Tag: اننت امبانی کی شادی

  • سب سے ملوں گا پر تجھ سے نہیں! سلمان نے ارجن کو نظرانداز کردیا

    سب سے ملوں گا پر تجھ سے نہیں! سلمان نے ارجن کو نظرانداز کردیا

    بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے اننت امبانی کی شادی میں اپنی سابق بھابھی کے قریبی دوست ارجن کپور کو یکسرنظر انداز کردیا۔

    گجرات کے جام نگر میں بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریبات منعقعد کی گئی تھیں جس میں دنیا بھر سے معروف شخصیات شریک ہوئے جبکہ بالی وڈ ستاروں نے تو ان ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    سلمان خان دوسرے دن منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شان سے اپنے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ آئے۔ اس دوران وہ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور رنویر سنگھ سے گرمجوشی سے ملے۔

    تاہم دوسرے سیلیبریٹیز سے بہت اچھے سے ملنے کے باوجود سلمان نے دھونی کے برابر میں کھڑے ان کی سابق بھابی کے بوائے فرینڈ ارجن کپور کو یکسر نظر انداز کردیا۔

    سلو بھائی نے ارجن کی طرف کوئی توجہ ہی نہ دی جیسے انھیں دیکھا ہی نہ ہو اور یہ بات انٹرنیٹ صارفین کی نظروں سے چھپی نہ رہ سکی جبکہ یہ منظر سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ خانز نے بھی ساتھ رقص کیا تھا۔

    تینوں بالی ووڈ خانز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناچو ناچو‘ گانے پر ڈانس کیا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اس کے علاوہ ہالی وڈ سنگر ریحانہ نے بھی اپنی پرفارمنس سے تقریب میں لوگوں کو مدہوش کیے رکھا تھا۔

  • ویڈیو: اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں رنبیر اور عالیہ کی شاندار پرفارمنس

    ویڈیو: اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں رنبیر اور عالیہ کی شاندار پرفارمنس

    اننت امبانی کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے دھوم مچادی۔

    گجرات کے جام نگر میں ہونے والی تقریبات کا منظر کافی دلکش ہے اور اس جگہ کو کافی عمدگی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی پارٹی میں کئی بالی وڈ ستارے بھی اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں۔

    ’اینیمل‘ کے اداکار رنبیر اور عالیہ نے اپنی فلم کے مشہور گانے ’کیسریا‘ پر بہترین پرفارمنس دے کر وہاں موجود لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

    ان کے رقص نے اس رات ہونے والے تقریب کو مزید چار چاند لگادیے۔ عالیہ اور رنبیر کے ساتھ ساتھ دیپیکا اور رنویر سنگھ نے بھی اسٹیج پر اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ خانز نے بھی ساتھ رقص کیا تھا۔

    تینوں بالی ووڈ خانز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناچو ناچو‘ گانے پر رقص کیا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اس کے علاوہ ہالی وڈ سنگر ریحانہ نے بھی اپنی پرفارمنس سے تقریب میں لوگوں کو مدہوش کیے رکھا تھا۔

  • اننت امبانی کی شادی میں ایشا کے ہیرے جڑے گاؤن کی دھوم!

    اننت امبانی کی شادی میں ایشا کے ہیرے جڑے گاؤن کی دھوم!

    بھارت کے معروف صنعتکار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت کی شادی کے ان دنوں کافی چرچے ہیں اور یہ شہ سرخیوں میں ہے۔

    ایشا امبانی نے اپنے بھائی اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریب میں ایک ہیروں سے مزیّن سیاہ رنگ کا گاؤن پہنا ہے جس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ یہ لباس دیکھنے میں نہ صرف بہت خوبصورت بلکہ کافی قیمتی بھی ہے۔

    انیتا شیروف جو کہ ایشا کی اسٹائلسٹ ہیں انھوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

    ایشا امبانی کے ان تصاویر میں کافی سحر انگیز انداز اور دلکش نظر آرہی ہیں جبکہ ان کا سیاہ ہیروں سے بھرا لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    وہ تصویروں میں اپنے دو پیارے بچوں، کرشنا اور آدیہ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے بچوں نے بھی سیاہ لباس پہنا ہوا ہے۔


    واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، شادی کی پہلی تقریب ’ایورلینڈ میں ایک شام‘ کے عنوان سے رکھی گئی ہے.

    اس تقریب میں معروف امریکی گلوکارہ ریحانا پرفارم کریں گی۔ ریحانا ٹیم کے ہمراہ دو روز قبل گجرات کے شہر جام نگر پہنچی تھیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    ہالی وڈ گلوکارہ کو شادی میں پرفارم کرنے کے لیے بھاری معاوضہ مل رہا ہے، ریحانا تقریباً 8 سے 9 ملین ڈالرز کا معاوضہ لے رہی ہیں جو کہ بھارتی 66 سے 74 کروڑ روپے بنتے ہیں۔