیجنڈری انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق اٹھائے گئے سوال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں محمد شامی نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ارشدیپ سنگھ پر انضمام الحق کی آرا پر کہا کہ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آیا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا.

    محمد شامی نے کہا کہ میں انھیں دکھاؤں گا کہ گیند میں کوئی ڈیوائسز نہیں تھیں، میں 20 لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے کردوں گا، انضی بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ایسے بیانات کی اِن سے توقع نہیں کرتا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ہی ریورس سوئنگ ایجاد کی ہے اور اب ایسے الزامات لگا رہے ہیں، انضمام بھائی کو ماضی میں اپنے بولرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات کو یاد رکھنا چاہیے۔