Tag: انوار احمد زئی

  • سابق چیئرمین اعلیٰ تعلیمی بورڈ انوار احمد زئی انتقال کر گئے

    سابق چیئرمین اعلیٰ تعلیمی بورڈ انوار احمد زئی انتقال کر گئے

    کراچی: سابق چیئرمین اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ انوار احمد زئی مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہر تعلیم اور ضیاء الدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی اتوار کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    پروفیسر انوار احمد کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد حسان بن ثابت، کراچی یونی ورسٹی بلاک 1 میں ادا کی جائے گی، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی اور اے آر وائی فیملی کی جانب سے انوار احمد زئی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا۔

    مرحوم میٹرک بورڈ کراچی، انٹر بورڈ کراچی، میرپور خاص بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ای ڈی او کراچی، سابق ایڈیشنل سکریٹری تعلیم کے فرائض بھی ادا کر چکے ہیں، مرحوم کے بھائی اور حیدرآباد بورڈ کے ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کے مطابق وہ علالت کے باعث چند روز قبل آغا خان اسپتال داخل ہوئے تھے مگر اتوار کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

    ضیاء الدین یونی ورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے پروفیسر انوار احمد زئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    تعزیتی پیغامات میں کہا گیا ہے کہ مرحوم کی شعبہ تعلیم کے لیے خدمات قابل قدر اور قابل ستائش ہیں جنھیں کسی بھی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا، ان کا انتقال محکمہ تعلیم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، وہ ایک علم دوست شخصیت تھے، مرحوم کی تعلیم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    پروفیسر انوار احمد زئی آرٹس کونسل کراچی کے ممبر بھی تھے۔

  • کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی گرفتار

    کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی گرفتار

    کراچی: میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کو بھی گرفتار کرلیا گیا،ان پر سینئر ایم کیو ایم رہنما کی بیٹیوں کو ناجائز طور پرپوزیشن دلوانے کے الزام بھی لگتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چئیرمین میٹرک بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی گرفتار کرلیا گیا ہے، ترجمان نیب کے مطابق انوار احمد زئی پر غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خورد برد اور مختلف بورڈز میں نتائج کی تبدیلی کے الزامات ہیں۔،

    انوار احمد زئی کے بارے میں یہ باتیں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ انہوں نے ایم کیوایم کے ایک اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیرکی بیٹیوں کے نتیجے تبدیل کرکے اعلی نمبروں سے پاس کرایا تھا۔

    انوار احمد زئی چیئرمین انٹر بورڈ اور سندھ کے تمام بورڈزکے چئیرمینوں کی کمیٹی کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں، انواراحمدزئی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے دفتر میں موجود تھے۔