Tag: انعام کا اعلان

  • بھکاریوں کی اطلاع دینے پر 1000 روپے انعام کا اعلان

    بھکاریوں کی اطلاع دینے پر 1000 روپے انعام کا اعلان

    بھارت میں مدھیہ پردیش کے اندورن شہر میں انتظامیہ نے بھکاریوں سے مکمل طور پر جان چھڑانے کے لئے ایک منفرد مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھکاریوں کو شہر سے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک منفرد مہم شروع کی گئی ہے، انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص بھیک مانگنے والوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اسے 1000 روپے انعام دیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق اندور انتظامیہ نے شہر میں بھیک مانگنے والوں پر مکمل طور پر پابندی لگادی ہے، ساتھ ہی لوگوں کو بھی بھکاریوں کو بھیک دینے سے منع کیا ہے۔

    بھیک مانگنے والوں نے پابندی کے باوجود بھی بھیک مانگنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے بعد پولیس کو ان کی اطلاع دو اور انعام پاؤ‘ کے نام سے مہم چلانی پڑی ہے۔

    اندور ضلع انتظامیہ کے افسران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے 2 جنوری کو حکم امتناعی جاری کیا تھا جس میں بھیک مانگنے والے افراد کے بارے میں معلومات دینے والوں کو 1000 روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس مقصد کے لیے ایک موبائل فون نمبر بھی فراہم کیا گیا تھا۔

    ضلع کلکٹر کے مطابق پچھلے 4 دنوں میں تقریباً 200 افراد نے اس موبائل نمبر پر فون کرکے بھیک مانگنے والوں کی اطلاع فراہم کی ہے، تحقیقات کے دوران 12 افراد کی فراہم کردہ معلومات درست ثابت ہوئیں۔ ان میں سے 6 افراد کو ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں 1000-1000 روپے فراہم کردیئے گئے ہیں۔

    قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت برائے سماجی انصاف و امپاورمنٹ نے ملک کے 10 شہروں سے بھیک مانگنے والوں کے خاتمے کا ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں اندور بھی شامل ہے۔ پچھلے 4 ماہ میں، اندور میں بھیک مانگنے والے 400 افراد کو بازآبادکاری کے لیے شیلٹر ہوم روانہ کردیا گیا ہے، جبکہ 64 بچوں کو ”چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ“ میں بھیج دیا گیا ہے۔

    سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کر دی

    رپورٹس کے مطابق بھیک مانگنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی گنجائش ہے جس میں ایک سال تک کی قید یا 5000 روپے تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں ساتھ دی جاسکتی ہیں۔

  • شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے شخص کےلیے انعام کا اعلان

    شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے شخص کےلیے انعام کا اعلان

    شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گینگ مین کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا، مدد علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔

    سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے مدد علی نامی گینگ مین کی کاوش کو سراہنے کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا، مدد علی کو 50 ہزار روپے کی انعام رقم سے نوازا جائے گا جبکہ ٹرین کو حادثے سے بچانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

    مدد علی نے ٹرین ڈرائیور کو ٹریک پر دوڑ کر خطرے سے خبردار کیا تھا، عامر علی بلوچ کی ہدایت پر گینگ مین کو ریلوے ہیڈکوارٹرز مدعو کرلیا گیا ہے۔

    سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا تھا کہ مدد علی ریلوے کا اصل چہرہ ہیں ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • کراچی:   پولیس مقابلے میں 5  افغان ڈکیتوں کوہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    کراچی: پولیس مقابلے میں 5 افغان ڈکیتوں کوہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    کراچی : کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو نے پولیس مقابلے میں 5 افغان ڈکیتوں کوہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی جاویدعالم اوڈھو کراچی میں نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں 5 افغان ڈکیتوں کوہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کیلئے 5 لاکھ انعام کا اعلان کردیا۔

    کراچی پولیس چیف نے کہا کہ نارتھ کراچی میں گھر میں ڈکیتی کی اطلاع ملنے پرپولیس نےبروقت کارروائی کی، پولیس مقابلے میں5 ڈاکو مارے گئے ،2 ساتھی فرار ہوگئے، پولیس جرائم پرقابو پانے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کار لانےمیں مصروف ہے۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ فدا حسین مستوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ کرولا گینگ واردات کرنے آئے تھے، گینگ گھروں میں تشددکرکےلوٹ مارکرتےتھے۔

