Tag: انٹرمیڈیٹ

  • انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ کے نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

    انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ کے نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

    حیدرآباد (26 اگست 2025): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بارہویں جماعت پری میڈیکل گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) نے بارہویں جماعت پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں طالبات ایک بار پھر بازی لے گئی ہیں۔

    نتائج کے مطابق پہلی تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کی ہیں۔ نجی اسکول کی طالبہ اقصیٰ نے 977 نمبر لے کر پہلی، زنیرہ نے 973 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز کالج قاسم آباد کی طالبہ پری نے 972 حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    امتحانات میں 10 اضلاع کے مجموعی طور پر 45 ہزار 413 امیدواروں نے شرکت کی۔ 2048 طلبہ نے اے پلس اور 15 ہزار 397 امیدواروں نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

    https://urdu.arynews.tv/fbise-hssc-part-1-2-results-2025/

  • کراچی : انٹر پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان، زرلٹ چیک کریں

    کراچی : انٹر پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان، زرلٹ چیک کریں

    کراچی : انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس میں کامیابی کا تناسب 54.94 فیصد فیصد رہا۔

    Check BIEK- HSC Part II- Pre-Engineering Results Here

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

    چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں تینوں پہلی پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں ، پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر دو طالبات نے حاصل کی۔

    سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طورپر عثمان پبلک اسکول کیمپس ون کی طالبہ لائبہ انصاری اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ سیدہ عنزیلہ حیدر زیدی نے لی۔

    بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ آئزل مرحا نے دوسری جبکہ ہمدرد انٹرمیڈیٹ کالج فار سائنس اینڈ کامرس بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد کی طالبہ حفصہ عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    گروپ کے امتحانات میں 21ہزار 617 امیدوارو ں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 21ہزار 19 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ، جس میں سے 11ہزار 547 امیدوار کامیاب قرار پائے

    کامیابی کا تناسب 54.94 فیصد فیصد رہا، امتحانات میں 1035امیدوار اے ون گریڈ، 1762 اے گریڈ، 2351 بی گریڈ، 2938 سی گریڈ، 3124 ڈی گریڈ، 296 ای گریڈمیں کامیاب قرار پائے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • انٹرمیڈیٹ سائنس آرٹس کے امتحانات شروع، ہر پرچے میں مخصوص کوڈ شامل

    انٹرمیڈیٹ سائنس آرٹس کے امتحانات شروع، ہر پرچے میں مخصوص کوڈ شامل

    کراچی: انٹرمیڈیٹ سائنس, آرٹس کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں، نقل میں ملوث طلبہ اور واٹس ایپ پر پرچہ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جب کہ ہر پرچے میں مخصوص کوڈ شامل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، آج صبح کی شفٹ میں گیارویں جماعت پری انجئیرنگ ریاضی میں فیل ہونے والے طلبہ کا پرچہ لیا جائے گا۔

    انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 مئی تک جاری رہے گا، سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ہوم اکنامکس کے امتحانات صبح 9 سے 12 بجے تک ہوں گے، سائنس جنرل کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں 2 سے 5 بجے تک لیے جائیں گے۔

    امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 182 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، اور 36 مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


    واٹس ایپ کے ذریعے نقل : چیئرمین بورڈ نے امتحانات سے قبل ہی انٹر کے طلبہ کو خبردار کر دیا


    پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے کے لیے ہر پرچے میں مخصوص کوڈ شامل کیا گیا ہے، 16 سپر ویجیلینس ٹیمیں امتحانی مراکز کے دورے کر کے نگرانی کریں گی، موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور نقل کے مواد پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، نقل میں ملوث طالب علم کو 3 سال کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔

    دفعہ 144 کے تحت فوٹو اسٹیٹ دکانیں اور غیر متعلقہ افراد پر پابندی عائد ہے، جب کہ پرچہ آؤٹ کیے جانے اور نقل کی روک تھام کے خلاف ایف آئی اے سے مدد طلب کی گئی ہے، چیئرمین انٹربورڈ غلام علی نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر پرچہ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    ہنگامی صورت حال میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں تعینات ہوں گی، فرسٹ ایڈ کیمپس، فرسٹ ایڈ باکس اور ایمبولینس ہر امتحانی مرکز کے باہر موجود ہوں گے، جب کہ کمشنر آفس اور بورڈ آفس میں مانیٹرنگ سیلز قائم کر دیے گئے ہیں۔

  • انٹرمیڈیٹ طلبہ کی امتحانی سلپ (ایڈمٹ کارڈز) ! اہم خبر آ گئی

    انٹرمیڈیٹ طلبہ کی امتحانی سلپ (ایڈمٹ کارڈز) ! اہم خبر آ گئی

    میٹرک امتحانات کے اختتام کے بعد اگلے ہفتہ شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

    انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آئندہ ہفتہ شروع ہوں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امیداروں کو رول نمبر سلپس (ایڈمٹ کارڈز) کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

    بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری کالجوں یا الحاق شدہ اداروں میں پڑھنے والے باقاعدہ طلبا متعلقہ کالجوں سے اپنی رول نمبر سلپس حاصل کریں گے۔ تاہم پرائیویٹ طلباء اپنی رول نمبر سلپس راولپنڈی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

    پرائیویٹ طلبہ کے لیے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ:

    1۔ بورڈ کی سائٹ پر جا کر رول نمبر سلپ سیکشن پر جائیں۔

    2۔ اپنا آن لائن فارم نمبر یا B-فارم نمبر یا رول نمبر درج کریں۔

    3۔ اپنی سلپ حاصل کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ سلپس بٹن پر کلک کریں۔ اپنی رول نمبر سلپ پرنٹ کرنے کے بعد اس کو اپنے پاس محفوظ رکھیں-

    اہم نوٹ:

    یقینی بنائیں کہ آپ کے داخلہ ریکارڈ کے مطابق تمام معلومات درست طریقے سے درج کی گئی ہیں۔

    اگر آپ کی پرچی نظر نہیں آتی ہے، تو اپنی تفصیلات کو دوبارہ چیک کریں یا مدد کے لیے BISE Rawalpinid سے رابطہ کریں۔

    تعلیمی بورڈ کے اعلامیہ میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان میں شرکت کے لیے اپنی رول نمبر سلپس (ایڈمٹ کارڈز) لازمی ساتھ لائیں کیونکہ اس کے بغیر انہیں امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ انٹر امتحانات کا آغاز 29 اپریل سے ہو رہا ہے۔

  • انٹرمیڈیٹ متنازع نتائج: ایک کالج کی طالبہ تمام پرچوں میں فیل قرار

    انٹرمیڈیٹ متنازع نتائج: ایک کالج کی طالبہ تمام پرچوں میں فیل قرار

    کراچی میں انٹر سال اول کے متنازع نتائج کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے اور ایک گرلز کالج کی طالبہ تمام پرچوں میں فیل قرار دے دی گئی ہے۔

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج دو سال سے متنازع ہو رہے ہیں۔ رواں سال بھی نتائج کے بعد طلبہ وطالبات نے نتائج پر اعتراضات کھڑے کر دیے اور بتایا کہ میٹرک میں اے اور اے ون گریڈ والے طلبہ وطالبات کو سی اور ڈی گریڈ دیے گئے۔

    اب اس حوالے سے ایک اور متنازع نتیجہ سامنے آیا ہے۔ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی ٹاؤن کی طالبہ شگفتہ عالم تمام پرچوں میں فیل قرار دی گئی ہے۔

    شگفتہ عالم نے 2024 میں پری میڈیکل کے پرچے دیے تھے اور جب نتیجہ سامنے آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہ تمام پرچوں میں فیل ہے جب کہ اس نے میٹرک میں 82.73 فیصد نمبروں کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کیا تھا۔

    طالبہ نے کاپیوں کی چیکنگ کے نظام کو ناقص قرار دیتے ہوئے نتائج کی دوبارہ جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے جب کہ انٹربورڈ کی انتظامیہ نے نتائج پر اعتراض کرنے والے امیدواروں کو اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    انتظامیہ انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانی کاپیوں کی شفاف جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس موقع پر متعلقہ مضمون کا پروفیسر بھی موجود ہوگا جب کہ والدین کی موجودگی میں امیدوار کو اس کی امتحانی کاپی بھی دکھائی جا سکتی ہے۔

    انٹر بورڈ کے نتائج متنازع ہونے اور طلبہ کے احتجاج کے بعد بورڈ چیئرمین کو ہٹا کر میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کو انٹر بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز انٹر بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شرف علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں انٹر میڈیٹ نتائج میں کم نمبر کا ذمہ دار طلبا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں نصاب تبدیل ہوا ہے،بچے کالجز میں کلاسز لینے ہی نہیں آتے۔

    انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ سائنس کی کاپیوں میں طلبہ نے گانے لکھے ہوتےہیں، سوالوں کے جواب معلوم نہیں ہوتے، طلبہ سمجھتے ہیں پرچہ بھردیں توٹیچرصرف نظر مار کر مارکس دیدے گا، سیکڑوں کاپیاں دکھا سکتا ہوں جن میں طلبہ نے گانے لکھے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں انٹر سال اول کے امتحانات گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی متنازع ہو گئے۔ پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 33 جب کہ پری انجینئرنگ میں  29 فیصد رہا۔

    https://urdu.arynews.tv/syed-sharaf-ali-shah-reacts-to-inter-first-year-exam-controversy/

