Tag: انعقاد کا فیصلہ

  • وزیر اعظم کا عوامی شکایات کیلئے آن لائن کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ

    وزیر اعظم کا عوامی شکایات کیلئے آن لائن کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے عوامی شکایات کےلیے آن لائن کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آن لائن کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے عمران خان کی ہدایت سے وفاقی وزارتوں کے24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کرلی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ایس او پیز کی منظوری دے دی جبکہ پی ایم ڈلیوری یونٹ نےمتعلقہ وزارتوں اوراداروں کےاعلیٰ افسران کوہدایات جاری کردی ہے۔

    وزیر اعظم نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کےلیےکھلی کچہریوں کاانعقاد کیا جائے، کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہوگی۔

    وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا،ریڈیو،مقامی کیبل ٹی وی،ویڈیوکانفرنس کااستعمال کیاجاسکےگا، یکم مئی کےبعدکورونا کاجائزہ لےکرآئندہ کاطریقہ کار طےکیاجائے، عوامی مسائل کےفوری حل کے لیے کھلی کچہریاں مستقل کام کریں گی۔

  • حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا

    حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرکے صوبوں کو بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی کی ہدایت کر دی ہے۔

    حکومت نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارتِ پارلیمانی امور نے قانون سازی کے لئے صوبوں کو خط لکھ دیئے ہیں، پارلیمانی امور کی وزارت نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے رابطہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ فورا قانون سازی کر کے حلقہ بندیوں کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے تینوں صوبوں میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرا دیئے جائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے بھی وفاقی حکومت نے رابطہ کیا ہے تاکہ سپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کو جلد از جلد یقینی بنایا جاسکے۔