Tag: انوار الحق کاکڑ

  • صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیر اعظم تقرر کی سمری پر دستخط کر دیے

    صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیر اعظم تقرر کی سمری پر دستخط کر دیے

    اسلام آباد: صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیر اعظم تقرر کی سمری پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیر اعظم تقرر کی سمری پر دستخط کر دیے، انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا۔

    صدارتی ایوان سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیر اعظم تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دی ہے۔

    انوارالحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم بن گئے ہیں، ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، وہ 2018 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کے چیئرمین ہیں۔

    انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، خزانہ، خارجہ امور، سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے بھی رکن ہیں، انھوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، وہ بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے ہیں۔

  • منتخب ہونے والے  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں ؟

    منتخب ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں ؟

    اسلام آباد : انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم منتخب کرلیا گیا، ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، انوارالحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم ہوں گے۔

    انوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، انھوں نے 2008 میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا اور 2013میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔

    انوار الحق کاکڑ سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے جبکہ 2018میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، انوار الحق کاکڑ نے 12 مارچ 2018 کو بطور سینیٹرحلف اٹھایا۔

    انوارالحق کاکڑسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےسمندرپارپاکستانیز کے چیئرمین ہیں جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی،خزانہ،خارجہ امور سمیت سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔

    انوارالحق کاکڑنےیونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس،سوشیالوجی میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی ہے۔

  • نگراں وزیراعظم  کے نام کا اعلان کردیا گیا

    نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا گیا ،انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے، انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان سے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات ہوئی، جس میں نگراں وزیراعظم کیلئےناموں پرمشاورت کی گئی۔

    ملاقات میں نگران وزیراعظم کی تقرری پرحتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل کرلیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے، ان کا تعلق بلوچستان سے ہیں۔

    وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف نے دستخط کرکے ایڈوائس صدرپاکستان کوبھجوا دی ہے جبکہ شہباز شریف نے مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ اداکیا۔

    اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے نشست ہوئی،3 نام انہوں نےاور3نام میں نےدیے، آج کی نشست میں وزیراعظم اور میں نے اپنےاپنےساتھیوں سےمشورہ کیا اور اتفاق ہواکہ جوبھی وزیراعظم ہوچھوٹے صوبے سے ہو۔

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوا ہے، میرااپوزیشن لیڈرکاکردارختم ہوگیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کی تھی ، اہم بیٹھک میں شریک رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