Tag: انوشکا شرما

  • انوشکا شرما نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    انوشکا شرما نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    ممبئی: خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آجکل اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم”سلطان“کی شاندار کامیابیوں پر مسرور ہونے میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر انھیں ہالی ووڈ سے اداکار ی کی پیشکش ہوئی تو وہ لازماً قبول کر لیں گی، انوشکا شرما نے کہا کہ یہ بالکل درست وقت ہے جب بھارتی فنکار بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔

    anukhhs-01

    انکا کہنا تھا کہ وہ خود بھی ہالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں ، تاہم وہ ہالی ووڈ فلم میں ایسا کوئی کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں جو انھوں نے تاحال بالی ووڈ میں ادا نہیں کیا، 27سالہ اداکارہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اپنی ہر فلم میں منفرداور اچھوتے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں ۔

    anukssss

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہرطرح کے کردار ادا کرنے کی خواہش ہے، تاہم دوسری جگہ کام کرنا بھی دلچسپ موقع ہوگا تاہم تاحال ابھی اس حوالے سے کوئی کوشش نہیں کی ہے۔

  • دوریاں ختم ہوگئیں، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی پھر سے ایک ساتھ

    دوریاں ختم ہوگئیں، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی پھر سے ایک ساتھ

    ممبئی: ویرات کوہلی اور انوشکا ایک بار پھر موضوع بحث ہیں، ابھی حال ہی میں دونوں کے الگ ہونے کی خبر آئی تھی، لیکن ممبئی ایئر پورٹ پر نظر آئے ایک نظارے نے ایک بار پھر لوگوں کے سامنے سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو ایک ساتھ ایئرپورٹ پر گھومتے دیکھا گیا ہے، ممبئی ایئرپورٹ ایسی جگہ ہے جہاں پر انوشکا اور ویرات کے عشق کی بات چیت کو خوب ہوا ملتی رہتی ہے، اسی ایئرپورٹ پر اکثر فوٹوگرافرز بھی انہیں یہاں کلک کرلیتے ہیں۔

    جمعرات کی رات انوشکا شرما ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں، دلچسپ بات یہ رہی کی انوشکا کو ڈراپ کرنے ویرات کوہلی خود پہنچے۔

    01

    02

    05

    03

    واضح رہے کہ دبنگ ہیرو سلمان خان اور انوشکا شرما اسٹارر فلم ‘سلطان کی شوٹنگ ہنگری میں ہونے والی ہے، اس فلم میں انوشکا سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کے طور نظر آئیں گی ، جو خود ایک خاتون پہلوان ہوتی ہیں ۔

    Touchdown in Budapest . Home for next few days shooting song for #Sultan !!

    A photo posted by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

    سلطان کی شوٹنگ کے بعد انوشکا اپنی آنے والی فلم ‘پھلوری کی شوٹنگ کے لئے پنجاب جائیں گی ، آدتیہ چوپڑا کے پروڈکشن میں بننے والی فلم سلطان اس سال عید پر ریلیز ہوگی۔

  • انوشکا شرما نے ٹریکٹر چلانا سیکھ لیا

    انوشکا شرما نے ٹریکٹر چلانا سیکھ لیا

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار ہندی سینما انڈسٹری کی ان اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو کسی بھی کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں، اداکارہ انوشکا شرما آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’سلطان‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

    گزشتہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے پہلوانی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی، لیکن آجکل انوشکا سلطان کیلئے ہندوستانی پنجاب کے کھیتوں میں ٹریکٹر چلا رہی ہیں ۔

    حال ہی میں سلطان کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر اداکارہ کی فلم کے سیٹ پر ٹریکٹر چلاتے ہوئے لی گئی تصویر شیئر کی گئی،واضح رہے علی عباس ظفر کی سلطان میں انوشکا شرما سپر اسٹار سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔

    انوشکا شرما کی سلطان رواںسال عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ویرات کوہلی کے بعد انوشکا شرما کا کرکٹ سے بھی بریک اپ

