Tag: انضمام الحق

  • انضمام الحق کا شاہد آفریدی کے چھکوں سے متعلق بڑا انکشاف

    انضمام الحق کا شاہد آفریدی کے چھکوں سے متعلق بڑا انکشاف

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی اصل وجہ اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی تھے۔

    پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بار میں نے شاہد آفریدی سے کہا کہ تم کھیلتے ہوئے اچانک نکل کر ہٹ مار دیتے ہو اس کی کیا وجہ ہے؟ جس پر اس کا کہنا تھا کہ جب میں کریز پر جاتا ہوں تو ہزاروں لوگ مجھے دیکھ کر شور مچانا شروع کردیتے ہیں تو مجھ سے کنٹرول نہیں ہوتا اور میں نہ چاہتے ہوئے بھی تیز شاٹس کھیلتا ہوں۔

    انضمام کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں شاہد آفریدی کو کھیلنے کا سینس نہیں لیکن جب اسٹیڈیم میں بیٹھے 25ہزار لوگ ایک ساتھ شور مچانا شروع کردیں تو کھلاڑی بھی اپنی پلاننگ بھول جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی چیز اب افغانستان ٹیم کے ساتھ بھی ہوگی کیونکہ افغان شائقین کرکٹ اب ان سے توقعات وابستہ کرلیں گے کہ ان کی ٹیم میچ جیت جائے گی جس سے ان پر پریشر بڑھے گا۔

  • راشد خان کو لانے میں کس پاکستانی کرکٹر کا اہم کردار ہے؟

    راشد خان کو لانے میں کس پاکستانی کرکٹر کا اہم کردار ہے؟

    افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اور ورلڈکپ کلاس لیگ اسپنر راشد خان کو افغانستان ٹیم میں لانے میں پاکستان کے سابق کرکٹر کا اہم ترین کردار ہے۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ راشد خان کو افغانستان ٹیم میں لانے میں انضام الحق کا بڑا ہاتھ ہے، جب وہ 2015 میں افغانستان ٹیم کے کوچ تھے تو انھوں نے کہا کہ مجھے ایک لیگ اسپنر چاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ راشد کو اس وقت کے افغان ٹیم کے کوچ انضام افغان ٹیم میں لے کر آئے، اس کے علاوہ فاسٹ بولنگ میں جو بہتری آئی ہے وہ عمر گل کے بطور کوچ جانے کی وجہ سے آئی ہے۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر گل ایک عرصے تک افغانستان ٹیم کا بولنگ کوچ رہا ہے، اس ٹیم کے پہلے اسپنرز زیادہ وکٹیں لیتے تھے، تاہم اس کے بعد جتنا عرصہ عمر گل افغان ٹیم کے کوچ رہے فاسٹ بولرز نے سب سے زیادہ آؤٹ کیے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا سائن ہے کہ کوئی بھی آتا ہے تو افغانستان کے کرکٹرز اس سے سیکھتے ہیں اور عمل کرتے ہیں۔

    وہ لوگ ہماری کرکٹرز کی طرح نہیں ہیں کہ ایک کان سے سنا اور دوسرے کان سے نکال دیا، اس کے علاوہ سن رائزر حیدرآباد نے بھی راشد خان کو پک کیا اور انھیں پالش کیا۔

  • انضمام الحق نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    انضمام الحق نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    سابق کپتان انضمام الحق نے کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں سونے سے متعلق بیان پر محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ اگر آپ کو یہ چیز پسند نہیں تھی کہ ڈریسنگ روم میں کسی کو نہیں سونا چاہیے، آپ کے منیجر، کوچ ٹیم میں موجود تھے ان سے بات کرنی چاہیے تھی کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اس طرح کا کیوں ہے؟

    انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی اور جگہ بیٹھ کر نہیں کہنی چاہیے تھی، اگر ایسا ہو بھی گیا تو معاملہ منیجر سے کہہ کر حل کرسکتے تھے یہ کہہ دیتے کہ ڈریسنگ روم میں اب کوئی نہیں سوئے گا۔

