Tag: انوشکا

  • کوہلی انوشکا کو سمندری طوفان کا نظارہ کراتے ہوئے، ویڈیو وائرل

    کوہلی انوشکا کو سمندری طوفان کا نظارہ کراتے ہوئے، ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو ویڈیو کال کے ذریعے سمندری طوفان کا نظارہ کرارہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین نے ’کیوٹ ویڈیو‘ قرار دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد امریکا سے جزیرہ نما ملک بارباڈوس پہنچی تھی جہاں اُنہیں سمندری طوفان بیرل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سابق بھارتی کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انوشکا شرما اور بچوں کو ویڈیو کال کے ذریعے سمندری طوفان دکھانے میں مصروف ہیں۔

    ہاردیک پانڈیا نے تاریخ رقم کردی

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

  • انوشکا کے ساتھ بُرا سلوک کیا، ویرات کوہلی کا انکشاف

    انوشکا کے ساتھ بُرا سلوک کیا، ویرات کوہلی کا انکشاف

    ممبئی: بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے بدترین دنوں میرا اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے برتاؤ درست نہیں تھا۔

    ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں کرکٹ کیریئر کے برے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس تمام دورانیے میں، میں بہت غصہ کرتا تھا اور جلد اشتعال میں آجاتا تھا۔

    کوہلی نے کہا کہ میں اپنی خواہش کے مطابق کارکردگی نہیں دکھارہا تھا چناں چہ میں نے سوچا کہ اگر میں ایک برا کھلاڑی ہوں تو مجھے اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے۔

    انہوں نے بتایا کہ میری طبیعت میں اشتعال اور غصے کی وجہ سے میرا اپنی بیوی انوشکا اور میری فیملی کے ساتھ میرا سلوک ٹھیک نہیں تھا۔

    کرکٹر کے مطابق اگر آپ کو برے حالات کا سامنا ہو تو اپنے مقصد کو مت چھوڑیں بلکہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر دوبارہ جائزہ لیں اور اس سے آپ اپنے مقصد میں مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔

    انٹرویو میں ویرات نے کہا کہ اب میں نے کم بیک کیا ہے، سنچری کرنے کے بعد بہت حوصلہ ملا ہے میں اب اس طرح ہی اپنا کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

  • انوشکا ویرات شادی کی پہلی سالگرہ، مداحوں کے لیے خصوصی تحفے

    انوشکا ویرات شادی کی پہلی سالگرہ، مداحوں کے لیے خصوصی تحفے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ازدواجی بندھن میں بندھے ایک سال کا عرصہ بیت گیا، دونوں آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس اٹلی کے شہر میلان میں انوشکا اور ویرات ازدواجی بندھن میں بندھے تھے بعد ازاں دونوں شخصیات نے بھارت واپس آکر شاندار استقبالیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا تھا۔

    دونوں شخصیات نے ایک ہی تصویر اور اسٹیٹس شیئر کر کے شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا تھا، آج اس رشتے کو ایک سال کا عرصہ بیت گیا۔

    مزید پڑھیں: انوشکا کے ساتھ تصویر اور محبت بھرا پیغام، ویرات کا ٹویٹ سال کا بہترین قرار

    انوشکا اور ویرات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں تھیں بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ہندو مذہبی رسم کے موقع پر اداکارہ کے ساتھ جو تصویر شیئر کی تھی اُسے بھارت میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر کا اعزاز بھی حاصل ہوا اس کے علاوہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات والی تصویر بھی بہت پسند کی گئی تھی۔

    View this post on Instagram

    It’s heaven, when you don’t sense time passing by … It’s heaven, when you marry a good ‘man’ … 💞

    A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

    ایک سال مکمل ہونے پر انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی مبارک باد پیش کی۔

    انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس مین شادی کے یادگار لمحات مقید ہیں، مداحوں نے یہ مناظر نہیں دیکھے اس لیے ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا۔

    ویڈیو کے ساتھ انوشکا نے لکھا کہ ‘وقت کے ماورا ہوناجانا، ایک اچھا اور پرخلوص شخص سے شادی کرنا جنت میں ہونے کے احساس جیسا ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: شادی کے ایک سال بعد انوشکا نے خاموشی توڑ دی، ناقدین کو کرارا جواب

