Tag: انٹربینک

  • ڈالر آج بھی سستا، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

    ڈالر آج بھی سستا، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

    کراچی : ملک بھر میں ڈالر کا بھاؤ گرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

    سناجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 72پیسے پر بند ہوا۔

    انٹربینک میں آج ڈالرکی قدر ایک روپیہ 4 پیسے کم ہوئی ہے۔ رواں ہفتے دو کاروباری ایام میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 2 پیسے کم ہوا ہے اور انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح سے ڈالر کا بھاؤ 21روپے 38 پیسےکم ہوچکا ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 50 پیسےکم ہو کر 286 روپے ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 190 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 46 ہزار 800 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

  • انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، روپے کی قدر میں واضح کمی

    انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، روپے کی قدر میں واضح کمی

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، نگراں حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد آج پھر ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ رونما ہوا، جبکہ ڈالر 291 روپے سے تجاوز کرگیا۔

    گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی 21پیسے کا اضافہ ہوا تھا، تاہم بعد میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3روپے 26 پیسے مہنگا ہوکر 291.75روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2روپے مہنگا ہوکر 298روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے آغاز پر 25پیسے کی مندی دیکھنے میں آئی، تاہم بعد میں صورتحال قابو میں آگئی اور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بن گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 100 انڈیکس بڑھ کر 110 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 48535 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

  • امریکی ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہونے لگا

    امریکی ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہونے لگا

    کراچی : انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 97 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 41 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 281 سے زائد میں فروخت ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپیہ مضبوط اور مستحکم ہونے لگا ہے تاہم آج پھر انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ گیا گیا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرایک روپے ستانوے پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 277 روپے 41 پیسےپر بند ہوا جبکہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو اٹھہتر روپے دس پیسے میں فروخت کیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو سواکیاسی روپے سے زائد میں فروخت ہوا ، ذرائع کا کہنا ہےکہ بینکوں پر دباؤ ہے کہ پورٹ پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز کیلئے ڈالر فراہم کئے جائیں، درآمدات کُھلنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

    گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک ہی دن میں دس روپے اٹھاون پیسے سستا ہوکر 275 روپے اکتالیس پیسے پربند ہوا۔ عید تعطیلات سے پہلے ڈالر دو سو پچاسی روپے ننانوے پیسے پربند ہوا تھا۔

  • ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی کرنسی مزید سستی

    ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی کرنسی مزید سستی

    کراچی : امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی ، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے سستا ہوکر 233 روپے کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا اور امریکی کرنسی مزید سستی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دوسرے روز بھی مستحکم رہا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز کاروبار کے دوران ڈالر مزید تین روپے 31 پیسے کم ہو کر 233 روپے 71 پیسے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس درآمد کنندگان کو ڈالر 234 روپے 31 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں، پچھلے دو دنوں میں انٹربینک میں ڈالر پانچ روپے چورانوے پیسے سستا ہو چکا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مزید سستا ہو کر230 سے 232 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر ملک کے قرضوں میں تقریبا ساڑھے سات ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

  • امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، قیمت 215 سے تجاوز کرگئی

    امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، قیمت 215 سے تجاوز کرگئی

    کراچی : امریکی ڈالر پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 25 مہنگا ہوکر 215 سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر215 روپے 20 پیسے پرپہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 سے 217 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے۔

    اس حوالے سے ماہرمعاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر بڑھنےسے انویسٹرز میں غیریقینی صورتحال ہے، معاشی استحکام سیاسی استحکام کے بعد ہی آتا ہے۔

    خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کےضمنی الیکشن جیتا ہے جبکہ اسوقت مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے، سرمایہ کار اس وقت محتاط ہیں کہ موجودہ حکومت چلتی رہے گی یا نئی حکومت آئے گی۔

    ڈالر کی پھر اونچی اڑان۔۔۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر دو روپےگیارہ پیسے مہنگا ہو کر دوسو تیرہ روپےچھ پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالردو سوچودہ روپے سے دوسو پندرہ روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

    Remarks: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر انٹر بینک میں ڈالر2 روپے11 پیسے مہنگا ،213 روپے 6 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے،فاریکس ڈیلرز اوپن مارکیٹ میں ڈالر214 روپے سے215 تک میں فروخت ہو رہا ہے، فاریکس

  • آئی ایم ایف اور چین سے قرض کی امید ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

    آئی ایم ایف اور چین سے قرض کی امید ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی : آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی، انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 48 پیسے سستا ہوکر 206 روپے 45 پیسے پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور چین سے قرض ملنے کی امید کے ثمرات سامنے آنے لگے اور روپے کو استحکام ملنے لگا۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر میں کمی ریکارڈ کی گئی، فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر پانچ روپے اڑتالیس پیسےسستا ہوکر 211 سے گر کر 206 روپے 45 پیسے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 209 روپے سے 211 تک میں فروخت جاری ہے۔