    ویرات کوہلی کے بعد انوشکا شرما کا کرکٹ سے بھی بریک اپ

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی محبوبہ انوشکا شرما کو منانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کردی ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکارہ کے بھائی سے دونوں میں صلح کروانے کی درخواست کی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ رہا ہے جس کے بعد گزشتہ دنوں اداکارہ انوشکا شرما نے فلمی کیرئیر کے باعث ویرات کوہلی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اب ویرات کوہلی اپنی محبوبہ انوشکا کو منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

    ویرات کوہلی اداکارہ کو منانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں اپنے مشترکہ دوستوں کی مدد حاصل ہے لیکن انوشکا شرما کا دل تو ایسا ٹوٹا ہے کہ وہ اپنے سابق دوست سے کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتیں اورتواورانہوں نے کرکٹ کے مقابلوں میں اپنی دلچسپی بھی ختم کرلی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی انوشکا شرما کو منانے کی سر توڑ کو ششیں کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے کئی بار اداکارہ سے بات کرنے کی کوشش بھی کی ہے تاہم رابطے میں ناکامی پر کوہلی نے انوشکا کے بھائی کو دونوں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے صلح کروانے کی درخواست کی ہے جب کہ ویرات کوہلی ایشیا کپ میں شرکت کے باوجود اداکارہ کے بھائی سے رابطے میں ہیں اور انوشکا کی نارضی ختم ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما سلمان خان کے مدمقابل یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اداکارہ کو منانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں اپنے مشترکہ دوستوں کی مدد حاصل ہے لیکن انوشکا شرما کا دل تو ایسا ٹوٹا ہے کہ وہ اپنے سابق دوست سے کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتیں اورتواورانہوں نے کرکٹ کے مقابلوں میں اپنی دلچسپی بھی ختم کرلی ہے۔

  • انوشکا شرما نے دبنگ خان کو تھپڑ مار دیا

    انوشکا شرما نے دبنگ خان کو تھپڑ مار دیا

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اوراداکارہ انوشکا شرما آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی نئی آنے والی فلم ’سلطان‘کے ایک سین میں دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔

    سلطان میں سلمان خان ایک مایہ ناز پہلوان کا کردار ادا کرہے ہیں جبکہ اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سلطان کی شوٹنگ کے متعلق سامنے آنے والی دیگر خبروں میں سب سے ذیادہ چونکا دینے والی خبر یہ ہے کہ اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر سپرسٹار کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا ہے ۔

    واضح رہے مذکورہ منظر فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق سلمان خان کی مرضی سے فلمبند کیا گیا تھا ۔علی عباس ظفر کی سلطان میں سپر سٹار سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطا ن علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے ۔

    سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • خواتین اداکاراوں کو صرف شو پیس کے طور پر دکھایا جاتا ہے، انوشکا شرما

    خواتین اداکاراوں کو صرف شو پیس کے طور پر دکھایا جاتا ہے، انوشکا شرما

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ صرف اداکاراؤں کو ہی نہیں بلکہ عام خواتین کوبھی ہر ایک شعبہ زندگی میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اداکارہ نے حالیہ انٹریو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بولی ووڈ میں خواتین اداکاراؤں کو صرف شو پیس کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کے مرد باصلاحیت اور ذہین خواتین کو نا پسند کرتے ہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے بارے میں عام خیال یہی ہے کہ انھیں صرف نازک مزاج اور خوبصورت دکھائی دینا چاہیے تاہم وہ اس رائے سے اتفاق نہیں رکھتیں۔

    انھوں نے کہا کہ انھیں گھر میں کبھی بھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم جب سے وہ شوبز میں آئی ہیں انھیں ہمیشہ امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم اداکار جب بھی شوٹنگ کے سلسلے میں کسی دوسرے ملک جاتے ہیں تو خواتین اداکاراؤں کو مردوں کے مقابلے میں کم تر جگہ پر ٹھرایا جاتا ہے ۔علاوہ ازیں انھیں مردوں کے مقابلے میں کم معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود اس کا ذمہ دار مرد اداکاروں کو نہیں ٹھرایا جاسکتا، انوشکا شرما نے کہا کہ اس امتیازی سلوک کی بڑی وجہ معاشرے میں پنپنے والی منفی سوچ ہے۔

