Tag: انقلاب اور آزادی مارچ

  • رہنمائی کرنے والے لڑ جھگڑ کر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں،رحمان ملک

    رہنمائی کرنے والے لڑ جھگڑ کر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں،رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جب جرگے میں بیٹھے لوگ ہی ایک دوسرے پر الزم تراشی کریں گے تو قوم کا کیا ہوگا جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ بحران کے حل کے معاملے میں وزراء کا رویہ آمرانہ ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک نے کہا کہ رہنمائی کرنے والے ایک دوسرے سے لڑ جھگڑ کرعوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں،  میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک کو درپیش بحران اور مذاکرات کے حل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نوے فیصد مسائل حل ہو چکے ہیں، وزیر اعظم کے استعفے کا فیصلہ جرگے پر چھوڑ دیا ہے۔

    دوسرے جانب پاکستان عوامی تحریک کے رہنمارحیق عباسی نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے حل کے لیے وزراء کا رویہ جمہوری نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں رائج بادشاہت کہ خاتمے تک ملکی حالت بہتر نہیں ہو سکتے۔

  • وزیراعظم نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے سیاسی بحران کے حل کیلئے جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اعجازالحق سے ملاقات کی۔

    ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے وزیر ِ اعظم کی کوششیں تیز ہوگئیں ہیں، انہوں نے مولانافضل الرحمان اور اعجازالحق سے الگ الگ ملاقات کیں۔

    ملاقاتوں میں جاری سیاسی بحران کے حل اور سسیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور دھرنے کے باعث پیدا ہونے والی سیاسی اور معاشی صورتحال پرتشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

  • موسلادھاربارشیں بھی دھرنےکےشرکاءکےحوصلےکم نہ کرسکیں

    موسلادھاربارشیں بھی دھرنےکےشرکاءکےحوصلےکم نہ کرسکیں

    اسلام آباد:  پنجاب میں جاری موسلاھار بارشیں بھی عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء کے عزم و حوصلے کو کم نہ کرسکی، شرکاء کا کہنا ہےکہ  واپسی کا اب کوئی راستہ نہیں۔

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، موسلادھار بارش کے باوجود بھی دھرنے کے کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ واپس نہیں جائے گے،  وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے بچنے کے لئے شرکاء خیموں میں پناہ لئے ہوئےہیں تو کوئی پلاسٹک کے بیگز کی مدد سے دن رات گزار رہا ہے۔ رنگ برنگی چھتریاں بھی شرکاء کی موسم سے بچنے کے لئے مدد کررہی ہیں ۔

    خواتین شرکاء کا کہنا ہے کہ پریشانیاں کتنی ہی ہوں انقلاب لائے بغیر واپس نہیں جائے گیں، بےشمار تکالیف کے باوجود پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان اپنے مقصد کو حاصل کئے بغیر واپس جاتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

  • طاہرالقادری،عمران کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

    طاہرالقادری،عمران کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری اورعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی گئی ہے۔

    ممبر پیمرا چوہدری اشرف گجر کی جانب سے درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی، درخواست کے متن کے مطابق عمران خان اور طاہر القادری مختلف بدامنی اور دہشت گردی کے کیسز میں ملو ث ہیں، دونوں رہنماوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    چوہدری اشرف گجر نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک ان دونوں رہنماوں کے کیسز ختم نہیں ہوجاتے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔

    وزارت داخلہ نے درخواست موصول ہونے کے بعد اس درخواست پر اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات،مسئلہ جلد از جلد حل کرنے پر زور

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات،مسئلہ جلد از جلد حل کرنے پر زور

    اسلام آباد:  وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی، ملاقات میں ملکی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں گزشتہ روز ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

    ملاقات میں سیاسی کشیدگی کو حل کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی بات کی گئی جبکہ آرمی چیف اور وزیراعظم نے مسئلے کے جلد از جلد حل کرنے  پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے تاہم حکومتی ترجمان نے میڈیا پر چلنے والی اس قسم کی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے میں تیسری ملاقات کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج نے واضح کیا تھا کہ  وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں اور موجودہ بحران کا حل  جلد سے جلد مذاکرات کےزریعے نکالا جائے، کانفرنس میں مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 1042پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 1042پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی :پاک فوج کی سیاسی بحران میں ثالثی نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی نئی لہر پھونک دی، تاریخ میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس میں یک مشت ایک ہزار پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی۔

