Tag: انٹرا پارٹی الیکشن

  • پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وکیل شیر افضل مروت نے بتایا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات 15 دن کے اندر ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات 15 دن کے اندر ہورہے ہیں ہم نے اپنی پارٹی کو متحرک اور فنکشنل کرنا ہے۔

    شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز کو کہتا ہوں اس دفعہ انتخابات میں حصہ لیں، جو ہمارے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہتے ہیں انہیں آپ سپورٹ کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے چوری کیا ہے ان کے سہولت کار الیکشن کمیشن اور آراو ہیں، ہماری جنگ پارلیمان کے اندر اور باہر جارہی رہے  گی۔

  • انٹرا پارٹی الیکشن سےپہلےفاروق ستارکا کارکنان کےلیے ویڈیو پیغام

    انٹرا پارٹی الیکشن سےپہلےفاروق ستارکا کارکنان کےلیے ویڈیو پیغام

    کراچی : ایم کیو پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ 23 اگست 2017 کی طرح آج پارٹی دوبارہ بچانے کا وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کارکنان کراچی اورحیدرآباد پہنچ کرحق رائے دہی استعمال کریں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ کارکنان ووٹ سے رابطہ کمیٹی اور سی ای سی کومنتخب کریں، پارٹی شدید بحران کا شکارہے، انٹرا پارٹی الیکشن واحد حل ہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 23اگست کی طرح آج پارٹی دوبارہ بچانے کا وقت ہے، آج کا الیکشن پارٹی کو بحران سے بچائے گا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ میرا 35 سال کا شفاف سیاسی کیرئیر سب کے سامنے ہے، میرا یقین کریں، میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ بحران سے نکلنے کے بعد عام انتخابات کی تیاری کریں گے، عام انتخابات میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے۔


    آج ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، فاروق ستار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 18 فروری کو کراچی اور حیدر آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، واضح ہوجائے گا کہ سیاسی سربراہ کون ہے اور آئینی سربراہ کون ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پارٹی میں اب نئےلوگوں کوسامنےلےکرآنا ہے‘ فاروق ستار

    پارٹی میں اب نئےلوگوں کوسامنےلےکرآنا ہے‘ فاروق ستار

    کراچی : ایم کیوایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے ہم انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فاروق ستارنے یاسین آباد قبرستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد رابطہ کمیٹی نےغیرآئینی اجلاس کیے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ نام نہاد رابطہ کمیٹی نے مجھے کنونیرکےعہدے سے فارغ کیا، کنوینرکا واحدعہدہ ہے جوالیکشن کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمیں بہت جلدی خود کومنظم کرنا ہوگا، ہم اپنےب نیادی نظریے پرقائم ہیں، کارکن کی حیثیت سے سب کومل کرکام کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پتنگ ہم سے زیادہ دورنہیں جائے گی، ہم اپنےعوام اورکارکنان کے ساتھ ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے ہم انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے، پارٹی میں اب نئے لوگوں کو سامنے لے کرآنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کارکنان کو مایوس نہیں کریں گے، شہدا کوکسی حال میں بھول نہیں سکتے۔


    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو کنونیر مقرر کردیا


    خیال رہے کہ گزشتہ روزخالد مقبول صدیقی کا انتخاب ڈاکٹر فاروق ستار کو کنونیر کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا تھا۔

    بعدازاں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کل ہوں گے

    مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کل ہوں گے

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے کل ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے وزیرا عظم میاں نواز نواز شریف نے پارٹی کی صدارت کے لئے کاغذات نامزد گی جمع کرادیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے دس بڑے عہدوں کے لیے انٹر پارٹی الیکشن کل ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے بہ طور صدارتی امیدوار وزیر اعظم پاکستان نے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں،وزیر اعظم کی جانب سے کاغذات نامزدگی وفاقی وزیر برائے اطلاعات اور نشریات پرویز رشید نے دیگر وزراء کے ساتھ جمع کروائے۔

    بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ کل انٹرا پارٹی الیکشن میں میاں محمد نواز شریف بہ طورصدارتی امیدوار حصہ لے رہے ہیں، مسلم لیگ ن جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جہاں فیصلے جمہورکی آراء کے تحت کیے جاتے ہیں

    اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کو انارکی کی جانب لے جانے والے جمہوریت پسند نہین،جو دارلخلافہ کو بند کرنا چاہتا ہو وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے؟

    دوسری جانب اسلام آباد میں وزیرا عظم کی زیر صدرات ن لیگ کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو کل ہونے والے پارٹی انتخابات کے لئے تیاریوں پربریفنگ دی گئی اور پارٹی انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزراء اسحاق ڈار،پرویز رشید،چوہدری نثار،خواجہ آصف سمیت دیگراہم رہنماؤں نے شرکت کی اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