Tag: انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن

  • الجیرین باکسر ایمان خلیف نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

    الجیرین باکسر ایمان خلیف نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

    الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں کا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ کے فائنل مقابلے 66 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 سے شکست دے دی۔

    ایمان خلیف کی فتح کے ساتھ ہی سیکڑوں شائقین الجیریا کا پرچم لہراتے اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئے اور جیت کا جشن منایا، ایمان خلیف اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی الجیرین خاتون ہے۔

    واضح رہے کہ الجیرین باکسر ایمان خلیف اُس وقت خبروں میں آئیں جب پہلے راؤنڈ میں اُن کی حریف باکسر اٹلی کی اینجلا کیرینی نے مقابلے کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد اُن سے لڑنے سے انکار کردیا تھا۔

     جس کے بعد ایمان خلیف کی خواتین باکسنگ میں شرکت کی اہلیت پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے تھے جس کی بنیاد انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کا گزشتہ سال کا ایک متنازع فیصلہ تھا۔

    ایمان خلیف کے والد نے اپنی بیٹی سے متعلق حقائق بتا دیے (arynews.tv)

    آئی بی اے نے گزشتہ سال بعض ٹیسٹس کی بنیاد پر ایمان خلیف کو خواتین باکسنگ میں یہ کہہ کر شرکت سے روک دیا تھا کہ وہ بطور خاتون ایتھلیٹ شرکت کی اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔

    آئی او سی نے ایمان خلیف کی حمایت کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ وویمن باکسنگ میں لڑنے کی اہل ہیں۔

  • آئی بی اے کا شکست کے باوجود اطالوی خاتون باکسر کے لیے بڑے انعام کا اعلان

    آئی بی اے کا شکست کے باوجود اطالوی خاتون باکسر کے لیے بڑے انعام کا اعلان

    انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے اطالوی خاتون باکسر اینجیلینا کیرینی ان کی شکست کے باوجود 50 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کردیا۔

    پیرس اولمپکس 2024 کے باکسنگ مقابلے میں الجزائر کی ٹرانسجینڈر باکسر ایمان خلیف نے مقابلے کے دوران اٹلی کی باکسر اینجیلینا کیرینی کو نہایت خطرناک پنچ مارا تھا جس سے ان کی ناک میں شدید چوٹیں آئی تھیں، اینجیلینا کا کہنا تھا کہ پورے کیریئر میں کبھی ایسا پنچ نہیں کھایا۔

    آئی بی اے نہ صرف اولمپکس میں ٹرانسجینڈر باکسر ایمان سے ہارنے والی اینجیلینا کے لیے 50 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے بلکہ ان کی فیڈریشن کو بھی 25 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔

    ساتھ ہی ساتھ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے اینجیلینا کیرینی کے کوچ کے لیے بھی 25 ہزار ڈالرز کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    رانڈ آف 16 کے مقابلے میں اطالوی باکسر میچ شروع ہونے کے محض 46 سیکنڈ بعد ہی دستربردار ہوگئی تھیں، ایمان خلیف نے انھیں بہت شدید پنچز لگائے تھے جس کی بنا پر اینجلینا نے شدید چوٹوں سے بچنے کے لیے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔

    پیرس اولمپکس کے منتظمین کی جانب سے باکسنگ کے مقابلوں میں دو ٹرانسجینڈر باکسرز کو خواتین ایونٹ میں مقابلے کی اجازت دی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے پیرس اولمپکس میں ٹرانسجینڈر باکسرز کو اجازت دینے پر حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    پیرس اولمپکس میں فیڈریشن کا ٹرانسجینڈرز کو خواتین کی کیٹیگری میں رکھنا تنازع کا باعث بن گیا تھا، اٹلی کی ویزراعظم جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ اس سے خواتین کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔

    جارجیا میلونی نے اسے غیرمتوازن مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عورتوں کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرانسجینڈر خلیف اور فلپائنی ہرسی بیکیا ڈین کو گزشتہ سال ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ سے طبی بنیادوں پر ڈس کوالیفائی کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے اولمپک ایسوسی ایشن کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر باکسر کے پاسپورٹ پر جنس خاتون لکھی ہے لہٰذا وہ خاتون تصور کی جائیں گی۔