Tag: اننگز کی شکست کا خطرہ

  • سنچورین ٹیسٹ: بھارتی سورما بیٹنگ بھول گئے، اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا

    سنچورین ٹیسٹ: بھارتی سورما بیٹنگ بھول گئے، اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا

    بھارتی بیٹرز سنچورین ٹیسٹ میں بیٹنگ کرنا بھول گئے، بلیو شرٹس جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے قریب پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گھر کے شیر بھارتی پلیئرز اپنے ملک سے باہر نکلتے ہی ڈھیر ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں اس اننگز کی شکست کا سامنا ہے۔ اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے بھارت کو اب بھی رنز کی ضرورت ہے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کے پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم 245 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

    کاگیسو ربادا نے 59 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ربادا کے علاوہ ڈبیو کرنے والے ناندرے برگر نے بھی 50 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول 101 رنز بنا کر نمایا رہے تھے۔

    پروٹیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 408 رنز کا مجموعہ سجایا، اوپنر ڈین ایلگر نے 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مارکو جانسن 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم 56 رنز بنا سکے۔

    بھارتی بیٹرز دوسری اننگز میں بھی بری طرح ناکام رہے آخری اطلاعات آنے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔ ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ جسپریت بمراہ صفر پر موجود ہیں۔

    بھارتی کپتان روہت شرما دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور صفر پر چلتے بنے، شبمن گل اس بار 26 رنز اسکور کرسکے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری میکرز کے ایل راہول 4 رنز بنا سکے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ربادا اور مارکو جانسین نے 2،2 جبکہ ناندرے برگر نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