Tag: انقلاب مارچ

  • طاہرالقادری کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں 2گھنٹے باقی

    طاہرالقادری کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں 2گھنٹے باقی

    اسلام آباد :انقلاب مارچ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں تین گھنٹے رہ گئے، انقلاب مارچ میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کفن دکھا کر اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ کفن ایک ہے، میں پہنوں گایا نوازشریف کا اقتدار ایسے پہنے گا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بھی کہنا ہے کہ آج آخری مذاکرات ہوں گے پھرلائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    پارلیمنٹ کے سامنے حکومت مخالفت دھرنے چوہودویں روز میں داخل ہوگئے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن آج شام ختم ہورہی ہے اور عمران خان بھی اپنے حتمی لائحہ عمل کے بارے میں آج عوام کو آگاہ کریں گے۔

    دونوں دھرنوں کو تیرہ دن ہوچکے ہیں اور شرکاء بارش، گرمی، دھوپ میں بیٹھے اپنے عزم کو آزما رہے ہیں، دونوں دھرنوں کے رہنماؤں نے اپنے مطالبات منوانے تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، دونوں کے مطالبات میں قدر مشترک وزیراعظم نواز شریف کا استعفا ہے اور یہ نکتہ ایسا ہے جسے قلم زد کیے بغیر ہی حکومت سے مذاکرات ممکن ہیں۔

    عدالت عظمی کی جانب سے شاہراہ دستور خالی کرنے کے حکم کے بعد رہنماؤں پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے جبکہ لاہور میں وزراء کیخلاف مقدمہ قتل کے اندراج کے عدالتی حکم کے بعدحکومت پر بھی دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    واضح رہے علامہ طاہر القادری نے حمکرانوں کو 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہادت کی نیت کرلی، کفن خرید لیا، ڈیڈ لائن سے پہلے حکمران اور وزراء اپنا اقتدار چھوڑ کر چلے جائیں اور اسمبلیاں توڑ دیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ میڈیا میں جاری کی جائے، نواز شریف اور حکمرانوں نے اقتدار نہ چھوڑا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

  • بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا، چودھری محمد سرور

    بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا، چودھری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی تمام شرائط ماننے کیلئے تیار تھی، پتہ نہیں وہ وزیراعظم  کے استعفے کی شرط سے پیچھے کیوں نہیں ہٹے۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کیلئے رضامند ہو گئی تھی لیکن وہ اپنی ضد پر ڈٹے رہے، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کی مرضی کا چیئرمین نادرا اور ڈی جی ایف آئی اے لانے کیلئے بھی تیار تھے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بحران حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، وہ اب بھی پرامید ہیں کہ بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دھاندلی ثابت ہو جائے، پھر وزیراعظم سے استعفٰی مانگا جائے تو کسی کے پاس نہ کا جواز نہیں ہو گا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوزکی نشریات بند

    ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوزکی نشریات بند

    کراچی:  ملک کے متعدد شہروں میں ڈاکٹر طاہر القادری کےانقلاب مارچ اور عمران خان کے آزادی مارچ کی براہ راست کوریج کرنے کی پاداش میں اے آروائی نیوزکی نشریات بند کرادی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سند ھ کے متعدد شہروں بشمول کراچی، حیدر آباد اور نواب شاہ میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کو بند کرایا گیا ہے۔

    گزشتہ رات ڈاکٹر طاہر القادری جب انقلاب مارچ کے شرکاء سے حکومت کی دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے پر خطاب کر رہے تھے اس وقت بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈٰی سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرادی گئی تھیں۔

    dtweet
    ناظرین نے اے آر وائی نیوز کےسوشل میڈیا صفحات پر نشریات کی بندش کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیٗ اظہارِ رائے پر حملہ قرار دے دیا۔

    اےآر وائی نیوزکے ناظرین براہ راست نشریات www.arynews.tvپر دیکھ سکتے ہیں۔

    fb

  • گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکا الطا ف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکا الطا ف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین سے فون پر رابطہ کیااوران سے موجودہ صورتحال پر گفتگوکی۔

