Tag: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی

  • شائقن کے لیے بڑی خوشخبری، کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرلیا گیا

    شائقن کے لیے بڑی خوشخبری، کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرلیا گیا

    شائقین کرکٹ خوش ہوجائیں کہ اب ان کے من پسند کھیل کو بھی اولمپکس کا حصہ بنانے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ میں اب دیگر گیمز کی طرح باقاعدہ طور پر آئی او سی کی جانب سے کرکٹ کی شمولیت کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ممبئی میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 کا حصہ بنانے کا باقاعدہ اعلان سامنے آیا ہے۔

    آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں پانچ کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد آئی او سی اجلاس میں تجویز کی حمایت کی گئی۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے جو بیان سامنے آیا ہے اس کے مطابق لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 میں کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو شامل کیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی او سی کے سیشن میں کرکٹ کے علاوہ بیس بال، سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لاکروس اور اسکواش کو بھی اولمپک 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

  • یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے تمام ممالک کو بھارت سے رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کردی

    یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے تمام ممالک کو بھارت سے رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کردی

    لاہور : بھارت کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی سزا بھگتننا پڑگئی، یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے تمام ممالک کو بھارت سے روابط معطل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے تمام ممالک کو بھارت سے روابط معطل کرنے کا کہہ دیا ہے۔

    ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب تک بھارت کی حکومت تمام ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت کی ریسلنگ باڈی سے تمام روابط ختم کردیئے جائیں۔

    ریسلنگ باڈی نے مذکورہ احکامات انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کئے۔

    واضح رہے کہ شوٹنگ ورلڈ کپ کے موقع پر بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے جس کے بعد آئی او سی نے ایونٹس کے انعقاد کے لئے بھارت سے بات چیت ختم کر دی تھی۔

    علاوہ ازیں ورلڈ ریسلنگ باڈی نے بھارت سے تعلقات ختم کرنے کے لئے تمام ممالک کی نیشنل فیڈریشنز کو خطوط بھی لکھ دیئے ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ورلڈ ریسلنگ باڈی کا خط ملنے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ویزا نہ ملنے کے باعث پاکستان شوٹنگ ٹیم گزشتہ ماہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت نہیں کرسکی تھی۔

  • پاکستانی کھلاڑیوں سے بغض، اولمپکس کمیٹی نے بھارت میں ایونٹس پر پابندی لگادی

    پاکستانی کھلاڑیوں سے بغض، اولمپکس کمیٹی نے بھارت میں ایونٹس پر پابندی لگادی

    سوئزرلینڈ : پاکستانی شوٹرزکو ویزانہ دینے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت میں اولمپک ایونٹس پرپابندی لگادی جبکہ اولمپک کمیٹی نے مینز پچیس میٹررپیڈ فائرایونٹ کا کوالیفیکیشن اسٹیٹس بھی واپس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کھیل میں سیاست پر بھی بھارت کومنہ کی کھاناپڑی، پاکستانی شوٹرز کو ویزانہ دینے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت میں اولمپک کےحوالے سے ایونٹس پرپابندی لگادی اور کہا بھارت میں کوئی اولمپک ایونٹ آرگنائز نہیں کیا جائے گا۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا کہ آئندہ بھارت میں اولمپک مقابلوں کے انعقاد کے لیے دیے جانے والے این او سی سے متعلق بات چیت اس وقت تک معطل رہے گی جب تک بھارتی حکومت تعصب سے پاک برتاؤ کے اولمپکس قوانین پر عملدرآمد نہ کرے۔

    اولمپک کمیٹی نے بھارت میں ہونے والے مینز پچیس میٹررپیڈ فائرایونٹ کا کوالیفیکیشن اسٹیٹس بھی واپس لے لیا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان کے دوشوٹرز کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینا تھا لیکن پلوامہ حملے کے بعد بھارت نےآخری وقت میں پاکستانی شوٹرز کو ویزا دینے سے انکار کردیا تھا ، جس سے ٹورنامنٹ متاثر ہوا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی شوٹرز کو ویزا نہ دینا بھارت کو مہنگا پڑگیا

    انٹرنیشنل شوٹنگ فیڈریشن نے بھارت کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی اس اوچھی حرکت سے اس کے کھلاڑیوں پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

    اس سے قبل بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت میچ کو منسوخ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد بھارت نے حسب معمول پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور بھارتی سیاستدان، اداکار اور میڈیا پاکستان کی مخالفت میں ہر حد سے گزر چکے ہیں۔