  • انٹر کے امتحانات میں فیل ہونے کا خوف، طلبہ نے خودکشی کرلی

    انٹر کے امتحانات میں فیل ہونے کا خوف، طلبہ نے خودکشی کرلی

    حیدرآباد: بھارت میں ایک لڑکی نے انٹر کے امتحانات میں فیل ہوجانے کے خوف سے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے مادھا پور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فیل ہونے کے امکانی خوف سے ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔

    مادھا پور کی پولیس نے بتایا کہ دیویا نامی 17 سالہ لڑکی انٹر میڈیٹ میں زیرِ تعلیم تھی، خاندانی مسائل کی وجہ سے وہ تعلیم پر توجہ دینے سے قاصر تھی۔

    طلبہ کو اس بات کا خوف تھا کہ وہ امتحانات میں ناکام ہوجائے گی، اسی خوف میں کل اس نے پھانسی لے لی۔

  • میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بد انتظامی کا خدشہ

    میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بد انتظامی کا خدشہ

    لاہور: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بد انتظامی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات قریب ہیں، تاہم پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں چئیرمین، کنٹرولر اور سیکریٹری سمیت اہم عہدے خالی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے 9 میں سے 7 تعلیمی بورڈز میں اس وقت 11 اہم عہدے عرصہ دراز سے خالی پڑے ہیں، لاہور بورڈ میں کنٹرولر کی سیٹ خالی ہے، جب کہ سیکریٹری کی سیٹ پر اضافی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے۔

    ملتان بورڈ میں چیئرمین، سیکریٹری اور کنٹرولر کے عہدے خالی پڑے ہوئے ہیں، گوجرانوالا بورڈ میں سیکریٹری کا عہدہ خالی ہے، ڈیرہ غازی خان بورڈ میں کنٹرولر امتحانات کا عہدہ خالی پڑا ہوا ہے۔

    بہاولپور بورڈ میں سیکریٹری اور کنٹرولر کے عہدے خالی پڑے ہیں، فیصل آباد بورڈ میں کنٹرولر امتحانات اور راولپنڈی بورڈ میں سیکریٹری کا عہدہ خالی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اہم ترین عہدے خالی ہونے سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بد انتظامی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

  • سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے

    سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے

    کراچی: سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس سلسلے میں ایک بل پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کے بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد ترمیمی بل ایکٹ کا حصہ بن گیا۔

    اس سلسلے میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اب اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں کثرت رائے سے یہ ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا، بل کے تحت تعلیمی بورڈز کے قوانین میں ترمیم کی گئی ہے، ان میں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور سندھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شامل ہیں۔

    میٹرک اور انٹر کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

    تعلیمی بورڈز کے قوانین میں ترمیمی ایکٹ کے مطابق تعلیمی بورڈز کو اختیار ہے کہ طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ کر سکتا ہے، تاہم اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ وبا یا عالمگیر وبا کی صورت میں ایمرجنسی نافذ ہونے پر کیا جا سکتا ہے۔

    ترمیمی ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کا پروموشن حکومت کی جانب سے جاری کر دہ پالیسی کے تحت ہوگا، یہ بل یکم جون سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔

    یاد رہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے 16 مئی کو تجویز دی تھی کہ اسکول، کالجز کے امتحانات عالمگیر وبا کی صورت میں ممکن نہیں ہیں، اس لیے حکومت کی پالیسی کے تحت طلبہ کو پروموٹ کیا جائے۔

    چوں کہ تعلیمی بورڈز کے موجودہ قانون میں بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کی گنجائش نہیں تھی اس لیے اس میں ترمیم کی گئی۔

  • سموسہ فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرلی

    سموسہ فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرلی

    مانسہرہ: مالاکنڈ میں سموسہ فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔

     محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا یہ بات مالاکنڈ کے سموسہ فروش کے بیٹے شاہ فیصل نے ثابت کردی، 18 سالہ شاہ فیصل نے ایف ایس سی کے کمپوٹر سائنس گروپ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا اور بتادیا کہ محنت کبھی رائئگاں نہیں جاتی۔

    فیصل نے امتحان میں کُل 1100 میں سے 869 مارکس حاصل کئے ان کی کامیابی کی خبر سن کر فیصل کے والد کے آنکھوں چمک جاگ اُٹھی۔

    طالبعم کی کامیابی خبر اسکول اور کالج تک پہنچی تو ان کے اساتزہ نے مبارکباد دینے فیصل کے گھر کا دورہ کیا اس موقع پر طالبعم بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

    فیصل اپنا اضافی وقت گاوں کے بچوں کو تعلیم دینے صرف کرتا ہے ۔