Tag: انوشہ رحمان

  • ماروی میمن نے انوشہ رحمان اور اسحاق ڈار سے متعلق پریس کانفرنس کا عندیہ دے دیا

    ماروی میمن نے انوشہ رحمان اور اسحاق ڈار سے متعلق پریس کانفرنس کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار انکل نے میرے سامنے جو کچھ انوشہ رحمان کے بارے میں کہا جلد بتاؤں گی، ماروی میمن نے اس حوالے سے جلد ہی پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماروی میمن نے  اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا کہ مجھ سے بار بار پوچھنا بند کرو اور میری پریس کانفرنس کا انتظار کرو۔

    ماروی میمن نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انوشہ رحمان اسحاق ڈار کو ڈارصاحب اور ڈار انکل کہا کرتی تھی جبکہ ڈار انکل نے میرے سامنے جو انوشہ کے بارے میں کہا وہ جلد بتاؤں گی۔

    اسحاق ڈار نے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ انوشہ کے صرف انکل ہیں، کیا تکون ہے؟ ابھی یہ مضحکہ خیزلگ رہا ہے لیکن اس وقت میرے لئےخودکش تھا۔

    ماروی میمن کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثارکو میرے سامنے برا بھلا کہا گیا یہ مجھے برا لگتا تھا، میں جلد بتاؤں گی چوہدری نثار تمام لوگوں میں عقل مند ترین انسان ہیں پھر تم لوگوں کو چوہدری نثار کی قدر کا اندازہ ہوگا۔

    چوہدری نثار نے جتنی بھی باتیں کیں آج وہ سب سچ ثابت ہورہی ہیں،چوہدری نثار نے صرف تم لوگوں سے نہیں کہا میں بھی تمہیں بتاؤں گی پھرچوہدری نثار اور میری باتوں کا موازنہ کرتے رہنا۔

    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے خفیہ شادی : ماروی میمن نے حقائق سامنے لانے کا اعلان کردیا

    ماروی میمن نے کہا کہ یہ صرف ایک ذاتی معاملے کا گٹھ جوڑ نہیں تھا، بدقسمتی سے مسٹر لندن خوفزدہ ہوکر بلیک میل ہوگئے، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام تفصیلات موجود ہیں، لہٰذا مجھ سے باربار پوچھنا بند کرو اورمیری پریس کانفرنس کا انتظارکرو۔

  • نیب نے اسحاق ڈار، سعد رفیق، انوشہ رحمان اور ثنا اللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی

    نیب نے اسحاق ڈار، سعد رفیق، انوشہ رحمان اور ثنا اللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزرا اور اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات کی منظور دی گئی.

    تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اور ریلوے افسران واہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.

    اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری بھی دی گئی.

    اس اہم اجلاس میں سرکاری محکموں میں جاری تفتیشی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی اے جی غلام میمن، منظوروٹو، منظوروسان، سابق ایم این اےافتخارگیلانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.

    چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ احتساب کمیشن کے پی کے افسران واہل کاروں کے خلاف بھی الزامات کا جائزہ لیا جائے.

    مزید پڑھیں: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی 19 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب

    اس اہم اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق آئی ٹی منسٹر انوشہ رحمان، سابق چیئرمین پی ٹی اےاسماعیل کے خلاف تحقیقات کی مظوری دی گئی.

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اس وقت کرپشن الزامات میں نیب کی حراست میں ہیں اور ان سے صاف پانی اور آشیانہ اسکینڈل میں تفتیش جاری ہے.

  • نیب نے اسحاق ڈاراور انوشہ رحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی

    نیب نے اسحاق ڈاراور انوشہ رحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کینسر ہے، جسے جڑ سےاکھاڑ پھینکنا ضروری ہے۔

    چیئرمین نیب کے مطابق ادارہ یکساں  احتساب کی پالیسی پر سختی سےعمل پیرا ہے، بلا تفریق احتساب کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کرپشن فری پاکستان کے لئے بھرپور کاوشیں جاری ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں بیرون ملک غیرقانونی طریقے سے رقوم منتقل کرنے کی انکوائری کی منظوری دی گئی.

