Tag: انقلاب مار چ

  • اسلام آباد کے تمام اسکول خالی کردیئے ہیں، ترجمانِ پولیس

    اسلام آباد کے تمام اسکول خالی کردیئے ہیں، ترجمانِ پولیس

    اسلام آباد: پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام اسکول پولیس نے خالی کردیئے ہیں۔

    اسلام آباد میں چودہ اگست سے شروع ہونے والا آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنے اب بھی جاری ہے، آزادی اور انقلاب مارچ کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے سندھ اور کشمیر سمیت پنجاب بھر سے پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد طلب کر رکھا تھا۔

    دوسرے شہروں سے آنے والے پولیس اہلکاروں نےاسلام آباد کے ستائیس اسکولوں میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پندرہ اگست کو اسکول کھلنےتھے لیکن اسکولوں میں پولیس اہلکاروں کی رہائش کی وجہ سے اسکول اب تک نہ کھل سکے تھے، جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ فوری طور پر اسلام آباد کے تمام اسکول خالی کردیئے جائیں، اسلام آباد پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام اسکول خالی کردیئے ہیں، اب کسی بھی اسکول میں پولیس اہلکاروں کی رہائش نہیں ہیں۔

  • دھرنوں سے معیشت کوایک ہزارارب کا دھچکا لگا،حکومتی جواب

    دھرنوں سے معیشت کوایک ہزارارب کا دھچکا لگا،حکومتی جواب

    اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ ن نے دھرنوں سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے ، جواب میں کہا گیا ہے کہ دھرنوں سے معیشت کو ایک ہزارارب روپے سے زائد کا دھچکا لگاہے۔

    سپریم کورٹ میں دھرنوں سے متعلق جمع کرائے گئے جواب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے آرٹیکل چاراور پانچ کے منافی ہیں، دونوں جماعتوں کے رہنما آزادی اظہار رائےکا غلط استعمال کررہے ہیں، دھرنوں کی وجہ سےعام شہریوں کی نقل وحرکت کاحق تلف نہیں کیا جاسکتا۔

    مسلم  لیگ ن نے جواب میں کہا ہےکہ انتخابات میں دھندلی کی شکایت کا واحد راستہ الیکشن پٹیشن دائر کرنا ہوتا ہے، پی ٹی آئی نے کئی الیکشن پٹیشنز دائر کر رکھی ہیں، جس کے بعد دھرنوں کا جواز نہیں رہتا، دونوں جماعتوں نے بدنیتی سے ہاتھ ملایا۔

    جواب میں کہا ہے کہ آزادی اورانقلاب مارچ سے امن وامان کی صورتحال کو سخت نقصان پہنچا جبکہ معیشت کوایک ہزارارب روپے سے زائدکادھچکا لگا۔

    جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ دوست ملک کے صدر دھرنوں کی وجہ سے نہیں آسکے، جس سے بین الاقوامی طور پر بدنامی ہوئی، آئینِ پاکستان تمام شہریوں کے تحفظ کی بات کرتا ہے چند لوگوں کی نہیں۔

  • لاہور ہائیکورٹ : اسمبلیاں تحلیل کرانے کیلئے درخواست،حکومت سے جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ : اسمبلیاں تحلیل کرانے کیلئے درخواست،حکومت سے جواب طلب

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نےاسمبلیاں تحلیل کرنےکے لیے درخواست پرحکومت، الیکشن کمیشن اور رانا ثناء اللہ سمیت فریقین سے نومبر کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کرلیا.
    گزشتہ روز درخواست پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر خان عبدالقیوم خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی کسی نہ کسی صورت میں کرپشن میں ملوث پائے جاتے ہیں ۔

    موقف میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنااللہ نے بیان دیا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی ترقیاتی منصوبوں میں دس فیصد کمیشن حاصل کرتے ہیں جس کے بعد ثابت ہوگیا کہ اراکین پارلیمنٹ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے لہذا عدالت تمام اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیتے ہوئے اسملبیاں تحلیل کرنے کا حکم دے۔

    آئین ِ پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت برے کردار، اسلامی تعلیمات کے مخالف، فاسق، بے ایمان یا سزا یافتہ شخص پارلیمنٹ کا رکن بننے یا چنے جانے کا اہل نہیں ہوسکتا۔

  • مطالبات منظورنہ ہوئے تو ملک بھرمیں احتجاجی دھرنے دیئے جائینگے،علامہ ناصرعباس

    مطالبات منظورنہ ہوئے تو ملک بھرمیں احتجاجی دھرنے دیئے جائینگے،علامہ ناصرعباس

    کراچی : مجلس وحدت المسلمین کے رہ نما علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا ہے کہ انقلاب مار چ کے اڑتالیس گھنٹوں میں مطالبات منظور نہیں ہوئے توملک بھرمیں احتجاجی دھرنوں اورمظاہروں کا آغازکردیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگومیں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہےکہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک کے تمام شہروں اور اضلاع کی اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران معصوم عوام کے قاتل ہیں، انہیں مزید وقت دیا گیا تو بےگناہوں کی لاشیں گرنے کا سلسلہ جاری رہےگا، علامہ ناصر عباس نےکہا کہ عوام اپنے مضبوط اداروں سے حکومت کا تختہ الٹنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