Tag: انوراگ کیشپ

  • انوراگ کیشپ شاہ رخ خان کے ساتھ کیوں فلم بنانا نہیں چاہتے؟

    انوراگ کیشپ شاہ رخ خان کے ساتھ کیوں فلم بنانا نہیں چاہتے؟

    بالی وڈ کنگ کیساتھ کون کام کرنا نہیں چاہتا لیکن ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ ان کے لیے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ناممکن ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران منفرد طرز کی فلمیں بنانے کے لیے معروف ہدایت کار نے بتایا کہ ان کے لیے کیوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنانا ممکن نہیں ہے، انھوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مداح شاہ رخ یا کسی بڑے سپر اسٹار کو چمک دمک والے اور دلکش کردار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

    انوراگ نے کہا کہ وہ بطور ہدایت کار اپنی صلاحیت کے مطابق ایسی فلم نہیں بنا پائیں گے۔ ہمارے ملک ایسا ملک ہے جس میں ہیرو کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور لوگ اسے دیوانگی کی حد تک چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری فلموں میں دنیا سے الگ تھلگ بے پناہ طاقتور ہیروز دکھائے جاتے ہیں جس کا حقیقی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ہمارا ملک وہ واحد ملک ہے جہاں سپر ہیروز کا کردار ادا کرتے ہوئے فنکار اپنے فیس کو کور نہیں کرتا۔

    شاہ رخ کے حوالے سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور بڑے اسٹار کا فین بیس بھی بہت زیادہ بڑا ہے جو انھیں بار بار ایک جیسے کردار میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اداکار بھی فلم بینوں کی پسند کا خیال رکھتے ہیں اور وہی کردار ادا کرتے ہیں جو ان کے مداح چاہتے ہیں، شاہ رخ کا ایک الگ ہی کرشمہ ہے، وہ ایسی فلمیں نہیں بنانا چاہیں گے جو مداحوں کو اپیل نہ کرے۔

    انوراگ کیشپ نے کہا کہ اگر پھر بھی شاہ رخ خان میرے ساتھ فلم بنانا چاہیں اور ان کے مداح انھیں پسند کریں تو میں ان کے ساتھ فلم بنانے کو تیار ہوں گا۔

  • اکلوتی بیٹی کی شادی کا بجٹ بھی میری فلم کے بجٹ جتنا ہی ہے! انوراگ کیشپ

    اکلوتی بیٹی کی شادی کا بجٹ بھی میری فلم کے بجٹ جتنا ہی ہے! انوراگ کیشپ

    بالی وڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ ان کی اکلوتی بیتی کی شادی کا بجٹ بھی ان کی کسی فلم کے بھاری بجٹ جتنا ہی ہے۔

    کئی مشہور اور آرٹسٹک فلمیں بنانے والے انوراگ کی بیٹی عالیہ نے اپنے بوائے فرینڈ شین گریگور سے منگنی کی ہے جبکہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انھوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے ہیوی بجٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

    انھوں نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ بیٹی عالیہ کی شادی کا بجٹ ایک فلم کے بجٹ کے برابر ہے، جس پر ان کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ انھیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ان کی مزید کوئی اولاد نہیں ہے۔

    اپنی شادی کے بجٹ کے بارے میں والد کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ میں آپ کی اکلوتی بیٹی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ آپ کو کچھ الگ کرنا چاہیے۔

    آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے زیادہ بچے نہیں ہیں لہذا آپ کو بار بار ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ میں آپ کی اکلوتی اولاد ہوں لہٰذا یہ خرچہ ایک ہی بار ہوگا۔ یہ زندگی میں ایک بار ہونے والی چیز ہی ہے۔

    انوراگ کا اکلوتی بیٹی عالیہ کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں اس پر خوش ہوں لیکن اب دنیا بہت بدل چکی ہے، میں نے بھی اس وقت شادی کی جب میں آپ کی عمر کا تھا لیکن اس وقت ہم آج کی نسل جتنے عقلمند نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ عالیہ ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مختلف برانڈز کو فروغ دیتی ہیں جبکہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔

  • انوراگ فلم ’اینیمل‘ دیکھنے کے بعد ہدایت کار سندیپ سے ملنے کیوں گئے؟

    انوراگ فلم ’اینیمل‘ دیکھنے کے بعد ہدایت کار سندیپ سے ملنے کیوں گئے؟

    انوراگ کیشپ حال ہی میں اینیمل کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا سے ملاقات کی ہے اور انکی حالیہ بلاک بسٹر فلم کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا ہے۔

    بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ انھوں نے ایک ماہ کے اندر فلم ’اینیمل‘ دو باردیکھی ہے ۔ انھوں نے سندیپ کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی ایماندار، عاجز اور ایک پیارے انسان ہیں۔

    انوراگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سندیپ اور اپنی تصوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو ان کے بارے میں غلط فہمی ہے، لوگ صحیح طرح ان کے بارے میں اندازہ نہیں لگاپائے۔

    پہلی تصویر میں انوراگ نے سندیپ ریڈی وانگا کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور انھیں دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

    انوراگ نے مزید لکھا کہ میں نے سندیپ کے ساتھ ایک اچھی شام گزاری۔ لوگ انھیں پرتشدد اور بے باک مناظر دکھانے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ میرے نزدیک وہ ایماندار انسان ہیں۔

    مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ان کے بارے میں یا ام کی فلم کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ میں اس آدمی سے ملنا چاہتا تھا

    ہدایت کار نے کہا کہ میں ان سے ملا اور ان کی فلم جو کہ میں نے دو بار دیکھی ہے اس کے حوالے سے سوالات کیے اور انھوں نے میری ہر بات کا جواب دیا۔

    آخر میں انوراگ نے سندیپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خندہ پیشانی سے میری بات سنی اس کے لیے شکریہ۔ ان کی فلم بھارتی سینما کے لیے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے۔

  • انوراگ کیشپ پُرتشدد مناظر سے بھرپور ’اینیمل‘ کے دفاع میں سامنے آگئے

    انوراگ کیشپ پُرتشدد مناظر سے بھرپور ’اینیمل‘ کے دفاع میں سامنے آگئے

    رنبیر کپور کی فلم ’بمبئی ویلویٹ‘ کے ڈائریکٹر انوراگ کیشپ نے ’اینیمل‘ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کا دفاع کیا ہے۔

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’اینیمل‘ اپنے پرتشدد مناظر اور نامناسب ڈائیلاگز کی وجہ سے تنقید کا شکار ہے۔ فلم نے یوں تو باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں مگر اسے دیکھنے والے اس پر تنقید کے نشتر بھی برسا رہے ہیں۔

    معروف فلم میکر نے کہا کہ میں نے اب تک اینیمل نہیں دیکھی، میں حال ہی میں مارکیچ سے واپس آیا ہوں۔ تاہم فلم کے حوالے سے ہونے والے آن لائن مباحثے سے آگاہ ہوں۔

    انوراگ کیشپ نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ فلم میکر کو یہ بتائے کہ اسے کس طرح کی فلم بنانی چاہیے اور کس طرح کی نہیں بنانی چاہیے۔

    گینگ آف واسع پور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے ملک میں لوگ بہت آسانی سے فلم پر حملہ کرتے ہیں اس سے ناراض ہوجاتے ہیں۔ لوگوں نے میری فلم پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ مگر میں امید کرتا ہوں کہ تعلیم یافتہ طبقہ اس طرح ناراضگی کا اظہار نہیں کرتا۔

    واضح رہے کہ کبیر سنگھ کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے اپنی موجودہ فلم اینیمل میں کہیں زیادہ جارحانہ پن اور پُرتشدد مناظر دکھائے ہیں۔

    رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ کی فلم نے بھارتی اور عالمی باکس آفس پر جم کر کمائی کی ہے فلم نے پہلے تینوں دن سنچری پلس اسکور کیا اور مجموعی طور پر 350 کروڑ بھارتی روپے کمانے میں کامیاب رہی۔