Tag: انقلاب

  • پاکستانی معیشت میں بڑا انقلاب

    پاکستانی معیشت میں بڑا انقلاب

    پاکستان کا دسمبر 2024 کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 582 ملین ڈالر تک جا پہنچا جس کو ماہرین ملکی معیشت میں نئے انقلاب کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

    پاکستان کا گزشتہ ماہ دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ 582 ملین ڈالر تک جا پہنچا۔ ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلاتِ زر میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں بہتری آئی اور ماہرین اس کو ملکی معیشت میں نئے انقلاب کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دسمبر2024 میں 109 فیصد کے اضافے کے ساتھ 582 ملین ڈالر تک پہنچا اور یہ گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی پانچویں ماہ کی مسلسل کامیابی ہے۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر دسمبر 2024 میں 3.079 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد زائد رہیں جب کہ اسی ماہ پاکستان کی برآمدات 3.838 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 9 فیصد اضافی ہیں۔

    پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جولائی سے دسمبر کے دوران 1.21 بلین ڈالر تک رہا۔

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ترسیلات زر میں اضافے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن میں بہتری کا نتیجہ ہے۔ ترسیلات زر کا پاکستان کی معیشت کیلیے مستحکم ستون، مالی استحکام، معاشی ترقی اورغربت کے خاتمے میں اہم کردار ہے اور ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں سے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا نیا سنگ میل ہے۔

  • آج انقلاب کا اعلان کررہا ہوں، اب کوئی حل نہیں ہے: علی امین گنڈاپور

    آج انقلاب کا اعلان کررہا ہوں، اب کوئی حل نہیں ہے: علی امین گنڈاپور

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کہتے ہیں آج انقلاب کا اعلان کررہا ہوں، اس کے سوا اب کوئی حل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلے ہماری عزتوں اور چادر و چار دیواری کو پامال کیا گیا، ہم نے  قوم و ملک کیلئے اف تک نہیں کی، اب گولیاں برسائی جارہی ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ آج ہمارے 2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئیں، تیسرے کا پتہ نہیں چل رہا شیل مارکر 50 سے زائد کارکنوں کو زخمی کیا گیا، ہر 3 کلو میٹر پر شیل مارے گئے، گولیاں برسائی جاتی رہیں۔

     علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اب ہر گولی، شیل اور لاٹھی مارنے کا جواب دیا جائے گا، راولپنڈی اور پختونخوا کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے میں نے انہیں ریسکیو کیا۔

    انہوں نے کہا کہ آج انقلاب کا اعلان کر رہاہوں، اس کے علاوہ کوئی حل نہیں، ہم پر گولیاں برسائی گئیں، شیل پرشیل فائر کیے گئے، ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے بس اب بہت ہوگیا، اب جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے۔

  • یہ انقلاب بیلٹ باکس سے نرم ہوگا یا خونریزی سے تباہ کن؟ عمران خان کا سوال

    یہ انقلاب بیلٹ باکس سے نرم ہوگا یا خونریزی سے تباہ کن؟ عمران خان کا سوال

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے سوال کیا کہ آیا یہ انقلاب بیلٹ باکس سے نرم ہوگا یا خونریزی سے تباہ کن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر، میں6ماہ سےملک میں ایک انقلاب کامشاہدہ کررہاہوں، سوال یہ ہے آیا یہ بیلٹ باکس سے نرم ہوگایاخونریزی سے تباہ کن؟

    یاد رہےحقیقی آزادی مارچ میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ یہ عام لانگ مارچ نہیں بلکہ انقلاب ہے، پرامن انقلاب آئے یا تباہی والا،تبدیلی توآنی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی طرح موت قبول ہے،غلامی نہیں،عوام میں شعور آچکا،لانگ مارچ دیکھ لیں،عوام کےاس سمندرکوکوئی نہیں روک سکتا، اب قوم انتخابات کےلئےتیار ہوچکی، نئےالیکشن کےسوا کوئی راستہ نہیں۔

  • ‘خطے میں کسی ’انقلاب‘ کو رونما نہیں ہونے دیں گے’

    ‘خطے میں کسی ’انقلاب‘ کو رونما نہیں ہونے دیں گے’

    ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے قازقستان میں جاری شورش کے تناظر میں بین الاقوامی قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ روس خطے میں کسی ’انقلاب‘ کو رونما نہیں ہونے دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو سابق سوویت ریاستوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں روسی صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ وسطی ایشیائی ملک قازقستان میں شورش کو رفع کرنے کے لیے ماسکو سے بھیجی گئی فوج ’محدود‘ وقت تک قیام کرے گی۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کا ایک دستہ قازقستان بھیجا گیا اور میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ یہ محدود وقت کے لیے ہے۔

    صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ قازقستان کو ’بین الاقوامی دہشت گردی‘ کا نشانہ بنایا گیا، انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روس خطے میں کسی ’انقلاب‘ کو رونما نہیں ہونے دے گا۔

    خیال رہے کہ قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کے دوران تشدد میں اہل کاروں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد مارے گئے۔

    روسی صدر نے کہا کہ اجتماعی سیکیورٹی کی تنظیم (سی ایس ٹی او) کے تحت افواج قازق صدر قاسم جومارت توقائیف کی درخواست پر بھیجی گئیں کیوں کہ قازقستان کو ’بین الاقوامی دہشت گردی کی جارحیت‘ کا سامنا تھا۔

    قازقستان کے صدر نے اس اجلاس میں بتایا کہ سی ایس ٹی او نے ان کے ملک میں ڈھائی سو سیکیورٹی ہارڈ ویئرز سمیت دو ہزار فوجی اہل کار بھیجے ہیں۔

  • 10 مئی سے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جا رہا ہے، شیخ رشید

    10 مئی سے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جا رہا ہے، شیخ رشید

    فیصل آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 10 مئی سے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرونا وائرس سےگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کرونا وائرس کے مسئلے سے بھی نکلیں گے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کاپہیہ چلے گا تو ملک چلےگا، 10مئی سے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جا رہا ہے۔ مہنگائی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سےمتعلق عمران خان کو احساس ہے، مہنگائی سے سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑا ہے۔

    بھارت کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں 3 دن میں 40 مسلمان شہید ہوئے،سیکولر اسٹیٹ آج انتہاپسندوں کی ترجمان بنی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھیل ہوئی ہے یا ڈیل ہوئی ہے کوئی فرق نہیں پڑتا، ن لیگ، پی پی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک چلانےنہیں جا رہیں، وزیراعظم عمران خان کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نہیں دیکھ رہا نوازشریف کو واپس آتے ہوئے، شہبازشریف کا کچھ نہیں کہہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان بھی مایو س ہو کر میرے پاس آئیں گے، فضل الرحمان کا تعویز بھی میرے پاس ہے۔

  • بھائی آپ کہاں جا رہے ہیں؟

    بھائی آپ کہاں جا رہے ہیں؟

    علامہ انور صابری مشہور شاعر تھے۔

    تحریکِ آزادی میں پیش پیش رہنے والے انور صابری اپنی شاعری سے آزادی کے متوالوں کا لہو گرماتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

    لقب ان کا شاعرِانقلاب تھا۔ کہتے ہیں‌ اس زمانے میں‌ انور صابری مشاعروں کی جان ہوا کرتے تھے۔

    بڑے تن توش کے آدمی تھے۔ رنگ گہرا سانولا تھا۔ داڑھی سر سید کی داڑھی سے بس اُنیس تھی اور بہ سبب خضاب شب دیجور کو شرماتی تھی۔ بدیہہ گوئی میں کمال حاصل تھا۔ مشہور ہے کہ بیٹھے بیٹھے بیس تیس شعر کہہ دیتے۔ انور صابری سے کئی لطائف بھی منسوب ہیں۔ آپ بھی پڑھیے۔

    ایک بار انور صابری کا پاکستان جانا ہوا۔ راولپنڈی کے مشاعرہ میں شرکت کرنی تھی۔ مشاعرے کے بعد دل میں آیا کہ بس سے مری کا سفر کریں اور وہاں گھومیں پھریں۔ اس لیے تنہا ہی نکل کھڑے ہوئے۔ بس میں ان کے ساتھ نشست پر ایک بزرگ خاتون آ کر بیٹھ گئیں۔ انور صابری نے وقت گزاری کے لیے ان سے بات شروع کی اور پوچھا۔

    آپ کہاں جا رہی ہیں؟
    خاتون نے کہا۔
    میں مری جا رہی ہوں۔

    صابری صاحب خاموش ہو گئے۔ ان سے خاتون نے بھی پوچھ لیا۔
    اور بھائی آپ کہاں جا رہے ہیں؟

    انور صابری نے بڑی متانت سے جواب دیا۔
    میں ‘‘مرا’’ جارہا ہوں!

