Tag: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

  • بی جے پی حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب بڑھتی ہوئی سیاسی انتہا پسندی

    بی جے پی حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب بڑھتی ہوئی سیاسی انتہا پسندی

    مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے کارندوں کی مدد سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاریخ گواہ ہے بی جے پی جب بھی اقتدار میں آئی ریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا، مودی سرکار اپنے تیسرے دور اقتدار میں بھی مخالف آوازوں کا گلا گھونٹ رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مودی سرکار مخالف کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی ریاستی مشینری استعمال کررہی ہے، مودی نے اقتدار میں آکر اپنے کارندوں کے ذریعے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کنٹرول میں کرلیا۔

    مودی کا اپوزیشن جماعتوں کو نیچا دکھانے، اس کی حالیہ الیکشن میں ناکامی کا ثبوت ہے، نریندر مودی مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

    مودی کے آنے کے بعد اثر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مقدمات اندراج میں اضافہ ہوا، کرناٹک کے وزیر ریوینیو کرشنا بائرے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مبینہ کالعدم سر گرمیوں پر سوال اٹھایا۔

    کرناٹک کے وزیر ریونیو کرشنا بائرے نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ مودی حکومت کی کٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے، مودی حکومت 2014 سے اپنے سیاسی مخالفین کو ہراساں اور خوفزدہ کررہی ہے۔

    وزیر کرشنا بائرے نے کہا کہ مودی دور میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی زیر نگرانی درج مقدمات میں تقریباً 400 گنا اضافہ ہوا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تحت 95 فیصد مقدمات سیاسی مخالف رہنماؤں پر درج کئے گئے۔

    کرشنا بائرے نے کہا کہ مودی حکومت اپنے سیاسی مخالفین پر سرجیکل اسٹرائیک کررہی ہے، سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے بی جےپی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا غلط استعمال کیا، جھارکھنڈ، دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاریاں بی جےپی حکومتی کارکردگی کی شفافیت پرسوالیہ نشان ہیں۔

    کرشنا بائرے نے مزید کہا کہ بی جےپی نے کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے چھاپے مارے، 14 سیاسی جماعتوں نے انکم ٹیکس، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کیے۔

  • شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    بھارتی معروف اداکارہ و فٹنس ماہر شلپا شیٹی کے شوہر، معروف تاجر راج کندرا ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی تقریباً 100 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے، یہ جائیداد راج کندرا کے ’بٹ کوائن پونزی اسکیم ‘ میں ملوث پائے جانے کے شبے میں ضبط کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 100 کروڑ کی جائیداد میں جوہو میں واقع ایک رہائشی فلیٹ بھی شامل ہے جو فی الحال اداکارہ شلپا شیٹی کے نام پر رجسٹرڈ ہے جبکہ پونے میں ایک رہائشی بنگلہ، اور راج کندرا کی ملکیت میں ایکویٹی شیئرز شامل ہیں۔

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بِٹ کوائن پونزی فراڈ سے جڑی جانچ پڑتال کے دوران راج کندرا کی جائیداد ضبط کی ہے۔

    واضح رہے کہ ’پونزی اسکیم‘ ایک دھوکا دہی کا کھلا پلیٹ فارم ہے جہاں سرمایہ کاروں کو کم یا بغیر کسی خطرے کے منافع دیا جاتا ہے لیکن اس اسکیم میں پیسہ نہیں لگایا جاتا ہے۔

  • کپل شرما تفتیش کے لئے طلب

    کپل شرما تفتیش کے لئے طلب

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف کامیڈین اور ٹی وی شو ہوسٹ کپل شرما کو بھی آن لائن سٹے بازی کیس میں تفتیش کیلیے طلب کر لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) آن لائن بیٹنگ ایپ کے ذریعے ہونے والی منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات میں مصروف ہے جس میں رنبیر کپور کے بعد کپل شرما، اداکارہ ہما قریشی اور حنا خان کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

    سٹے بازی کیس میں رنبیر کپور کے گرد گھیرا تنگ

    بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما اور حنا خان کو ایجنسی کے دفتر طلب کیا گیا ہے، جبکہ ایک روز قبل رنبیر کپور کو بھی تفتیش کیلئے بلایا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور کو ایک سٹے بازی کی ایپ کی تشہیر کرنے پر رقم موصول ہوئی تھی جس کے ذرائع کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 بالی وڈ شخصیات اس کیس میں ملوث ہیں جن میں شردھا کپور، ٹائیگر شیروف اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں۔