Tag: انوشے عباسی

  • اداکارہ انوشے عباسی کی خوبصورت تصویر کی دھوم

    اداکارہ انوشے عباسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک نئی تصاویر شیئر کی ہے۔

    بینام’ ڈرامے کی اداکار نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ واضح طور پر آج میں پوسٹ کرنے کے لیے صرف ایک تصویر نہیں چن سکی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشے عباسی کی نئی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 ملین ہے وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    خیال رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل حبس اس وقت مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، ڈرامے میں اشنا شاہ، فیروز خان، جینس ٹیسا، صبا فیصل، اسرا غزل اور دیگر اداکار شامل ہیں

  • انوشے عباسی نے عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    انوشے عباسی نے عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    معروف اداکارہ انوشے عباسی نے ڈرامہ سیریل حبس کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کردیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ انوشے عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی۔

    تصاویر میں انوشے عباسی ڈرامہ سیریل حبس کے دیگر اداکاروں کے ساتھ موجود ہیں اور تصاویر شوٹنگ کے دوران لی گئی ہیں۔

    تصاویر پر انہوں نے کیپشن لکھا، بی ہائنڈ دا سینز۔

    خیال رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل حبس اس وقت مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، ڈرامے میں اشنا شاہ، فیروز خان، جینس ٹیسا، صبا فیصل، اسرا غزل اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • انوشے عباسی کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    انوشے عباسی کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے عباسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشے عباسی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ  پارک میں سیرو تفریح کررہی ہیں۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’فیملی ڈے۔‘ ویڈیو میں انہیں فیملی کے ساتھ جھولے جھولتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    وائرل ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    انوشے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔

    اداکارہ اکثر انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پڑ جڑے رہنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے اس سے قبل بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

    انوشے عباسی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل۔‘ ’بے نام۔‘ ’پریم گلی۔‘ ’غلطی۔‘ ’میرا سائیں۔‘ اور ’کالا جادو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • انوشے عباسی کی سالگرہ کی تصاویر کے چرچے

    انوشے عباسی کی سالگرہ کی تصاویر کے چرچے

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے عباسی کی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ انوشے عباسی نے گزشتہ روز اپنی 27ویں سالگرہ منائی جس کی خوبصورت تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔

    انوشے عباسی نے اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’مڈ نائٹ سیلیبریشن۔‘

    انوشے عباسی کو ساتھی اداکاراؤں سمیت مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کی تصویر کو پسند کیا جارہا ہے۔

    اداکارہ حرا مانی نے بھی انوشے عباسی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہتر مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔

    حرا مانی نے انوشے عباسی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کیں جس میں دونوں اداکارائیں دلہن کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ انوشے عباسی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پریم گلی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔

    مذکورہ ڈرامے کے ہدایت کار قاسم علی مرید ہیں، پریم گلی کی کاسٹ میں سوہائے علی ابڑو، فرحان سعید، قوی خان، شمیم ہلالی، صبا حمید اور عظمیٰ حسن شامل ہیں۔