    گورنرپنجاب نے موجودہ سیاسی بحران کے حل کے سلسلے میں الطاف حسین کے کردارکوسراہااوراسے وقت کی ضر ورت قرار دیا۔ الطاف حسین نے موجودہ سیاسی بحران کے سیاسی کے حل کے سلسلے میں گورنرپنجاب کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے گورنرپنجاب سے کہا کہ آپ سمیت جوشخصیات مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں اور دعا کرتاہوں کہ مسئلے کا کوئی ایساحل نکلے کہ اپوزیشن مطمئن ہو اورحکومت کوبھی تسلی ہواورسب ملکرملک کی خدمت کریں۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کا چاربجے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا چاربجے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے وہ آج شام چار بجے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔

    علامہ طاہرالقادری انقلاب مارچ  کےاسٹیج پر پہنچے تو پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پرجوش استقبال کیا، انقلاب مارچ خواتین کی بڑی تعداد شریک ہیں اورکارکنان انقلاب کیلئے پرعزم ہیں۔

     انقلاب مارچ کے جلسہ سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وہ آج شام چار بجے اپنا انقلاب مارچ کا خاکہ پیش کریں گے، انقلاب آنے میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی، انھوں نے کہا کہ  ایک سیکنڈ کیلئے بھی انقلاب مارچ سے باہر نہیں گیا، طبیعت خراب ہونے کے باوجود کسی کے گھر آرام کیلئے نہیں گیا۔

    طاہر القادری  نے کہا کہ یہ دھرنا نہیں انقلاب مارچ ہے، تین دن کی کوشش کے بعد جلسے کی اجازت دی گئی ،رات 11 بجے اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ملی۔

    انھوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا کارکنوں کے ساتھ ہےہم آئین ،قانون اور جہموریت پر یقین رکھتے ہیں۔

    طاہرالقادری نے کہاہےکارکنان کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے۔کہتےہیں کوئی گولی بھی چلادے توضبط سے کام لینا۔جان قربان کردیں گےلیکن دہشت گردی پر نہیں اتر سکتے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہے کہ ہم انقلاب کے بغیر یہاں سے واپس نہیں جائیں گے، اور فتح تک ہم سب اسلام آباد میں رہیں گے، انکا کہنا ہے کہ انقلاب میں جتنا بھی وقت لگے میں کارکنوں کو چھوڑ کر باہر نہیں جاؤں گا۔

    انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ہم آئین پر یقین رکھتے ہیں اور ‘انقلاب مارچ’ پرامن رہے۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ نے طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب مارچ کے اعلان کے بعد کئی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے انقلاب مارچ میں اپنی شرکت کا اعلان کیاجس کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کارکنوں کو انقلاب مارچ میں شرکت کی ہدایت کردی ،اس سے قبل بھی احمد رضا قصوری اپنی پریس کانفرنس میں بھی انقلاب مارچ کی حمایت کی تھی، ترجمان اے پی ایم ایل عرفان میمن کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ پر استقبال کیا جائے گا، جس کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے ۔

  • کارکنوں پرریاست کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،طاہرالقادری

    کارکنوں پرریاست کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،طاہرالقادری

    کھاریاں : ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرتے ہوئے منزل کی طرف گامزن ہے۔

    انقلاب مارچ کے کھاریاں پہنچنے پر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پر امن طریقے سے اگے بڑھ رہے ہیں جبکہ ریاست کی جانب سے کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔طاہر القادری نے کہا کہ تاریخ کی سب بڑی ریاستی دہشت گردی دیکھ رہے ہیں۔

    ماڈل ٹاؤن کے واقعے پر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ماڈل ٹاؤن میں گولیاں چلائی گئیں، جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے کارکنوں کی تعداد چودہ نہیں بلکہ چالیس سے پچاس کے درمیان ہیں جس کی اب تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ آئینی اور جمہور ی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا مارچ نہیں دیکھا انشاء اللہ انقلاب ضرور آئے گا۔