    ملزمان کےساتھیوں کوگرفتارکرنےکیلئےچھاپےمارےجارہےہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر کارروائی کیلئے پہنچی، پولیس افسران واہلکاروں نےبہادری سےڈاکوؤں کامقابلہ کیا اور پولیس نےمقابلےمیں ڈاکوؤں کوہلاک کیا۔

  • طوطا کھوجانے پر شہر میں پوسٹر لگوا دیے گئے، انعام کا بھی اعلان

    طوطا کھوجانے پر شہر میں پوسٹر لگوا دیے گئے، انعام کا بھی اعلان

    مدھیا پردیش کے شہر ڈاموہ میں ایک انوکھے واقعے نے توجہ مبذول کروالی، اپنا پالتو طوطا کھو جانے پر افسردہ گھر والوں نے اس کی تلاش کے لیے پوسٹر لگا دیے اور انعام کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاموہ شہر میں طوطے کو ڈھونڈنے کے لیے گھر والوں نے نہ صرف جگہ جگہ پوسٹر کی صورت میں اشتہار لگوائے ہیں بلکہ یہ اعلان بھی کروایا ہے کہ طوطا ڈھونڈ کر لوانے والے کو 10 ہزار بھارتی روپوں کے انعام سے نوازا جائے گا۔

    اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محبت چاہے انسان کی ہو، جانورں کی یا پرندوں کی وہ اپنا اثر رکھتی ہے اور مذکوہ طوطا بھی اندرا کالونی میں رہنے والی سونی فیملی کے لیے گھر کے ایک فرد کی حیثیت رکھتا تھا۔

    طوطا پچھلے دو سالوں سے سونی فیملی کے ساتھ رہ رہا تھا اور ہر شام کو گھر کے سربراہ اسے اپنے کاندھوں پر بٹھا کر باہر گھمانے لے جاتے تھے۔

    تاہم گزشتہ دنوں قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا جب گلی میں موجود کتوں نے طوطے کو دیکھا تو اس پ بھونکنا شروع کردیا اور طوطا ڈر کے مارے وہاں سے اڑ کر بھاگ گیا جو کہ اب تک نہیں مل سکا ہے۔

    طوطے کے مالک خاندان اور ان کے رشتے داروں کی جانب سے تمام رات ڈھونڈنے کے باجود انھیں طوطا نہیں ملا ہے۔

    دیپک سونی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طوطا ان کی فیملی کے ایک فرد کی حیثیت اختیار کرگیا تھا، وہ بڑی شدت دے اسے ڈھونڈ رہے ہیں اور جو کوئی اسے لائے گا اسے انعام دیا جائے گا۔

  • عثمان بزدار کا آئی جی پنجاب اور ٹیم کے لیے 50 لاکھ انعام کا اعلان

    عثمان بزدار کا آئی جی پنجاب اور ٹیم کے لیے 50 لاکھ انعام کا اعلان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب اور ان کی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج لاہور میں شاہراہ قائد اعظم آمد اور کاشت کاروں کو دی گئی جدید زرعی مشینری و آلات کے معائنے کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ’موٹر وے واقعے کا مرکزی ملزم گرفتار ہو چکا ہے، میں آئی جی پنجاب اور انویسٹی گیشن ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘

    عثمان بزدار نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’میں آئی جی پنجاب اور ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔‘

    گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم ریمانڈ پر جیل روانہ

    دریں اثنا، عثمان بزدار نے زرعی مشینری و آلات کی فراہمی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ کا بھی اجرا کر دیا، وزیر اعلیٰ نے جدید زرعی مشینری و آلات میں گہری دل چسپی کا بھی اظہار کیا، اس موقع پر انھیں مشینری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    عثمان بزدار نے کہا حکومت پنجاب سبسڈی دے کر جدید مشینری کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے، ہم نے دو سال کے عرصے میں وسیع بنجر زمین کو کاشت کے قابل بنایا جس کی وجہ سے رواں سال گندم اور چنے کی اضافی پیداوار ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا ہے جب کہ کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ،  دہشت گردوں سے لڑنیوالے اہلکاروں کیلئےبڑے انعام کا اعلان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ، دہشت گردوں سے لڑنیوالے اہلکاروں کیلئےبڑے انعام کا اعلان

    کراچی : آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے لڑنیوالے اہلکاروں کیلئے20لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے پولیس کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دیتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے لڑنیوالے اہلکاروں کیلئے20لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں سے سب سے پہلےریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے مقابلہ کیا ، ان اہلکاروں کا افسر شہید ہو گیا مگر وہ لڑتے رہے۔

