Tag: اننت امبانی کی شادی

  • مشہور انفلوئنسر نے اننت امبانی کی شادی کا حصہ بننے سے انکار کیوں کیا؟

    مشہور انفلوئنسر نے اننت امبانی کی شادی کا حصہ بننے سے انکار کیوں کیا؟

    بھارت کی مشہور انفلوئنسر کاویہ کرناٹک نے مکیش امبانی کی جانب سے دعوت اور پیسوں کے باوجود اننت کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا۔

    انفلوئنسر کاویہ کرناٹک نے بتایا کہ انھیں امبانیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی 3.6 لاکھ کی ڈیل کو مسترد کر دیا، انھوں نے دعویٰ کیا کہ 4 وجوہات کی بنا پر اس پرتعیش شادی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا اور امبانیوں کی پیشکش قبول نہیں کی۔

    انسٹاگرامر کاویہ کرناٹک نے دعویٰ کیا کہ انھیں ’اس بات پر بات کرنے کے لیے کہ امبانیوں کی شادی سے بھارتی معیشت کو کیسے فروغ ملے گا‘ کے لیے 3.6 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اپنی پوسٹ میں، انھوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ اس پیشکش کو کیوں ٹھکرایا۔

    کاویہ کرناٹک نے پہلی وجہ یہ بتائی کہ وہ اپنا امتیاز برقرار رکھنا چاہتی ہیں اور بھیڑ میں کھونا نہیں چاہتیں، دوسری وجہ میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب جیو نے انٹرنیٹ چارجز میں اضافہ کیا ہے، تو امبانی کی کارپوریٹ شادہی کو پروموٹ کرتے ہوئے انھیں شرم محسوس ہوئی۔

    انھوں نے تیسری وجہ میں وضاحت کی کہ بھارت میں اکثر شادیاں ذات پات، طبقے، جنس اور مذہب کی وجہ سے منسوخ کر دی جاتی ہیں اور یہ چیزیں ان کی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

    کاویہ نے چھوتھی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 3.6 لاکھ کا معاہدہ پرکشش ہے تاہم، طویل مدتی فوائد مختصر مدت کے مالی فائدے سے کہیں زیادہ ہیں، آپ کی دیانتداری سب سے انمول ہے۔

    خیال رہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان نے فیملی کے ساتھ شرکت کی تھی جبکہ سلمان خان سمیت فلم انڈسٹری کے دیگر بڑے اداکار جن میں عالیہ بھٹ، وکی کوشل، کترینہ کیف، انیل کپور، سنجے دت و دیگر بڑے اداکار تقریب کا حصہ تھے۔

    اس شادی کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں بارات میں بھارت سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈانس کیا تھا، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور رجنی کانت بھی شامل تھے۔

  • پاکستانی اداکار نے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا کہا؟

    پاکستانی اداکار نے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا کہا؟

    پاکستان کے اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی اور شادی سے پہلے کی تقریبات کا مذاق اڑادیا۔

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت کی شادی کی تقریبات کا آغاز مارچ میں ہوا تھا جس کے بعد سے وقتاً فوقتاً دیگر تقریبات ملک اور بیرون ملک منعقد ہوتی رہیں جس پر پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا، اداکار ارسلان نصیر نے 12 جولائی کو ہونے والی اس شادی کی تقریبات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    ارسلان نصیر نے بدھ کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا کہ ’اتنی دیر تو آج کل رشتے نہیں چلتے، جتنے ان کے فنکشنز چلے ہیں۔ ۔!‘

    اداکار کی پوسٹ کو نیش لائف اسٹائل نامی پورٹل نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس پر بہت سارے لوگ اپنے مختلف قسم کا تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    ایک انسٹاگرام صارف نے امبانیوں کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ خوش ہیں تو انھیں خوش رہنے دو‘، دوسرے شخص نے کہا کہ میرے بھائی حسد نہ کرو۔

    ایک تبصرے میں یہ بھی لکھا گیا کہ ’یہ کس قسم کا احمقانہ بیان ہے؟! اننت اور رادھیکا بچپن کے دوست ہیں اور وہ ایک ساتھ رہنے کے لیے بنے ہیں، وہ ایک دوسرے کے ساتھ وفادار ہیں اس لیے ان کی تقریبات بھی شاندار ہونی چاہئیں!‘

    خیال رہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امبانی خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اننت کی شادی کے بعد اب امبانی فیملی کے ایک ہفتے کے اندر لندن روانہ ہونے کی امید ہے۔

    اننت اور رادھیکا اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اب مبینہ طور پر لندن جائیں گے، جہاں مزید تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

  • سلو میاں نے اننت کی شادی میں امبانیوں سے بھی زیادہ مہنگی گھڑی پہنی!