    دوسری جانب ویرات کوہلی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کل کی بات ہے، وقت بہت تیزی سے گزر گیا، یقین ہی نہیں آرہا کہ ایک سال ہوگیا‘۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میری بہترین دوست اور ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی شریک حیات کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘۔

    شادی کے خاص مناظر

    View this post on Instagram

    Virat holds Anushka’s hand and does her Bidaai! 😍❤️❤️ #VirushkaWedding 💕

    A post shared by Virat Kohli Fan Club (@viratkohli.club) on

    View this post on Instagram

    Another picture from the Wedding! ❤️😍 Do you want me to post more? 😇

    A post shared by Virat Kohli Fan Club (@viratkohli.club) on

    View this post on Instagram

    Dil waale Dulhaniya lejaenge! ❤️😍

    A post shared by Virat Kohli Fan Club (@viratkohli.club) on

    View this post on Instagram

    Family picture! ❤️😍 #VirushkaWedding

    A post shared by Virat Kohli Fan Club (@viratkohli.club) on

    View this post on Instagram

    ❤️😍😍😍 No caption needed!

    A post shared by Virat Kohli Fan Club (@viratkohli.club) on

  • انوشکا کے ساتھ تصویر اور محبت بھرا پیغام، ویرات کا ٹویٹ سال کا بہترین قرار

    انوشکا کے ساتھ تصویر اور محبت بھرا پیغام، ویرات کا ٹویٹ سال کا بہترین قرار

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ ہمراہ  محبت بھرا پیغام شیئر کیا جو سال کا بہترین ٹویٹ بن گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ہندو مذہبی رسم کڑوا چوتھ کے موقع پر ایک ٹویٹ کیا جس میں اُن کے ساتھ انوشکا شرما بھی موجود تھیں۔

    سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اس ٹویٹ کو بہت پسند کیا جس کے بعد اسے سال 2018 کا بہترین ٹوئٹ قرار دیا گیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے تصویر کے ساتھ خوبصورت پیغام بھی لکھا جسے اب تک 2 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا اور 14 ہزار سے زائد بار اسے دوبارہ شیئر کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کوہلی سالگرہ:‌ انوشکا کی رومانوی انداز سے شوہر کو مبارک باد

    قبل ازیں گزشتہ برس شادی کے فوری بعد جوڑے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی جسے سب سے زیادہ پسندیدہ تصویر ہونے کا اعزاز بھی ملا تھا۔

    نریندر مودی کے ساتھ بنائی جانے والی تصویر کو 19 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا تھا۔

    یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات نے گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر شادی کی تھی جس کے بعد دونوں بھارت واپس لوٹے تھے اور پھر انہوں نے شاندار استقبالیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: شادی کے ایک سال بعد انوشکا نے خاموشی توڑ دی، ناقدین کو کرارا جواب

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویرات کے فالوورز کی تعداد 27 لاکھ چالیس ہزار کے قریب ہے جبکہ انوشکا کو 18 لاکھ 30 ہزار مداح فالو کررہے ہیں۔

  • شادی کے ایک سال بعد انوشکا نے خاموشی توڑ دی، ناقدین کو کرارا جواب

    شادی کے ایک سال بعد انوشکا نے خاموشی توڑ دی، ناقدین کو کرارا جواب

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ لوگ آپ کے بارے میں غلط خبریں پھیلا کر ماں بننے سے پہلے ہی نیا محاذ کھڑا کردیتے ہیں جو بہت زیادہ پریشان کن بات ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انوشکا اور ویرات کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اسی باعث انہوں نے کوئی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔

    بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نہ جانے کیوں لوگ اس طرح کی بے بنیاد باتیں پھیلا کر اپنے آپ کو خوش اور دوسروں پریشان کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: انوشکا نے ورن دھون کو اچھا شوہر قرار دے دیا

    اُن کا کہنا تھا کہ ’شادی کو تو آپ خفیہ رکھ سکتے ہیں مگر کوئی بھی عورت نئے مہمان کی آمد کے حوالے سے خبر کو چھپا نہیں سکتی کیونکہ علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں‘۔

    انوشکا کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے ساری اداکارؤں کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا کیونکہ شادی کے بعد کچھ لوگ آپ کو ہر صورت ماں بنانے کے چکر میں رہتے ہیں، یہ صورتحال ایک لڑکی کے لیے کافی پریشان کن ہوتی ہے‘۔

