Tag: انوشکا شرما

  • چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے

    چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے

    بھارت کے چیمپئنزٹرافی کا فاتح بننے کے ساتھ ہی ویرات کوہلی تیزی سے بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود انوشکا شرما کے پاس گئے۔

    دبئی میں اتوار کی رات بھارتی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جہاں دیگر بھارتی پلیئرز نے تاریخی فتح کا جشن منایا وہیں ویرات کوہلی کی نظریں صرف اپنی بیوی انوشکا شرما پر تھیں۔

    بھارتی ٹیم کی ٹائٹل فتح کے ساتھ ہی اسٹار کرکٹر اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو گلے لگانے کے لیے اسٹینڈ تک بھاگے جبکہ اس موقع پر اداکارہ فخر سے جھوم اٹھیں۔

    کوہلی جو فائنل کی جیت پر جذباتی نظر آئے انھوں نے انوشکا کو پرجوش انداز میں گلے لگایا اور اس کے بعد مسکراتے ہوئے دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

    ایک پرستار نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "اتنا خوبصورت لمحہ ہے” ایک اور صارف نے لکھا کہ "خاندان سب سے پہلے ہے، ویرات واقع ایک شریف آدمی ہیں”۔

    ایک شخص نے ٹوئٹ میں اس لمحے کی تعریف کی اور کہا کہ "دنیا ان کے قدموں میں ہے اور وہ اس لمحے کو انوشکا کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں ساتھ ہی صارف نے دل کی ایموجی بھی بنائی”۔

    https://urdu.arynews.tv/you-want-to-leave-team-in-a-better-place-virat-kohli/

  • ویرات کوہلی کی سنچری پر انوشکا شرما نے کیا کہا؟ پوسٹ وائرل

    ویرات کوہلی کی سنچری پر انوشکا شرما نے کیا کہا؟ پوسٹ وائرل

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

    دبئی کے میدان میں پاکستان کیخلاف ان کی ناقابلِ فراموش اننگز ان کے شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی۔

    جہاں اس سنچری نے کرکٹ شائقین اور کوہلی کے مداحوں کو خوشی سے نہال کردیا وہیں کرکٹر کی اہلیہ اور نامور اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کر ڈالا۔

    انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کی سنچری کے بعد خوشی مناتے ہوئے ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اداکارہ اپنے شوہر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

     انوشکا شرما

    اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ویرات کوہلی کی گراؤنڈ سے تازہ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں سرخ دل والی ایموجی اور ہاتھ جوڑنے والی ایموجی پوسٹ کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا۔

    ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے فیلڈنگ میں جہاں بھرپور کارکردگی دکھائی وہیں بیٹنگ میں آخر گیند پر چوکا لگا کر سینچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو فتح سے بھی ہمکنار بھی کیا۔

    مزید پڑھیں : ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں کون سا نیا سنگ میل عبور کیا؟

    اس کے علاوہ چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے تیزترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا، پاکستان کے خلاف میچ میں یہ ویرات کوہلی 287 انٹرنیشنل اننگز تھی، جس میں انھوں نے 14ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی زندگی کو پرسکون بنانے کے لیے اہم قدم اُٹھایا ہے، دونوں نے ‘علی باغ’ میں اپنا ایک نیا گھر بنایا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر چہ یہ نیا گھر ان کا مستقل ٹھکانہ نہیں، اس لیے وہ یہاں تب ہی جاتے ہیں جب دونوں کی مصروفیات کا شیڈول انہیں متاثر نہیں کرتا۔

    رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ گیٹ وے آف انڈیا سے جیٹی کے ذریعے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں وہ کشتی کے ذریعے اپنے گھر تک پہنچ سکیں، جوڑے کی جانب سے اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

    کوہلی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سابق بھارتی کپتان کو علی باغ میں اپنے نئے تعمیر شدہ گھر کا دورہ کراتے ہوئے دیکھا گیا، جو ممبئی کے جنوب میں ایک ساحلی قصبے میں موجود ہے۔

    کوہلی نے ویڈیو میں کہا کہ میرے لیے ایک گھر میں سب سے اہم چیز وہ احساس ہے جو آپ کو گھر میں داخل ہوتے ہی محسوس ہوتا ہے، یہ آپ کو مکمل طور پر سکون اور امن کا احساس دلاتا ہے، جیسے آپ اپنے معمول کے گھر سے دور اپنے دوسرے گھر میں ہوں۔