    مشتاق احمد مہر کا کہنا تھا دہشت گردوں کو مرکزی دروازےپر ہی مار دیا گیا وہ عمارت میں داخل نہ ہوسکے، ایک پولیس افسر اور 3سیکیورٹی گارڈ باہرہی شہید ہوئے ، 3پولیس اہلکار، 3سیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری بھی باہرزخمی ہوا۔

    یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

    دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹے تک سیکیورٹی اداروں نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے بروقت کارروائی سے حملے کو ناکام بنایا۔

  • گیٹ وک ایئرپورٹ، ڈرونز اڑانے والے کی اطلاع پر 50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان

    گیٹ وک ایئرپورٹ، ڈرونز اڑانے والے کی اطلاع پر 50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان

    لندن : برطانوی پولیس نے لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرونز اڑانے والے افراد کی اطلاع دینے والے کو 50 ہزار پاؤنڈ انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع گیٹ وک انٹرنشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دو روز قبل 2 مشکوک ڈرونز پرواز کررہے تھے، جس باعث انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کرکے پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیسکس پولیس رن وے پر ڈرونز اڑانے والے افراد کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہے اور شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کررہی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر آج سے باقاعدہ پروازیں طے شدہ شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں جبکہ انتظامیہ نے ڈرونز کنٹرول کرنے والے آلات بھی نصب کردئیے ہیں۔

    برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ کے رن وے ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد کی بنا پر رہا کردیا، گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرون کی وجہ سے 1 ہزار فلائٹ کینسل ہوئی تھیں اور ایک لاکھ 40 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : لندن: ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد پر رہا کردیا گیا

    یاد رہے کہ سینتالیس سالہ پاؤل گئیت،57 سالہ ایلائنی کرک کو برطانوی پولیس نے شک کی بنیاد پر جمعے کی شب 10 بجے گرفتار کیا تھا۔

    برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ کے قریب سے ایک ناکارہ ڈرون برآمد کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں: گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرونز اڑانے والا جوڑا گرفتار

    واضح رہے کہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر پروازیں مسلسل 36 گھنٹے تک منسوخ رہی تھیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشکوک ڈرونز کو کنٹرول کرنے پولیس کی ناکامی کے بعد حکومت نے فوج کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا، جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔

  • پنجاب: جعلی ادویات کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان

    پنجاب: جعلی ادویات کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف جاری کریک ڈائون مزید کرنے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ جعلی ادویات کی اطلاع دینے والے شخص انعام دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن سے محکمہ صحت پنجاب اور صوبائی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے صوبے میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم جاری کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،جعلی کاروبار میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے،اس مذموم کاروبار کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ہمیں ہر شہری کی جان عزیز ہے عوام کو جعلی ادویات تیار کرنے والے مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں ادویات کی خریداری کے عمل، تقسیم اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے،نئے نظام سے ادویات کی خورد برد اور غیرمعیاری ادویات کا خاتمہ ہوگا، ادویات کے جعلی کاروبار کو ہر حال میں ختم کرنا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس مکروہ دھندے کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف نشاندہی اور صحیح اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کی جعلی ادویات کے کاروبار کے خاتمے کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں، مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف مہم کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

  • وزیراعلی کا اسلحہ برآمد کرنے والی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعلی کا اسلحہ برآمد کرنے والی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عزیز آباد سےملنے والے اسلحہ کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرنے والے ٹیم کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔


    خاتون پاکستان کالج کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ، عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،اسلحہ کے پس پردہ کون تھے تفصیلات کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔


    یہ پڑھیں:عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد


    دریں اثنا انہوں نے اسلحہ برآمد کرنے والے ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ اتنی بڑی کارروائی پر مجھے پولیس پر فخر ہے،پولیس اور رینجرز کے مثالی تعاون کی بدولت کراچی میں امن قائم ہوا، ایسی کامیاب کارروائی پر پچاس لاکھ روپے بھی کم ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:عزیز آباد سے برآمد اسلحہ بڑی لڑائی میں استعمال ہونا تھا، ڈی جی رینجرز

    عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    اسلحہ برآمدگی کیس، جے آئی ٹی تشکیل، متحدہ قیادت سے تفتیش کا امکان