Tag: انوکھے ڈیزائن کا کمپیوٹر

  • ایپل کمپنی نے مستقبل میں اسمارٹ انگوٹھی متعارف کروانے کی ٹھان لی

    ایپل کمپنی نے مستقبل میں اسمارٹ انگوٹھی متعارف کروانے کی ٹھان لی

    لندن: ایپل نےاسمارٹ واچ کے بعد اسمارٹ انگوٹھی کا پیٹنٹ بھی اپنے نام کرلیا ہے، اس جادوئی انگوٹھی سے ٹی وی اور کمپیوٹر کنٹرول کرنے کے علاوہ دیگر بہت سے کام آسان ہوجائیں گے۔

    جادوئی انگوٹھی کا ذکر آ پ نے کہانیوں میں سناہوگا یاپھرکارٹونزفلم میں دیکھا ہوگا لیکن اب ایپل نےحقیقت میں اس جادوئی انگوٹھی کو متعارف کرانےکی ٹھان لی ہے۔

    اب گھرکا ٹی وی ہویاآپ کاآئی فون کنٹرول ہوگااس میجک رنگ سے،اس میجک رنگ میں موشن سینسرکی حیران کردینےوالی خصوصیت موجود ہے جو ہاتھوں اورانگلیوں کی حرکت کونوٹ کریگا۔

    انگوٹھی میں ایک ایسافنکشن ہےجولکھتےوقت مددکریگا،اسمارٹ انگوٹھی گھرمیں موجود الیکٹرونک چیزوں جیسےکمپیوٹر ماؤس،ٹی وی ریمورٹ اور دیگر آلات کےمتبادل کے طورپربھی کام کریگی۔

    میجک رنگ میں وائس کمانڈ کیلئےمائیک جبکہ ایپلی کیشن کوآپریٹ کرنےکیلئےآپشنزموجودہونگے، ایپل نے اسے کمپیوٹنگ نما آلہ قراردیاہےجسے مائیکروکنٹرولر کے طور پراستعمال کرنا آسان ہوگا۔

  • ایچ پی نے انوکھے ڈیزائن کا کمپیوٹر تیار کرلیا

    ایچ پی نے انوکھے ڈیزائن کا کمپیوٹر تیار کرلیا

    امریکہ : ایچ پی نے ایسے انوکھے ڈیزائن کا کمپیوٹر تیار کیا ہے، جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔

    ایچ پی سپر آئوٹ نامی یہ کمپوٹر تئیس انچ کے ٹچ اسکرین، ڈسپلے، انٹر ایکٹوٹچ میٹ پر مشتمل ہے اور یہ میٹ عام کی بورڈ اور ماوس کا متبادل ہے ، مانیٹر کے اوپر ایک پراجیکٹر لگا ہوا ہے، جو چیزوں کو اسکین کر نے کے ساتھ صارفین کے ہاتھوں کو ورچوئل کی بورڈ پر حرکت کر ئے ہوئے ٹریک کرتا ہے۔

    یہ کمپیوٹر امریکہ میں آن لائن فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