Tag: انعم فیاض

  • انعم فیاض کے ہاں ننھی پری کی آمد

    انعم فیاض کے ہاں ننھی پری کی آمد

    شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ انعم فیاض کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انعم فیاض نے چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں نومولود بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم خوشی سے بھرپور دلوں کے ساتھ اپنی بیٹی کو دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں۔

    سابقہ اداکارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہماری بیٹی ایک چھوٹا سا معجزہ ہے اور اللّٰہ کی طرف سے تحفہ ہے جس نے ہماری زندگیوں کو بے انتہا محبت اور خوشی سے بھر دیا ہے۔

    انعم فیاض نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

    یاد رہے کہ انعم فیاض نے 2006 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

    اداکارہ 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے اور ایک بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی کافی عرصے تک شوبز انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں بعدازاں انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

  • انعم فیاض کا وہ روپ جو ان کے مداح نہیں جانتے

    انعم فیاض کا وہ روپ جو ان کے مداح نہیں جانتے

    معروف ٹی وی اداکارہ انعم فیاض کا کہنا ہے انہیں کک باکسنگ کا بے حد شوق ہے اور وہ اس کی مدد سے اپنے آپ کو فٹ رکھتی ہیں۔

    انعم فیاض اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان کی مہمان بنیں اور اپنی زندگی کی جھلک دکھلائی، انعم باکسنگ کی بے حد شوقین ہیں اور باقاعدگی سے اس کی پریکٹس کرتی ہیں۔

    انعم نے بتایا کہ انہیں شروع سے کچھ مختلف کرنے کا شوق تھا یہی وجہ ہے کہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے انہوں نے ٹریڈ مل یا جاگنگ کے بجائے کک باکسنگ کا سہارا لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی نند بھی کک باکسنگ کرتی ہیں اور وہ انہی سے متاثر ہوئیں، اب وہ دونوں مل کر اپنا باکسنگ کا شوق پورا کرتی ہیں۔

    انعم کا کہنا تھا کہ ان کی ٹریننگ کا تقاضہ ہے کہ وہ جنک فوڈ اور مرغن کھانوں سے پرہیز کریں اور سادہ غذا کھائیں لیکن ان کی ساس بہت مزے کے کھانے بناتی ہیں اور ان کا ڈائٹنگ کا ارادہ دھرا کا دھرا رہ جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بچے کی ولادت کے کچھ دن بعد ہی باکسنگ شروع کردی تھی، اپنے انٹرویو میں انعم نے اپنے اہلخانہ سے بھی ملوایا جبکہ اپنی زندگی کے مختلف گوشوں کے حوالے سے بہت کچھ بتایا۔