Tag: انقلاب مارچ روانہ

  • بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا، چودھری محمد سرور

    بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا، چودھری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی تمام شرائط ماننے کیلئے تیار تھی، پتہ نہیں وہ وزیراعظم  کے استعفے کی شرط سے پیچھے کیوں نہیں ہٹے۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کیلئے رضامند ہو گئی تھی لیکن وہ اپنی ضد پر ڈٹے رہے، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کی مرضی کا چیئرمین نادرا اور ڈی جی ایف آئی اے لانے کیلئے بھی تیار تھے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بحران حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، وہ اب بھی پرامید ہیں کہ بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دھاندلی ثابت ہو جائے، پھر وزیراعظم سے استعفٰی مانگا جائے تو کسی کے پاس نہ کا جواز نہیں ہو گا۔

  • گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکا الطا ف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکا الطا ف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین سے فون پر رابطہ کیااوران سے موجودہ صورتحال پر گفتگوکی۔

    گورنرپنجاب نے موجودہ سیاسی بحران کے حل کے سلسلے میں الطاف حسین کے کردارکوسراہااوراسے وقت کی ضر ورت قرار دیا۔ الطاف حسین نے موجودہ سیاسی بحران کے سیاسی کے حل کے سلسلے میں گورنرپنجاب کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے گورنرپنجاب سے کہا کہ آپ سمیت جوشخصیات مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں اور دعا کرتاہوں کہ مسئلے کا کوئی ایساحل نکلے کہ اپوزیشن مطمئن ہو اورحکومت کوبھی تسلی ہواورسب ملکرملک کی خدمت کریں۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ نے طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب مارچ کے اعلان کے بعد کئی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے انقلاب مارچ میں اپنی شرکت کا اعلان کیاجس کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کارکنوں کو انقلاب مارچ میں شرکت کی ہدایت کردی ،اس سے قبل بھی احمد رضا قصوری اپنی پریس کانفرنس میں بھی انقلاب مارچ کی حمایت کی تھی، ترجمان اے پی ایم ایل عرفان میمن کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ پر استقبال کیا جائے گا، جس کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے ۔

  • ہمارے لوگ پیدل اسلام آباد آرہے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

    ہمارے لوگ پیدل اسلام آباد آرہے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عومی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری گاڑیاں بجبر روک لی گئی ہیں نہیں معلوم ہم کتنے دن میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہردیکھنے والا یہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا مارچ کبھی نہیں ہوا، سات گھنٹے میں عوام ماڈل ٹاؤن سےمال روڈ تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہماری بکنگ والی بسوں کوروک رکھا ہے اڈے بند سیل کردئے ہیں اور پیٹرول پمپ بھی بند کرادئے ہیں کہ ہم اسلام آؓباد نہ پہنچ پائیں۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اکھٹے نکلنا ایک آئیڈیل صورتحال تھی لیکن ہر پارٹی کا اپنا طریقہ کار ہے اور اپنے مقاصد ہیں وہ نکل چکے ہیں اور ہم بھی جارہے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہمارے لوگ پچھلے بارہ دن سے محصور تھے اور آج آپنے دیکھا کہ کس طرح لوگوں نے کنٹینر اٹھا کر پھینک دئے اورہمارے ساتھ آکر شامل ہوئے ہیں اور یہ ایک تاریخ سازمارچ ہے۔

    سوال پوچھا گیا کہ وہ کب تک اسلام آباد میں بیٹھے گے تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی برطرفی ہمارے انقلاب کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے اور ہم اس کے بغیر واپس نہیں پلٹیں گے۔

    ان کا مزیدکہناتھا کہ ہماری ٹرانسپورٹ روک لی گئی ہے جس کے باعث ہمارے لوگ پیدل جارہے ہیں یہ پنجاب حکومت کی جانب سےظلم کی انتہا ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ ہم کتنے دن میں اسلام آباد پہنچیں گے اور اس پیدل مارچ کے ہمارے لوگوں کی زندگیوں پر کیا اثرات ہونگے۔

  • انقلاب مارچ کوپرامن رکھاجائے، الطاف حسین کی اپیل

    انقلاب مارچ کوپرامن رکھاجائے، الطاف حسین کی اپیل

    اسلام آباد : ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی کاوشیں رنگ لے آئیں اورعلامہ طاہرالقادری کوپرامن انقلاب مارچ کی اجازت مل گئی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کو کسی سیاسی عدم استحکام سے بچانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے رابطہ کیا اور کردارادا کرنے کی اپیل کی، جس کےبعد الطاف حسین نے بتایاکہ ان کی، گورنر پنجاب اورسندھ ، وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کی کاوشوں سے علامہ طاہرالقادری کو پرامن لانگ مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    الطاف حسین ہی کی ہدایت پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وفاقی اور پنجاب حکومت کے ساتھ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے مصروف رہے،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل نہ ہوں اور احتجاج پر امن رکھیں۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کا انقلاب مارچ روانہ ، 10نکاتی ایجنڈا پیش

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا انقلاب مارچ روانہ ، 10نکاتی ایجنڈا پیش

    لاہور: ڈاکٹرطاہرالقادری کی زیر قیادت انقلاب مارچ ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد روانہ ہوگیا۔ روانگی سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کا دس نکاتی ایجنڈا پیش  کردیا، انکا کہنا تھا کہ مارچ کے ذریعے سے ملک کو آئینی، قانونی اور جمہوری حق دلائیں گے۔

       ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب مارچ کے لئے دس نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں انقلاب مارچ کا مقصد بیان کرنا چاہتا ہوں، طاہر القادری نے جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایجنڈا کا پہلا نکات یہ ہے کہ انقلاب مکمل طور پر پر امن اور جمہوری ہو گا، یہ وقت ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کا ہے۔

    ایجنڈے کے نکات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا  کہ غربت کا خاتمہ کریں گے، لوگوں کو بنیادی سہولتیں گھرکی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی، عوام کو کھانے پینے کی اشیاء آدھی قیمت پر فراہم کی جائیں گی، ہر فرد کو روز گار فراہم کیا جائے گا، بچوں کے لئے فری تعلیم ضروری ہوگی۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بھی انقلاب مارچ کا حصہ ہے، کسانوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں گے، امیر اور غریب میں فرق ختم کرکے تمام افراد کو  برابری کی سطح پر حقوق فراہم کئے جائیں گے۔

    ،  ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ مارشل لاء کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، نئے صوبے بنائے جائیں گے،  گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دیکر صوبہ بنایا جائے گا ۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ کسی کوکافرکہنے کی اجازت نہیں دیں گے، آئینی ترامیم کرینگے، اقتدار کونچلی سطح تک منتقل کریں گے، ہرشہری کو گھر کے دروازے پرانصاف فراہم کریں گے۔

    طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، جبکہ خواتین کے حقوق کو ہر سطح پرتحفظ ۔فراہم کیا جائے گا، ڈاکٹرطاہرالقادری نے انقلاب مارچ سے پہلے خصوصی دعا بھی کرائی۔