Tag: اننت اور رادھیکا کی شادی

  • اننت اور رادھیکا کی شادی: عالیہ بھٹ کی اس ساڑھی کی خاص بات کیا ہے؟

    اننت اور رادھیکا کی شادی: عالیہ بھٹ کی اس ساڑھی کی خاص بات کیا ہے؟

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں ساڑھی زیب تن کی۔

    گزشتہ 7 ماہ سے جاری تقریبات کے بعد بالآخر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور اس طویل شادی کو ’ویڈنگ آف دی ائیر‘ کا خطاب بھی دیا جارہا ہے۔

    اس شادی میں بالی ووڈ سمیت دُنیا بھر کے شوبز ستاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، شادی کی تقریب کے بعد، تمام اسٹارز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    جبکہ بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کی اپنی تصاویر شیئر کی۔

    عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’میں صدی پُرانے پلو میں محبت کا جشن منایا ‘‘۔

    عالیہ بھٹ نے گلابی اور گولڈن رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ بھٹ کی یہ ساڑھی 160 سال پرانی ہے جو گجرات میں خالص ریشم اور اصلی زری بارڈر سے تیار کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کی چھ گز کی قدیم ساڑھی کی تیاری میں 99 فیصد خالص چاندی اور تقریباً 6 گرام اصلی سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

    یہ ساڑھی کو معروف بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی خاص آرکائیو ویو کلیکشن کا حصہ ہے جس نے بھارت کی ثقافتی میراث کو محفوظ کیا ہوا ہے۔

  • اننت اور رادھیکا کی شادی: پریانکا چوپرا اور کم کارڈیشین بہن سمیت ممبئی پہنچ گئیں

    اننت اور رادھیکا کی شادی: پریانکا چوپرا اور کم کارڈیشین بہن سمیت ممبئی پہنچ گئیں

    بھارت کے نامور بزنس ٹائیکوں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر اور  کم کارڈیشین اپنی بہن کھلوئی کارڈیشین کے ہمراہ بھارت پہنچ گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق دونوں بہنیں 10 جولائی کو بھارت پہنچیں، جبکہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ روز ممبئی پہنچی ہیں، ان کے علاوہ دیگر ہالی ووڈ شخصیات بھی شادی میں شرکت کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    دوسری جانب بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی گزشتہ روز ممبئی پہنچے ہیں، وہ اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نیویارک میں موجود تھے جہاں انھیں ایک اسٹور میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای او) مالکان، اعلیٰ ملازمین، متعدد ممالک کے سابق اور موجودہ سربراہان سمیت سیاست دان، سفارت کار، سماجی شخصیات اور شوبز شخصیات بھی بھارت پہنچ چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    اننت امبانی کی شادی رادھیکا مرچنٹ سے آج ہوگی اور ان کی شادی کی تقریبات گزشتہ برس سے جاری ہیں جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے پری ویڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • امبانی فیملی نے سونے اور چاندی سے بنی ساڑھیوں کا آرڈر کس کے لیے دیا؟

    امبانی فیملی نے سونے اور چاندی سے بنی ساڑھیوں کا آرڈر کس کے لیے دیا؟

     ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن، نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے بنارسی ساڑھیوں کی خریداری کیلئے ورانسی پہچ گئیں۔

     بنارسی ساڑیاں تخلیقی صلاحیتوں کا شاہکار ہیں، اور یہ بلاشبہ ہر موقع کے لیے بہترین ہیں، تاہم نیتا امبانی بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تیاری کے سلسلے میں بھارت کے مقدس شہر وارانسی پہنچی جہاں انہوں نے بڑی تعداد میں ساڑھی کا آڈر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیتا امبانی نے وارانسی میں بنارسی کے مختلف تاجروں اور کاریگروں کو ہوٹل میں مدعو کیا،  جہاں انہوں نے تقریباً 50-60 ساڑھیوں کا آڈر دیا۔ انہوں نے ساڑھے ڈیزائن کرنے والوں کی دستکاری کی حقیقی تعریف کی۔

    تاجروں  نے امبانی خاندان کی جانب سے ساڑھیوں کے آرڈر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا، بنارسی ہینڈلوم بنانے والے چھوٹے لال پال نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتا امبانی کو ان کی ’لکھا بوٹی‘ ساڑھی پسند آئی اور میں بہت پرجوش ہوں کیوں کہ آج ہماری نسل کا کام کامیاب ہو رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم بنارس کے پرانے کاریگر ہیں، ہم تیسری نسل کے ہیں، ہمارے دادا اور والد نے یہ کام شروع کیا تھا، ہم جو ساڑھی بنا رہے ہیں، اس کا نام ’لکھا بوٹی‘  اس خصوصی ساڑھی کو تیار کرنے کے لیے تین بار چناری کا استعمال کیا جاتا ہے اور اسے بنانے میں 60 سے 62 دن لگتے ہیں۔

    وارانسی کے ایک اور ساڑھی بنانے والے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نیتا امبانی کی جانب سے 15 سے 20 ساڑھی بنانے کا آڈر ملا ہے۔

    واضح رہے کہ تمام ساڑیاں اصلی زری سے بنائی جائے گی، جن میں چاندی اور سونے کے دھاگے کا استعمال کیا جائے گا، ایک ساڑھی پر چاندی کا 58-60 فیصد اور سونا کے 1.5 فیصد استعمال کیا جائے گا۔ سونے اور چاندی کے دھاگوں والی ساڑیوں کی قیمت 2 لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے تک ہے۔