Tag: انقرہ

  • ’شام کو تقسیم ہونے دیا نہ ہونے دیں گے‘ ترک صدر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت

    ’شام کو تقسیم ہونے دیا نہ ہونے دیں گے‘ ترک صدر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت

    انقرہ(18 جولائی 2025): ترک صدر رجب طیب اردوآن نے اسرائیل کی جانب سے شام پر کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شامی صدر احمد الشرع سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ترک صدر نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور شام کے شہر سویدا میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

    ترک صدر رجب طیب اردوآن کا کہنا ہے شام کو تقسیم ہونے دیا نہ ہونے دیں گے، اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل نے شام میں جارحیت کو وسعت دینے کیلئے دروز قبائل کی مدد کا بہانہ بنایا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-for-syrian-sovereignty-and-respect-for-international-law/

    ترک صدر رجب طیب اردوآن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت پورے خطے کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے، اسرائیل پر بھروسہ کرنے والے بالآخر سمجھ جائیں گے وہ غلطی پر ہیں۔

    واضح رہے کہ شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ قومی کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے، سویدا میں کئی روز کی قبائلی جھڑپوں میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

  • انقرہ کے بلند و بالا عمارت میں آتشزدگی، نومولود سمیت 3 افراد جاں بحق

    انقرہ کے بلند و بالا عمارت میں آتشزدگی، نومولود سمیت 3 افراد جاں بحق

    انقرہ(14 جولائی 2025) ترکیہ کے دارالحکومت کے بلندوبالا عمارت میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر نومولود سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ترکیہ کی مقامی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 26 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ گل گئی، آگ ہفتہ کی رات 10:00 بجے کے قریب چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے عمارت کے باقی حصوں میں پھیل گئی۔

    حکام نے بتایا کہ رہائشیوں کو اسنارکل کے ذریعے نکالا گیا، انتالیس افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے جس میں 7 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں جبکہ ایک کی حالت کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس آتش زدگی سے ساڑھے تین ماہ کے بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، حکومتی انتظامیہ کا کہان ہے کہ امدادی کارکنان کو آگ بجھانے میں چار گھنٹے لگے تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے لیکن واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

    اس سے قبل ترکیہ کے شہر ازمیر میں 8 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا تھا، آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور حکام کے مطابق آگ سے پوری عمارت جل گئی تھی۔

    حکام کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/russian-ammunition-depot-explosions/

  • انقرہ: پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام

    انقرہ: پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام

    انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یوم ِ پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتخانے کے عملے سمیت انقرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ترک مہمان شریک ہوئے۔

    تقریب کا آغاز قومی ترانے کی ہمراہی میں پرچم کشائی کے ساتھ ہوا، تمام تر حاضرین وطن کی محبت کے جذبات سے سرشار دکھائی دیے۔

    انقرہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پرچم کشائی کی، انقرہ کے سب سے اونچے ٹاور پر پاکستان کے یوم آزادی پر ترکیے کی طرف سے مبارکباد کا پیغام چلایا گیا۔ پاکستانی اسکول کے بچوں نے قومی ترانے پیش کرتے ہوئے تارکین وطن کو وطن کی یاد دلائی۔

    پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کا پرتپاک استقبال، قومی پرچموں کی بہار

    استنبول میں بھی باسفورس کے پل کو پاکستانی جھنڈے کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔

  • انقرہ میں  آرمی پبلک اسکول کے  شہدا کی یاد میں تقریب، بھرپور خراج عقیدت پیش

    انقرہ میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں تقریب، بھرپور خراج عقیدت پیش

    انقرہ : آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک اسکول پشاور پر وحشیانہ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اسکول کے بچوں اور عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ترک دارالحکومت انقرہ کے علاقے کیسورین میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    سانحہ اے پی ایس کی یاد میں انقرہ میں ہونے والی تقریب میں پاکستانی سفیر، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، کیسورین میونسپلٹی اور پاکستانی سفارتخانے کےعہدیداروں نے شرکت کی۔

    پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے انقرہ کے میئر Keçiören Turgut Altinok نے اے پی ایس دہشت گردانہ حملے کی پر زور مذمت کی۔

    انقرہ کے میئر کا کہنا تھا کہ ترک عوام زندگی کے تمام پہلوؤں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    میئر نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے باسیوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے بھی ترکی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والی قیمتی جانوں کی یاد کو زندہ رکھنے پر ترک بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ 144 درخت دہشت گردی سے لڑنے کے لیے پاکستان اور ترکی کے 30 کروڑ عوام کے پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں، دونوں ممالک کو دہشتگردی کی وجہ سے بے شمار نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتا ہے، جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جانا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر بھارتی آئین اور بھارتی عدالتوں کی بالادستی نہیں ہے۔

    بعد ازاں سفیر نے میئر کیسیورین اور دیگر معززین کے ہمراہ اے پی ایس کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

  • روسی میزائل سسٹم کے آلات کی ترسیل جاری ہے، ترک وزارت دفاع

    روسی میزائل سسٹم کے آلات کی ترسیل جاری ہے، ترک وزارت دفاع

    انقرہ: امریکی دباؤ کے باوجود ترک اور روسی حکام معاہدے پر ڈٹ گئے، ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی میزائل سسٹم کے آلات کی ترسیل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی دفاعی میزائل نظام ایس 400 کے آلات کی ترسیل جاری ہے، آج دو پروازیں میزائل کے آلات لے کر ترکی کے ہوائی اڈے پہنچیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی نظام کی مکمل طور پر ترسیل میں وقت لگ سکتا ہے، آج بھی دوپرازیں آلات لے کر ترکی پہنچیں گی۔

    میزائل نظام سے متعلق سامان لانے والی پروازوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے، ایس فور ہنڈرڈ میزائل کے آلات کی فراہمی جمعہ بارہ جولائی سے شروع ہوئی تھی۔

    دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ انقرہ پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کررہی ہے، ان پابندیوں میں امریکی ساختہ ایف 35 لڑاکا طیاروں سے متعلق خصوصی پروگرام میں ترکی کی شراکت کا خاتمہ اور جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیاروں پر ترکی کے ہوا بازوں کی تربیت کا عمل معطل کردینا شامل ہے۔

    امریکی دباؤ مسترد، روس نے ایس-400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ترکی نے روسی ساختہ ایس-400 میزائل سسٹم کی خریداری کے سمجھوتے پر عملدرآمد جاری رکھا تو انقرہ پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ امریکا اس ڈیل کے حوالے سے کئی بار اپنی مخالفت کا اظہار کرچکا ہے، امریکا نے اس سمجھوتے سے دستبردار ہونے کے لیے ترکی کو 31 جولائی تک کی مہلت دی تھی۔

  • انقرہ : ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو تین سال مکمل ہوگئے

    انقرہ : ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو تین سال مکمل ہوگئے

    انقرہ : ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو تین سال مکمل ہوگئے، ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کی ذمہ داری جلاوطن رہنمافتح اللہ گولن پرعائد کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے ایک فوجی گروہ نے گزشتہ سال 15 جولائی2016 کو بغاوت کرنے کی کوشش کی اور ترکی کی سڑکوں پر بھاری نفری نکل آئی تاہم ترک صدر کا بیان سامنے آتے ہی عوام نے اپنے اتحاد سے مسلح فوجیوں کو پسپا کیا جس کی وجہ سے بغاوت ناکام ہوئی۔

    اس حوالے سے پاکستان میں ترکی کے قونصل جنرل تلغہ یوسک کا کہنا ہے کہ15جولائی 2016کو ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے اور اپنی جانیں اور بے مثال قربان دے کر جمہوریت اور مضبوط ترکی کی بنیاد رکھی۔