    اسے بھی پڑھیں: انوشکا شرما اچانک بوڑھی ہوگئیں، تصاویر وائرل

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اس طرح کی مضحکہ خیز باتیں سُن کر صرف ہنستی ہوں اور ان پر کوئی توجہ نہیں دیتی کیونکہ میرے خیال سے ایسی باتیں کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی تمیز نہیں ہوتی بس وہ ہروقت پروپیگنڈے ہی کرتے ہیں‘۔

    یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنی اہلیہ کو خوبصورت انگوٹھی تحفے میں دی۔

  • کوہلی سالگرہ:‌ انوشکا کی رومانوی انداز سے شوہر کو مبارک باد

    کوہلی سالگرہ:‌ انوشکا کی رومانوی انداز سے شوہر کو مبارک باد

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے خاوند اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ پر انہیں انوکھے انداز سے مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان آج 5 نومبر کو اپنی 30ویں سالگرہ منارہے ہیں، انوشکا سے ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد ویرات کوہلی کی پہلی سالگرہ ہے۔

    انوشکا شرما نے بھی سالگرہ کے موقع پر بیوی ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویرات کوہلی کو انوکھے انداز سے مبارک باد کی اور رومانوی تصاویر شیئر کیں

    مزید پڑھیں: وفاقی وزیر کی انوشکا اور ویرات کو سرکاری مہمان بننے کی دعوت

    بالی ووڈ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آج اُن کی سالگرہ ہے‘۔

    View this post on Instagram

    Thank God for his birth 😁🙏❤️✨

    A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

    دوسری جانب ویرات اور انوشکا کے مداحوں نے پرمسرت موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو مبارک باد پیش کی اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا انوشکا شرما بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گی؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات اتم بدھ آشرام کا دورہ کریں گے جہاں کو سالگرہ کی خوشی میں خصوصی عبادت بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ انوشکا شرما آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی ریلیز میں مصروف ہیں، اس فلم میں بالی ووڈ اداکارہ ایک امیر گھرانے کی معذور لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو فالج کے باعث معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔

    یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، اس سے قبل دونوں کے درمیان بہت گہری دوستی بھی تھی اور ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں تھیں۔

  • انوشکا نے ورن دھون کو اچھا شوہر قرار دے دیا

    انوشکا نے ورن دھون کو اچھا شوہر قرار دے دیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ساتھی اداکار ورون دھون کو بہترین شوہر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ورن دھون نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کیا اور اب دونوں آرٹ کی تربیت اور اس کی اہمیت سے متعلق مختلف تقاریب میں شرکت کررہے اور ساتھ ہی فلم کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں۔

    ایک روز قبل نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انوشکا شرما نے ساتھی اداکار کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ ’ورن دھون اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: انوشکا شرما اچانک بوڑھی ہوگئیں، تصاویر وائرل

    اُن کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ورون بہت اچھی شخصیت کے مالک اور خواتین کی عزت کرنے والے ہیں۔ انوشکا کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے ورون مستقبل میں بہت اچھے شوہر اور دوست ثابت ہوں گے۔

    اسی دوران ورون سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ مستقبل کا فیصلہ کرنا میرے اپنے ہاتھ میں ہے اور کسی بھی شخص کو میری زندگی میں عمل دخل کی ضرورت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہدایت کار یش راج نے سوئی دھاگہ بنانے کا اعلان کیا تھا، اس فلم میں انوشکا اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سوئی دھاگہ 28 ستمبر 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر کی انوشکا اور ویرات کو سرکاری مہمان بننے کی دعوت

    یاد رہے کہ نوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، دونوں شخصیات ایک دوسرے کی محبت میں طویل عرصے سے گرفتار تھیں۔

  • کیا انوشکا شرما بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گی؟

    کیا انوشکا شرما بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گی؟

    لندن: بھارتی کھلاڑی اور کپتان ویرات کوہلی کی ٹیم کے ہمراہ تصویر میں انوشکا کی موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اٹھا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے جہاں اُسے گزشتہ دنوں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا بھی کرنا پرا تھا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ بھی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ میں ہی موجود ہیں جہاں انہوں نے دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔

    برمنگھم میں کھیلے جانے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان نے  محتاط انداز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور اسے انہوں نے اپنی اہلیہ انوشکا کے نام کیا۔