    انضمام الحق نے کہا کہ اکثر ٹیموں میں بولنگ کرکے بولرز آتے ہیں اگر ان کو بیٹںگ پر جانا ہوتا ہے تو تھوڑا سا آرام کرلیتے ہیں، لوگوں کو یہ سن کر عجیب سا لگا ہوگا لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

    دوسری جانب سلیم ملک نے کہا کہ جب آپ چلے گئے ہیں تو بیان دے رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے، جب یہ چیز ٹھیک کرنے کا وقت تھا اس وقت آپ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

    سلیم ملک نے کہا کہ اگر حفیظ ایک سال اور رہ جاتے تو پھر پورے ملک میں مسائل نکل آتے۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے دور میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران کچھ قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں سو رہے تھے۔

    یاد رہے کہ محمد حفیظ نومبر 2023 سے فروری 2024 تک ٹیم ڈائریکٹر اور عبوری ہیڈ کوچ رہے ہیں۔

  • انضمام الحق کس بالر کو کھیلنے سے ڈرتے تھے؟

    انضمام الحق کس بالر کو کھیلنے سے ڈرتے تھے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو کس بالر کا سامنا کرنے سے ڈر لگتا تھا؟ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں بتادی۔

    ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے بالر کیٹلن ڈوزر، سری لنکا کے مرلی دھرن آسٹریلیا کے شین وارن اور ساؤتھ افریقہ کے شان پولاک بہت خطرناک بالرز میں سے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ ایسے بالنگ کرتے تھے کہ رنز ہی نہیں بنتے تھے ان کی کوشش ہوتی تھی کہ جیسے ہی بلے باز کوئی غلطی کرے اور ہماری پکڑ میں آجائے۔

    اس کے علاوہ زیادہ تر بالر ایسے تھے جو بار بار کچھ نہ کچھ بول کر بیٹسمین کو زچ کرتگے تھے تاکہ اسے غصہ آئے اور جذبات میں غلط شاٹ کھیل دے جس کا وہ فائدہ اٹھا سکیں۔

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق کرکٹر سلیم ملک نے بتایا کہ مجھے نیوزی لینڈ کے بالر سر رچرڈ ہیڈلی کو کھیلنا بہت مشکل لگتا تھا کیونکہ زندگی میں جب بھی میں نے اس کا سامنا کیا اس نے میرے لیے مصیبت ڈال کر رکھی۔

  • پاکستان نے کینیڈا کے خلاف اچھا موقع گنوا دیا، انضمام الحق

    پاکستان نے کینیڈا کے خلاف اچھا موقع گنوا دیا، انضمام الحق

    سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ جب تک ہارنے کا ڈر دل سے نہیں نکالیں گے تو کوئی فائدہ نہیں، ہم کینیڈا کے خلاف جیت کر بھی ہار گئے۔

    نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں کینیڈا کے خلاف 104 رنز 13 سے 14 اوورز میں کرنے تھے۔ پاکستان ٹیم کو اپنا رن ریٹ بہتر کرنا پڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ پلیئرز نے اپنے آپ کو ایک خول کے اندر بند کررکھا ہے، انھیں اس خول کو توڑنا ہوگا ورنہ وہ کبھی جیت نہیں سکتے، کینیڈا کے خلاف جیت کو جیت نہیں کہنا چاہیے، ہم نے صرف ڈرتے ڈرتے اسکور پورا کیا ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت غلطی کی گنجائش نہیں ہے، کینیڈا کے خلاف پاکستان کو ٹارگٹ 14 اوورز میں پورا کرنا چاہیے تھا، یہ 7 یا سارھے 7 رنز کی اوسط ہوتی اور یہ کوئی اتنی بڑی اوسط نہیں تھی جس کے لیے مشکل پیش آتی۔

    انضمام الحق نے کہا کہ رضوان اور بابر دو اہم پلیئرز تھے اور وہ زیادہ تر اوورز کھیل کر گئے ہیں، بابر ورلڈکلاس پلیئر ہے اور رضوان کی ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس بہت زبردست ہے مگر ایسی پرفارمنس کا کیا کریں جو ٹیم کے لیے فائندہ مند نہ ہو اور اسے وننگ اسٹینڈ پر نہ لاسکے۔

    انھوں نے کہا کہ رنز بنانے کو کارکردگی نہیں کہتے، اگر پلیئرز کی پرفارمنس سے ٹیم وننگ اسٹینڈ پر آجائے تو اسے کارکردگی کہا جاتا ہے۔

  • عامر جمال کی عجیب حرکت پر انضمام الحق کو غصہ آگیا!

