Tag: انوراگ ٹھاکر

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کےصدرانوراگ ٹھاکربرطرف

    بھارتی کرکٹ بورڈ کےصدرانوراگ ٹھاکربرطرف

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر اورسیکریٹری اجے شرکے کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی سپریم کورٹ نے آج چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران لودھا پینل کی سفارشات پر عمل نہ کرنے پر بی سی سی آئی کے صدر اور سیکریٹری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا۔

    عدالت ان دو عہدوں پر تقرری کے حوالے سے دو ہفتے بعد سماعت میں فیصلہ سنائے گی جب تک نائب صدور بورڈ کے معاملات چلائیں گے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کےسابق صدرانوراگ ٹھاکرکوعہدے سے ہٹاتےہوئے ان کو 19 جنوری کےلیے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور اسی سماعت کے دوران بورڈ کے نئے حکام کا بھی فیصلہ ہو گا۔

    خیال رہےکہ اس سےقبل عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرنے والی ریاستوں کوفنڈز جاری کرنے سے قبل بورڈ کو اس کے انتظامی معاملات کی تفتیش کرنے والےخصوصی پینل سے منظوری لینی ہوگی۔

    یاد رہےکہ سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کی جانب سے چلائے جانے والے دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کے نظام میں شفافیت کی کمی کی وجہ سےبھارتی کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سےقبل ہندوستان کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے جسٹس آر ایم لودھا کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کرتے ہوئے بی سی سی آئی میں اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے کم عمرترین صدر بن گئے

    انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے کم عمرترین صدر بن گئے

    ممبئی: انوراگ ٹھاکر بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں متفقہ طور پر بی سی سی آئی کے صدر منتخب ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں 41سالہ انوراگ ٹھاکرکم عمر ترین بی سی سی آئی کے متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیے گئے.

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کےجانےکےبعد انوراگ ٹھاکر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب کیا گیا.

    گذشتہ سال انوراگ ٹھاکر بھارتی کرکٹ بورڈ کے الیکشن میں سیکرٹری منتخب ہوئے تھے،جب جگموہن ڈالمیا بی سی سی آئی کے صدر بنے تھے ان کی موت کے بعد ششانک منوہر دوسری بار صدر بنے تھے.

    اس سے قبل انوراگ ٹھاکر کو بھارت کی چھ کرکٹ اسوسی ایشنز کی حمایت حاصل تھی جس میں بنگال کرکٹ اسوسی ایشن ،نیشنل کرکٹ کلب اڑیسا، تری پورااسوسی ایشن ،آسام کرکٹ اسوسی ایشن ،جھارکنڈ کرکٹ اسوسی ایشن شامل تھیں.

    انوراگ ٹھاکر کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں اجے شرکے نئے سیکرٹری ہوں گے.

    واضح رہے کہ ششانک منوہر کے رواں ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے جانے کے بعد کرکٹ بورڈ کے صدر کی سیٹ خالی تھی.