Tag: اننت امبانی

  • اننت امبانی اور رادھیکا کی شاندار شادی کی ایک تقریب کس ملک میں ہوگی؟

    اننت امبانی اور رادھیکا کی شاندار شادی کی ایک تقریب کس ملک میں ہوگی؟

    اس سال کے شروع میں گجرات کے جام نگر میں ایک شاندار اور ستاروں سے بھرے پری ویڈنگ ایونٹ کے بعد، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز جولائی میں ہوگا، شاندار تقریبات کے سلسلے میں، ایک ایونٹ کا انعقاد لندن کے اسٹاک پارک اسٹیٹ میں کیا جائے گا۔

    ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق شادی کا تھیم ممکنہ طورپر کاکٹیل ایونٹ یا سنگیت نائٹ پر مشتمل ہوگا اور تقریب کے لیے طویل ڈریس کوڈز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی تمام تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ اس ایونٹ میں شرکے کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کے ستاروں کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے شیڈول قبل از وقت ترتیب دے سکیں۔

    مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی حال ہی میں جام نگر میں ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات پوری دنیا میں سرخیوں کی زینت بنیں تھیں۔

    تقریبات میں بالی وڈ اداکاروں سمیت دنیا کی نامور ارب پتی شخصیات اور ہالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں بل گیٹس، مارک زکربرگ اور گلوکارہ ریحانہ بھی شامل تھے۔

    اسٹوک پارک کی تفصیلات

    592 کروڑ روپے کی یہ پرتعیش جائیداد امبانیوں کی ملکیت ہے، مکیش امبانی نے اسے اپریل 2021 میں خریدا تھا۔ جی کیو انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’یہ شاندار پراپرٹی اصل میں 1066 میں تعمیر کی گئی تھی اور بعد میں برطانوی سیاست دان جان پین نے 1760 میں اسے دوبارہ ڈیزائن کیا تھا۔

    اسٹوک پارک اب ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل ہو چکا ہے، اسٹاک پارک 49 شاندار کمرے، تین عمدہ کھانے کے ریستوراں، 4,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا، یہ پارک ایک جدید ترین جم، ایک فٹنس سینٹر، انڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پول، 13 ٹینس کورٹس، اور ایک وسیع گولف کورس پر مشتمل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسٹوک پارک کنٹری کلب برطانیہ کی سب سے شاہانہ جائیدادوں میں سے ایک ہے، اس پارک کو نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ اور ’گولڈ فنگر‘ جیسی فلموں میں بھی دکھایا گیا ہے۔

  • ’امبانی نے سب کو نچادیا‘ اننت امبانی کی پرتعیش ویڈنگ پارٹی پر میمز کی بھرمار

    ’امبانی نے سب کو نچادیا‘ اننت امبانی کی پرتعیش ویڈنگ پارٹی پر میمز کی بھرمار

    ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون امبانیوں نے شادی سے پہلے کی 3 روزہ تقریبات سے دنیا بھر کو چونکا دیا۔

    بھارتی بزنس ٹائیکون کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈینگ تقریب میں نہ صرف بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی بلکہ بل گیٹس، مارک زکربرگ سمیت بیرونی ممالک اور مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔

    اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے بالی ووڈ کے بڑے نام ایک چھت کے نیچے ہی موجود تھے، بالی ووڈ کے خانز کے نام سے مشہور شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے بھی شرکت کی اور تینوں نے ایک ساتھ اسٹیج بھی شیئر کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by radhikamerchantfp (@radhikamerchant_)

    اس تقریب میں بالی ووڈ کے تمام اداکاروں اور متعدد گلوکاروں نے شرکت کی اور پرفارم کیا، ان 3 دنوں کے دوران عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، دیپیکا، رنویر، شاہ رخ خان، گوہری خان اور دیگر بالی ووڈ ستاروں نے ڈانس کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@salmankhanfanclub)

    دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بالی ووڈ اسٹارز ایک بس میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچے، اننت امبانی کی شادی پر صارفین کی جانب سے میمز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ صرف امبانی فیملی ہی تمام بولی وڈ اسٹارز کو دیسی باراتی کی طرح ایک بس میں بٹھا سکتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    ایک اور صارف نے لکھا کہ امبانی نے وہ کردکھایا جو بالی ووڈ ڈائریکٹرز 35 سالوں سے نہ کر پائے، ایک اور صارف نے لکھا کہ لوگ شادیوں کے لیے سوشل میڈیا مینجرز کو ہائیر کرتے ہیں لیکن امبانی نے اپنی شادی میں سوشل میڈیا کے مینجر کو ہی بلا لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    اس کے علاوہ بھارت کی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ہمیں امبانیوں پر فخر ہے کہ وہ یہ دکھاتے ہیں کہ بھارت بھی کس طرح پرتعیش طرز زندگی گزار سکتا ہے جبکہ بہت سے لوگوں نے شادی سے پہلے کی تقریبات میں نیتا امبانی کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    دیگر میمز ملاحظہ کریں:

  • اننت امبانی کی اپنے والدین کیلئے جذباتی تقریر، مکیش امبانی روپڑے

    اننت امبانی کی اپنے والدین کیلئے جذباتی تقریر، مکیش امبانی روپڑے

    ایشیا کے امیر شخص کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی اپنی شادی سے قبل تقریب میں جذباتی تقریر پر مکیش امبانی رو پڑے۔

    بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیہ مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا ملکی اور عالمی میڈیا میں چرچہ ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات شریک ہیں۔

    تقریبات میں کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، ورون دھون سمیت بالی ووڈ کے بڑے نام بھی ایک چھت کے نیچے موجود تھے، بولی وڈ کے خانز کے نام سے مشہور شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے بھی شرکت کی۔

    اسی تقریب کے دوسرے دن اننت امبانی نے والدین کے لیے تقریر کی جس میں وہ سب سے پہلے اپنے والد مکیچ امبانی اور والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    اننت امبانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ میرے والدین میرا سپورٹ سسٹم ہیں خاص طور پر اُس وقت جب میں صحت کے مسائل سے لڑ رہا تھا اس وقت میرے والدین نے میری بہت ہمت باندھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مکیش امبانی کو اپنے آنسوؤں کو ضبط کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اننت امبانی نے کہا ’آپ کا شکریہ ماں، آپ نے جو کچھ کیا، یہ سب میری ماں نے بنایا ہے اور کسی نے نہیں، میری والدہ نے پچھلے چار مہینوں سے 18-19 گھنٹے کام کیا ہے، میں اپنی والدہ کا مشکور ہوں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shaleena Nathani (@shaleenanathani)

    انہوں نے کہا کہ ’ میری زندگی پھولوں کی سیج نہیں رہی، میں نے اپنی زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے، مجھے بچپن سے ہی صحت کے مسائل کا سامنا تھا لیکن میرے والد اور والدہ نے کبھی مجھے محسوس نہیں ہونے دیا ‘۔

    اپنی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے حوالے سے اننت امبانی نے کہا کہ ’ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اس میں کوئی شک نہیں، مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ میں نے رادھیکا کو کیسے پا لیا ‘۔

    انہوں نے کہ میں رادھیکا کو سات سال سے جانتا ہوں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ کل ہی ملے ہیں، ہر روز میں زیادہ سے زیادہ محبت کرنے لگتا ہوں، رادھیکا کو دیکھ کر میرے دل میں زلزلے اور سونامی آتے ہیں۔

    واضح رہت کہ اننت امبانی کی والدہ کے مطابق دمے کے بیماری کے لیے لی جانے والی ادویات کے باعث اننت امبانی کا وزن تیزی سے بڑھ گیا تھا، اننت امبانی کا وزن 208 کلو تک جا پہنچا تاہم اُن کے فٹنس کوچ نے انہیں وزن کم کرنے میں بھرپور معاونت کی جس کے بعد انہوں نے 18 مہینوں میں 108 کلو وزن کم کر لیا۔

    اننت اور رادھیکا 12 جولائی 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ رادھیکا مرچنٹ گجرات کے صنعت کار انکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں۔

  • اننت امبانی کی شادی میں ’راہا کپور‘ توجہ کا مرکز بن گئی

    اننت امبانی کی شادی میں ’راہا کپور‘ توجہ کا مرکز بن گئی

    ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون کے بیٹے کی شادی میں بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور نے توجہ حاصل کرلی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنی بیٹی راہا کو گود میں اٹھائے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ اور راہا آننت امبانی سے ملاقات کر رہے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ راہا کو گود میں اٹھائے ہال میں داخل ہو رہی ہیں، اس کے بعد آننت امبانی نے راہا کے گال کو ہاتھ لگاتے ہوئے پیار کیا اور مسکرانے لگے۔