    عامر جمال کی عجیب حرکت پر انضمام الحق کو غصہ آگیا!

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے آل راؤنڈر عامر جمال نے اچھی اننگز کھیلی تھی تاہم گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے عجیب طرح کا رویہ اختیار کیا تھا۔

    نجی چینل کے پروگرام میں عامر جمال کے رویے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کے بڑے زبردست پلیئر ہیں، جیسے بابر اور رضوان تاہم انھوں نے اچھی اننگز کھیلنے کے بعد کبھی عجیب و غریب رویے کا اظہار نہیں کیا بلکہ وہ گراؤنڈ میں عاجزی سے رہتے ہیں۔

    سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ کھلاڑی کو اپنے سینئر پلئیرز سے سیکھنا چاہیے کہ وہ پرفارمنس کے بعد کس طرح عاجزی والا رویہ اختیار کرتے ہیں، آپ جتنا درست رویہ اختیار کریں گے اتنی ہی آپ کی پرفارمنس اچھی رہیگی۔

    انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا سے آنے کے بعد عامر جمال کی کافی ہائپ بنی تھی تاہم اسلام آباد کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد وہ جس طرح بلا ہلا کر گئے ہیں تو میں حیران ہوگیا کہ ان کی ٹیم ہار رہی ہے اور وہ اپنی انفرادی پرفارمنس پر خوش ہورہے ہیں۔

    انضام نے کہا کہ پلیئرز کو اس طرح کی چیزیں سوچنی چاہئیں اور دیکھنا چاہیے کہ وہ کس طرح کا رویہ اختیار کررہے ہیں۔ اگر کوئی پلیئر اس طرح کا رویہ اختیار کرے گا تو وہ لمبے عرصے کے لیے نہیں کھیل سکے گا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں پہلے بھی جن لوگوں نے کی ہیں ان کا اچھا خاصہ نام بنا لیکن پھر سب کے سامنے ہے کہ وہ باہر ہوگئے۔ کرکٹر جتنا عاجزی کے ساتھ رہے گا جتنا فوکس رہے گا اس کی اتنی پرفارمنس بہتر رہے گی۔

  • انضمام بیان بازی نہیں کرسکتے، انکوائری کمیٹی انھیں بلائے گی، عالیہ رشید

    انضمام بیان بازی نہیں کرسکتے، انکوائری کمیٹی انھیں بلائے گی، عالیہ رشید

    ڈائریکٹرمیڈیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ انضمام الحق کنٹریکٹ کے باعث میڈیا میں بیان بازی نہیں کرسکتے، انکوائری کمیٹی انضمام الحق کو بلائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے واضح کیا ہے کہ معاہدے کی وجہ سے سابق چیف سلیکٹر ذرائع ابلاغ پر بیان نہیں دے سکتے۔ انضمام الحق ہمارے لیے قابل عزت ہیں، ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں، شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

    ڈائریکٹرمیڈیا پی سی بی کا کہنا تھا کہ شواہد آجائیں تو ان پر بات کے لیے انکوائری کمیٹی انضمام الحق کو بھی بلائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فوری طور پر استعفیٰ دیدیا تھا، پی سی بی نے تحقیقات کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

    ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم منتخب کرنے والے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میرا استعفیٰ اب تک منظورنہیں کیا گیا یہ بات میڈیا کے ذریعے معلوم ہوئی، بورڈ نے نہیں بتایا۔