    سابق بھارتی کپتان کوہلی نے ‘آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کو اہمیت دیتا ہوں اور اسے بہت عزیز رکھتا ہوں، ایمانداری سے کہوں تو میں نے بچپن میں یہ بہت کم کیا ہے۔

    شاداب خان نے خاتون ٹک ٹاکر کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

    کوہلی اور انوشکا کے اس ہالیڈے ہوم کو دیکھا جائے تو دیکھنے میں نہایت ہی پرسکون نظر آتا ہے اور دونوں اپنی ہنگامہ خیز زندگی سے دور رہنے کے لیے تعطیلات میں یہاں آتے ہیں۔

  • ورون دھون کا ویرات اور انوشکا سے متعلق حیران کُن انکشاف

    ورون دھون کا ویرات اور انوشکا سے متعلق حیران کُن انکشاف

    بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ انوشکا شرما نے انہیں بتایا کہ ویرات کوہلی خراب فارم پر پریشان تھے اور انہیں کمرے میں روتے ہوئے دیکھا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی کیریئر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جہاں ان کی بیٹنگ اوسط 25.06 رہی ہے، اس دوران اداکار ورون دھون نے 2018 میں بھارت کے دورہ انگلینڈ سے کوہلی سے متعلق ایک واقعہ بیان کیا ہے۔

    ورون دھون نے رونویر الہبادیہ کے پوڈ کاسٹ ’دی رنویر شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اچھی فارم میں نہیں تھے، ناٹنگھم ٹیسٹ میں بھارت ہار گیا تھا اس دن انوشکا میدان میں نہیں تھیں، وہ واپس آئیں اور نہیں جانتی تھیں کہ کوہلی کہاں ہیں، انہوں نے کمرے میں آکر انہیں لیٹے دیکھا، وہ رو رہے تھے۔‘

    واضح رہے کہ بھارت کے دورہ انگلینڈ میں ناٹنگھم ٹیسٹ پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ تھا جو بھارت نے 203 رنز سے جیتا تھا جس میں کوہلی نے 97 اور 103 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

    اس سے قبل برمنگھم میں کوہلی کی شاندار 149 اور 51 رنز کی اننگز کے باوجود بھارت 31 رنز سے میچ ہار گیا تھا۔

  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    بھارتی مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے سابق کوچ راج کمار شرما نے تصدیق کی ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بچوں وامیکا اور آکائے سمیت بھارت چھوڑ کر جلد لندن شفٹ ہوجائیں گے۔

    شرما نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں بس اتنا اشارہ دیا ہے کہ کوہلی بھارت چھوڑ کر جلد لندن منتقل ہوں گے اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی وہاں گزاریں گے۔

    واضح رہے گزشتہ چند سالوں میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو لندن میں دیکھا گیا۔

    ان کے بیٹے آکائے کی پیدائش رواں سال 15 فروری میں لندن میں ہوئی تھی، لندن میں ان کا گھر ہے اور ممکنہ طور پر وہ اسی میں منتقل ہوجائیں گے۔

    راج کمار شرما نے بتایا کہ اس وقت کوہلی کرکٹ کے علاوہ اپنا زیادہ تر وقت اہلخانہ کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی لندن میں موجود تھے جبکہ سری لنکا کیخلاف سیریز کے لیے واپس آئے تھے پھر وہ دوبارہ برطانیہ گئے اور اگست تک وہیں رہے تھے۔

    ہوم سیزن کے آغاز پر ویرات بھارت آئے اور بنگلا دیش کیخلاف سیریز، اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد یہی رہے اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔

    فی الحال ویرات کوہلی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں اس کے بعد اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے لیکن یہ علم نہیں ہے کہ ان کا اگلا دورہ لندن کب ہے تاہم ممکنہ طور پر 2025 کے آغاز میں وہ برطانیہ جاسکتے ہیں۔

  • انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بتا دیا

    انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بتا دیا

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شو و کرکٹر ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز آشکار کردیا۔

    کھلاڑی کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کا خیال رکھے جس کے لیے انہیں فاسٹ فوڈز ودیگر ایسی چیزوں سے پرہیز کرنا پڑتا ہے تاکہ ان کا کیریئر طویل ہو۔

    تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انوشکا شرما نے شوہر و کرکٹر ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بیان کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی صحت اور فٹنس کے بارے میں ناقابل یقین حد تک نظم و ضبط رکھتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اب ہماری انڈسٹری میں بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔

    انوشکا کے مطابق ویرات کوہلی ہر صبح بغیر کسی ناغے کے کارڈیو کرتے ہیں اور میرے ساتھ کرکٹ کی پریکٹس کرتے ہیں، ان کی خوراک میں کوئی جنک فوڈ یا شوگر ڈرنکس نہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ کیا آپ یقین کریں گے کہ اس نے تقریباً 10 سالوں سے بٹر چکن نہیں کھایا۔

    انہوں نے کہا کہ کوہلی کھانے اور سخت ورزش کے علاوہ آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند بھی لیتے ہیں، یہ وہ چیزیں ہیں جس پر آپ کا کنٹرول ہے، اس سے ناصرف ایک عالمی معیار کے کھلاڑی بن سکتے ہیں بلکہ اپنے اردگرد موجود ہر شخص کے لیے بھی ایک تحریک ہے۔

  • میں اور ویرات پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں: انوشکا شرما

    میں اور ویرات پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں: انوشکا شرما

    بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے اور بھارت کے معروف کھلاڑی و شوہر ویرات کوہلی کے ’پرفیکٹ پیرنٹ‘ نہ بن پانے کا اعتراف کرلیا۔

    اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ دنوں لندن سے بھارت پہنچی ہیں، تاہم ایک ایونٹ میں انہوں نے شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اور ویرات کے بطور والدین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

    انوشکا شرما نے کہا کہ بہترین والدین بننے کا ہم پر بہت زیادہ پریشر ہے، لیکن ہم دونوں پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں اور ہم دونوں ہی مختلف معاملات پر ایک دوسرے سے شکایتیں کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کے سامنے بھی ایک دوسرے سے شکایتیں کرتے ہیں کیوں کہ اس سے ہمارے بچوں کو پتا چلے گا کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتے، آپ میں کوئی نا کوئی کمی ہوسکتی ہیں۔

    انوشکا شرما نے مزید کہا کہ بچے اپنے والدین کو بھی اپنی غلطیوں یا کوتاہیوں پر بات کرتے سنیں گے تو انہیں اپنی غلطی تسلیم کرنا بھی آسان لگے گا۔

    انوشکا نے کہا کہ ماں بننے کے بعد میں اب بہت کم لوگوں سے ساتھ گھومتی ہوں، لوگ ہمیں کھانے کی دعوت دیتے ہیں تو میں کشمکش کا شکار ہوجاتی ہوں کہ کیا جواب دوں، کبھی کبھار ہی آپ انہیں منع کرسکتے ہیں ورنہ لوگ آپ نے نفرت کرنے لگتے ہیں۔

  • انوشکا شرما کوہلی سے پہلے کس سے محبت کرتی تھیں؟

    انوشکا شرما کوہلی سے پہلے کس سے محبت کرتی تھیں؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جو اب والدین بھی بن چکے ہیں۔

    بھارتی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو بھارتی میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں وہ ایک بھارتی اداکار کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے 2010 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی بالی وڈ فلم ’بینڈ باجا بارات‘میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا تھا، فلم کے ایک سال بعد بھارتی میزبان سمی گریوال نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈیٹ کیوں نہیں کررہیں؟

    بھارتی اداکارہ کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ انہیں رنویر سنگھ پسند ہیں لیکن وہ دونوں بہت مختلف انسان ہیں، جو لوگ ہمیں جانتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم دونوں مختلف شخصیت کے مالک ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو قتل کرسکتے ہیں، ہمارے درمیان ایک مشکل تعلق قائم ہے، میں سنجیدہ ہوں، میں رنویر کا سر قلم کرسکتی ہوں، اگر ہمارے درمیان کبھی کوئی رشتہ قائم ہوا تو ہم زندگی کو دو مختلف زاویوں سے پرکھیں گے۔