    جبکہ ایک اور ویڈیو میں راہا کپور کو اپنے والد رنبیر کپور کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، جسے ہی وہ کسی سے ملاقات کرتے ہیں تو قریب میں موجود ابھیشیک بچن راہا کو پیار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ کو ہوا ، تین روزہ شاندار تقریبات میں عالمی طور پر بااثر کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

    پری ویڈینگ پارٹی میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ایونکا ٹرمپ، ہالی وڈ گلوکارہ ریحانہ سمیت بھارتی فنکاروں اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

    خیال رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم  کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لے کر آئے۔

  • اننت امبانی کی شادی، شاہ رخ کا اہلیہ گوری کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

    اننت امبانی کی شادی، شاہ رخ کا اہلیہ گوری کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

    دنیا کے چند امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات ان دنوں شہ سرخیوں میں ہیں اور ایک سے ایک ویڈیوز و تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

    اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ کو ہوا تھا۔ تین روزہ شاندار تقریبات میں عالمی طور پر بااثر کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ایونکا ٹرمپ، ہالی وڈ گلوکارہ ریحانہ سمیت بھارتی فنکاروں اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

    ان تقریبات میں اسٹارز کا ایسا اجتماع دیکھنے میں آیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، شوبز ستاروں کی چمک دھمک سے بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریب میں کنگ آف رومانس شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان کے ہمراہ ڈانس کرکے تقریبات کو چار چاند لگائے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کے معروف گلوکار اُدت نارائن اور پریتم اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران گانا ‘میں یہاں ہوں’ گا رہے ہیں جبکہ کنگ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘ویر زارا’ کے گانے ‘میں یہاں ہوں’ پر اہلیہ گوری خان کے ساتھ پرفارم کیا۔

     سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو کو صارفین کے جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، شاہ رخ خان اور گوری خان کے ڈانس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ کنگ خان اس تقریب کی جان تھے۔

  • اننت امبانی نے چند ماہ میں 108 کلو وزن کیسے کم کیا؟

    اننت امبانی نے چند ماہ میں 108 کلو وزن کیسے کم کیا؟

    بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں جبکہ دنیا بھر سے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی نے 2017 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اننت امبانی دمے کی بیماری کا شکار تھے جس کے باعث انہیں بہت زیادہ سٹیر وائڈز لینا پڑتے تھے۔

    اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی کے مطابق دمے کے بیماری کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کے باعث اننت امبانی کا وزن بہت تیزی سے بڑھ گیا تھا۔

    بیماری کے باعث اننت امبانی کا وزن 208 کلو تک پہنچ گیا تھا، تاہم اُن کے فٹنس کوچ ونود چنا کی جانب سے انہیں وزن کم کرنے کے لئے پوری معاوت فراہم کی گئی، جس کے نتیجے میں انہوں نے صرف 18 ماہ میں 108 کلو وزن کم کر لیا۔

    انٹرویو میں فٹنس کوچ ونود چنا کا کہنا تھا کہ اننت امبانی کے لیے ڈائیٹ پلان تیار کیا تھا جس کے مطابق وہ صحت مند کھانا کھانے لگے تھے۔

    اننت امبانی اس ڈائٹ پلان کے تحت ایک دن میں 1200 سے 1500 کیلوریز استعمال کرتے تھے، اس کے علاوہ اُن کے کوچ نے سخت ورزش کا پلان بھی تیار کیا جس میں یوگا اور کارڈیو جیسی ورزشوں کو شامل کیا گیا تھا۔

    اننت امبانی ایک دن میں 21 کلومیٹر تک واک کرتے تھے، اس کے علاوہ وہ ہر روز چھ گھنٹوں تک ورزش کرتے جس سے اُن کے جسم کی چربی کم ہوتی اور بڑی مقدار میں کیلوریز جلتی تھیں۔

    مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، ڈھائی ہزار پکوانوں کا مینیو تیار

    اس سارے فٹنس پلان پر مکمل عمل کر کے اننت امبانی نے 18 ماہ کے دوران 108 کلو وزن قدرتی طریقے سے کم کرلیا تھا۔