    اس اہم اجلاس میں‌اسحاق ڈار، انوشہ رحمان، سابق سیکریٹری اسماعیل شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پرفور جی ٹیکنالوجی کا ٹھیکا غیر قانونی طو رپر دینےکاالزام ہے۔

    اجلاس میں 1.1 کھرب اثاثوں کےالزام پرپاکستانی سرمایہ کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی گئی، ساتھ ہی قواعد وضوابط کے برعکس 480 ارب کی ادائیگی پرحکومتی عہدے داروں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔

    نیب نے میسرز ایز گارڈ نائن لمیٹڈ ایگری ٹیک کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی۔ انکوائری کی منظوری مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر دی گئی۔

    چیئرمین نیب کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں‌ ایم ڈی پنجاب پروونشل کوآپریٹوبینک لیاقت درانی و دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پر مبینہ طور پر100 ملین کی غیرقانونی سرمایہ کاری کا الزام ہے.


    نیب افسران 2اور اہلکار ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں عطیہ دیں گے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کری

  • تھری جی، فور جی لائسنس کی بولیوں میں‌ بڑا گھپلا، ن لیگ کے ملوث ہونے کا انکشاف

    تھری جی، فور جی لائسنس کی بولیوں میں‌ بڑا گھپلا، ن لیگ کے ملوث ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: ن لیگ کے دور میں تھری جی اور فور جی لائسنس کی بولیوں میں‌ فکسنگ کا بڑا انکشاف ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق تھری اور فورجی لائسنس کے اجرا میں بدعنوانی کی نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. نیب نے اسحاق ڈار اورانوشہ رحمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا.

    سابق چیئرمین پی ٹی اےاسماعیل شاہ، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین، شبیراحمد کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    ایف آئی اے نے اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان کی 5 سالہ سفری تفصیلات نیب کو سونپ دیں، سابق چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کی بھی تفصیلات نیب کو فراہم کر دی گئی ہیں.

    یاد رہے کہ نیب نے تھری، فور جی لائسنس اسکینڈل میں ایف آئی اے سے مدد لی تھی، ابتدائی تفتیش میں ٹیلی کام کمپنیز کو مخصوص قیمت پر لائسنس دینے کا پتا چلا تھا.

    واضح رہے کہ 2014 میں پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کے مشورے پرتھری، فورجی لائسنس کی نیلامی کا عمل شروع کیا تھا، ٹیلی کام کمپنیز، پی ٹی اے، وزارت آئی ٹی نے شفاف بولی کےعمل کو براہ راست متاثر کیا تھا.

    ذرایع کے مطابق قومی خزانے کو بھاری نقصان، جب کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا اور اس ضمن میں‌ ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے سابق وزیر مملکت انوشہ رحمان سے ہدایات وصول کیں.


    براڈ بینڈ صارفین کی تعداد تین فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہوگئی، انوشہ رحمان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • براڈ بینڈ صارفین کی تعداد تین فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہوگئی، انوشہ رحمان

    براڈ بینڈ صارفین کی تعداد تین فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہوگئی، انوشہ رحمان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی کااعلان کرنے جا رہی ہے ڈیجیٹل پالیسی میں آئی ٹی کے شعبے کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

    اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے نیشنل انکوبیشن سینٹر کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوشہ رحمان کاکہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے جب ذمہ داریاں سنبھالی تو ملک میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد تین فیصد تھی جو اب 38 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت نے 26 ارب روپے ملک میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے فروغ کے لیے خرچ کیے، حکومت نے چاروں صوبوں میں انکوبیشن سینٹرز بنانے کا وعدہ پورا کیا، کراچی کے انکوبیشن سینٹر کا افتتاح کل جبکہ بلوچستان کے سینٹر کا افتتاح 30 مئی کو کیا جائے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پندرہ مئی کو ڈیجیٹل اسکل پروگرام کا بھی افتتاح کرنے جا رہی ہے جس کے تحت دس لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

