Tag: انقرہ

  • سعودی عرب کی خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاک ترک وزرائے اعظم

    سعودی عرب کی خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاک ترک وزرائے اعظم

    انقرہ : پاکستان اور ترکی سعودی عرب کا ساتھ دینے پر متفق ہوگئے۔ وزیراعظم نواز شریف اور ترک وزیراعظم احمد داؤد نے سعودی عرب کی خودمختاری پر آنچ نہ آنے دینے کا عز م ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سعودی عرب کو مدد پہنچانے کے سلسلے میں ترک حکام سے مذاکرات کے لئے ترکی پنہچ گئے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، اس موقع پر پاک ترک وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یمن صورتحال پر واضح الفاظ میں سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کیا ۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستانی اور ترکی سعودی عرب کا ساتھ دینے پر متفق ہیں۔یمن کی منتخب حکومت گرانےکی کوششوں پرسخت تشویش ہے۔

    ترک وزیر اعظم احمد داؤد کا کہنا تھا پاکستان اور ترکی کایمن کی صورتحال پرسعودی عرب سےرابطہ ہے ۔ترک وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ مل کر خطےمیں استحکام کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یمن کے معاملے پر ترکی کی پالیسی واضح کردی۔

      مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں ۔وہ یمن کے مسئلے کے پر امن حل پر یقین رکھتے ہیں۔

  • ترکی: بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    ترکی: بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

     : استنبول : ترکی میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے ۔ رجب طیب اردگان اور اکمل الدین احسان اوگلو مد مقابل ہیں ۔ ترکی میں بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔پولنگ کا آغٓاز مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے ہوا جو رات نو بجے تک جاری رہےگا۔

    ترکی میں پہلی بار صدر پارلیمنٹ کے بجائے عوام کے ووٹوں کے ذریعے براہ راست منتخب کیا جارہا ہے ۔ ترکی کی وزارت عظمیٰ پر حکمرانی کرنے والے رجب طیب ارد گان اب صدارتی میدان میں بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں، ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اکمل الدین احسان اوگلو اور کرد نواز صلاحتیں دیمرتاس ہیں۔

    ترک الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی امیدوار کو جیتنے کیلئے اکیاون فیصد ووٹ حاصل کرنے ضروری ہے ۔ کسی امیدوار کو مطلوبہ ووٹ نہ ملنے کی صورت میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ چوبیس اگست کو ہوگا۔

  • انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے استفے کا مطالبہ مسترد کردیا

    انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے استفے کا مطالبہ مسترد کردیا

    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے عوام کی جانب سے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

    ترکی کو نئے سیاسی بحران کا سامنا۔۔۔ کرپشن کے الزام میں ملوث ہونے والےمستعفی وزراء نے ملک میں جاری کرپشن کا منبع وزیراعظم رجب طیب اردگان کو قرار دے دیا ہے۔

    وزرا کےان الزامات کے بعد ترکی کے عوام وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں اور حزب اختلاف کی جانب سےملک بھر میں وزیراعظم کےخلاف ایک بڑی احتجاجی مہم کا آغاز کردیا گیاہے۔

    تاہم وزیراعظم اردگان نے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ آج بھی ترکی کے سب سے مقبول رہنما ہیں، اس سے قبل وہ ترکی کے دوسرے اہم شہر استنبول پہنچے تھے جہاں ان کے چاہنے والوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