Tag: اننیا پانڈے

  • بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر اڑا اننیا پانڈے کا مذاق

    بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر اڑا اننیا پانڈے کا مذاق

    معروف بھارتی اداکاروں اننیا پانڈے اور ورون دھون کو ایوارڈ سے نوازا گیا جو سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہیں ہوا، دونوں اداکار تمسخر کا نشانہ بن گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جہاں بے شمار بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی۔

    تقریب میں اننیا پانڈے کو فلم لائیگر اور گہرائیاں میں کام کرنے پر بہترین ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا، معروف اداکار ورون دھون کو دہائی کا بہترین اداکار قرار دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    دونوں اداکاروں کی ایوارڈ لیتے ہوئے تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین حیران ہوگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ananya 💛💫 (@ananyapanday)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by V A R U N (@varunstardom)

    سوشل میڈیا صارفین نے اننیا پانڈے کو ایوارڈ ملنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں بدترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ ملا ہے؟

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ان دو اداکاروں کو ایوارڈز ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ زوال پذیر ہورہا ہے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ دراصل اقربا پروری کا ایوارڈ ہے جو معروف اداکاروں کے ان بچوں کو دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کے بڑے اداکار پہلے ہی ان ایوارڈ شوز پر اپنی بے اعتباری کا اظہار کرچکے ہیں، اداکار عامر خان نے ایک طویل عرصے سے ان ایوارڈ شوز میں شرکت کرنا چھوڑ رکھا ہے۔

    اکشے کمار نے بھی ان ایوارڈز کو غیر معتبر ٹھہراتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایوارڈ ملنے والوں کے نام صرف اسپانسرز کی خواہش پر آخری لمحات میں تبدیل کردیے جاتے ہیں، اس کا تعین اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ کون سا اداکار تقریب میں شریک ہوا ہے، اسے ہی ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

  • بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر انسداد منشیات فورس کا چھاپہ

    بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر انسداد منشیات فورس کا چھاپہ

    نئی دہلی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ شخصیات کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات فورس( این سی بی) کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انسداد منشیات فورس نے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو تفتیش (سوال جواب) 2 بجے این سی بی مین طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ اننیا پانڈے بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں، 22 سالہ اداکارہ نے 2019 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم شاہ رخ خان کے گھر بھی پہنچ چکی ہے تاہم ابھی اہلکار گھر کے باہر ہی موجود ہیں۔

    آریان خان پابندی سے منشیات استعمال کرتے ہیں، واٹس ایپ چیٹ میں‌ انکشاف

    خیال رہے کہ کنگ خان کے بڑے بیٹے 23 سالہ آریان خان 2 اکتوبر سے این سی بی کی حراست میں ہیں، جنہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات استعمال کرنے کے کیس میں کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