    تقریب سے خطاب میں سی ای او جاز عامر ابراہیم کاکہنا تھا کہ انکوبیشن سینٹر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بہترین مثال ہیں اور یہ وہ پہلی کمپنی ہے جسے پہلے شراکت دار کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔

    انھوں نے بتایاکہ اس وقت ملک میں تین انکوبیشن سینٹر قائم ہیں جبکہ مستقبل میں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، انوشہ رحمان

    پاکستان میں رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، انوشہ رحمان

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کاکہناہے کہ 2020 تک پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس 6 ارب تک پہنچ جائیں گی جبکہ پاکستان میں رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔

    اسلام آباد میں نیشنل انکوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انوشہ رحما ن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں کی مرحلہ وار ای گورنمٹ نظام پر منتقلی کاکام جاری ہے وزارت آئی ٹی کو 100 فیصد ای گورنمنٹ نظام پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔

    انھوں نے کہاکہ نیشنل انکوبیشن سینٹر کے قیام سے نوجوان نسل کو اپنی صلاحیت نکھارنے کا موقع ملے گا، سیکرٹیر جنرل آئی ٹی یو ہولن ژاﺅ کا کہناتھاکہ انکوبیشن سنٹرزکامیاب اقتصادی ترقی کا اہم زریعہ ہیںآئی ٹی یو بھی آئی سی ٹی ایس ایم ایز کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

    تقریب سے خطاب میں موبی لنک کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا تھا کہ نیشنل انکوبیشن سینٹر کے قیام کا مقصد ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے جبکہ اس انکوبیشن سنٹر کے قیام سے نوجوان انٹریپرینیورز کو مدد ملے گی اور انھیں ماہرین اور مشیروں تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

    انھوں نے بتایاکہ موبی لنک اس نیشنل انکوبیٹر سنٹر کو اپنے سروس ڈیلیوری پارٹنر ٹیم اپ کے زریعے آپریٹ کرے گا اور انٹریپرنییورز کو ماہرین تک رسائی دے گا۔

  • پرویز رشید کا عمران خان کو رپورٹ پرمناظرےکا چیلنج

    پرویز رشید کا عمران خان کو رپورٹ پرمناظرےکا چیلنج

    اسلام آباد: عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے انتخابی دھاندلیوں کے الزامات کے جواب میں حکومت نے حقائق نامہ جاری کر دیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریا ت پرویز رشید ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بیالیس صفحات پر مشتمل حقائق نامہ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سازش کے تحت2015 تک ملک کو کمزور کرنے کیلئے دو لوگوں کو تلاش کیا گیا،ان کاکہناتھاکہ منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی کی سازش کے الزامات پر انہیں تحفظات ہیں اور عمران خان کی طر ف سے لگائے گئے الزامات کسی بھی قومی اوربین الاقوامی مبصرین کی رپورٹ میں شامل نہیں۔

    پرویز رشید نے عمران خان کو بہتان خان کے نام سے منصوب کرتے ہوئے کہاکہ تیس دنوں میں انھوں نے ایک سو بیس تقاریر کیں اور جھوٹ کا سہار ا لیتے ہوئے انتخابی نظام کو ناکام بنانے کی کوشش کی دوسری جانب ایک شخص کنٹینر پر کھڑے ہو کر قرآن و حدیث کے حوالے دیکر غیبت اور بہتان ترازی کرتے ہیں۔