    ترکی کے قونصل جنرل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بہادری کی جو داستان رقم کی وہ ہمیشہ ترک عوام کی ملک اور جمہوریت کی سربلندی میں یاد رکھی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام نے تین سال قبل ہونے والی فوجی بغاوت کا بہادری سے مقابلہ کر کے ہمیشہ کے لئے آمریت کا راستہ روک دیا ہے۔

    ترک عوام نے جمہوریت کی خاطر باغیوں کو بتادیا کہ وہ گولی اور ٹینکوں کے ذریعے اپنے ملک پر آمریت کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

    مزید پڑھیں: ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ برادر ملک پاکستان نے بھی فوجی آمروں کی بغاوت کی مخالفت کی اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے رہے جس پر پاکستانی عوام اور حکومت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • ترکی میں 200 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ترکی میں 200 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    انقرہ: ترکی میں 200 حاضر سروس فوجی اہلکاروں اور کئی سویلین افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

    ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق استنبول کے پراسیکیوٹر آفس نے بری، بحری اور فضائی افواج کے 176 اہلکاروں کے وارنٹ جاری کردئیے ہیں، ان میں ایک کرنل، دو لیفٹیننٹ کرنل، 5 میجر، 7 کیپٹن اور 100 لیفٹیننٹ شامل ہیں۔

    ازمیر کے پراسیکیوٹر آفس نے بھی 20 حاضر سروس اور 5 سابق فوجی اہلکاروں جبکہ 10 سویلین افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تصدیق کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جن اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ان پر دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن (فیٹو) سے روابط کا الزام ہے۔

    مزید پڑھیں: استنبول : فتح اللہ گولن تعلق کا الزام، تین سو ترک فوجیوں کی گرفتاریوں کے وارنٹ جاری

    ازمیر میں مشتبہ افراد پر فون کے ذریعے فیٹو کے اماموں کے ساتھ رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ 10 شہریوں کو فیٹو کی انکرپٹڈ میسیجنگ ایپلی کیشن استعمال کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد لاکھوں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا تھا جبکہ سول سرونٹس، ملٹری اہلکار اور دیگر افراد کو ان کے عہدوں سے برخاست کردیا گیا تھا۔

    انسانی حقوق کے گروہ اور ترکی کے مغربی اتحادی کریک ڈاؤن کے اس قدر وسیع دائرے پر تنقید کرتے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ طیب اردوان نے فوجی بغاوت کے پہلے سیاسی اختلافات کو دبایا ہے۔

    ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کو لاحق خطرات کے باعث ایسے اقدامات ناگزیر ہیں، طیب اردوان کئی مرتبہ فتح اللہ گولن کی تنظیم کا اثرو رسوخ ختم کرنے کا عہد دہرا چکے ہیں۔

  • ایس 400 میزائل سسٹم کی ڈیل انقرہ کی کامیابی ہے، طیب اردوان

    ایس 400 میزائل سسٹم کی ڈیل انقرہ کی کامیابی ہے، طیب اردوان

    انقرہ : واشنگٹن نے واضح کیا ہے کہ ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم نیٹو ممالک کے دفاعی نظام کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ آئندہ 10 روز میں روسی ایس 400فضائی دفاعی میزائل سسٹم ترکی کے حوالے کر دیا جائے گا، ترکی مذکورہ دفاعی سسٹم کے حوالے سے امریکا کے ساتھ اختلاف پربنا کسی مشکل کے قابو پالے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کئی بار ترکی کو روسی میزائل سسٹم کی خریداری کے نتائج سے خبردار کر چکا ہے،واشنگٹن کے مطابق اس ہتھیار کو نیٹو ممالک کے دفاعی نظام کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کیا جا سکتا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا انقرہ پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے، ان دھمکیوں میں ایف 35لڑاکا طیاروں کے منصوبے میں ترکی کی شرکت روک دینا شامل ہے۔