    سلو میاں نے اننت کی شادی میں امبانیوں سے بھی زیادہ مہنگی گھڑی پہنی!

    دبنگ سلمان خان نے اننت امبانی کی شادی میں اتنی مہنگی گھڑی پہن کر شرکت کی کہ اتنی قیمتی گھڑی دولہے میاں نے بھی نہ پہنی ہوگی۔

    بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایشیا کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شاہانہ شادی میں اپنی شان و شوکت دکھانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور ان کی مہنگی ترین گھڑی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    بھارتی میڈیا پر آنے والی رپورٹس کے مطابق شادی کے سلسلے میں منعقدہ مختلف تقریبات میں سے ایک تقریب میں سلو میاں نے 23 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 75 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کی گھڑی پہن کر شرکت کی۔

    اس تقریب میں میں سلمان خان نے سیاہ شلوار قمیض زیب تن کی تھی اور اپنا روائی بریسلٹ بھی پہنا تھا۔ تاہم سلمان نے جو مہنگی ترین گھڑی پہنی تھی اس میں 130 بیش قیمت ہیروں کے ساتھ 779 مختلف قیمتی پتھر بھی جڑے ہوئے تھی۔

    یہ قمیتی پتھر گھڑی میں ایک طرح سے قوس قزح بناتے نظر آتے ہیں جبکہ گھڑی کی مالیت 28 لاکھ 8 ہزارامریکی ڈالر بتائی گئی ہے جو کہ بھارتی روپوں میں 23 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جمعہ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، شادی کی تقریبات میں دنیا بھر سے معروف شخصیات سمیت سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ اور نریندر مودی بھی شرکت کی تھی۔

  • اننت امبانی کی شادی میں اچانک پولیس کی انٹری، دو مہمان گرفتار

    اننت امبانی کی شادی میں اچانک پولیس کی انٹری، دو مہمان گرفتار

    ریئلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پولیس نے پہنچ کر دو مہمانوں کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ارب پتی تاجر مکیش کے صاحبزادے اننت کی شادی میں اس وقت صورتحال تھوڑی گمبھیر ہوگئی جب دو بن بلائے مہمانوں نے شادی میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر انھیں گرفتار کرلیا، ممبئی پولیس نے دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں اشخاص بغیر دعوت نامے کے شادی میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے، ان میں سے ایک 26 سالہ وینکٹیش نرسیا الوری جو کہ یوٹیوبر ہے جبکہ دوسرا شخص 28 سالہ لقمان محمد شفیع شیخ ہے جو خود کو ایک بزنس مین بتاتا ہے۔

    ملک کی سب سے ہائی پروفائل شادی میں دونوں بن بلائے آئے اور شادی کی تقریب کا دعوت نامہ نہ ہونے کے باوجود اندر گھسنے کی کوشش کررہے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ دونوں آندھرا پردیش سے شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے، پولیس نے انکے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو نوٹس دینے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت مختلف شعبوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی جس کی وجہ سے وہاں سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا۔

    اننت امبانی کی شادی میں دنیا بھر سے مشہور سیلیبرٹیز اور اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ بالی ووڈ کے تقریباً تمام نامور ستارے اس شادی میں جلوے بکھیرنے کے لیے موجود تھے۔

  • جان سینا نے شاہ رخ خان کی تعریف میں کیا کہا؟

    جان سینا نے شاہ رخ خان کی تعریف میں کیا کہا؟

    مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا بھی شاہ رخ سے ملنے کے بعد ان کی شخصیت سے متاثر ہوگئے اور ان کے لیے تعریف پوسٹ شیئر کردی۔