    ان کاکہناتھاکہ عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگے ہیں انہوں نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہاکہ دھاندلی سے متعلق رپورٹ الیکشن کمشین کی ہے، پرویز رشید نے چیلنج کیا کہ عمران خان اپنا پینل بیٹھائیں اور مبصرین کی رپورٹ کی ایک ایک سطر پیش کریں گےاور وہ ثابت کریں کہ ان کے الزامات رپورٹ کا حصہ ہیں ۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان تمام پارلیمنٹ ختم کرنا چاہتے ہیں جبکہ عام انتخابات کے بعد چند درجن لوگوں نے ٹرائیبونل سے رابطہ کیا، انہوں نے کہاکہ 55 حلقوں میں پی ٹی آئی کی انتخابی ضمانتیں ضبط ہوئیں جبکہ دس حلقوں میں انھوں نے امیدوار کھڑے نہیں کیئے ۔ پی ٹی آئی کی صرف تیس انتخابی عزرداریاں تھیں پنجاب میں 15 ، انتخابی مقدمات میں مسلم لیگ نواز کے حوالے سے صرف دو نشستیں تھیں، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی انتخابات میں ہارنے کی اصل وجہ پارٹی کی اندرونی کمزوریاں تھیں، ان کاکہناتھاکہ دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اب تک 2.4 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے،اسحاق ڈار نے کہاکہ کپتان جی جانے دو معیشت کو بڑھانے دو۔

    انوشہ رحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چودہ میں سے بارہ مطالبات پر معاملات طے ہو چکے تھے تمام بڑی مبصر ٹیموں نے عام انتخابات کی تعریب کی اور ماضی میں ہونے والے انتخابات کے معاملے میں ان انتخابات کو بہتر قرار دیا، ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں جبکہ دھرنوں کے قائدین کی ہٹ دھرمی کے باعث مزاکراتی عمل ناکام ہوا۔

  • یوٹیوب پر اسلام مخالف مواد کا مستقل حل چاہتے ہیں ، انوشہ رحمان

    یوٹیوب پر اسلام مخالف مواد کا مستقل حل چاہتے ہیں ، انوشہ رحمان

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر اسلام مخالف مواد کا مستقل حل چاہتے ہیں، نمائندہ گوگل مائیک اورگل کاکہنا ہے متنازعہ مواد روکنے کے لئے یوٹیوب کا لوکل ڈومین کا ہونا ضروری ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گوگل کے نمائندے مائیک اورگل نے بریفنگ دیتے ہوئے اسلام مخالف فلمز پر وارننگ ٹیپ ظاہر کرنے کی یقین دہانی کرادی ، مائیک اورگل کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے اسلام مخالف مواد کے یو آر ایل کی نشاندہی کرے، کسی بھی لنک کو بلاک کرنے کے لیے پاکستان میں یوٹیوب کی لوکل ڈومین کا ہونا ضروری ہے ۔

    سیکرٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ لوکل ڈومین کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے بل رواں ماہ کے آخر میں پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا ، اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا فلٹرز کے ذریعے ایچ ٹی ٹی پی ایس ڈومین پر ظاہر ہونے والی فلمز کو بلاک نہیں کیا جا سکتا ، اسلام مخالف مواد روکنے کے لئے مستقل حل چاہتے ہیں۔

  • آئی ٹی کے تمام منصوبوں کو شفاف بنایا جائے گا، انوشہ رحمان

    آئی ٹی کے تمام منصوبوں کو شفاف بنایا جائے گا، انوشہ رحمان

    وزارت آئی ٹی کے ماتحت اداروں پاکستان کمپیوٹر بورڈ اور ای جی ڈی کے تحت چلنے والے تیرہ منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے معاملہ نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    وزیرمملکت برائے آئی ٹی نے گذشتہ برس ستمبر میں پاکستان کمپیوٹر بورڈ اور ای جی ڈی کے انٹرنل آڈٹ کے احکامات جاری کیے تھے جس کے نتیجے میں تیرہ منصوبوں میں شدید مالی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔

    ان منصوبوں کے تحت سی ڈی اے، وزارت داخلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو ای سروسز فراہم کی جانا تھیں۔ وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے لیے وزارت کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ آئی ٹی کے تمام منصوبوں کو شفاف بنایا جائے گا۔