    دوسری جانب ترکی پہلے ہی اس بات کے عزم کا اظہار کر چکا ہے وہ اس ڈیل سے دست بردار نہیں ہو گا جسے انقرہ ایک اہم کامیابی شمار کرتا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں جی 20سربراہ اجلاس کے ضمن میں ہفتے کے روز ہونے والی ملاقات میں اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو باور کرایا تھا کہ انقرہ کی جانب سے روسی ایس 400دفاعی سسٹم کی خریداری ایک مسئلہ ہے۔

    سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ترکی ایس 400سسٹم کی خریداری پر ڈٹا رہا تو اس پر امریکی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

  • ترکی میں سیاحت کاشعبہ زوال کا شکار ہوگیا

    ترکی میں سیاحت کاشعبہ زوال کا شکار ہوگیا

    انقرہ: ترکی کے سرکاری اعدادو شمار نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی میں عالمی اور عرب دنیا سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم ترکی کے حکومتی ذرائع ابلاغ اور اس کے وفادار عرب ذرائع ابلاغ تصویر کا ایک دوسرا رخ پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انقرہ میں قائم ترکش اعداد و شمار انسٹیٹوٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، مگر ان اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں میں ہر پانچواں سیاح خود ترکی کا شہری تھا۔

    ان شہریوں کا شمار غیر ملکی سیاحوں اور یا عرب شہریوں میں نہیں ہوسکتا۔ سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں 66 لاکھ غیر ملکی سیاح ترکی میں آئے۔ ان میں 17.8 میں ترک شہری تھے جو بیرون ملک مقیم ہیں۔ وہ اپنے اقارب سے ملنے کے لیے وطن لوٹے تھے۔ یعنی ترک حکومت نے سرکاری سطح پر اپنے ہی شہریوں کو غیر ملکی سیاحوں میں شامل کر کے زوال پذیر سیاحت کی صنعت کو بچانے کی کوشش کی ہے۔

    خیال رہے کہ پوری دنیا کسی ملک میں سمندر پار موجود شہریوں کو غیرملکی سیاحوں کا درجہ نہیں دیا جاتا بلکہ وہ اس ملک کے شہری ہی گردانے جاتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم شہری اس ملک کے لیے زر مبادلہ کماتے ہیں اور ان کی کمائی کو سیاحت کے شعبے کی آمدن میں شامل نہیں کیا جاتا۔ترکی کے سرکاری اعداد و شمار کےمطابق تین ماہ کے دوران ترکی کو سیاحت کے شعبے میں 4 ارب 63 کروڑ ڈالر کی آمدن ہوئی جب کہ اس رقم میں 19 اعشاریہ 7 فی صد رقم ان ترک شہریوں کی طرف سے ادا کی گئی جو بیرون ملک سے واطن واپس لوٹے۔

    اس اعتبار سے 2019ء کے چار مہینوں میں غیر ملکی سیاحت کا تناسب 4.6 رہا۔ بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کو اس میں شامل کیا جائے تو سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ترکی کی سیاحت کے زوال پذیر ہونے کے اعداد وشمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دوسری طرف ترکی کی معیشت بھی زبوں حالی کا شکار ہے۔ ترک لیرہ کی قیمت میں غیر معمولی کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں ترکی میں اشیائے صرف کی قیمتوں اورملک میں افراط زر میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ترک صدر اردوان

    پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ترک صدر اردوان

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاک بھارت کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجیب طیب اردوان نے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنا اچھا اقدام ہے، امید ہے بھارت کی طرف سے بھی مثبت جواب دیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترک صدر”][/bs-quote]

    ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور صدر سے پاک بھارت کشیدگی پر بات ہوئی ہے، کشیدگی میں کمی کے لیے خود پر عائد فرائض ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے، پاکستان کے عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت کے اپنے مفاد میں ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اور کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے: ترک صدر کا واضح مؤقف

    خیال رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    بھارتی پائلٹ کو رہائی دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے پذیرائی ملی اور ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کو زبردست اقدام قرار دیا گیا۔