Tag: انوشکا شرما

  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا بیٹا کس کا ہمشکل ہے؟

    انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا بیٹا کس کا ہمشکل ہے؟

    ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن اداکار عامر علی نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا نومولود بیٹا اکائے کوہلی پیارا اور گولو مولو سا ہے۔

    اداکار عامر علی نے حال ہی میں ویرات کوہلی کے ساتھ ایک ایڈ کے لیے شوٹنگ کی ہے، انہوں نے اس دوران ویرات کوہلی کے بیٹے  اکائے کی تصاویر دیکھی ہیں اور انہیں ’گولو مولو‘ قرار دیا ہے۔

    عامر علی نے کہا کہ میں نے ویرات کے ساتھ کرکٹ کے بارے میں بات کی لیکن جب انہوں نے اپنی فیملی کے بارے میں بات کی تو ان کے چہرے پر ایک الگ ہی چمک تھی، جب وہ مجھے اپنے بچوں کی تصاویر دکھا رہے تھے، انوشکا کے بارے میں بات کر رہے تھے، جو خود ایک اسٹار ہیں، ان کے چہرے پر ایک الگ ہی رونق تھی، یہ سب سے پیاری چیز تھی جو مجھے ویرات کے بارے میں پسند آئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aamir Ali (@aamirali)

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکائے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر علی نے کہا ’’اکائے بہت پیارا ہے. میں نے ویرات سے کہا کہ اچھا ہوا کہ تم نے انہیں دور رکھا،  بچوں کو میڈیا اور مداحوں سے دور رکھنے کا فیصلہ انوشکا کا ہے، لیکن اکائے بہت گولو مولو اور ایک پیارا بچہ ہے، خدا اسے سلامت رکھے‘‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اکائے اپنی ماں کی ایک عین مطابق کاربن کاپی ہے، اور بہت ہی پیارا لگتا ہے، دوسری جانب ان کی بیٹی وامیکا بالکل اپنے والد ویرات کوہلی سے ملتی جلتی ہے۔

    ویرات اور انوشکا کے بیٹے ’اکائے‘ کے نام کا کیا مطلب ہے؟

    خیال رہے کہ بھارتی اداکار انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی 11 دسمبر 2017 کو اٹلی کے شہر ٹسکنی میں ہوئی۔ جوڑے نے تقریباً 6سال تک ڈیٹنگ کے بعد شادی کی۔ انوشکا اور ویرات دو بچوں وامیکا اور اکائے کے والدین ہیں۔

  • انوشکا کی فوٹو گرافرز سے نومولود بیٹے کی تصاویر نہ کھینچنے کی درخواست

    انوشکا کی فوٹو گرافرز سے نومولود بیٹے کی تصاویر نہ کھینچنے کی درخواست

    انوشکا شرما نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر کھینچنے والے پاپا رازی فوٹو گرافر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی تصاویر نہ کھینچیں۔

    ایک پاپارازی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا ہے کہ جب منگل کے روز بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے نوزائیدہ بیٹے آکائے کے ساتھ لندن سے بھارت واپس آئیں تو کیا ہوا، اداکارہ نے اس موقع پر فوٹوگرافرز کو پوز دینے کا بھی وعدہ کیا ۔

    تاہم انوشکا نے انھیں کہا کہ وہ ان کے بچوں کے بغیر ان کی تصاویر کھینچ سکتے ہیں، انھوں نے بیٹے آکائے اور اس کی بڑی بہن وامیکا کے ساتھ فوٹو شوٹ سے انکا کردیا اور درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

    انوشکا نے 2018 میں اپنی بیٹی وامیکا کی پیدائش کے بعد سے ہی اپنے بچوں کو میڈیا سے دور رکھا ہوا ہے۔

    وہ جب بھی سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتی ہیں تو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ بیٹی کے کو چہرے کو ایموجی سے چھپا دیا جائے۔ ایسا لگتا ہے کہ انوشکا ابیٹے آکائے کے لیے بھی اسی طرز عمل کو اپنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام جوڑے نے اکائے رکھا تھا۔

    انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی۔ جوڑے نے مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ ’ہم آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں بیٹے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی۔‘

    انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سال 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 11 جنوری 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام وامیکا رکھا گیا تھا۔

  • ہربھجن کا اسٹیڈیم میں موجود انوشکا، اتھیا پر تبصرہ، شائقین کا معافی مانگنے کا مطالبہ

    ہربھجن کا اسٹیڈیم میں موجود انوشکا، اتھیا پر تبصرہ، شائقین کا معافی مانگنے کا مطالبہ