    اس سے قبل پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ انضمام الحق سے بلا کر پوچھا جائے گا کہ انھوں نے ایجنٹ کے معاملے پر پی سی بی کو آگاہ کیوں نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اور چیف سلیکٹر کا ایجنٹ ایک ہے تو یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے، تحقیقات میں وقت لگ رہا ہے لیکن چاہتے ہیں کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

  • استعفیٰ منظور نہ ہونے پر انضمام الحق کا بیان سامنے آگیا

    استعفیٰ منظور نہ ہونے پر انضمام الحق کا بیان سامنے آگیا

    حال ہی میں استعفیٰ دینے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظورنہیں کیا گیا یہ بھی میڈیا سے معلوم ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فوری طور پر استعفیٰ دیدیا تھا، جب کہ پی سی بی نے تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

    ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم منتخب کرنے والے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ میرا استعفیٰ اب تک منظورنہیں کیا گیا یہ بات میڈیا کے ذریعے معلوم ہوئی، بورڈ نے نہیں بتایا۔

    انھوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی جو ٹیم مانگی تھی وہ بھی ورلڈکپ کے دوران دی گئی، ورلڈکپ کی سلیکشن میں میری نہیں پرانی ٹیم کام کررہی تھی۔

    خیال رہے کہ پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ انضمام الحق سے بلا کر پوچھا جائے گا کہ انھوں نے ایجنٹ کے معاملے پر پی سی بی کو آگاہ کیوں نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اور چیف سلیکٹر کا ایجنٹ ایک ہے تو یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے، تحقیقات میں وقت لگ رہا ہے لیکن چاہتے ہیں کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

    اس کے علاوہ انضمام الحق نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں یازو کمپنی کا ڈائریکٹر ہونے کا اعتراف کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ کمپنی کھلاڑی مینیج نہیں کرتی بلکہ اس کے ذریعے ایمازون پر سائیکلوں کے ہیلمٹ بیچنا چاہتے تھے لیکن یہ بزنس ہم سے ہو نہیں سکا۔

  • ’انضمام الحق نے ایجنٹ کے معاملے پر پی سی بی کو لاعلم رکھا‘

    ’انضمام الحق نے ایجنٹ کے معاملے پر پی سی بی کو لاعلم رکھا‘

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن عالیہ رشید کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے ایجنٹ کے معاملے پر کرکٹ بورڈ کو لاعلم رکھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن عالیہ رشید کا کہنا ہے کہ انضمام الحق سے بلا کر پوچھا جائے گا کہ انہوں نے ایجنٹ کے معاملے پر پی سی بی کو آگاہ کیوں نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور چیف سلیکٹر کا ایجنٹ ایک ہے تو یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے، تحقیقات میں وقت لگ رہا ہے لیکن چاہتے ہیں کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

    ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جو اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، میں اس سے علیحدہ ہوگئی ہوں۔

    عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے ان کا کمپنی سے تعلق تھا، طلحہٰ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور انضمام الحق سمیت چار افراد متعلقہ کمپنی کے پارٹنرتھے، کمیٹی کی جانب سے انضمام الحق کوبلایا جائے گا، رضوان کا کوئی قصورنہیں ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ انضمام الحق کی اسٹوری میڈیا نے اٹھائی جس کا کریڈٹ میڈیا کوجاتا ہے۔

  • چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

    قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے دلبرداشتہ ہوکر اپنا استعفیٰ ذکا اشرف کو بھجوا دیا ہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے ایک طرف ہوجاؤں، پی سی بی انکوائری کرنا چاہتا ہے تو میں دستیاب ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر انکوائری کے باتیں کررہے ہوتے ہیں، پی سی بی سے بھی کہا ہے کہ انکوائری کریں۔

    انضمام الحق کا کہنا تھاکہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزمات سے دکھ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کال آئی اور کہا گیا کہ پانچ لوگوں کی کمیٹی بنارہے ہیں، موجودہ حالات میں بہتر سمجھا کہ استعفیٰ دوں۔

    واضح رہے کہ انضمام الحق نے ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب قومی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے اور مسلسل 4 شکستوں کی وجہ سے قومی ٹیم کو سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ 7 اگست 2023 کو سابق کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