    پاک فوج کی ثالثی اور عمران کی جانب سے منزل قریب ہونے کی نوید اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ بنی، تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائینٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اٹھائیس ہزار پوائنٹس کی سطح ایک بار پھر بحال ہوگئی۔

    آج ٹریڈنگ کےدوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شیئرزکی قیمت میں دو سو بیس ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شیئرز کا کُل حجم چھ ہزار سات سو ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

    ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث رواں ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار رہی۔

  • انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں

    انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں

    اسلام آباد: حکومت نے دھرنوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کرلی، پولیس کے تازہ دم دستے دھرنوں کے اطراف میں پہنچ گئے۔

    پولیس کے تازہ دم دستے اسلام آباد میں دھرنوں کے اطراف میں پہنچ گئے، پولیس دستے ریڈیو پاکستان ،سیکرٹریٹ اور کیبنٹ ڈویژن گیٹ پر تعینات کردیئے گئے ہیں اور تمام افسران کو کنٹرول روم میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، کسی بھی لمحے دھرنے کے شرکاء پر کریک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

    شاہراہ دستور کو خالی کرنے کے سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد وزیرداخلہ متحرک ہوگئے اور کی اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور ریڈزون کا دورہ کرکے پولیس سے بریفنگ لی، چوہدری نثار نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہا جائے۔

    انھوں نے ریاست کی حقیقی عملداری پولیس کے ذریعے نافذ ہوتی ہے کہہ کر پولیس ایکشن کا اشارہ بھی دیا، دھرنوں کے شرکاء کے ریڈزون سے متوقع انخلا اور کسی دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

  • انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء نے شاہراہ دستور کا ایک راستہ خالی کردیا

    انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء نے شاہراہ دستور کا ایک راستہ خالی کردیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی ہدایت پر انقلاب مارچ کے شرکاء نے شاہراہ دستور کا ایک راستہ آمد ورفت کے لئے خالی کردیا۔

    سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد شاہراہ دستور سے سپریم کورٹ کی جانب جانے والا راستہ عوامی تحریک کے کارکنان نے پر امن طریقے سے خالی کردیا، سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کی جانب سے منگل تک شاہراہ دستور آمدورفت کے لئے بحال کرنے کی ہدایت پر پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے آرگنائزر سے رابطہ کیا تو کسی مزاحمت کے پی اے ٹی آرگنائزر کی جانب سے دو گاڑیوں کی آمدورفت کا راستہ کارکنان سے خالی کرادیا گیا۔

    گزشتہ گیارہ دنوں سے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی وجہ سے شاہراہ دستور مکمل طور پر بند رہا، گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہراہ دستور کو مظاہرین سے خالی کرانے کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی تھی لیکن معاملہ امن و امان سے نمٹ گیا۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو شاہراہ دستور خالی کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا تھا کہ منگل کو سپریم کورٹ کے جج شاہراہ دستور سے عدالت آنا چاہیں گے، ممکنہ ماورائے آئین اقدام کے خلاف اور بنیادی حقوق کی تشریح کیلئے دائر درخواست کی چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔

    بینچ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منگل کی صبح تک شاہراہ دستور کی سڑکیں احتجاج کرنے والوں سے خالی کرائی جائیں، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے کہا حکومت دونوں جماعتوں کو اسپورٹس کمپلیکس میں جگہ دینے کو تیار ہے، اس صورت میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر رکھے گئے کنٹیر بھی ہٹائے جا سکیں گے۔

    سپریم کورٹ نےدھرنے کے سبب اضافی اخراجات سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلیں، لارجربینچ نے تجویز دی کہ تعلیمی اداروں میں قیام پذیر پولیس اہلکاروں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنوں کے خلاف سماعت ہوئی، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو دو ستمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بچے اسکول اور وکلا عدالتوں تک نہیں جا پا رہے، انتطامیہ نے کیا انتظامات کئے، ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اور طاہر القادری تحریری اجازت پر دھرنے دے رہے ہیں۔