    بھارت آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو کمنٹری کرتے ہوئے انوشکا شرما اور اتھیا شیٹھی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے دوران انوشکا اور اتھیا کی کرکٹ سوجھ بوجھ پر تبصرہ کیا جس نے تنازع کو جنم دیا ہے۔ شائقین ان کے تبصرے کو تنبقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ہربھجن نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ویرات کی اہلیہ انوشکا اور کے ایل راہول کی بیوی اتھیا کو بات چیت میں مصروف دیکھا تو دونوں اداکاراؤں کی جانب سے کرکٹ کو سمجھنے پر اپنے شکوک کا اظہار کیا۔

    کرکٹر ہندی میں کمنٹری کررہے تھے اسی دوران دونوں اداکاراؤں کو اسکرین پر دکھایا گیا تو ہربھجن کا کہنا تھا کہ ’میں یہ سوچ رہا تھا کہ بات کرکٹ کی ہورہی ہے فلموں کی کیوں کہ میں نہیں جانتا کہ کرکٹ کے بارے میں ان کو کتنی سمجھ ہوگی۔‘

    شائقین کرکٹ آف اسپنر کے اس تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکاراؤں کے حوالے سے ہربھجن کا اس طرح کا تبصرہ مناسب نہیں ہے۔

    ایک شائق نے تو ہربھجن سے فوری طور پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا، آپ کا کیا مطلب ہے کہ خواتین کرکٹ کی سمجھ نہیں رکھتیں؟

    واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کینگروز کی بیٹنگ جاری ہے۔

  • کوہلی کے وکٹ لینے پر انوشکا کا والہانہ جشن، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    کوہلی کے وکٹ لینے پر انوشکا کا والہانہ جشن، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    ویرات کوہلی کے وکٹ لینے پر ان کی اور اہلیہ انوشکا شرما کی ایک جیسے انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نیدرلینڈز کے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں اور انھیں کپتان روہت شرما مبارکباد دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوہلی کے وکٹ لینے پر بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے جشن منانے کے انداز کو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ اور بھارتی بیٹر ایک جیسے انداز میں دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں بنا کر خوش کا اظہا کررہے ہیں۔

    اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک ساتھ جشن منانے کا انداز‘، جبکہ مذکورہ کلپ میں کوہلی اور انوشکا دونوں پرجوش انداز میں ہنستے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

    ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مومنٹ ہے بھائی مومنٹ ہے، دوسرے شخص نے لکھا کہ انوشکا بھابھی خوش کا بٹن ہیں۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ سب سے بہترین لمحہ وہ تھا جب انوشکا ہنس رہی تھیں۔


    بھارت نے ورلڈکپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں ویرات کوہلی نے بھی بولنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں 13 رنز دے کر کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کی وکٹ حاصل کی۔

  • اہلیہ انوشکا کا سنچری ریکارڈ برابر کرنے پر کوہلی کے لیے مزاحیہ پیغام

    اہلیہ انوشکا کا سنچری ریکارڈ برابر کرنے پر کوہلی کے لیے مزاحیہ پیغام

    ویرات کوہلی نے آج اپنی 35 ویں سالگرہ کو 49 ویں سنچری کے ساتھ یادگار بنا لیا، تاہم اہلیہ انوشکا نے بھی انھیں اس موقع پر بھرپور انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی سالگرہ پر ان کے لیے جذبات سے مغلوب مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جو ان دونوں کے درمیان رومانوی تعلق کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی منفرد پوسٹ میں انوشکا نے کوہلی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور ان کے لڑکپن کی ایک تصویر بھی شیئر کی جو میں کرکٹر بولنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    انھوں نے لکھا کہ آپ اپنی زندگی کے ہر کردار میں حقیقی معنوں میں غیرمعمولی ہیں اور آپ اپنے شاہانہ تاج میں مزید پنکھ کا اضافہ کرتے جارہے ہیں۔ میں آپ سے اس زندگی اور اس سے آگے بھی پیار کرتی رہوں گی۔


    انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر چند پوسٹیں شیئر کی ہیں جس میں سے ایک میں انھوں نے یہ خبر پر بھی دی کہ ویرات ٹی ٹوئنٹی کے واحد بولر ہے جنھوں نے زیرو ڈلیوری پر ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی یامیکا 2021 میں پیدا ہوئی۔ کوہلی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے کیریئر کی 49 ویں سچنری اسکور کی تھی۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل انوشکا سچن ٹنڈولکر سے ملنے پہنچ گئیں

    پاک بھارت میچ سے قبل انوشکا سچن ٹنڈولکر سے ملنے پہنچ گئیں

    عالمی کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے فیوریٹ سابق بھارتی کرکٹر سے ملنے پہنچ گئیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصاویر میں معروف اداکارہ کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ انڈین کرکٹ کے لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر کے ہمراہ موجود ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

