Tag: انعام بٹ

  • انعام بٹ نے مساجد پر بھارتی جارحیت کو بزدلانہ قرار دیدیا

    انعام بٹ نے مساجد پر بھارتی جارحیت کو بزدلانہ قرار دیدیا

    پاکستان کے معروف ریسلر انعام بٹ نے مساجد پر بھارت کے حملوں کو بزدلانہ قرار دیا اور اس کی مذمت کی ہے۔

    تفصلات کے مطابق گوجرانوالہ سے جاری ویڈیو بیان میں انعام بٹ کا کہنا تھا کہ بھارت کے مساجد پر بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں وقت آنے پر جانیں دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید پاکستانیوں کی یاد میں پی ایس ایل کے کوئٹہ اور اسلام آباد کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے سوئے ہوئے 26 معصوم پاکستانیوں کو شہید کر دیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پاک فوج نے اس کا فوری طور پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے، دو ڈرون، بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور کئی چیک پوسٹس تباہ کر دیں۔

    ایک جانب جہاں پاکستانی فوج کے منہ توڑ جواب سے بھارت میں خوف طاری ہو چکا ہے وہیں پاکستانی عوام پرجوش اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ معمولات زندگی بحال اور پاکستان کرکٹ کی پہچان پی ایس ایل بھی جاری ہے۔

    پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا گیا، تاہم اس موقع پر پاکستانی عوام اپنے شہدا کو نہیں بھولی۔

    پاکستانی کرکٹرز بھی پاک فوج کی سپورٹ میں کھڑے ہوگئے

    میچ کے آغاز سے قبل بھارت حملوں میں شہید افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی ایک منٹ کے لیے خاموش کھڑے رہے جس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ جس نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے جوش وجذبے کو مزید بڑھا دیا۔

  • ساؤتھ ایشین گیمز، انعام بٹ نے فائنل کا میدان مار لیا

    ساؤتھ ایشین گیمز، انعام بٹ نے فائنل کا میدان مار لیا

    کھٹمنڈو: ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لینے والے تین پاکستانی پہلوانوں نے میدان مار لیا، انعام بٹ نے فائنل میں نیپال کے پہلوان کو ہوم گراؤنڈ پر چت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ریسلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں حریف کھلاڑیوں کو چت کیا۔

    رپورٹ کے مطابق 92 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا مقابلہ نیپالی پہلوان کےساتھ ہوا جس میں انہوں نے حریف کھلاڑی کو ایسے داؤ لگائے کہ وہ میچ نہ جیت سکا اور فائنل کے فاتح پاکستانی پہلوان رہے۔

    مزید پڑھیں: ساؤتھ ایشیا گیمز میں 3 گولڈ میڈلسٹ کراٹے کاز کا ائیر پورٹ پرشان دار استقبال

    اسی طرح گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے دو پہلوانوں محمد بلال اور عمیر بٹ نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں 7 پاکستانی پہلوان حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹیم کے کوچ سہیل رشید اور مینیجر ثقلین بھی ٹیم کے ہمراہ نیپال میں ہی موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل کراٹے کے کھیل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پانچ میڈلز اپنے نام کیے تھے۔

  • ساؤتھ ایشین گیمز: انعام بٹ اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پرعزم

    ساؤتھ ایشین گیمز: انعام بٹ اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پرعزم

    اسلام آباد: انعام بٹ نے پہلوان ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال میں شروع ہو رہے ہیں جس میں انعام بٹ سمیت پاکستان کے سات پہلوان سات مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ انعام بٹ پہلوان کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

    ایک انٹرویو میں انعام بٹ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے تیاریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیمپ طویل دورانیے کے نہیں تھے، اپنی مدد آپ کے تحت سب کچھ کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کریں گے۔

    پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

    پہلوان نے کہا کہ مشکلات کی وجہ سے مورال ڈاؤن نہیں ہوتا اور نا ہی ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں پاکستان کے لیے سب کچھ کرنا ہے اور پاکستان کے لیے سب کوششیں کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہوگی کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کریں۔

    قومی پہلوان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں سات پہلوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور سات میڈلز ضرور ہوں گے، میڈلز کے رنگوں کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان سات میں سے تین سے چار گولڈ میڈلز ہوں گے۔

  • گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

    گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

    لاہور: دوحہ ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے پہلوان انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    لاہور ایئرپورٹ پر پاکستانی پہلوان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

