Tag: انفلوئنزا ویکسینیشن

  • قطر: سالانہ انفلوئنزا ویکسینیشن مہم کا آغاز

    قطر: سالانہ انفلوئنزا ویکسینیشن مہم کا آغاز

    قطر: وزارت صحت کی جانب سے سالانہ انفلوئنزا ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے، جبکہ مراکز صحت پر مفت ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلو ویکسین 90 مراکز صحت پر مفت دستیاب ہوں گی، جن میں 31 پی ایچ سی سی ہیلتھ سینٹرز، حماد میڈیکل کارپوریشن کے آؤٹ پیشنٹ کلینکس اور قطر بھر کے کئی نیم سرکاری اور نجی اسپتالوں اور کلینکس کے علاوہ ہیں۔

    ڈاکٹر عبداللطیف الخال جوکہ ایچ ایم سی میں متعدی امراض کے ڈویژن کی سربراہی کے امور انجام دے رہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ لوگوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد فلو سے خود کو محفوظ بنائیں۔

    ڈاکٹر عبداللطیف الخال نے کہا کہ ”ہمیں یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ فلو ایک سنگین بیماری ہے جو ہسپتال میں داخل کروا سکتی ہے اور بعض اوقات اس سے موت بھی ہو سکتی ہے، اور اسے کبھی کم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

    گردش کرنے والے فلو کے وائرس سال بہ سال تبدیل ہوتے رہتے ہیں، اسی لیے یہ اتنا ضروری ہے کہ آپ سالانہ فلو کی ویکسین حاصل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد اپنی مفت فلو ویکسین حاصل کریں۔

    فلو وائرس سے جنگ ہم میں سے ہر ایک کر سکتا ہے یہ ویکسین ملک بھر کے سرکاری، نجی اور نیم نجی کلینکس پر دستیاب ہے جس کی وجہ سے ویکسین حاصل کرنا پہلے سے کہیں زیادہ سہل بنا دیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے گزشتہ 50 سالوں کے دوران فلو کی ویکسین محفوظ طریقے سے حاصل کی ہے اور اس ویکسین کی حفاظت کے لیے وسیع تحقیق کی گئی ہے۔

    ڈاکٹر عبداللطیف الخال کی جانب سے کمیونٹی کو یقین اس بات کا دلایا گیا کہ فلو شاٹ سے فلو نہیں لگ سکتا اور یہ کہ فلو ویکسین سب سے محفوظ اور سب سے زیادہ قائم شدہ ویکسین میں سے ایک ہے۔

  • کویت میں موسم سرما کی ویکسینیشن مہم کا اعلان

    کویت میں موسم سرما کی ویکسینیشن مہم کا اعلان

    کویت سٹی: کویت میں موسم سرما کی انفلوئنزا ویکسینیشن مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کویتی وزارت صحت کے مطابق کویت میں آج سے تمام گورنریٹس میں 46 مراکز صحت کے ذریعے 2022 اور 2023 کے موسم سرما کی انفلوئنزا ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے۔

    وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند کے مطابق اس مہم میں موسمی انفلوئنزا کی ویکسینیشن اور شدید بیکٹیریل نمونیا (نیموکوکل) کے خلاف ویکسینیشن شامل ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام ویکسینیشن مراکز پر انفلوئنزا ویکسین دستیاب ہے، اس سروس سے فیض یاب ہونے کے لیے وزارت کی ویب سائٹ پر جا کر ایڈوانس بکنگ کر کے رجسٹریشن کرانی ہوگی۔

    متعدی امراض کے کنٹرول کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر حماد بستکی نے کہا کہ موسمی ویکسینیشن انفیکشن کے امکان اور انفیکشن کی صورت میں اس کی پیچیدگیوں کو محدود اور ان پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات کو کم کرتی ہے۔

    وزارت کے مطابق حاملہ خواتین بھی حمل کے کسی بھی وقت انفلوئنزا ویکسینیشن (نموکوکل ویکسینیشن نہیں) کروا سکتی ہیں۔

    بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین سمیت 6 ماہ کی عمر سے لے کر 5 سال کی عمر تک کے بچے بھی یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں، اور وہ لوگ بھی جو دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