    سابق وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک کی جانب سے انسٹاگرام پر انوشکا شرما اور سچن ٹندڈولکر کی تصویر پوسٹ کی گئی جس میں وہ خود بھی موجود ہیں، یہ تصویر احمد آباد پہنچنے سے قبل طیارے میں لی گئی تھی۔

    تصویر کے کیپشن میں دنیش کارتک نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’35 ہزار فٹ کی بلندی سے بھارتی ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات’۔

    نریندر مودی اسٹیڈیم میں بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے اور میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے موجود تھیں۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں انوشکا کے علاوہ بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ گلوکار ارجیت سنگھ، سونیتی چوہان و دیگر نے پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا تھا۔

  • پاک بھارت مقابلہ: انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچ گئیں

    پاک بھارت مقابلہ: انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچ گئیں

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہائی وولٹیج گیم پاک بھارت کا مقابلہ دیکھنے کے لیے بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچ گئیں۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب منعقد ہوگی، جس میں بھارتی اداکاروں سمیت بھارتی گلوکار بھی سروں کا جادو جگائیں گے۔

    اس کے علاوہ بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکاری انوشکا شرما بھی سب سے بڑا مقابلہ دیکھنے کے لیے احمد آباد پہنچ گئیں ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جہان اداکارہ انوشکا شرما نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سپورٹ کریں گی۔

    دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بھارتی شہر احمد آباد میں پاکستان ٹیم سے ملاقات کی ہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

  • بھارت کی شکست پر انوشکا شرما تنقید کا نشانہ بن گئیں

    بھارت کی شکست پر انوشکا شرما تنقید کا نشانہ بن گئیں

    لندن: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    گزشتہ روز آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دی۔فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔

    بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار شکار کیے جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    تاہم اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران انوشکا شرما کی سنجیدہ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جب ان کے شوہر ویرات کوہلی 78 گیندوں پر 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    سوشل میڈیا صارفین انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ’پنوتی‘ قرار دے رہے ہیں۔

    ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پنوتی ہے انوشکا شرما‘ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ جب بھی یہ انوشکا میچ دیکھنے آتی ہے کچھ نہ کچھ برا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین انوشکا شرما کو مشورہ دے رہے ہیں کہ گھر پر رہا کریں اور اپنے بچے کی دیکھ بھال کریں۔

  • انوشکا شرما کو لفٹ مانگنا مہنگا پڑ گیا، ممبئی پولیس سرگرم

    انوشکا شرما کو لفٹ مانگنا مہنگا پڑ گیا، ممبئی پولیس سرگرم

    ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر جارہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو پر بھارتی کئی صارفین نے ممبئی پولیس کو ٹیگ کردیا، جس کے بعد انوشکا شرما مصیبت میں پڑ گئیں۔

    ویڈیو وائرل ہوئی تو متعدد صارفین نے اداکاروں کو ‘ہیلمٹ’ نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ممبئی پولیس سے شکایت کی۔

    ممبئی پولیس نے ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ ‘ہم نے اس معاملے کو ٹریفک برانچ کے ساتھ شیئر کردیا ہے’۔

    ممبئی پولیس نے صارفین سے کہا کہ ’ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ مزید کارروائی کے لیے مقام کی صحیح تفصیلات فراہم کریں‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بالی وڈ کے بادشاہ امیتھابھ بچن نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ٹریفک کے باعث کام کے مقام پر وقت پر پہنچنے کے لیے انہوں نے ایک فین سے لفٹ لیا۔

    تاہم امیتابھ بچن اور انوشکا شرما دونوں نے ہی بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، دونوں کو ہی بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ممبئی کی ٹریفک سے پریشان امیتابھ بچن نے فین سے لفٹ مانگ لی

    سپر اسٹارز امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے پولیس سے شکایت کی کہ وہ ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے ہیں۔

     ممبئی پولیس نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا مشہور شخصیات پر چالان کیا جائے گا یا نہیں۔

  • انوشکا کی سالگرہ پر کوہلی نے حیرت انگیز تصاویر پوسٹ کر دیں

    انوشکا کی سالگرہ پر کوہلی نے حیرت انگیز تصاویر پوسٹ کر دیں

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کی سالگرہ کے موقع پر ان دیکھی تصاویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکار شرما کو  سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام میں ان سے بے انتہا محبت کا اظہار کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    بھارتی کرکٹر نے اپنی محبوب اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنا ’سب کچھ‘ قرار دیا اور انوشکا کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہے۔

    یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ملاقات 9 سال قبل سن 2013 میں ایک شیمپو کے کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور پھر 2017 میں اس جوڑی نے شادی کرلی ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