    انعام بٹ نے اپنا تمغہ کشمیری بہن بھائیوں کے نام کردیا ساتھ ہی ریسلنگ پر عدم توجہ پر حکومت اور فیڈریشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میڈل کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں، کشمیری بہن بھائیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ریسلنگ میں 70 میڈلز حاصل کیے لیکن اسکے باوجود ریسلنگ پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اگر حکومت ریسلنگ فیڈریشن اور اسپورٹس بورڈ پنجاب پر توجہ دے تو کئی انعام بٹ پیدا ہوسکتے ہیں۔

    انعام بٹ نے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ بھیجنے اور قومی کرکٹرز وہاب ریاض، شعیب ملک کی جانب سے ٹویٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے دوحہ میں ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    انعام بٹ نے فائنل میں جارجیا کے ریسلر داتو مارسا گیشولی کو 2-5 سے شکست دی تھی۔ جیت کے بعد پاکستانی پہلوان نے قومی پرچم لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگایا تھا۔

  • پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

    دوحہ: پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا، انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحہ میں منعقد ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ کی 90 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

    انعام بٹ نے فائنل میں جارجیا کے ریسلر داتو مارسا گیشولی کو 2-5 سے شکست دے۔ جیت کے بعد پاکستانی پہلوان نے قومی پرچم لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور سجدہ کیا۔

    پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے آذربائیجان، پرتگال، جارجیا اور ترکی کے پہلوانوں کو گروپ باؤٹس میں شکست دی۔

    انعام بٹ دوحہ میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ ہیں۔

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشین نے انعام بٹ کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انعام نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، انعام کی جیت تمام ایتھلیٹس کے لیے ایک مثال ہے۔

    بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

    یاد رہے کہ رواں سال 12 مئی کو پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزمیں سلورمیڈل جیتا تھا، انہیں ورلڈ بیچ سریزکے فائنل میں جارجیا کے پہلوان نے شکست دی تھی۔

  • ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا تجربہ بہت اچھا رہا، انعام بٹ

    ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا تجربہ بہت اچھا رہا، انعام بٹ

    لاہور: پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے کہ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں ریفری کےغلط فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا تجربہ بہت اچھا رہا، چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کے پہلوانوں نے حصہ لیا۔

    انعام بٹ نے کہا کہ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں ریفری کے غلط فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ایونٹ کے لیے حکومت کی سپورٹ چاہتا ہوں۔

    بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو جارجیا کے پہلوان نے شکست دی تھی۔

    میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ فائنل میچ میں غلط پوائنٹ دینے کی وجہ سے شکست ہوئی، امریکا میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں بھی کوالیفائی کرلیا۔

    ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیت لی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیتی تھی، فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

  • بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

    بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

    براسیلیا: بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو جارجیا کے پہلوان نے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزمیں سلورمیڈل جیت لیا، انہیں ورلڈ بیچ سریزکے فائنل میں جارجیا کے پہلوان نے شکست دی۔

    میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ فائنل میچ میں غلط پوائنٹ دینے کی وجہ سے شکست ہوئی، امریکا میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں بھی کوالیفائی کرلیا۔

    برازیل میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ترکی کے پہلوان مرات اذکان کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

    انعام بٹ نے دوسرے مقابلے میں آذربائیجان کے ورلڈ ملٹری چیمپیئن اور پورپی میڈلسٹ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    پاکستانی ریسلر نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزکے سیمی فائنل میں برازیل کے پہلوان کو شکست دی تھی۔

    ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیت لی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیتی تھی، فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

  • ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپ جیتنے والے انعام بٹ کا وطن واپسی پر شان دار استقبال

    ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپ جیتنے والے انعام بٹ کا وطن واپسی پر شان دار استقبال

    لاہور: ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپ میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے کے بعد ریسلر انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ریسلر کا لاہور میں‌ والہانہ استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر قومی ہیرو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی نظریں اولمپکس پر مرکوز ہیں، جہاں گولڈ میڈل جیتنا ان کا مقصد ہے.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت اکیڈمی قائم کرے، تو پاکستانی ریسلر مزید میڈلز حاصل کرسکتے ہیں.

    [bs-quote quote=” اب ان نظریں اولمپکس پر مرکوز ہیں: انعام بٹ” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    یاد رہے کہ انعام بٹ نے ترکی میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ لگاتار دوسری بار جیت کر سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے.

    بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ناروے، پرتگال، رومانیا، یوکرائن اور یونان کے ایتھلیٹس نے شرکت کی، مگر کوئی ریسلر انعام بٹ کے سامنے نہ ٹھہرسکا اور وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے.

    نیٹ نوے کلوگرام سینیئر کیٹگری کے فائنل میں انعام کا مقابلہ جارجیا کے پہلوان سے تھا۔

    انعام بٹ نے حریف کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا اور پاکستان کو ایک بار پھر بیچ ریسلنگ کا عالمی چیمپین بنادیا۔