Tag: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات

  • پاک بھارت کشیدگی :  انٹرمیڈیٹ کے امتحانات  ملتوی کردیئے گئے

    پاک بھارت کشیدگی : انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے

    راولپنڈی : انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عارضی طور پر ملتوی کردیے گئے تاہم ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان جلد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے تحت آج ہونے والے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات اور سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات عارضی طور پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں

    کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے بتایا کہ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    طلبا و طالبات کومطلع کیا گیا ہے کہ وہ آج امتحانی مراکز جانے سے گریز کریں اور بورڈ کی ویب سائٹ یا دیگر معتبر ذرائع سے معلومات حاصل کرتے رہیں۔

    والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اطلاع کو فوری طور پر زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات تک پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب میں سیکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نےاجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں حکومت پاکستان کی جاری کردہ "وار بُک”کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھرمیں اہم تنصیبات کومحفوظ بنانےکیلئےسیکیورٹی اداروں کومتحرک کیا گیا اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کو ڈیوٹی پر رپورٹ کرنیکی ہدایت کردی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے جبکہ شیڈول کیے گئے تمام امتحانات ملتوی کردیےگئے ہیں۔

  • انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی  نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    کراچی : انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے آغاز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا اور امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کی وجوہات بھی بتادیں۔

    کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے اٹھائیس اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر کرنے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انٹر کے امتحانات اب پانچ مئی سے شروع ہوں گے۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پرکی گئی جس کی ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات دوہزار چوبیس کے سائنس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاض، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔

    تعلیمی بورڈ کی جانب سے دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ مراکز میں میٹرک کے جاری امتحانات بتائی گئی ہے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ طلبہ اور والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔

    دوسری جانب بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات اب 2 مئی 2025 سے شروع ہوں گے۔

    27 اپریل 2025 کو جاری ہونے والی ایک سرکاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ابتدائی طور پر امتحانات 22 اپریل 2025 کو شروع ہونے والے تھے، لیکن ناگزیر حالات کی وجہ سے تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے۔

    طلباء، والدین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے بورڈ نے امتحانات کو توقع سے پہلے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لیے امتحانات کے حوالے سے اہم خبر آگئی، تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، چیئرمین انٹربورڈ نے تاریخ کا اعلان کیا، جس کے تحت طلبا کے پاس تیاری کا وقت کم رہ گیا ہے۔

    چیئرمین انٹربورڈ کی جانب بیان میں کہا کہ انٹر کے امتحانات کا آغاز28مئی سےہوگا، کل کمشنرکراچی کےساتھ اجلاس ہو گا۔

    اجلاس میں چیئرمین انٹر بورڈ سیکرٹری یونیورسٹی بورڈ اور جی ایم کے الیکٹرک بھی شرکت کریں گے۔

    چیئرمین انٹربورڈ امتحانی مراکزپرلوڈشیڈنگ کی شکایات اور دفعہ 144 کے اقدامات پر گفتگو ہوگی جبکہ کراچی انٹر کے امتحانات کے حوالے خط بھی ارسال کیا جائے گا۔

  • انٹرمیڈیٹ کے امتحانات : طلبا کے لئے  اہم خبر آگئی

    انٹرمیڈیٹ کے امتحانات : طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 30 مئی سے لینے کا اعلان کردیا، امتحانات 2 شفٹوں میں لئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی 3 ڈویژن میں گیارہویں اور بارہویں کےامتحانات 30مئی سے لینے کا فیصلہ کرلیا ، صوبائی وزیراسماعیل راہو نے بتایا کہ امتحانات 2 شفٹوں میں لئے جائیں گے۔

    اسماعیل راہو نے بتایا کہ کراچی میں گیارہوں اور بارہویں کے16امتحانی مراکزحساس ہیں،امتحانات کےدوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں تقریباً 489,000 طلباء شرکت کریں گے جبکہ کل 700 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

    اسماعیل راہو نے کے الیکٹرک اور وفاق سے صوبے میں امتحاناتی مراکز کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

    میٹرک امتحانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اب تک تقریباً 3 ہزار 565 طلباء نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ 800 سے زائد طلباء کو کسی اور کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ 2,600 موبائل فون ضبط کر لیے گئے۔

    واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں شروع ہو چکے ہیں۔

  • سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے ، پرچہ آؤٹ، نقل عروج پر

    سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے ، پرچہ آؤٹ، نقل عروج پر

    کراچی : سندھ میں میٹرک کی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے، پیپر وقت سے ہی قبل واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے طلبہ تک پہنچا اور امتحانی مراکزپر نقل بھی عروج پر رہی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں انٹرمیڈیٹ کےامتحانات کا آغاز ہوگیا، تاہم انتظامیہ نقل کی روک تھام میں ناکام رہی سکھر، نواب شاہ اورلاڑکانہ میں پرچہ آؤٹ ہوااور واٹس ایپ گروپ پر گردش کرتا رہا۔

    انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بھی انتظاميہ کےنقل کی روک تھام کے دعوے صرف دعوے ہی رہے، لاڑکانہ میں فزکس کا پرچہ واٹس ایپ گروپوں میں دستیاب تھا جبکہ امتحانی مراکزپرنقل بھی عروج پررہی۔

    سکھرمیں نقل مافیا سرگرم رہی اور فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا تاہم امتحان کے دوران بیشترامتحانی مراکز پر سہولیات کا فقدان رہا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کےباعث طلبا گرمی سے بےحال رہے۔

    نوابشاہ میں بھی طبعیات کا پرچہ ٹائم سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرتا رہا اور امتحانی مراکزکےباہرسہولت کاروں کاہجوم رہا، اسی طرح حیدرآباد میں بھی پیپرآؤٹ ہوا جبکہ امتحانی مراکز کے گیٹ پرچیکنگ کے دوران طلبہ سے موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔

    خیرپور،شکارپور،عمرکوٹ اورنوشروفیروزمیں بھی نقل مافیا بےلگام رہی اور پیپرشروع ہونے سے پہلے سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

    خیال رہے 12ویں جماعت کا آج پہلاپرچہ تھا ، جس کا دورانیہ 2گھنٹے تھا ، رواں برس صرف اختیاری مضامین کاپرچہ لیاجارہاہے ، 12ویں جماعت کے پری میڈیکل کے طلبا 4 اور پری انجینئرنگ کے طلبا 3 پرچے دیں گے۔

  • طلبا کیلئے بڑی خبر ، انٹرمیڈیٹ  کے امتحانات 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ

    طلبا کیلئے بڑی خبر ، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ : بلوچستان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ، جس کے تحت امتحانات بلوچستان میں 22 جون سے شروع ہوں گے، جو 10 جولائی تک جاری رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے بلوچستان بورڈ نے ایف اے اور ایف ایس سی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

    چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسریوسف بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات بلوچستان میں 22 جون سے شروع ہوں گے اور 10 جولائی تک جاری رہیں گے۔

    بلوچستان بھر سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 88 ہزار طلبا شرکت کریں گے ، امیدواروں سے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئےجائیں گے ، امتحانات کیلئے 250 سے زائد مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

    چیئرمین بورڈ نے واضح کیا کہ امپروومنٹ کرنے والے یا مدارس کے طلبہ کو لازمی مضامین کا بھی امتحان دینا ہوگا ، فیل ہونے والے یا امپروومنٹ کرنے والے طلبہ کے امتحانات 12 جولائی سے شروع ہوں گے۔

    خیال رہے بلوچستان میں 25 مئی کو شروع ہونے والے انٹر امتحانات 2021 کورونا کے باعث ملتوی ہوئے تھے۔