  • شادی سے متعلق خبروں کی کوئی سچائی نہیں، انوشکا شرما

    شادی سے متعلق خبروں کی کوئی سچائی نہیں، انوشکا شرما

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی دوستی اور شادی کی خبریں زبان زد عام ہیں اور سب اس انتظار میں ہیں کہ کب یہ دونوں ستارے اپنی شادی کا اعلان کریں گے لیکن اب انوشکا شرما نے ان تمام افراد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے کیونکہ انہوں نے شادی کی خبروں کو سراسر افواہیں قرار دیدیا گیا ہے۔

    انوشکا شرما کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی ایک ای میل میں کہا گیا ہے کہ  انوشکا شرما کی شادی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، فی الحال وہ اپنے کام میں مصروف ہیں اور کام کے ساتھ اپنے کمٹمنٹ سے خوش ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انوشکا اپنی زندگی کے بارے میں باتیں خفیہ نہیں رکھتیں، لہٰذا سب لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں کے بجائے زندگی کے حوالے سے ان کے اپنے اعلان کا انتظار کریں۔

  • انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو دھمکی دے دی

    انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو دھمکی دے دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹویٹر پر ایسے لوگوں کو بلاک کریں گی جو ان سے گھٹیا انداز سے اس سائٹ پر مخاطب ہوتے ہیں۔

     بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ہی استعمال کرتی ہیں۔

    اداکارہ نازیبا ٹویٹس کرنے والے افراد کو بارہا خبردار کر چکی ہیں، انکا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسے افراد سے نمٹنے کے لیئے انھیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں اپنے ٹویٹر کو جتنا ممکن ہو سکے مثبت رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اب میں نے ایسے تمام لوگوں کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو واہیات انداز سے اس سائٹ پر مجھ سے مخاطب ہوتے ہیں ۔

     

    اس ٹوئٹ پر بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار امیتاتبھ بچن نے بھی جواب دیا ۔

     

  • انوشکا شرما پر تنقید ، ویرات کوہلی برہم

    انوشکا شرما پر تنقید ، ویرات کوہلی برہم

     ممبئی: انڈین کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے اپنے اور انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما پر تنقید کے بعد بالآخر ویرات کوہلی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں اس تنقید سے ذاتی طور پر بہت مایوسی ہوئی، انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کسی اور کھلاڑی کے مقابلے میں انہوں نے لاتعداد میچز میں بھارت کی جیت میں مسلسل اہم کردار ادا کیا اور شاید ہی کوئی کھلاڑی ٹیم میں ایسا ہوگا جس نے اس طرح تسلسل کے ساتھ کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔

    ویرات کوہلی نے کہا کہ صرف ایک میچ میں اچھی کارگردگی نہ دکھانے پر تنقید افسوس ناک ہے جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ کون آپ کے ساتھ ہے اور کون نہیں۔

    حال ہی میں کولکتہ میں انڈین اسٹار ویرات کوہلی آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب کے اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کے ساتھ وقت گرارتے نظر آئے ہیں۔

  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی سنیما گھروں میں لانے کی تیاری

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی سنیما گھروں میں لانے کی تیاری

    ممبئی: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی پر بھارتی فلم سازوں نے فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

    فلم ساز ادتیہ چوپڑہ نے اس داستان پر فلم بنانے کا ارادہ کر لیا ہے اور وہ پریمی جوڑے کو کاسٹ کرنے کے موڈ میں ہیں، ویرات کوہلی تو کئی کمرشلز میں کام کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب انوشکا شرما کئی فلموں میں کام کرکے بالی ووڈ میں اپنے آپ کو منوا چکی ہے۔ان دنوں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی کے چرچے عام ہے جبکہ انکی منگنی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہے۔