    یاد رہے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ کچھ دنوں میں چین سے دو ارب ڈالر مل جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پروگرام کیلئے شہبازحکومت پہلے ہی تمام شرائط مان چکی ہے۔

    خیال رہے آئی ایم ایف سے قرض کیلئے حکومت چارسوارب کےنئے ٹیکس لگائے گی، معاہدے کا مسودہ جمعے کو پاکستان کو دیا جائے گا۔

  • اسٹیٹ بینک کے نوٹس کے باوجود  امریکی ڈالر 175روپے سے تجاوز کرگیا

    اسٹیٹ بینک کے نوٹس کے باوجود امریکی ڈالر 175روپے سے تجاوز کرگیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک کے نوٹس کے باوجود انٹربینک میں ڈالر 175روپے سے تجاوز کرگیا اور ڈالر83 پیسےمہنگا ہوکر 175.50روپے پر جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے نوٹس لینے کے باوجود انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انٹر بینک میں ڈالر 83 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر 174.67روپے سے بڑھ کر 175.50 روپے پر پہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر175 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر میں 67 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم بعد میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ بڑھنے پر روپیہ دباو کا شکارہے اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے۔

    یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار نجی بینکوں کے عملے کو قرار دیتے ہوئے اُن کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • سعودی پیکیج کے اثرات ، ڈالر مزید سستا ہوکر 170 سے بھی نیچے آگیا

    سعودی پیکیج کے اثرات ، ڈالر مزید سستا ہوکر 170 سے بھی نیچے آگیا

    کراچی : انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان جاری ہے ، ڈالر مزید 76 پیسے سستا ہو کر 170 سے بھی نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی آج پانچوے روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں مستحکم رہی ، روپے کے مقابلے میں ڈالر 76 پیسے سستا ہو کر169 روپے 70 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 5 روپے ستاون پیسے اضافہ ہو چکا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ستر روپے چوؤن پیسے پر بند ہوا تھا۔

    خیال رہے ڈالر ستائیس اکتوبر کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو پچہتر روپے ستائیس پیسے تک چلا گیا تھا۔

    واضح رہے سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، سعودی عرب 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی سپورٹ میں بھی دے رہا ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر157 روپے سے تجاوز کر گیا

    انٹربینک میں ڈالر157 روپے سے تجاوز کر گیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں  62 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت157 روپے سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ، کاروباری ہفتے کے پہلے ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے سے تجاوز کرگیا اور 157.51 روپے پر بند ہوا۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا تھا، آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 156 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 89 پیسے ہو گئی تھی۔

    اس سے قبل ڈالر کی بجائے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، 22 پیسے کمی کے بعد ڈالر 156 روپے 74 پیسے پربند ہوا تھا۔

    یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی تھی ، جس میں گیارہ جون تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے۔

    ایس بی پی ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، حالیہ اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 16 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔

    اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ گیارہ جون تک پاکستان کے تمام کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد ذخائر 7 ارب 16 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

  • امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوکر اچانک نیچے آگیا

    امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوکر اچانک نیچے آگیا

    کراچی: امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اچانک نیچے آگیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 169 سے کم ہوکر 165 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ،ٹریڈنگ کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار ہفتے کے اختتام پر امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

    بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر 2 روپے87 پیسہ مہنگاہوا ،جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 166.13 سے بڑھ کر 169 روپے کا ہوگیا، گزشتہ 4 دن میں ڈالرکی قدرمیں 9 روپے 37 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ڈالر 169 روپے پر پہنچا تو مرکزی بینک حرکت میں آگیا، زرائع کا کہنا تھا اسٹیٹ بینک نےمارکیٹ میں مداخلت کی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مارکیٹ میں 25 سے30کروڑڈالر فراہم کئے۔

    جس کے بعد اچانک ڈالر کی قدر میں چارروپے کی کمی ہوئی اور ڈالر 169 سے کم ہوکر 165 روپے کاہوگیا۔

    بینگنگ سیکڑ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی منظرنامےپرافرا تفری کی صورت حال ہے۔ بیرون ملک پروازیں بند ہونے اورلاک ڈاوان کے باعث روپیہ دباؤکاشکارہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق صرف رواں ماہ ہی ٹی بلز سے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا انخلاء دیکھنے میں آیا ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں نے حکومتی بانڈز میں رواں مالی سال تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قدر میں اضافے سے ملک پر بیرونی قروضوں کےحجم میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