    اننت امبانی کی شادی میں جہاں دنیا بھر سے سیلیربریٹیز کو مدعو کیا گیا تھا وہیں ہالی ووڈ سے بھی کئی ناموش شخصیات اس شاہانہ شادی میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، انہی میں سے ایک سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا بھی تھے، انھوں نے یہاں کئی بالی ووڈ شخصیات سے ملاقات کی۔

    تاہم بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے مل کہ نہ صرف جان سینا کافی متاثر نظر آئے بلکہ اپنی پوسٹ میں امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ کنگ خان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

    ریسلر سے اداکار بننے والے جان سینا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ بے مثال گرمجوشی اور مہمان نوازی کے لیے امبانی خاندان کا بہت مشکور ہوں، میرا یہ تجربہ بہت سارے ناقابل فراموش لمحات سے بھرا ہوا ہے۔

    یہاں مجھے لاتعداد نئے دوستوں سے ملنے کا موقع ملا جس میں شاہ رخ خان سے ذاتی طور پر ملنے کا موقع ملا اور میں نے انھیں بتیا کہ شاہ رخ نے میری زندگی پر کیا مثبت اثر ڈالے ہیں۔

    جان سینا کی تصویر پر ایک پرستار نے تبصرہ کیا کہ مجھے آپ کا بھارتی لباس بہت پسند آیا، آپ پگڑی میں بہت ہینڈسم لگ رہے تھے۔

    ایک اور مداح نے لکھا کہ آپ کا ڈانس اور لباس پسند آیا، ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ جان سینا شادی میں بہت سے لوگوں سے ملا لیکن اس نے صرف شاہ رخ کے بارے میں پوسٹ کیا، اس لیے ایس آر کے بادشاہ ہیں۔

  • کم کارڈیشان نے اننت امبانی کی شادی سے متاثر ہوکر کیا فیصلہ کیا؟

    کم کارڈیشان نے اننت امبانی کی شادی سے متاثر ہوکر کیا فیصلہ کیا؟

    امریکی سوشل میڈیا اسٹار کم کارڈیشان نے کہا ہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریب ان کے رئیلٹی ٹی وی شو ’دی کارڈیشینز‘ کا حصہ ہوگی۔

    ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشان بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاہانہ شادی سے کافی متاثر نظر آتی ہیں، وہ ممبئی میں اپنی بہن کلوئی کارڈیشان کے ساتھ شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے آئی ہیں جہاں دونوں بہنوں کو روایتی بھارتی لباس میں بھی دیکھا گیا۔

    43 سالہ کم کارڈیشان نے انکشاف کیا کہ یہ شاندار تقریب ان کے ریئلٹی ٹی وی شو ’دی کارڈیشینز‘ پر دکھائی جائے گی۔

    کم اور ان کی بہن 40 سالہ کلوئی ان کئی بین الاقوامی مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنھیں اننت اور رادھیکا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت بلایا گیا ہے، دونوں جمعرات کو بھارتی شہر ممبئی پہنچیں تھیں۔

    دونوں بہنیں ذاتی پروڈکشن اسٹاف کے ہمراہ ممبئی آئی ہیں جبکہ ان کا ممبئی کے تاج ہوٹل پہنچنے پر بھی روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

    دونوں بہنیں ممبئی میں لگژری گاڑیوں کے بجائے رکشہ میں سوار ہو کر گھومتی بھی نظر آئیں اور اس سفر کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کے امیرترین شخص اور بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور معروف شخصیات کی موجودگی میں ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی۔

    شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی، تقریب سے شاہ رخ خان، سلمان خان اور رجنی کانت کے ڈانس کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

  • ایشوریا اور ابھیشیک پھر سے ایک ساتھ! ویڈیو وائرل

    ایشوریا اور ابھیشیک پھر سے ایک ساتھ! ویڈیو وائرل

    سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن پھر سے ایک ساتھ نظر آئے، دونوں کو اننت امبانی کی شادی میں اکٹھے بیٹھے دیکھا گیا۔

    سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مہمانوں کی قطار میں ابھیشیک کے ساتھ بیٹی آرادھیا اور اہلیہ ایشوریہ رائے بیٹھی نظر آرہی ہیں، اس دوران ویڈیو بنانے والے شخص نے کیمرہ زوم بھی کیا تاکہ جوڑے کا چہرہ واضح نظر آئے۔

    ایشوریہ کو اس دوران کیمرے کی طرف مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ایک مداح نے تبصرہ کیا، ایک جوڑے کو ساتھ دیکھ کر بہت سے ریڈ ایٹرز کے دل ٹوٹ جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کوئی بریک اپ نہیں ہوا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ کیمرہ مین اسمارٹ تھا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کا آغاز سلمان خان سے ہوتا ہے جو سامنے کی قطار میں بیٹھے دوسرے مہمانوں کا استقبال کرتے اور ان سے ہاتھ ملاتے نظر آرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایشیا کے امیرترین شخص اور بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    Abhishek and aishwarya together!!!!!!
    byu/Lamplightqueen inBollyBlindsNGossip

    ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور معروف شخصیات کی موجودگی میں ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی۔

    اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں کئی روز سے جاری تھیں جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے نامور فنکاروں سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

    اس شاہانہ شادی کی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں نے اپنی موجودگی سے چار چاند لگائے، شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں بارات میں بھارت سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈانس کیا، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان بھی شامل تھے۔

    وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، انھوں نے اداکار انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ ڈانس کیا تھا۔

  • بادشاہ کو اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے کتنا معاوضہ دیا گیا؟

    بادشاہ کو اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے کتنا معاوضہ دیا گیا؟

    بالی ووڈ ریپر بادشاہ نے اننت اور رادھیکا کی ستاروں سے سجی شادی کی سنگیت تقریب میں پرفارم کرنے کے کروڑوں روپے قیمت وصول کی۔

    ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت کی تقریب میں کئی یادگار پرفارمنس دیکھنے میں آئیں، گلوکار بادشاہ نے بھی اپنی پرفارمنس سے میوزیکل ایوننگ میں پنجابی تڑکے کا اضافہ کیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس شاندار تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے انھیں کتنا معاوضہ دیا گیا؟

    سنگیت کی تقریب جمعہ کو ممبئی میں منعقد ہوئی، جہاں بادشاہ نے گلوکار کرن اوجلا کے ساتھ پرفارم کیا، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ نے اننت کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا۔

    اس سے قبل تعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہالی ووڈ گلوکار جسٹن بیبر کو سنگیت کی تقریب میں ان کی پرفارمنس کے لیے 10 ملین ڈالرز ادا کیے گئے۔

    اننت امبانی کی شادی کی سنگیت کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    گزشتہ روز ممبئی میں بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

    کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر نے اننت اور رادھیکا کی سنگیت کی تقریب میں پرفارمنس کا جادو جگایا تھا، انھوں نے اپنے مشہور گانوں ’لو یور سیلف‘ اور ’بیبی‘ پر پرفارم کیا تھا۔

    پرتگالی پورٹل کی ایک رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر کو امبانی خاندان کی شادی میں پرفارمنس کے لیے 10 ملین ڈالرز کے قریب رقم ادا کی جائیگی۔

    اس سے قبل انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ میں کہا تھا کہ گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے امبانبیوں سے رابطے میں ہیں اور ممکنہ طور پر یہ تمام فنکار 12 جولائی سے 14 جولائی تک ہونے والی اس شادی کے سلسلے میں بھارت آسکتے ہیں۔

  • اننت امبانی کی شادی: شاہ رخ، عامر، سلمان خان نے رقص کرنیکا ناقابل یقین معاوضہ لیا!

    اننت امبانی کی شادی: شاہ رخ، عامر، سلمان خان نے رقص کرنیکا ناقابل یقین معاوضہ لیا!

    شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے اننت امبانی ک شادی میں ایک ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرنے کا کتنا معاوضہ لیا اس حوالے سے حیرت انگیز تفصلات سامنے آگئیں۔

    اس بار عامر خان نے بھی اسٹیج پر اپنے ہم عصر اداکاروں سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ اننت کی شادی کی تقریبات میں اسٹیج پر رنگ جمایا۔ عام طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ نجی شادیوں میں پرفار نہیں کرتے اس لیے یہ جان کر شاید آپ حیران رہ جائیں کہ انھوں نے اور باقی دونوں خانز نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے۔

    کنگ خان، بالی وڈ کے بھائی جان اور عامر خان کو ایک ساتھ کسی فلم یا اسٹیج پر ساتھ دیکھنے کے شائقین اکثر متمنی رہتے ہیں۔ یہ کام اننت امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی میں کردکھایا۔

    تینوں خانز کا ایک ساتھ رقص دیکھنے کے بعد ہی ان کے معاوضے لینے کے بارے جیں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ انھوں نے امبانی فیملی سے اپنی پرفارمنس کے عوض کتنی خطیر رقم وصول کی ہے۔

    تاہم امبانی خاندان کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے اسٹیج پر خصوصی طور پر رقص کرنے کا ایک روپیہ تک نہیں لیا۔

    وہاں موجود لوگوں نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ، عامر اور سلمان کا اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقیریبات میں رقص کرنے کا پروگرام اچانک وہیں بنا اور تینوں خانز نے اپنی پرفارمن سے ڈالی۔

    عامر کے علاوہ شاہ رخ اور سلمان نے بھی وہاں رقص کرنے کے لیے مکیش امبانی سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔

    قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی میں بالی وڈ ستاروں کے لیے شایان شان انتظامات کیے تھے اور ان کی میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، اس لیے یہ بہت یہ بہت عجیب سی اور شرم کی بات ہوتی کہ کوئی میزبان سے پیسے کا تقاضہ کرتا۔

    ذرائع نے کہا کہ تینوں خانز نے شادی میں رقص کے لیے کسی رقم کا تقاضہ نہیں کیا نہ ہی انھیں کوئی پیسے ادا کیے گئے۔ رقص کے لیے معاوضہ لینے کے حوالے سے کی جانے والی باتیں بے بنیاد اور افواہ ہیں۔

  • اننت کی شادی میں رقص، شاہ رخ کی ’چڈی بنیان بک جائے گی!‘ والی ویڈیو وائرل

    اننت کی شادی میں رقص، شاہ رخ کی ’چڈی بنیان بک جائے گی!‘ والی ویڈیو وائرل

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹی کی شادی کی تقریبات میں تینوں خانز کے ایک ساتھ رقص کے بعد شاہ رخ کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    شاہ رخ خان کو بالی وڈ کا بادشاہ کہا جاتا ہے جبکہ وہ حاضر جوابی میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ تاہم ماضی میں ان کی جانب سے بھارتی صحافی کو دیا گیا جواب اب ان کے لیے تنقید کا باعث بن رہا ہے اور لوگ اسے اننت امبانی کی شادی سے جوڑ رہے ہیں۔

    ماضی میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا وہ کبھی تینوں خانز سلمان، عامر اور شاہ رخ کو ایک ساتھ کسی فلم میں دیکھ سکیں گے۔

    اس کے جواب میں کنگ خان کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ افورڈ کرسکیں تو آفر کردیں اور تینوں خانز کو سائن کرلیں جبکہ ساتھ ہی انھوں نے لقمہ دیا کہ بیٹا چڈی بنیان بک جائے گی۔

    ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ایک ساتھ رقص کرنے کے بعد شاہ رخ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    صارفین اس ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ لگا رہے ہیں، اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ امبانی ہی ایساکرسکتے ہیں اور انھوں نے تینوں خانز کو اپنے پیسے کے بل بوتے پر یکجا کردیا۔

    واضح رہے کہ جام نگر میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات منعقد ہوئی تھی جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات سمیت بالی ووڈ کے اسٹارز اور کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔

    اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ کے تین بڑے نام شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کیا تھا تو حاضرین بھی جھوم اٹھے۔

    انسٹاگرام اور ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شاہ رخ خان، سلمان خان نے سیاہ کُرتا پہنا ہوا تھا جبکہ عامر خان نے ہرے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کرکے اپنی فلموں کے گانے پر ڈانس کیا تھا۔