    انوشکا کا کہنا تھا کہ میں پوری طرح impractical ہوں اور وہ practical لیکن رنویر مجھے پسند ہے، کیونکہ اس میں کشش ہے۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ابھی ایک اداکار کے ساتھ رشتے میں رہنا میرے لیے تھوڑا مشکل ہے، میں رنویر میں کشش محسوس کرتی تھی لیکن بس یہ صرف کشش تھی اور میں نے سوچا، ‘یہ لڑکا اچھا انسان ہے اور یہ بات یہی ختم ہوجائے‘۔

    یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنویر سنگھ 2018 میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

  • انوشکا شرما کو اداکارہ بننے سے پہلے کس بات کا بہت زیادہ غرور تھا؟

    انوشکا شرما کو اداکارہ بننے سے پہلے کس بات کا بہت زیادہ غرور تھا؟

    بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں اداکارہ بننے سے پہلے بہت مغرور لڑکی ہوا کرتی تھیں۔

    انوشکا شرما محض 20 برس کی تھیں جب انھوں نے آدیتیہ چوپڑا کی 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے ڈیبیو کیا تھا جبکہ ان کے مدمقابل بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان تھے۔

    سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یہ بتاتی نظر آرہی ہیں کہ وہ اداکار بننے سے پہلے کافی مغرور ہوا کرتی تھیں۔

    ساتھی اداکار کوئل پوری کے ساتھ ایک پرانے انٹرویو کے دوران انوشکا سے پوچھا گیا تھا کہ انھوں نے اب تک ایسا کیا کیا ہے جس سے سب سے غرور جھلکتا ہو، اس کے جواب میں انوشکا کہتی ہیں کہ میں اسکرین پر اداکار بننے سے پہلے بہت مغرور تھی۔

    انوشکا شرما نے بتایا کہ میں نے اسکول میں بہت سارے لوگوں سے بات نہیں کرتی تھی، میں واقعی کافی گھمنڈی ہوا کرتی تھی۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں واقعی خوش ہوں کہ میں ایک اداکارہ بن گئی اس سے کیونکہ جب میں ایک اداکارہ بن گئی تو مجھے آدتیہ چوپڑا کی جانب سے زندگی کے کئی حقائق پتا چلے۔

    میرے سر میں یہ خناس تھا کہ میں سب سے اچھی دکھنے والی لڑکی ہوں، تاہم مجھے آدیتہ نے بتیا کہ یہ ٹھیک ہے کہ تم فلموں میں آگئی ہو مگر ایسا نہیں ہے کہ تم سب سے زیادہ اچھی دکھنے والی لڑکی ہی ہو۔

    خیال رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے کرکٹر شوہر ویرات کوہلی نے بھارت چھوڑ کر مستقل طور پر لندن میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی اور انوشکا نے دوسرے بچے اکائے کی پیدائش کے بعد سے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں، دونوں کے بیٹے کی پیدائش بھی لندن میں ہوئی تھی۔

  • لوگ مجھے ’انوشکا شرما‘ کی ہم شکل کہتے ہیں، اداکارہ کرن ملک

    لوگ مجھے ’انوشکا شرما‘ کی ہم شکل کہتے ہیں، اداکارہ کرن ملک

    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل کرن ملک کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ مجھے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے تشبیہہ دیتے ہیں۔

    حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کرن ملک نے اپنے کیریئر سمیت ماضی کی بہت سی باتوں کا بھی تذکرہ کیا۔

    اداکارہ کرن ملک نے شان شاہد کی ایک فلم میں بطور صحافی کردار ادا کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں شان شاہد نے اپنی فلم میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا تو اس پر بھی شدید تنقید کی گئی کہ مجھے یکدم مرکزی کردار میں کیوں کاسٹ کرلیا گیا؟

    انہوں نے بتایا کہ جب فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو پہلے یقین نہیں ہوا پہلے کبھی اداکاری کی نہیں تھی مگر سینیئر فنکاروں نے بہت مدد کی۔

    ایک سوال کے جواب میں کرن ملک نے بتایا کہ دبئی میں بھارت کی معروف اداکاراؤں کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون سے ملاقات ہوئی وہ دونوں بہت ملنسار اور بااخلاق ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد مجھے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل کہتی ہے، جس پر میزبان نے بھی ان کی اس بات کی تائید اور کہا کہ لوگ سچ بولتے ہیں۔