    مزید پڑھیں: برمنگھم ٹیسٹ: کوہلی نے شاندار سنچری انوشکا کے نام کردی

    ویرات نے 100 رنز مکمل ہونے پر انوکھے انداز میں جشن منایاانہوں نے تماشائیوں میں بیٹھی اپنی اہلیہ کی طرف دیکھتے ہوئے شادی کی انگھوٹھی کو چوما اور بلا بھی ہوا میں لہرایا۔

    ابھی کپتان کے جشن منانے پر صارفین کا تبصرہ جاری تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انوشکا کی ٹیم کے ساتھ لی جانے والی تصویر شیئر کردی جس کے بعد ویروشکا پر تنقید شروع ہوگئی۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق مذکورہ تصویر لندن میں موجود انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی تقریب کے بعد لی گئی۔

     سوشل میڈیا صارفین نے ویرات کے برابر میں انوشکاکو دیکھ کر شدید تنقید کی کیونکہ تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سے کسی کی اہلیہ یا خاندان کے فرد نے شرکت نہیں کی تھی۔

    بھارتی مداحوں نے اداکارہ کی تقریب میں شرکت پر کڑے سوالات کیے جبکہ کچھ لوگوں نے یہ تک کہا کہ ’ممکنہ طور پر انوشکا اگلے میچ میں فائنل الیون کا حصہ ہوں گی‘۔

    بی سی سی آئی نے صارفین کی تنقید کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا کہ ’تقریب میں پروٹوکول کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی کیونکہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی خاندان کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا‘۔

  • انوشکا شرما اچانک بوڑھی ہوگئیں، تصاویر وائرل

    انوشکا شرما اچانک بوڑھی ہوگئیں، تصاویر وائرل

    ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ کی انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر سامنے آئیں، جن میں انھیں پہچاننا دشوار ہے  کیونکہ وہ 29 سال کی ہونے کے باوجود 60 سال کی بوڑھی خاتون نظر آرہی ہیں، مداحوں نے جب اپنی پسندیدہ اسٹار کو اس روپ میں دیکھا تو وہ یقین ہی نہیں کرسکے۔

    مذکورہ تصویر جب سامنے آئی تو اسے کوئی پہچان نہ سکا البتہ تھوڑی دیر بعد صارفین اور مداحوں کی یہ الجھن دور ہوگئی، بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سال کی بزرگ نظر آنے والی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ ویروشکا ’انوشکا شرما‘ ہیں جو اپنی نئی آنے والی فلم سوئی دھاگہ کے سیٹ پر منظر عکس بند کروانے کی تیاری کررہی ہیں۔

    قبل ازیں انوشکا شرما کی دو نئے کردار کی تصاویر سامنے آچکی ہیں جن میں انہیں پہچاننا بے حد مشکل ہے،  پہلی تصویر میں تو وہ نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے سڑک سے گزر رہی تھیں۔

    یہ بھی دیکھیں: انوشکا اسکول دور میں کیسی نظر آتی تھیں؟ تصویر وائرل

    دوسری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبلی پتلی عمر رسیدہ خاتون زمین پر بیٹھی کسی بات پر رو رہی ہیں یہ بھی انوشکا شرما ہی تھیں۔

    بالی ووڈ خبروں کے مطابق یش راج پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم سوئی دھاگہ بنائی جارہی ہے جس میں انوشکا اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی جاری ہے جو 28 ستمبر 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کوہلی نے انوشکا کیساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا

    کوہلی نے انوشکا کیساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ کھلاڑی اور بلے باز ورات کوہلی نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ فلم اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں اور وہ دونوں ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم گذارش کی ہے کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے، وہ اس بارے میں بات کرناپسندنہیں کرتے ۔

    ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ اب جو کچھ بھی ہے ، سب کے سامنے ہیں ، کچھ چھپانے کی کوشش نہیں کررہے، لوگوں کو اس سے متعلق اب قیاس آرائی نہیں کرنی چاہیے لیکن یہ بھی نہیں چاہتے کہ بار با ر ایک ہی سوال پوچھا جائے اور دونوں کو لگتا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ میں اداکارہ انوشکا شرما اور کوہلی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اکثر خبریں آتی رہی ہیں ، دونوں کو کئی بار ساتھ بھی دیکھا گیا جن کی تصویریں بھی شائع ہوئیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ خود کوہلی نے اس کی تصدیق کی ہے۔