  • انقلاب مارچ کوپرامن رکھاجائے، الطاف حسین کی اپیل

    انقلاب مارچ کوپرامن رکھاجائے، الطاف حسین کی اپیل

    اسلام آباد : ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی کاوشیں رنگ لے آئیں اورعلامہ طاہرالقادری کوپرامن انقلاب مارچ کی اجازت مل گئی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کو کسی سیاسی عدم استحکام سے بچانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے رابطہ کیا اور کردارادا کرنے کی اپیل کی، جس کےبعد الطاف حسین نے بتایاکہ ان کی، گورنر پنجاب اورسندھ ، وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کی کاوشوں سے علامہ طاہرالقادری کو پرامن لانگ مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    الطاف حسین ہی کی ہدایت پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وفاقی اور پنجاب حکومت کے ساتھ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے مصروف رہے،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل نہ ہوں اور احتجاج پر امن رکھیں۔

  • لاہور:منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستے مکمل سیل

    لاہور:منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستے مکمل سیل

    لاہور: طاہرالقادری کےلانگ مارچ کوروکنےکیلئےحکومت پنجاب نے ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کی گلیوں کو کنٹینرز رکھ مکمل طورپرسیل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے آج ہر صورت پرامن انقلاب مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

    لاہور میں عوامی تحریک کےانقلاب مارچ کو روکنے منہاج القر آن سیکریٹریٹ کا حصار مزید سخت کر دیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود انتظامیہ نےمنہاج القرآن سیکرٹریٹ جانے والی تمام گلیوں کو مکمل طور پرسیل کردیا ہے، جس سے گاڑیاں تو دور کی بات پیدل چلنے والے کےلئےبھی آمدورفت ممکن نہیں رہی۔

    راستے بند کرنے کے لئے رکھے گئے کنٹینرز کو مٹی بھر کے رکھا گیا تاکہ ان کو ہلانا اور ہٹانا کسی صورت ممکن نہ ہوسکے۔

    ایس پی سی آئی اے پوری ٹیم کے ہمراہ گشت کررہے ہیں، سخت ترین انتظامات کے باوجود عوامی تحریک کے کارکنان کا جوش برقرارہے۔

  • انقلاب مارچ کے موقع پر پنجاب میں دفعہ144نافذ

    انقلاب مارچ کے موقع پر پنجاب میں دفعہ144نافذ

    لاہور: پنجاب بھرمیں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کر دی گئی ہے،اسلحہ،ڈنڈے اور گیس ماسک پرپابندی عائد کر دی ہے،اشتعال انگیز  تقاریر اور خواتین، بچوں کوڈھال کے طور پراستعمال کرنے پربھی پابندی ہوگی، جس کا اطلاق تیرہ اگست سےاٹھارہ اگست تک رہے گا۔

    یوم آزادی پرمحکمہ داخلہ پنجاب نے کسی بھی ناخوشگوارواقعےسے بچنےکیلئےدفعہ ایک سوچوالیس نافذکردی ہےجس کےتحت کم سے کم چارافراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، تاہم متعلقہ ضلعی انتظامیہ سےاجازت لینے والےاس حکم سے مستثنیٰ ہونگے۔ اسلحہ، کیل لگے ڈنڈے، پٹرول بم اورکوئی بھی ایسی چیز جوتشدد میں استعمال ہوسکتی ہو، رکھنے اور لے کر چلنے پر پابندی ہوگی، مظاہرین کا گیس ماسک رکھنا ممنوع ہوگا۔

    پولیس افسرکی جانب سےٹریفک کے بہاؤ یا لوگوں کےاحتجاج کو ریگولیٹ کرنےکی کسی بھی رکاوٹ کوہٹانےکی کوشش پربھی پابندی لگادی گئی ہے۔ مظاہرے کے دوران ایسی اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی ہوگی، جن کا مقصد شرکاء یا پیروکاروں کو اکسانا ہو۔

    خواتین اور بچوں کو رہنماﺅں کیلئےانسانی ڈھال کے طور پراستعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پابندیاں تیرہ اگست سےاٹھارہ اگست تک نافد رہیں گی۔