Tag: انوکھا فیصلہ

  • جیلوں میں قیدیوں کیلیے گنجائش ختم : برطانوی حکومت کا انوکھا فیصلہ

    جیلوں میں قیدیوں کیلیے گنجائش ختم : برطانوی حکومت کا انوکھا فیصلہ

    لندن : برطانیہ کی قیدیوں کی تعداد میں اضافے کے سبب جیلوں میں گنجائش تقریباً ختم ہوگئی صرف سو مزید قیدی رکھے جاسکتے ہیں۔ تاہم حکومت نے اس کا حل بھی ڈھونڈ لیا ہے۔

    اس حوالے سے برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی جیلوں میں اس سے قبل کبھی بھی قیدیوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں دیکھی گئی۔

    موجودہ صورتحال کے پیش نظر برطانوی حکومت نے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت قیدیوں کو جیل میں جگہ بننے تک تھانوں کے لاک اپس میں رکھا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے وزیر اعظم ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو روزانہ جیلوں کی صورتحال کو دیکھنا پڑتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہم مزید گرفتاریاں کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت شرمناک صورتحال ہے اور کسی بھی وزیر اعظم کو ایسی صورتحال سے نبرد آزما نہیں ہونا چاہیے۔

    برطانوی جیلوں میں گنجائش بڑھانے کے لیے گزشتہ دنوں وزیر انصاف شبانہ محمود نے خصوصی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

    حکومتی منصوبے کے مطابق برطانوی جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے حکومت نے 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    قیدیوں کی رہائی ستمبر سے شروع ہوگی اور ابتدائی طورپر تقریباً ساڑھے 5 ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے، سنگین اور جنسی جرائم میں سزا پانے والے قیدی اس رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

  • حج اخراجات میں کمی کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ

    حج اخراجات میں کمی کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے نے اخراجا ت میں کمی کیلئے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کی سہولت کے لئے کرائے کا دفتر اس سال نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے سے ہزاروں ریال کی بچت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اخراجات میں کمی کے نام پر انوکھا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے رواں سال جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی سہولت کے لئے کرائے کا دفتر نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودیہ میں کنٹری منیجر کا انتظامیہ کے نام ای میل پر مبنی مراسلہ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا ہے، ای میل میں کہا گیا ہے کہ دفتر کے بجائے مارکیٹنگ کے ایک ڈیوٹی انچارج کو لیپ ٹاپ کے ساتھ تعینات کیا جائے۔

    اس اقدام سے دفتر کے ہزاروں ریال کرائے کی بچت اورلیپ ٹاپ پر محض 2 ہزار ریال کا خرچ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایک سے دوسری حج پرواز کی روانگی کے دوران ٹرمینل پر اہلکار کی موجودگی مکمن نہیں ہو گی۔

    گزشتہ برس تک دفتر میں تمام شعبوں کے اہلکار24 گھنٹے حجاج کی سہولت کے لئے تعینات رہے ہیں، دفتر سے تمام حج پروازوں کی بروقت روانگی اور متعلقہ عملے کی ایمرجنسی میں دستیابی بھی ممکن ہوئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے فیصلے سے تمام متعلقہ عملے کی عدم دستیابی سے حجاج کرام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، دفتر کی غیر موجودگی سے ان کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں ہو گا۔


    مزید پڑھیں: حج آپریشن مکمل‘ ایک لاکھ سےزائد عازمینِ پہنچ گئے


    انہوں نے کہا کہ حج آپریشن کے انتظامات تمام شعبہ جات کی مشاورت سے کیے گئے ہیں، فیصلے سے پوسٹ حج آپریشن متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی غیر موافق صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے متبادل انتظامات کیے ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