  • حکومت اقتصادی بحران سے مقابلہ کر رہی ہے، چند ماہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی: نعیم الحق

    حکومت اقتصادی بحران سے مقابلہ کر رہی ہے، چند ماہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی: نعیم الحق

    لاہور: وزیر  اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت شدید اقتصادی بحران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا زبردست عوامی فلاحی بجٹ پیش نہیں ہوا.

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال  میں 24 کھرب کے قرضے لیے گئے، پی پی، ن لیگ نے اربوں کے اخراجات کیے، جن کا کوئی ریکارڈ نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف کرپشن کے مقدمات ان ہی کے اپنے ادوارمیں بنے، دونوں‌ کو حساب دینا پڑے گا، ایسےمجرموں کوعبرت ناک سزادی جائےتاکہ پھرکسی کوہمت نہ ہو.

    [bs-quote quote=”نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف کرپشن کے مقدمات ان ہی کے اپنے ادوارمیں بنے، دونوں‌ کو حساب دینا پڑے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”نعیم الحق”][/bs-quote]

    نعیم الحق نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں پر کام شروع کردیا گیا ہے، جس کسی کو گھر چاہیے ہوگا، وہ نادرا میں جا کر درخواست دے گا، ہزاروں کی تعدادمیں مکانوں کی تیاری شروع ہوگئی ہے، ہیلتھ کارڈ کا اجراشروع کردیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ ہر سرکاری ادارےمیں چوری اورفراڈ موجود ہے، گزشتہ چند برس میں ہماری معیشت بہت کمزورہوئی.

    اس سال حکومت کو 4ارب روپےکی کمائی ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 52 کروڑ سے کم کرکے35 کروڑ پر لے آئے، بنی گالہ کی سڑک وزیر اعظم نے خود بنوائی. بنی گالہ میں میٹنگزکےاخراجات خودبرداشت کرتے ہیں.

    عمران خان آئندہ چند ماہ میں امریکا جائیں گے، وہ سفیر کے گھرقیام کریں گے، اگلے ہفتے امیر قطر پاکستان آرہے ہیں وہ 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں، آپ دیکھیں گے چند ماہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی، آئندہ چند برس میں پاکستان بہترین اسٹیٹ بن جائے گا.

    انھوں نے کہا کہ یہ بجٹ 29 جون تک پاس ہو جائے گا،  ہم آپ کےاورآپ ہمارے کسی رہنما کو تقریرسے نہیں روکیں گے، آپ سنجیدہ ہیں کہ جمہوریت، قومی اسمبلی آگے چلے، تو ضابطہ اخلاق سائن کریں.

    نعم الحق نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور قانونی طریقےسےکام کریں،40 ہزارارب کی معیشت ٹھیک اور 50 یا 60 ارب کی معیشت سیاہ ہے، یمنسٹی اسکیم30جون کوختم ہوجائے گی، وزیراعظم آئندہ چنددنوں میں دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے.

  • انقلاب کے گیت گاتی سوڈانی خاتون جدوجہد کا استعارہ بن گئی

    انقلاب کے گیت گاتی سوڈانی خاتون جدوجہد کا استعارہ بن گئی

    خرطوم: مشرقی افریقی ملک سوڈان میں کئی ماہ سے جاری مظاہروں کے دوران ایک خاتون اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب انہوں نے انقلاب کے نعرے بلند کیے اور بدعنوانی اور مہنگائی کا شکار عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

    سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو سفید لباس میں ملبوس ایک مقامی خاتون کی ہے جس میں وہ ایک کار کی چھت پر چڑھ کر ’تواراہ‘ یعنی انقلاب کے نعرے لگا رہی ہیں اور لوگوں کا ہجوم ان کی آواز سے آواز ملا رہا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون کا نام الا صلاح ہے جنہیں اب سوڈان میں انقلاب کی علامت سمجھا جارہا ہے۔

    سوڈان میں دسمبر 2018 سے صدر عمر البشیر کے خلاف پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جو گزشتہ 30 سال سے اقتدار پر قابض ہیں۔ مظاہروں کا آغاز اس وقت ہوا جب دسمبر میں حکومت نے بچت مہم کے دوران اشیائے خور و نوش پر سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا اور ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔

    روٹی کی قیمت میں تین گنا اضافہ ہوگیا جبکہ تیل کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچیں۔

    گزشتہ ایک دہائی سے سوڈان کی معیشت ویسے بھی مشکلات کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان کی 13 فیصد آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    اب اس معاشی بدحالی کی وجہ سے سوڈان کی عوام سڑکوں پر ہے، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے نعروں میں ایک نعرہ ’آزادی، امن اور انصاف‘، اور دوسرا نعرہ ’ ایک فوج اور ایک قوم‘ مقبول ہورہے ہیں۔

    اس موقع پر فوج نے صدر کا ساتھ دیا اور دارالحکومت میں کرفیو نافذ کردیا تاہم مظاہرین نے فوج کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کا نفاذ غیر قانونی ہے۔

    مظاہروں میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے جو صدر عمر البشیر کے خلاف نعرے لگا رہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لوگوں نے الا صلاح کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ صلاح نہ صرف سوڈان کے لیے ایک امید کی علامت بن کر ابھری ہیں بلکہ وہ سوڈانی خواتین کی نمائندہ ہیں۔

    لوگوں کا کہنا ہے، ’صلاح کی آواز ہر سوڈانی خاتون کی آواز ہے‘۔

    ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سوڈان میں جاری مظاہروں میں اب تک 51 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دارالحکومت میں ایوان صدر کے قریب مظاہرین نے سنگ باری بھی کی جس کے بعد فورسز اور مظاہرین کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔

  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے ملک میں انقلاب لے کر آیا: بلاول بھٹو

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے ملک میں انقلاب لے کر آیا: بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ حکومت کا نہیں پورے پاکستان کا تھا، یہ پروگرام پورے ملک میں انقلاب لے کر آیا۔

    نو ڈیرو ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی کا نام ایئر پورٹ سے تو مٹا دیا اب اس پروگرام سے مٹانا چاہتے ہیں، شہید بے نظیر بھٹو نے سکھایا کہ پورے ملک کی خدمت کرنی ہے، وسیلہ روزگار جیسے پروگرام صرف پی پی پی شروع کر سکتی ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم دعا کریں گے پی ٹی آئی کو عوام کی بھلائی کے پروگرام شروع کرنے کی توفیق ہو، عوامی خدمت کے تمام منصوبے پیپلز پارٹی نے ہی شروع کیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کے مسائل کا حل کسی فرد واحد کے پاس نہیں، سندھ میں غربت کے خاتمے کے لیے خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے، خواتین کو گھر بنانے کے لیے بھی قرضے دیے جائیں گے، خواتین کی ہر میدان عمل میں آنے کی حمایت کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  منظور وسان کی وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پتا نہیں کیوں وزیر اعظم میرا نام لے لے کر تنقید کر رہے ہیں، خان صاحب تو خود نوجوانوں کو سیاست میں آنے کی دعوت دیتے ہیں، میرے سیاست میں آنے سے انھیں کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ڈپٹی وزیر اعظم شاہ محمود اور ڈپٹی وزیر اعظم جہانگیر ترین آپس میں لڑ رہے ہیں، ان کو ملک اور غریب کا احساس نہیں۔

  • بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا توقومی ہیرو ہوتا‘ شیخ رشید

    بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا توقومی ہیرو ہوتا‘ شیخ رشید

    نوشہرہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 17سال بعد مردان سے درگئی تک ریلوے سروس بحا ل کردی گئی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹریک کا معائنہ کیا اور نوشہرہ سے مردان تک ٹرین میں سفرکیا۔

    شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ایم ایل ون پردستخط ہوجائیں گے، چین سے معاہدہ ہوا ہے، 1000نوکریوں میں سے 900 پاکستانیوں کو ملیں گی۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ محترمہ بینظیرکی شہادت کے دوران جلائی گئی ٹرینوں کی مرمت کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی حکومت میں ٹرین کا پہیہ چلا دیا ہے، عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب ہم سندھ سمیت پورے ملک میں ٹرین چلائیں گے، انگریز کے بنائے ٹریکس بحال کریں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا توقومی ہیرو ہوتا، اس نے اپنی زندگی میں حماقت کی ہے۔

    مزید 20 ٹرینیں چلائیں گے، شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رواں سال ریلوے خسارہ نمایاں طور پر کم ہوگا، 20 ٹرینیں 6 ماہ میں چلائیں اور 20 مزید چلیں گی۔